Pinned Tweet
چولہا مٹی کا،
مٹی تالاب کی،
تالاب ٹھاکر کا.
بھوک روٹی کی،
روٹی باجرے کی،
باجرہ کھیت کا،
کھیت ٹھاکر کا.
بیل ٹھاکر کا،
ہل ٹھاکر کا،
ہل کی موٹھ پر
ہتھیلی اپنی،
لیکن فصل ٹھاکر کا.
کنواں ٹھاکر کا،
پانی ٹھاکر کا،
کھیت کھلیان ٹھاکر کا،
گلی محلے ٹھاکر کے۔
پھر اپنا کیا ھے،
گاؤں، شہر، دیش?
Jawed Randhawa retweeted
نواب خیر بخش مری کا ارب پتی بیٹا مہران مری چاہتا تو کوہلو میں خیر بخش مری اسپتال بناسکتا تھا جہاں مری قبیلے کا مفت علاج ہوتا ۔ لیکن مہران مری نے لندن میں بادشاہوں والی زندگی گزارنا زیادہ بہتر سمجھا ۔ جبکہ ان کا بھائی حربیار مری لندن میں بیٹھ کر یہاں بلوچ نوجوانوں کو ہتھیار دیکر ریاست سے لڑنے کا کہتا ہے ۔
Jawed Randhawa retweeted
سادھوکی کی رانا کالونی میں واقع گورنمنٹ پرائمری سکول کی خستہ حال عمارت میں زیرِ تعلیم 200 سے زائد بچوں اور بچیوں کی زندگیاں اس وقت شدید خطرے سے دوچار ہیں۔ سکول کے واحد کمرے کی چھت اس قدر خستہ حال ہے کہ کسی بھی وقت گر کر بڑے جانی نقصان کا سبب بن سکتی ہے، جبکہ دیگر کلاسوں کے بچے چھتوں سے محروم کھلے آسمان تلے دھوپ اور بارش میں بیٹھنے پر مجبور ہیں۔
پشاور میں سکول کی چھت گرنے سے معصوم جانوں کے ضیاع کے بعد بھی محکمہ تعلیم کے حکام بچوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرنے کے بجائے کاغذی کارروائیوں تک محدود دکھائی دیتے ہیں۔ رانا کالونی کے اس سکول کی حالت زار اس غفلت کا واضح ثبوت ہے۔ خطرات کے پیشِ نظر کئی والدین نے اپنے بچوں کو سکول بھیجنا بھی چھوڑ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سکول کے کمروں کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے جا رہے۔
حکومت پنجاب، محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ کسی بڑے سانحے کا انتظار کرنے کے بجائے فوری طور پر سکول کی عمارت کا معائنہ کروایا جائے، بچوں کو محفوظ جگہ پر منتقل کیا جائے اور نئے کمروں کی تعمیر کے لیے ہنگامی بنیادوں پر فنڈز جاری کیے جائیں۔
یاد رکھیں غریب والدین کے بچوں کی زندگیاں بھی اتنی ہی قیمتی ہیں جتنی کسی صاحبِ اختیار کے بچوں کی۔
گلزادہ پرائمری سکول ٹیچر
Jawed Randhawa retweeted
ایک طرف بے روزگاری اور غربت تو دوسری طرف بااختیار طبقے کے لیے مراعات میں مسلسل اضافہ۔اب سینیٹ نے ریٹائرڈ پارلیمنٹیرینز کو تاحیات بلیو پاسپورٹ دینے کا بل بھی منظور کرلیا۔ ۔تفصیلات دیکھیے
Jawed Randhawa retweeted
رانا ثناء اللہ نےسینر اینکر منیب فاروق کے شو میں انکشاف کیا ہے “محمود خان اچکزائی نے پی ٹی آئی مزاکراتی ٹیم کو ایک خطرناک میسج کیا تھا کہ آپ نے معاہدہ نہیں کرنا۔ اس طرح کا میسج علامہ راجہ ناصر عباس کو بھی کیا گیا۔ پوری پی ٹی آئی مزاکرتی ٹیم اپنی سوشل میڈیا سے ڈری ہوئی تھی”
اب مزے کی بات ہے پی ٹی آئی کے مزاکرات ناکام بنوانے کے بعد گورنر راج لگوا کر اگلے دن ہی اچکزائی صاحب اسمبلی میں فرما رہے تھے کہ شہباز بھائی آئیں مزاکرات کرتے ہیں۔ جب شہباز بھائی نے گورنر راج سے پہلے اچکزائی کو بلایا کہ آئیں بات کرتے ہیں تو انکار کر کے فرمایا آپ جعلی وزیراعظم ہیں۔
جب پی ٹی آئی فارغ ہوگئی، گورنر راج لگ گیا، سب لیڈرام گرفتار ہوگئے، پورا صوبہ 13 سال کے بعد ہاتھ سے نکل گیا تو اگلے روز ہی اچکزائی صاحب اسی جعلی وزیراعظم سے بات چیت کے لیے تیار ہوگئے۔
میں یہ بات کہہ چکا ہوں محمود اچکزائی کو اس ملک میں chaos سوٹ کرتا ہے تاکہ وہ اس ملک کی ایسی تیسی کر سکے کہ دیکھا برباد کر دیا۔ لٹ گئے، یہ ملک رہنے کے قابل نہیں رہا۔ نوجوان نسل کو گمراہ کریں تاکہ وہ اس ملک کے مستقبل سے مایوس ہوں۔ انارکی پھیلے۔۔
ویسے ان پچھلے تین چار ہفتوں سے ان کی پرسرار سیاسی اپروچ سے میں کچھ کچھ پزل ہوں کہ اچکزائی صاحب کس کے نمائندے ہیں۔۔ وہ کس کی سائیڈ سے کھیل رہے ہیں۔ شہباز بھائی یا عمران خان ۔۔ اب تک وہ کس کا کام آسان کرتے آئے ہیں۔۔ شہباز بھائی کی حکومت یا عمران خان؟
@muneebfaruqpak @MKAchakzaiPKMAP @RanaSanaullahPK @AkMashal @BarristerGohar @sherafzalmarwat @CMShehbaz @AyazSadiq122
Jawed Randhawa retweeted
جب حکمرانوں کی موجودہ نسل اقتدار میں آئی تھی اس وقت عام پاکستانی بھارتی اور بنگلہ دیشی سے دگنا امیر تھا آج دگنا غریب ہوچکا ہے۔ ان کا خاندانون سمیت نیلے پاسپورٹوں اور مراعات پر حق تو بنتا ہے۔
Jawed Randhawa retweeted
ویسے سینٹر مشعال یوسفزائی نے کون سی غلط بات کی ہے۔ جو لانگ مارچ میں بلنڈرز مارے گئے ان کو ہائی لائٹ کیا ہے۔
جو نوٹس محمود خان اچکزائی کو جاری ہونا چاہیے تھا کہ انہوں نے کیسے پی ٹی آئی سے اچانک علیحدگی اختیار کر لی اور مزاکرات سے بائیکاٹ کر کے حکومت کی مدد کرتے ہوئے گورنر راج کی راہ ہموار کی، الٹا لیڈی سینٹر کو نوٹس جاری ہورہا ہے جس نے اچکزائی کے سیاسی بت کے رعب میں آئے بغیر اس معصوم بچے کی طرح سوالات کیے جس نے بادشاہ کو دیکھ کر کہا تھا وہ تو ننگا ہے جب پورا شہر بادشاہ سلامت کے خوف رعب اور دبدبے کی وجہ سے گونگا تھا۔
اچکزائی سے آپ نے پوچھا کہ ان کا اس سارے معاملے میں کیا رول رہا ہے اور انہوں نے کیسے ہر اہم موقع پر پی ٹی آئی کو let down کیا؟ وزیراعظم سے مزاکرات سے انکار، حکومت پی ٹی آئی مزاکرات میں بیٹھنے سے انکار، لانگ مارچ کال آف کرنے کی ریکوسٹ ماننے سے انکار، لانگ مارچ میں شرکت سے انکار اور مشعال نے ان سب باتوں پر سوالات اٹھائے ہیں تو اسے نوٹس جاری کر دو۔
گوہر صاحب لگتا ہے آپ اور اچکزائی صاحب کو عمران خان جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہی سوٹ کرتا ہے۔
@BarristerGohar @AkMashal @Ali_MuhammadPTI @SyedAliZafar1 @sherafzalmarwat @SanaMastiKhel @PTIofficial @SAYousafzaiPTI @JunaidAkbarMNA @SohailAfridiISF @KhawajaMAsif @AyazSadiq122 @AamirDogar155
Jawed Randhawa retweeted
ملتان میں ملزم توقیر کی تیز رفتار گاڑی سے کچل کر مارے گئے پندرہ سالہ بدقسمت بچے کے بارے انکشاف ہوا ہے، باپ بچپن میں مرگیا تو مرحوم کے بھائی نے بیوہ بھابی سے شادی کر لی لیکن بھتیجا نہ رکھا۔بچے کے نانا کو پتہ چلا تو وہ اسے یتیم خانے جمع کرا گیا۔
اس دل خراش ٹریجڈی کی ملتان سے دل دہلا دینے والی تفصیلات سنیں کہ غربت اور یتیمی کیا کیا رنگ دکھاتی ہے، صحافی ناصر محمود شیخ سے سنیں۔
👇
youtu.be/BlNKnILnWuQ?si=-5-j… via @YouTube
@NeoNewsUR @fawadnb @NasrullahMalik1 @CS_Punjab @OfficialDPRPP @rpo_multan @multan_cpo @MaryamNSharif @DC_Multan
Jawed Randhawa retweeted
مریم نواز یہ کیا ہو رہا ہے ؟
کیا آپ کو پتہ ہے پنجاب میں بچوں کے تحفظ کے لیے جی ہاں، پنجاب میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بھی ہے
یہ ایک خودمختار ادارہ جو وزارت داخلہ پنجاب کے تحت آتا ہے موجودہ چیئرپرسن سارہ احمد ہیں رکن اسمبلی ہیں 2019سے وہ اس کی سربراہ ہیں پہلے پی ٹی آئی میں تھیں اب نون دور میں بھی وہی ہے سات سال سے وہ خاتون اس ادارے کہ سربراہ یہ بچوں کا تحفظ اس کی ذمہ دارئ مگر کیا کسی نے اس کا کام کہیں دیکھا اسے ستارہ امتیاز بھی مل چکا ہے یہ ادارہ بھی الیٹ خواتیں کو نوازنے کا ایک سفید ہاتھی ہے جبکہ بچے سڑکوں پر مر رہے ہیں
Jawed Randhawa retweeted
خیبر پختونخوا میں دہشت گرد گروہوں کی خوش قسمتی یہ ہے کہ انہیں اب صرف بندوق اور بارود کے ذریعے ہی نہیں، بلکہ بعض سیاست دانوں، دانش وروں اوردیگر بااثر شخصیات کے بیانات کے ذریعے بھی اپنے مؤقف کو جواز فراہم کرنے کاموقع مل رہا ہے۔ جب دہشت گردی کے خلاف واضح اور دوٹوک مؤقف اختیارکرنے کے بجائے ایسے بیانیے تشکیل دیے جائیں جو کسی نہ کسی انداز میں دہشتگردوں کے جرائم کو پس منظر میں دھکیل دیں، تو اس کا سب سے زیادہ نقصانان بے گناہ شہریوں کو ہوتا ہے جو برسوں سے دہشت گردی کی آگ میں جل رہے ہیں۔
امن، انسانی حقوق اور سیاسی مکالمے کی بات ضرور ہونی چاہیے، مگر اس اصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے کہ بے گناہوں کا قتل، خوف و ہراس پھیلانا اور ریاست و معاشرے کو تشدد کےذریعے یرغمال بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ خیبر پختونخوا کے عوام نےدہشت گردی کی بھاری قیمت ادا کی ہے؛ انہیں مزید مبہم بیانیوں کی نہیں، بلکہ ایسے واضح مؤقف کی ضرورت ہے جو امن کے قیام، عوام کے تحفظ اور دہشتگردی کی بلاامتیاز مذمت کو مقدم رکھے۔
Jawed Randhawa retweeted
پی ٹی آئی ایم این اے علی محمد خان ایک سیمنار میں مری گئے تو وہاں احسن اقبال کے ساتھ تصویر کھنچی گئی اور سوشل میڈیا پر سامنے آئی تو عمران خان ناراض ہوئے کہ ایسی تصویروں سے ہمارا ان کے خلاف بیانہ کمزور ہوتا ہے۔
اس دن سے علی محمد خان، خان صاحب کی گڈ بکس میں نہ رہے۔ پچھلا الیکشن ٹکٹ بھی مراد سعید کی مداخلت اور مدد سے ملا تھا۔
ہمارے ہاں پارٹی لیڈرز کوئی بھی ہو وہ اپنے ایم این ایز پر بھی وہی حق جتلاتے اور مالکانہ حقوق رکھتے ہیں اور ان سے slave and master والا وہی رویہ رکھتے ہیں جیسے ایک اندھا دھند عاشق اپنی معشوق پر رکھتا ہے کہ اسے کسی اور کے ساتھ دیکھ کر “انر کلنگ” پر اتر آتا ہے۔
@Ali_MuhammadPTI @betterpakistan
Jawed Randhawa retweeted
یتیم خانوں کے بھاگنے والے بچوں کو کبھی زندہ نہیں چھوڑا جاتا 😭💔
سانحۂ ملتان پرافشاں لطیف کا دل دہلا دینے والا بڑا انکشاف۔
یتیم خانوں اور شیلٹر ہومز کے تعفن زدہ نظام کے پیچھے چھپے ہولناک حقائق سے پردہ اٹھا دیا👇
ویڈیو لازمی دیکھیں اور شیئر کریں
#stopchildabuse
#savetheorphans
Jawed Randhawa retweeted
.منڈی بہاؤالدین کے نواحی گاؤں سندا ظاہر شہید محمد ریاض کی دکھوں بھری زندگی کی کہانی
آج سے 13 سال قبل محمد ریاض کے دو بیٹے بعمر 10 سال اور 2 سال دکان سے چیز لینے گھر سے نکلے اس کے بعد وہ گم ہو گئے ان کا کوئی پتہ نہ چلا۔ گاؤں، علاقہ، ارد گرد کے گاؤں، شہروں ہر جگہ اعلانات کروائے گئے تلاش کی گئی پولیس سے مدد لی گئی مگر ان بچوں کا کوئی پتہ نہ چلا۔
محمد ریاض کا بڑا بیٹا شاہد جس کی عمر 21 سال تھی اس وقت دبئی میں مزدوری کرنے گیا تو وہ بھی اپنے بھائیوں کی گمشدگی کے کچھ دنوں بعد پاکستان آگیا۔ ایک دو دن بعد وہ بھی بھائیوں کی تلاش میں نکلا تو پھر واپس نہ آیا۔
محمد ریاض کی بیوی اپنے تینوں بیٹوں کی جدائی میں گھلنے لگی وہ سارا دن اپنے گھر کے دروازے پر بیٹھی رہتی اور اپنے بیٹوں کا انتظار کرتی رہتی خاتون کے بیٹے تو نہ آئے لیکن چند سال میں اس دکھیاری ماں کے لیے موت کا بلاوا آگیا اور وہ دنیا سے رخصت ہو گئی۔
اس کے بعد محمد ریاض نے مختلف طریقوں سے اپنے تینوں بیٹوں کی تلاش جاری رکھی مگر کچھ پتہ نہ چلا، آج محمد ریاض اپنے گھر میں اکیلا بیٹھا اپنے بیٹوں اور بیوی کو یاد کرتا رہتا ہے
اس سچی کہانی کا سب سے افسوسناک پہلو پولیس کا کردار ہے، کیا اچنبھے کی بات نہیں کہ ایک ہی گھر کے تین بچے گم ہو جائیں اور 13 سال بعد بھی ان کا کچھ پتہ نہ چلے، حالانکہ مشہور زمانہ پنجاب پولیس کے لیے ناممکن کیا ہے۔
کسی کو اس سٹوری کا علم ہو حقائق کیا ہیں ضرور کمنٹس کرے شاید محمد ریاض کے بچھڑے ہوئے 3 بیٹوں کا کوئی سراغ مل جائے.
#news #pakistan #punjab #PunjabPolice #MandiBahauddin #Crime #video #videoviral #videography #videogames
Source: Mandi Bahauddin TV News
Jawed Randhawa retweeted
قبائلی ضلع کرم کا ہونہار بچہ۔۔۔ماشاءاللہ
ہمارے پشتونوں کے بچے پیدائشی ذہین ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے اپنوں نے ہمیشہ ہمارے سروں پر دوکانداری کی ہے،ہمیں تعلیم سے دور رکھا گیا ہے۔
ہمارے اپنے پشتون یا تو ہمیں جہادی بنا رہے ہیں یا اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔
بحیثیت ایک پشتون صحافی میں فوج،حکومت اور دیگر تمام اداروں سے درخواست کرتا ہوں کہ ہمارے بچوں کو تعلیم و تربیت کے مواقع دیئے جائے اور جو لوگ ہماری مٹی روشنی کے دشمن ہیں ان لوگوں کے خلاف منظم اور مستقل کاروائی ہونی چاہئیے۔
اس کاوش پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکر گزار ہوں۔
Jawed Randhawa retweeted
ہم پشتون کہتے رہتے ہیں کہ ہمارے آباؤ اجداد بڑے بہادر اور جنگجوں تھے لیکن کیا پشتون قوم میں کوئی سائنسدان بھی گزرا ہے؟؟
یہ وقت تعلیم،سائنس اور ٹیکنالوجی کا ہے لہذا پشتونوں کو چاہئیے کہ اسطرف متوجہ ہوجائے،جنگ و جدال اور زندہ باد مردہ باد پر وقت ضائع نہ کریں۔۔۔
جذباتی نعروں،جذباتی شاعری اور بعض سیاستدانوں نے پشتون قوم کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔۔
میزبان:عبداللہ جان صابر
Jawed Randhawa retweeted
تھوہا خالصہ فسادات میں پشتون قبائلیوں نے پنجابی سکھوں کے سینکڑوں گھر لوٹ کر معصوم عورتوں کی عصمت دری کر کے آگ لگا دی۔
1947 کے مارچ کے مہینے کا آغاز ھو چکا تھا۔ موجودہ پاکستان کی تحصیل کہوٹہ کے ایک پنجابی سکھ گاؤں تھوھا خالصہ میں بیساکھی کے میلے کی تیاریاں ھو رھی تھیں۔ جو پنجابی وسیب کا ایک قدیم تہوار ھے۔ تھوھا خالصہ اس وقت ایک چھوٹا سا خوشحال گاؤں تھا۔ گاؤں میں صرف پنجابی سکھ آباد تھے۔ مضافات میں پنجابی مسلمانوں کی ڈھوکیں تھیں۔ پنجابی سکھوں اور پنجابی مسلمانوں کے باھمی تعلقات خوشگوار تھے۔ سردار گلاب سنگھ کی حویلی اس گاؤں کی نشانی تھی اور تھوھا کے صرافہ بازار میں خوب رونق لگی ھوئی تھی۔ کیونکہ فصل کی کٹائی کے بعد شادیوں کا موسم تھا۔
دوسری طرف جہاد کے نام پر لوٹ مار کرنے کی غرض سے ھزاروں قبائلی پٹھان 7 مارچ 1947 کو راولپنڈی شہر میں پہنچ چکے تھے۔ راولپنڈی میں پنجابی سکھوں کے منظم اور اسلحہ بند ھونے کی وجہ سے قبائلی پٹھانوں کی دال نہ گلی تو انہوں نے راولپنڈی کے نزدیک پہلے مری اور پھر کہوٹہ کے ارد گرد میں واقعہ پنجابی سکھوں کے 116 میں سے 110 گاؤں میں لوٹ مار کی۔۔۔۔
حوالہ
پنجاب کا بٹورا
Jawed Randhawa retweeted
کچھی کینال 🇵🇰 پنجاب سے بلوچستان تک 80 ارب روپے کا 500 کلومیٹر طویل کچی کینال منصوبہ پنجاب سے پانی لا کر بلوچستان کی 7,13,000 ایکڑ اراضی کو سیراب کر رہی ہے۔ پنجاب کے حصے کے پانی سے بلوچستان میں ہریالی آ رہی ہے
اگر پنجاب کی طرف سے بھی پانی پر قوم پرستی ہوتی تو آج یہ خوشحالی نہ آتی یہ زرخیزی نہ ہوتی۔ اس لیے بلوچ عوام کو یہ سمجھ جانا چاہیے کہ قوم پرستی تقسیم کرتی ہے نفرتیں بانٹتی ہے جبکہ یکجہتی ترقی کا راستہ ہے اور یہی پاکستان ہے اور یہی بند مٹھی کی صورت سب کی جان ہے..۔
Jawed Randhawa retweeted
میں ملتان والے اس حادثے اور بھیانک قتل سے مکمل لاعلم تھا ابھی تفصیلات دیکھی ہیں اس قاتل کو اور یتیم خانے کے انچارج کو سزائے موت دینی لازم ہے
یتیم اور بے سہارا بچوں کے کسی بھی قسم کے شلٹر بارے اقوام متحدہ سمیت بڑے انسانی حقوق کے ادارے خلاف ہیں بچوں کے عالمی حقوق کا معاہدہ UNCRC بھی اس کے خلاف ہے بچوں کو جہاں ممکن ہو ان کے خاندان فوسٹر فیملی میں رکھنا اہم ہے یتیم خانے وغیرہ بچوں کے abuse کا باعث بنتے ان کی گروتھ کے لیے غلط ہیں زلزلہ کے بعد جب بہت بچے یتیم بے سہارا ہوے میں اس وقت یو این پروٹیکشن کلسٹر دیکھتا تھا ہم نے شیلٹر نہی بننے دیے تھے تب ایک سینٹر مشرف حکومت نے شروع کیا مگر اقوام متحدہ دیگر امدادی اداروں کے دباؤ سے بند ہو گیا تھا یونیسیف سیف دی چلڈرن پلان کوئی ڈونر یتیم خانوں نائٹ شلٹر کو کو سپورٹ نہی کرتے ہیں آپ بھی یتیم خانوں کو پیسے دینا بند کریں بچوں کو جہاں ممکن ہو فیملی ماں دادا دادی کسی خونی رشتہ دار کے پاس رہنا چاہیے جو مدد کریں وہ ان کو شامل کر کے کرنی چاہیے یہ معاملات بہت اہم ہے
Jawed Randhawa retweeted
ضلع کچہری راولپنڈی میں سول جج ملک علی میراں اور وکیل کے مابین تلخ کلامی کے دوران جھگڑاجھگڑا کے دوران وکیل اسلم نیازی کا سول جج پر تشددوکیل کے تشدد سے سول ملک علی میراں شدید زخمی سول جج کو زخمی حالت میں بینظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردیا گیازخمی سول جج کو سر پر چوٹ چھ ٹانکے لگے۔



















