𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 (@Mhrtab) header
𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 (@Mhrtab) profile picture

‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏ آؤ! اُس انسانیت کی بات کریں جو انسان کو جنم دےکر بانجھ ہوگئی ہے....

Punjab
Joined August 2014
Photo by 𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 (@Mhrtab)Photo by 𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 (@Mhrtab)Photo by 𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 (@Mhrtab)Photo by 𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 (@Mhrtab)Photo by 𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 (@Mhrtab)Photo by 𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 (@Mhrtab)Photo by 𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 (@Mhrtab)Photo by 𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 (@Mhrtab)Photo by 𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 (@Mhrtab)Photo by 𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 (@Mhrtab)
𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 retweeted
ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی ماؤں کا اعتماد مضبوطی ، وسعت نظر اور وسعت قلب پنجاب دھرتی کی عورت کی اصل ہے جیوے پنجاب
13
161
2
838
7,359
𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 retweeted
Replying to @Mhrtab
اپنے بزدار صاحب تو ملک میں ہی ہیں، ایک ایسا گھر جس میں بجلی کا میٹر تک نہیں لگا ہوا تھا، 2018 میں اثاثے سات لاکھ باسٹھ ہزار رپورٹ کییے لیکن 2024 میں اثاثے ساڑھے پانچ ارب روپے ہو گئے۔ مجال ہے احتساب بیورو، ایف آئی اے سمیت کسی ایجنسی کو خارش بھی محسوس ہوئی ہو۔۔
1
10
1
16
467
𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 retweeted
بسا اوقات ہم جس چیز کو اپنا استحقاق سمجھ رہے ہوتے ہیں وہ ہمارے لئے الزام بن جاتی ہے۔
5
9
293
𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 retweeted
کہانی کو لبوں تک لانے سے کہیں زیادہ مشکل نوکِ قلم کے سپرد کرنا ہے۔ لبوں کا ساتھ تو آنسو دے دیتے ہیں مگر قلم کی نوک کو اس آزمائش سے تنہا گزرنا پڑتا ہے۔
10
9
3
73
2,843
𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 retweeted
تحریر و گفتگو میں کیفر کردار، فی الفور، طاغوت، یلغار، یورش، استحصال، سامراج، ریشہ دوانیوں، روشن ماضی، نشاۃ ثانیہ، حمیت، وحدت امہ جیسے الفاظ شامل کر لیا کریں بہت جلد ایک طبقہ آپکو دانشور ماننے لگے گا، کام چل نکلا تو دیہاڑیاں بھی لگنے لگ جائیں گی۔ آزما کر دیکھ لیں۔۔
13
26
91
2,431
𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 retweeted
انسان کچھ دیر کے لیے ہی سہی سوچتا ضرور ہے کہ ہم کتنی مختصر سی زندگی کے لیے کتنی لمبی پلاننگ کرتے ہیں۔ پھر کتنی ہی ضروری باتیں اس خیال سے چھوڑے رکھتے ہیں کہ ابھی بہت وقت پڑا ہے۔ اپنی دوستیاں، رشتے، محبتیں، عبادتیں روز کے روز نبھا لیا کیجیے۔ روز تھوڑا تھوڑا جی لیا کیجیے۔۔۔۔
2
7
14
780
𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 retweeted
ایک دفعہ کسی نے بہت دل دکھایا اور جانتے بوجھتے شدید ناانصافی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ذہنی اور جذباتی طور ہر بہت صدمہ پہنچا تھا۔ ارادہ تھا کہ کبھی معاف نہیں کروں گا۔ دو تین برس ادھر ادھر ہوئے اور وہ شخصیت یوں بیمار ہوئی کہ جاں بہ لب ہوگئی۔ ہسپتال کے بستر پر دنیا و مافیہا سے بے نیاز نالیوں اور تاروں میں جکڑے ہوئے دیکھے سے نہ دیکھے جائے۔ ہماری موجودگی میں ڈاکٹرز نے بتایا کہ زیادہ سے زیادہ آج کی رات اور پھر بس۔۔۔۔ کہ جسمانی اعضاء فیل ہونا شروع ہو جائیں تو بدن میں لیکٹک ایسڈ نامی مواد کی کثرت ہو جایا کرتی ہے۔ اس وقت اس کے بدن میں لیکٹک ایسڈ کی مقدار آسمان کو چھو رہی تھی۔ نرسوں نے مریض کے اعزاء سے ایک طرح سے ایڈوانس میں ہی تعزیت کر ڈالی۔ اس وقت اس مریض کے سرہانے کھڑے ہو کر اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر رب سے عرض کیا کہ میں اسے معاف کرتا ہوں، تُو بھی اسکا معاملہ آسان فرما، چاہے تو زندگی بخش دے چاہے تو بلا لے۔۔مگر اسے اس اذیت سے نجات دلا دے۔ اگلے دن کان دن بھر ہسپتال سے خبر آنے کے انتظار پر لگے رہے، ایک دن انتظار کے بعد پھر ہسپتال جانا ہوا۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ معجزاتی طور پر میجر آرگنز نے دوبارہ کام شروع کر دیا ہے، دو دن بعد ہوش آ گئی اور اگلے دس دن میں مریض ہسپتال سے فارغ۔۔ آج تک حیات ہے۔ گل بندے دی سمجھوں باہر۔۔اوہدیاں رمزاں اوہی جانے۔۔۔
14
33
4
134
5,861
𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 retweeted
پیار ہر روپ میں ہر رشتے میں ہوجاتا ہے یہ تو ایسا ہے کہ ہوتا ہے تو ہو جاتا ہے تو ہوجاتا ہے ، تو ہوجاتا ہے کوئی چاہے یا نہ چاہے ایسا ہوتا ہی نہیں پیار ہوتا ہے تو ہوتا ہے یا ہوتا ہی نہیں
کوئی جانے یا نہ جانے ، کوئی سمجھے نہ سہی پیار ہوتا ہے تو ہوتا ہے یا ہوتا ہی نہیں کوئی مانے یا نہ مانے پر حقیقت ہے یہی اس کے بدلے تو کسی شے کااثر ہوتا ہی نہیں
2
4
2
𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 retweeted
موجودہ گرمی کی شدت اور موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں فوری فارسٹ ایمرجنسی نافذ کی جائے 🌿🍃🌲🌳 @MaryamNSharif میڈم اس سلسلےمیں وائلڈ لائف اورفشریزکےمحکموں کےساتھ محکمہ ماحولیات کوالرٹ کریں پندرہ جولائی سےپندرہ اگست تک شجرکاری کاموسم ہوتاہےمقامی درخت لگوائیں
7
55
2
138
2,114
𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 retweeted
اونٹ کا دلخراش واقعہ انسانیت کی بدترین تصویر کا عکاس ہے طاقت کا خمار انسان اور وحشی جانور مین فرق مٹا دیتا ہے، پھر چاہے وہ لڑکا ہو جسے چند سال پہلے عہد قربان پر چوری کے الزام مین تشدد کرکے مار دیا گیا یا اعظم سواتی کی زمین پر جانے والے وہ بچے ہوں جن پر کیس بنا دیا گیا Unaccounted طاقت انسان کو حیوان بنا دیتی
5
24
1
89
2,058
𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 retweeted
کیسے قابل رشک لوگ ہیں جو ہجوم در ہجوم درِ عشق پہ آتے ہیں. عشق کے جام پیتے ہیں. راز و نیاز کی ہزاروں باتیں کرتے ہیں اور خانہِ خدا کا دیدار کرتے ہیں.. عشق کے یقیناً بہت سے طور طریقے ہیں، بہت سی جگہوں پر عشق کی کہانیاں مرقوم ہیں لیکن یہ کالے رنگ کا در جس سے چشم و قلب اسقدر مسرور ہوں کہ سارے عشقوں اور عشاق کے پتے کٹ جائیں. یہ در سب سے جدا اور یہ عشق سب سے الگ ہے❤️
4
7
23
474
𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 retweeted
نفاست شخصیت کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس پہ کچھ خرچ نہیں آتا، یہ روپے پیسے، عمر، رنگ روپ اور جنس سے ماورا ہے۔ اِس کے باوجود بہت سے لوگ اپنی روزمرہ زندگی میں نفیس نہیں ہوتے۔
4
15
554
𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 retweeted
اے رُوح کو مطلوب شخص! میں تُجھے کیسے کہوں کہ مُجھے تیری ضرورت ہے اور بے تحاشہ ہے۔۔
5
2
1
30
1,571
𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 retweeted
کچھ ماضی کے جھروکوں سے 💔
3
1
6
132
𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 retweeted
پڑھنے میں آسانی کیلئیے کل کی تحریر کو بلاگ سائٹ پر بھی جڑھا دیا ہے۔ ۔ کچھ ٹائیپوز تھیں جو درست کر دیں ہیں۔ harafgo.com/2024/05/23/%d9%8…
2
11
2
25
1,621
𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 retweeted
ہزار ہا شب ہائے فرقت، تمنائے وصل میں لپٹے ان گنت کرب آلود لمحات اپنی اس طبع نازک پہ جھیلنے اور برس ہا برس کے فکر و استدلال کے بعد بالآخر میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ میری پہلی اور آخری محبت فالسہ ہے۔
8
6
3
34
5,142
𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 retweeted
اسے میری وارفتگی کا احساس ہونے میں بیس سال لگے۔ جبکہ، مجھے اسکے میرے بارے میں احساسات جاننے میں اکیس۔ ۔
4
2
20
1,409
𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 retweeted
میں تو حیران ہوں وحشت میں لگائی آواز! تجھ تلک بھی نہیں جاتی تو کہاں جاتی ہے
32
31
5
267
9,147
𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 retweeted
گھرمیں داخل ہوتےہی بےاختیار "اماں جی" کی آوازلگانا اورماں سامنےآکر مسکرا کےجب جواب دیتی کہ"جی پُتر"تو یقین مانیں کہ آدھی تھکن توویسےہی اترجاتی ہے.نہیں معلوم کب سےیہ عادت ہےلیکن ختم نہیں ہوتی.ناں ماں نےآج تک وجہ پوچھی کہ کیا کہناتھاناں مجھےسمجھ آیا کہ کیوں بلاتا #ماں_تجھے_سلام
1
2
4
𝑴𝒆𝒉𝒓'𝒕𝒂𝒂𝒃 retweeted
مسائل کے انبار میں چار بڑے مسائل ہیں اگر وہ حل ہو جائیں تو بہتری کی راہ نکل سکتی ہے۔ 1) اس ملک میں ہر طاقتور خود کو قانون اور احتساب سے مبرا سمجھتا ہے اور موجودہ نظام انکی بریت کی یقین دہانی کرواتا ہے۔ انکے نیچے کے جتنے طبقات ہیں وہ خود کو اس احتساب اور آئین و قانون سے بالاتر طبقے میں شامل ہونے کی جدوجہد میں مصروف رہتے ہیں۔ 2) ملک میں ایک کلرک سے لے کر طاقتور ترین عہدے تک سب کے سب اپنے تفویض کردہ محکمہ جاتی، قانونی و آئینی اور اخلاقی اختیار سے تجاوز کر کے دوسروں کے کام میں مداخلت کی عادتِ قبیحہ میں مبتلا ہیں۔یہ عادت اب ہمارے معاشرے کی پہنچان بنتی جا رہی ہے۔ 3) معاشرتی سطح پر ہم ہر کام میں شارٹ کٹس اور کارنر کٹنگ کی عادت کا شکار ہیں۔ تھرو پراپر چینل کام کرنے اور سروسز مہیا کرنے کی ہمیں عادت ہی نہیں رہی۔ ہر کام سسٹم کو بائی پاس کر کے کرنا ایفیشنٹ سمجھا جاتا ہے۔ اگر کوئی شارٹ کٹ کی بجائے قانون کو فالو کرنے کا کہے تو ہم دھونس اور بدمعاشی پر اتر آتے ہیں۔ 4) ہم چھوٹے چھوٹے جھوٹ اور غلط بیانیوں کو غلط سمجھنا چھوڑ چکے ہیں۔ زبان اور قول و قرار کی اہمیت ختم ہو چکی ہے۔ جو سروسز مہیا کرنے کے ذمہ دار اور کاروباری افراد بغیر کوئی دھوکہ دئیے ڈیل مکمل کر لیں تو وہ احساسِ کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ہم دھوکہ دہی فراڈ اور گلے کاٹنے کو ہشیاری، سمجھداری اور کاربار کا حصہ سمجھنا شروع ہو چکے ہیں۔ آپ اپنے آس پاس دیکھئیے آپکو یہ روئیے جا بجا نظر آئیں گے۔ اگر بہتری کی خواہش کی معمولی سے رمق بھی آپ میں باقی ہے تو مذکورہ چار روئیوں سے اجتناب کی شروعات اپنی ذات سے کیجئیے پھر اپنے آس پاس والوں کو آہستگی اور شائستگی سے تلقین کیجئے۔ انشاء اللہ معاشرے میں بہتری کا عمل شروع ہو جائے گا۔
9
40
82
3,050