
اردو زبان میں ماحولیاتی شعور بیدار کرنے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت قائم ایک نجی ادارہ #GoGreen #ClimateAction #ActNow
Karachi, Pakistan
Joined October 2022
- Tweets5K
- Following1.6K
- Followers2.3K
- Likes8.7K
ماحولیاتی شعور retweeted
Six weeks in, this course keeps proving itself.
Module 6 just unlocked: what makes a climate proposal fundable vs rejected, through real benefit-cost ratios, not theory.
Prefer a story? Our Urdu piece: climateurdu.com/heatwave-eco…
#HeatwaveResilience #ClimateFinance
ماحولیاتی شعور retweeted
Replying to @EnvironmentUrdu @Razarumi @Akhtarb1 @Rukhsnahalepoto @PIRSANIA @FearlessWolfess @Masoodlohar @ZainabNaeem7 @aomair @WWFPak
ہم ابھی بھی ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات فیس کر رہے ہیں۔ اگر ان کے لحاظ سے فوری ایکشن نہ لیا گیا تو ہم خطرناک حد تک اس کا شکار ہو جائیں گے
تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اس اکاؤنٹ "ماحولیاتی شعور" کو فالو کریں, انکو ہماری سپورٹ کی ضرورت ہے اور ہمکو انکی 🙏
ماحولیاتی شعور retweeted
سندھ ہمارا ناقابلِ تقسیم تاریخی مادرِ وطن ہے۔
نثاربانبھن
~~~~~~~~~~~~~~~
کسی میز پر
پھیلے ہوئے نقشے کے اوپر
جب
ایک قلم
اقتدار کی سیاہی میں ڈوب کر
ایک نئی لکیر کھینچتا ہے،
تو اسے شاید
یہ خبر نہیں ہوتی
کہ
دریا
کاغذوں پر نہیں بہتے۔
وہ
صدیوں کی رگوں میں اترتے ہیں۔
تم
لکیریں کھینچ سکتے ہو،
حدیں بدل سکتے ہو،
فاصلے لکھ سکتے ہو،
مگر
کون سی تلوار
شاہ لطیف کے سُر
دو حصوں میں کاٹ سکتی ہے؟
کس عدالت میں
سچل سرمست کی وحدت
کٹہرے میں کھڑی ہوگی؟
اور
کس حکم نامے میں
اتنی طاقت ہے
کہ
شاہ عنایت شہید کی للکار
“جو کھیتی کرے، سو کُھائي”
کو
مٹی کی یادداشت سے
مٹا دے؟
یہ دھرتی
کسی حکومت کی فائل نہیں،
جسے
سرخ ربن کھول کر
نئے خانوں میں رکھ دیا جائے۔
یہ تو
ہزاروں برس کی
جمع شدہ سانس ہے۔
موئن جو دڑو کی
خاموش اینٹوں میں
ابھی تک
بچوں کی ہنسی محفوظ ہے۔
امرکوٹ کی ہوائیں،
بھنبھور کی مٹی،
کینجھر اور منچھر کا پانی،
کارونجھر کی چٹانیں،
اور
دریائے سندھ
سب
ایک ہی ماں کی
نبض ہیں۔
جو لوگ
سندھ کو بانٹنے کی بات کرتے ہیں،
وہ شاید
درخت کی شاخیں گن سکتے ہیں،
مگر
جڑوں کی زبان نہیں جانتے۔
انہیں
یہ خبر نہیں
کہ
تہذیبیں
فرمانوں سے نہیں،
لوگوں کی مشترکہ یادداشت سے
زندہ رہتی ہیں۔
اگر
تم
شہر الگ کر دو،
راستے بدل دو،
بورڈ بدل دو،
نام بدل دو،
تب بھی
بارش
سندھ ہی پر برسے گی۔
ہوا
سندھ ہی کا نام لے گی۔
ریت
اپنے ذروں میں
سندھ لکھتی رہے گی۔
اور
ہر بچہ
اپنی پہلی مٹی کو
ماں ہی کہے گا۔
ہمیں
صرف جغرافیہ نہیں بچانا،
ہمیں
تاریخ کی دھڑکن بچانی ہے۔
وہ دھڑکن
جو موئن جو دڑو سے
ٹھٹھہ کی مسجدوں تک،
بھٹ شاہ کی فضاؤں سے
سیہون کی دھمال تک،
کارونجھر کی خاموش چٹانوں سے
کچے کے کھیتوں تک،
ایک ہی صدا دہراتی آئی ہے
سندھ
کسی نسل کی جاگیر نہیں،
کسی حکومت کی ملکیت نہیں،
کسی دفتر کی تجویز نہیں،
یہ صدیوں کی امانت ہے۔
یاد رکھو!
دھرتیاں
فتح کی جا سکتی ہیں،
قبضے میں لی جا سکتی ہیں،
ان پر فیصلے لکھے جا سکتے ہیں،
مگر
انہیں
ان کے لوگوں کے دلوں سے
الگ نہیں کیا جا سکتا۔
کیونکہ
دلوں کا جغرافیہ
کسی نقشہ نویس کے
اختیار میں نہیں ہوتا۔
اس لیے
ہم اعلان نہیں کرتے،
ہم اپنی تاریخ دہراتے ہیں
سندھ
دریا کا دوسرا نام ہے۔
سندھ
تہذیب کا پہلا نام ہے۔
سندھ
محبت کا آخری نام ہے۔
اور
تاریخ نے
آج تک
یہ نہیں لکھا
کہ
ماں تقسیم ہوئی ہو۔
اس لیے
ہم کہتے ہیں
سندھ ہمارا
ناقابلِ تقسیم
تاریخی مادرِ وطن ہے۔
اور
یہ عہد
ہماری سانسوں سے بھی
زیادہ قدیم،
اور
ہماری آنے والی نسلوں سے بھی
زیادہ امانت دار ہے۔
نثاربانبھن
ماحولیاتی شعور retweeted
It's inspiring to see people of all ages stepping forward to learn, prepare, and lead.
Join a growing community committed to building a cooler, safer future. Registration closes tomorrow. Register: forms.gle/pMwPMaqx6y3vJwMM9
#HeatwaveResilience #ClimateEducation #ClimateAction
🤖 Made with AI
ماحولیاتی شعور retweeted
Hello professional !
Save yourself from excessive heat wave. Hydrate. Drink plenty of water, ORS and fluids.
The wise people are those, who don’t complain about things what they cannot change, and readjust their life according to situation.
@EnvironmentUrdu
@ClimateSkills – at Punjab, Pakistan
ماحولیاتی شعور retweeted
🚨 In Writ Petition No. 609 (Waleed Adnan vs Gov of #Punjab), the #Lahore High Court #Rawalpindi Bench has appreciated & placed on public record my independent environmental assessment of alleged floodplain encroachment along River Soan (#Sawan) in #Rawalpindi & #Islamabad, I submitted as Court-appointed environmental expert.
👉The assessment highlights significant land-use change, increasing urbanization pressure, shrinking natural buffers, #riverbank erosion concerns & growing risks to public safety, #water quality & #ClimateResilience.
✅️The court has ordered removal of construction from floodplain, native tree plantation instead of palm 🌴 trees (interestingly 😀) & cessation of open dumping of any kind of #waste by housing societies into the River #Soan
👉I will share the detailed Court order once received. But summary of the report is available at linkedin.com/posts/zainab-na…
If some1 wants a detailed report, I can share over email
Sharing a glimpse of 🔑 findings through the pics attached
@KlasraRauf @SanaullahDawn @HamidMirPAK @zofeen28 @afiasalam @
#RiverSoan #Sawan #LahoreHighCourt #Rawalpindi #ClimateResilience #EnvironmentalLaw #UrbanPlanning #WaterGovernance #Pakistan
ماحولیاتی شعور retweeted
To combat increasing #air #pollution, a unique project of #LiquidTree was started in Punjab. See details in my vlog @MaryamNSharif @Marriyum_A @ClimateChangePK @EnvironmentUrdu @BBCUrdu @EPCCDpunjab @UNEP @SyedMAbubakar
youtu.be/J18w998Cxxc?si=Ae5l…
ماحولیاتی شعور retweeted
The #rivers r not being contaminated by #industrial effluents only..in #Pakistan it is also due to housing societies, commercial zones openly dumping waste in rivers, streams like #Sawan, #Korang #Ravi, #MalirRiver etc. They hv no drainage or waste management plans!
#NightEdition
ماحولیاتی شعور retweeted
Replying to @EnvironmentUrdu @ClimateChangePK @DCFAPakistan @DrAhsanRAJPUT @EngrShahid_ @khan_mahjabeen @Ibrarkiscience @TaniaPalijo @naghma_iqtidar @professor_Hasan
چونکہ پاکستان دنیا کے اُن دس ممالک میں شامل ہے جہاں موسمیاتی تبدیلی سب سے زیادہ شدت سے نمایاں ہو گی - ہمارے بعد ہماری آنے والی نسلیں بھی پانی کی قلت، غذائی کمیابی، شدید گرمی، طوفان اور سیلاب سے متاثر ہونگی - ان تمام آفات سے نبٹنے کے لئے ابھی سے کام شروع نہ کیا تو خوفناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا
ماحولیاتی شعور retweeted
پلاسٹک کے نقصانات پر ہم خواہ کتنے ہی بحث و مباحثے کرلیں مگر یہ بات طے ہے کہ پلاسٹک سے چھٹکارہ اس کا استعمال ترک کرنے سے ہی حاصل ہوپائے گا کیونکہ پلاسٹک بنانے پر پابندی کا نفاذ نااہلوں اور بدعنوانوں کے بس کا روگ نہیں
#plastic #saynotoplastic #plasticpollution @akhtarb1 – at Karachi, Pakistan
ماحولیاتی شعور retweeted
پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات تیزی سے ظاہر ہورہے ہیں سندھ میں جاری معمول سے زیادہ سردی، چمن میں منفی 17 درجہ حرارت اور کوئٹہ میں ایک ماہ تاخیر سے ہونے والی معمول کی سخت سردی اس کی جیتی جاگتی مثال ہیں
#ClimateCrisis #ClimateEmergency #ClimateActionNow #WINTER #ActNow – at Karachi, Pakistan
ماحولیاتی شعور retweeted
In coming days will negatively affect the crop yield due to grain shrinking. We need to adopt to such changes in coming years to ensure food security. @Team_Musadik @aisha4climate @sherryrehman @akhtarb1 @dawn_com @EnvironmentUrdu
ماحولیاتی شعور retweeted
Replying to @EnvironmentUrdu @afiasalam @aomair @DrJavariaPHTF @irfanQRSHI @Naadikhi @professor_Hasan @QurbanZardaree @Razarumi
دن ہی منائے جاتے عوام میں آگاہی مہم شروع کی جائے ۔
ماحولیاتی شعور retweeted
پرندوں کی دنیا کے ھیرو "نیل کنٹھ" جس کا سائنسی نام "انڈین رولر" ہے، کو ٹیکسانومسٹس نے "رولر" نام ان کے مخصوص برتاؤ کی وجہ سے دیا۔ مذکورہ برتاؤ کے مطابق یہ پرندہ تولیدی موسم سے پہلی مادہ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے فضائی کرتب کا مظاھرہ کرتے ہوئے دوران پرواز مختلف زاویوں سے قلابازیوں کھاتا ہے۔
چلیں یہ تو رہا ان کا ذاتی معاملہ لیکن انکے دیگر اہم کاموں میں کسان دوستی، ماحول دوستی، اپنے علاقے اور وہاں کے مکین چھوٹے و کمزور پرندوں کی حملہ آور سے حفاظت کرنا بھی شامل ہے۔ یہ دخل اندازی کرنے والے حملہ آور پرندے چاہے ان کا سائز بڑا کیوں نہ ہو، انکو انگیج کرتے ہیں اور جھگڑا مول لینے سے نہیں گھبراتے۔ کمزور پرندے جو باز یا کسی بھی پریڈیٹر کےحملہ سےخوفزدہ رہتے ہیں وہ نیل کنٹھ کی تحفظ دینے کی صلاحیت سےواقف ہیں اس لیے وہ انکے علاقے میں گھونسلہ بنانے کو ترجیع دیتے ہیں۔
اس کسان دوست پرندے کی خوراک میں ٹدی دل، چوہے، بچھو، چھوٹے سانپ اور کیڑے شامل ہیں۔
جنگلی حیات کی تمام اقسام کو ان کے کام سے جاننا ہوگا نہ کہ "حلال ہے یا نہیں" جیسے سوال کو ذھن میں جگہ دے کر۔ فطرت اعلیٰ و عظیم ہے اور اس کی تخلیق فطرت کے عظمت کے شاھکار، جن کو بچانا و تحفظ دینا انسان کی عظمت کا تقاضا ہے۔
#SindhWildlife🇵🇰 #IndianRoller
ماحولیاتی شعور retweeted
SUPARCO has launched its recent initiatives on Climate Change and Space Technology for awareness and current situation in Pakistan highlighting major sectors of forests, Environment, Glaciers, Waterways, land use land cover dynamics. space4climate.gov.pk/forestr… @sherryrehman
ماحولیاتی شعور retweeted
سندھ وائلڈ لائیف ڈپارٹمنٹ 1980 کی دھائی سے ہرسال صوبہ سندھ میں موجود مختلف آب گاہوں و آبی گذرگاہوں پر موسم سرما میں انڈس فلائی وے کے مسافر آبی پرندوں کی شماریات "اینئوئل واٹر فائول سروے" کےعنوان سے جاری کرتا ہے. صوبہ سندھ کی مشھور آب گاہوں بشمول کینجھر جھیل، منچھر جھیل، حمل جھیل، ھالیجی جھیل، رن آف کچھ، لنگھ جھیل اور نریڑی لیگون سمیت 30 کے قریب مقامات پر جو کہ سندھ کی مختلف سول ڈویژنز سکھر لاڑکانہ، حیدرآباد، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد اور کراچی میں واقع ہیں، محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے دسمبر، جنوری اور فروری 2026 کے مہینے میں سروے کرکے ڈیٹا جمع کیا۔
حاصل شدہ اعداد و شمار کےمطابق صوبہ سندھ کی مختلف آب گاہوں و آبی گذرگاہوں پر آبی پرندوں کی تعداد 654287 ریکارڈ کی گئی۔ حاصل شدہ ڈیٹا کے مطابق گزشتہ سال مھمان پرندوں کے روایتی ٹھکانے جیسا کہ رن آف کچھ وائیلڈ لائیف سینکچوری کے علاقے پانی کی شدید کمی و خشک سالی کا شکار نظر آئے تھے، رواں سال قدرے بھتری کا رجحان نظر آیا اور رن آف کچھ، تھر پارکر کے مقام پر 135332 پرندے رکارڈ ہوئے۔ جبکہ اسی مقام کے قریب رن پور ڈیم ننگر پارکر کے مقام پر 47970 پرندے رکارڈ ہوئے۔ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی سب سے زائد پرندے بدین کی نریڑی لیگون میں 171171 پرندے رکارڈ ہوئے۔ موجودہ سال کے سروے میں مھمان پرندوں کے اعداد و شمار جمع کرنے کے علاوہ آنے والی نسلوں کے لیے، پرندوں کے ڈجیٹل فوٹوگرافک رکارڈز ٹیم کے ہمراہ ہمارے وائیلڈ لائیف فوٹوگرافر یاسر نے جمع کیے۔ ان رکارڈز میں کومب بل ڈک، گرے لیگ گوز، کاٹن پگمی گوز، انڈین اسپاٹ بلڈ ڈک، انڈین اسپاٹ بلڈ ڈک کے علاوہ 35 کے لگ بھگ مختلف اقسام کے ایسے واٹر فائولز جو روایتی طور آتے رہتے ہیں رکارڈ ہوئے۔ سب سے زیادہ تعداد کامن ٹیل اور شاولر کے علاوہ،انڈین اسپاٹ بلڈ ڈک اور کومب بلڈ ڈک کی کچھ تعداد بھی دیکھی گئی۔
دوران سروے لیسر فلیمنگوز اور خطرے سے دوچار نسل گریٹ وائیٹ پیلکن کی خاصی تعداد دیکھنے میں آئی، جبکہ اوریئنٹل ڈارٹر، وائیٹ اسٹورکس بھی خاصی تعداد میں نظر آئے۔
پچھلے سال 2024-2025 کے حاصل شدہ اعداد و شمار کے مطابق صوبہ سندھ کی مختلف آب گاہوں و آبی گذرگاہوں پر آبی پرندوں کی تعداد 545258 ریکارڈ کی گئی۔ اس طرح سال 2023-2024 کے سروے نتائج کے مطابق چھ لاکھ انتالیس ھزار ایک سو بائیس پرندے ریکارڈ ہوئے تھے جبکہ اس وقت بھی سروے کا پھیلاؤ 40 فیصد علاقوں تک تھا۔ رواں سیزن یعنی 2025-2026 کا سروے مکمل ہوچکا جبکہ سروے کا پھیلاؤ 40 فیصد علاقوں تک رہا۔
سروے ٹیم میں سندھ وائیلڈ لائیف ڈپارٹمینٹ کے تجربہ کار رٹائرڈ آفیسر رشید احمد خان نے خصوصی شرکت کی۔ واضح رہے کہ پچھلے سال رشید احمد خان کے کیریئر کا آخری سروے رہا کیونکہ وہ چار دہائیوں تک محکمہ جنگلی حیات صوبہ سندھ میں خدمات انجام دینے کے بعد پچھلے سال مارچ کے مہینے میں ریٹائر ہوگئے تھے۔
#SindhWildlife🇵🇰
#WaterFowlCensus
ماحولیاتی شعور retweeted
زیر نظر ویڈیو میں کھمبے جیسی دم والا یعنے "پلر ٹیلڈ اسکارپین" جو کہ ہمارا مقامی ہے ساکت حالت میں دیکھا جا سکتا ہے، واضح رہے کہ بچھو چیونٹیوں کے منہ لگنا پسند نہیں کرتے بلکہ ان کو اگنور کرتے ہیں۔
دنیا میں بچھوؤں کے سب سے زیادہ اسپشیز میکسیکو میں پائی جاتی ہیں جسکی وجہ وہاں کے موسمی حالات ہیں۔ دھرتی کے خط استوائی علاقوں میں چونکہ بارش زیادہ ہوتی ہے اسلیے وہاں بچھوؤں کی کم اقسام پائی جاتی ہیں لیکن دنیا کا سائز میں سب سے بڑا "شھنشاہ بچھو" یا ایمپرر اسکارپین انہی علاقوں سے تعلق رکھتا ہے۔ سائنس و ریسرچ کی تاریخ میں ایک بھی ریفرنس ایسا نہیں کہ سائز کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا بچھو یعنے 'ایمپرر اسکارپین' ایک سو گرام وزن کا ملا ہو۔ زیادہ سے زیادہ 15 سے 20 گرام اور وہ بھی "کالا" نام کا بچھو نہیں مزید کہ پاکستان میں تو سرے سے موجود ہی نہیں ہوتا، لیکن تحقیق کرسکتے ہیں کہ لوگ کالے بچھو کے نام پر فراڈ کا شکار ہوئے جن میں اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ بھی تھے۔
جہاں علم و سائنس کی امامت ہو وہاں جنگلی حیات کی مختلف انواع اقسام کو انکی خصوصیات، اکالوجیکل اور ماحولیاتی خدمات کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے۔ تو جان لیں اور اپنے ارد گرد لوگوں کو بھی سائنسی آگاہی دیں کہ ٹیکسانومی کے علم کے مطابق 'پاکستانی بچھوؤں میں ایک بھی اسپشیز کالے بچھو کے طور پر کلاسیفائیڈ نہیں' اور اگر کسی چھوٹے سے بچھو کا رنگ کالا ہے تو وہ موسمی ایڈاپٹیشن ہے مزید کہ "کالے بچھو" والا ڈھونگ دھرتی کے کسی خطے پر نہیں ماسوائے ہمارے۔
مطالعہ اور پڑھائی سے اپنے ارد گرد جہالت کو شکست دیں اور علم کی حکمت قائم کریں 🙏
#SindhWildlife🇵🇰 #Scorpion #PillarTailed





















