Pinned Tweet
کچھ کیفیات کا تسلسل بھی جہنم سے کم نہیں ہوتا. انسان چھٹکارا پانے کے لیے جتنے ہاتھ پاؤں مارتا ہے, اتنا ہی ان میں جکڑا جاتا ہے.
N.khalil retweeted
لڑکوں، مردوں بھائیوں بیٹوں شوہروں دوستوں کے لیے نظم
پڑھئے اور دل سے گواہی دیجئے گا اگر آپ کو اپنے گھر اپنے ارد گرد ایسے لڑکوں اور مردوں کا سامنا نہیں رہا۔۔۔یقین مانیں اکثریت ایسے ہونگے۔
لڑکے ہمیشہ کھڑے رہیں
کھڑا ہونا اُن کی کوئی مجبوری نہیں رہی
بس اُن سے ہر بار کہا گیا
چلو تم لڑکے ہو، کھڑے ہو جاؤ
تم ملنگوں کا کچھ نہیں بگڑنے والا
چھوٹی چھوٹی باتوں پر یہ کلاس کے باہر کھڑے رہے
اسکول کی الوداعی تقریب پر جب گروپ فوٹو بنائی گئی
لڑکیاں ہمیشہ آگے بیٹھیں اور لڑکے بغل میں ہاتھ باندھے پیچھے کھڑے رہے
وہ تصویروں میں آج تک کھڑے ہیں
کالج کے باہر
کھڑے ہو کر کسی لڑکی کا انتظار کرتے رہے یا کسی گھر کے باہر
گھنٹوں کھڑے رہے
ایک جھلک ایک ہاں کی امید میں
اپنے آپ کو آدھا چھوڑ کر وہ آج بھی وہیں رہ گئے ہیں
بہن، بیٹی کی شادی میں دہلیز کے باہر کھڑے رہے
بارات کا استقبال کرنے کے لیے
رات بھر باورچی کے پاس کھڑے رہے
کہیں کھانے میں کوئی کمی نہ رہ جائے
کھانے کے اسٹال کے ساتھ کھڑے رہے
کہ کہیں کسی ذائقے میں کمی نہ رہ جائے
رخصتی تک دروازے کے سہارے کھڑے رہے اور خیمے کا آخری بانس اکھڑ جانے تک وہیں موجود رہے
بیٹیاں، بہنیں جب لوٹیں گی
وہ انہیں کھڑے ہی ملیں گے
وہ بیوی کو سیٹ پر بٹھا کر بس یا ٹرین کی کھڑکی تھامے کھڑے رہے
وہ بہن کے ساتھ گھر کے کاموں میں کوئی بھاری سامان تھامے کھڑے رہے
وہ ماں کے آپریشن کے وقت
گھنٹوں آپریشن تھیٹر کے باہر کھڑے رہے وہ باپ کی موت پر دفین کے وقت
آخری سوگوار کے جانے تک
کھڑے رہے
لڑکو!
ریڑھ کی ہڈی تو تمہاری پشت میں بھی ہے کیا وہ اکڑتی نہیں؟
N.khalil retweeted
تم گزرو اور وقت نہ ٹھہرے، ایسا تھوڑی ہو سکتا ہے
یاد آؤ اور درد نہ بھڑکے، ایسا تھوڑی ہو سکتا ہے
صبر کیا ہے، شکر کیا ہے، راضی ہو کر دیکھ لیا ہے
لیکن دل کو چین آ جائے، ایسا تھوڑی ہو سکتا ہے
ترکِ محبت کر لینے سے ترکِ محبت ہو بھی جائے
کوئی اسے جا کر سمجھائے، ایسا تھوڑی ہو سکتا ہے
Mubashir sahab!
Huge respect for you and all others who belong to this category of men.
Lucky are the women who are guarded by loving, caring and protective men in any form of relationship whether it's father, brother, husband or son.
مردوں کا اک ہمالہ روزانہ اپنے کشٹ سے صرف اس لیے گزرتا ہے کہ اس کے ایکوسسٹم میں عورتیں اور بچے وہ کچھ کبھی نہ سہہ سکیں جو وہ بحثیت اک مرد بہت آرام سے اپنا فرض سمجھ کر سہتا چلا جاتا ہے۔ اک اقلیتی چوٹی ہے، جو عورتوں میں بھی موجود ہے، جو مرد ہوتے ہیں، مرد بن نہیں پاتے۔ زندگی میں کئی بار خود بھی کہہ رکھا ہے اور بہت سوں کو کہتے بھی سن رکھا ہے: خیر اے، ویخی جائے گی۔ عورتوں اور بچوں کو خود پر ترجیح نہ دینے والا مرد ہے ہی نہیں۔
2
48
N.khalil retweeted
کبھی کبھی دل اُن زندگیوں کے خیال سے بھی اداس ہو جاتا ہے جو ہم جی سکتے تھے، اُن لوگوں کے خیال سے جو ہمارے ہو سکتے تھے، اور اُن کہانیوں کے خیال سے جن کا انجام شاید بہت خوبصورت ہوتا، اگر وہ کبھی شروع ہو پاتیں۔ ❤️
اپنی گزری عمر کے مشاہدے، تجربے اور محدود سے سوشل میڈیائی سفر کا کو جو حاصل وصول ہے اس میں ایک سبق یہ ہے کہ جہاں کہیں "انقلاب" کی اصطلاح نظر آئے، اس کے استعمال کنندہ اور اس کی تبلیغ و ترویج کرنے والوں سب پہ چار حرف بھیج کر آگے بڑھ جانا چاہئیے
2
6
140
یہ جو سانپ سیڑھی کا کھیل ہے
ابھی ساتھ تھے دونوں ہمنوا
وہ بھی ایک پہ، میں بھی ایک پہ
اسے سیڑھی ملی وہ چڑھ گیا
مجھے راستے میں ہی ڈس لیا
میرے بخت کے کسی سانپ نے
بڑی دور سے پڑا لوٹنا
زخم کھا کے اپنے نصیب کا
اکیڈمی کے بچے رانا سکندر کو درمیان میں بٹھا کر چھلڑے چھلڑے وال گا رہے ہیں اور منسٹر صاحب مست جھوم رہے ہیں
واٹ از دس بیہیویر سر تال اکیڈمی
😭😭😭😭😭
1
9
97
















