Faisalabad TV (@FSDTv41) header
Faisalabad TV (@FSDTv41) profile picture

The First Digital Community Channel of the City. Your Voice, Your City, Your Story-straight from the heart of Faisalabad | Founder: @UsmanViewz | 📲0300-1177041

Faisalabad
Joined January 2021
Photo by Faisalabad TV (@FSDTv41)Photo by Faisalabad TV (@FSDTv41)Photo by Faisalabad TV (@FSDTv41)Photo by Faisalabad TV (@FSDTv41)Photo by Faisalabad TV (@FSDTv41)Photo by Faisalabad TV (@FSDTv41)Photo by Faisalabad TV (@FSDTv41)Photo by Faisalabad TV (@FSDTv41)Photo by Faisalabad TV (@FSDTv41)Photo by Faisalabad TV (@FSDTv41)
فیصل آباد ٹی وی کے تمام ناظرین کے لیے ایک بہترین موقع! فیصل آباد کی تازہ ترین اور اہم ترین خبریں، اپ ڈیٹس اور ویڈیوز سب سے پہلے اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے ہمارا آفیشل اور وریفائیڈ ✔️ واٹس ایپ چینل فالو کریں۔ whatsapp.com/channel/0029Vam… #FaisalabadTV #FaisalabadNews
1
4
451
🚨فیصل آباد میں فضائی آلودگی خطرناک حد عبور کر گئی، شہریوں کے لیے ہائی الرٹ! 🌫️ائیر کوالٹی انڈیکس 456 تک پہنچ گیا، فضا انتہائی مضرِ صحت ہو چکی ہے۔ 😷 گھر سے باہر نکلتے وقت معیاری ماسک لازمی پہنیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں #FaisalabadTV #SmogAlert #AirPollution
42
🚨 فیصل آباد میں فضائی آلودگی خطرناک حد عبور کر گئی 😷 آلودگی کی شرح: شہر میں فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے اور اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 433 تک پہنچ گیا ہے۔ ⚠️ متاثرہ علاقے: چند گنجان اور شدید متاثرہ علاقوں میں ائیر کوالٹی انڈیکس 600 سے بھی تجاوز کر چکا ہے
1
2
184
🎭 ماسک کا استعمال: اسموگ کی شدت کے باعث شہریوں کو باہر نکلتے وقت ماسک پہننے کی سخت ہدایت کی جاتی ہے۔ 👶 حساس افراد کی حفاظت: بزرگوں اور بچوں کی صحت کا خصوصی خیال رکھیں اور انہیں غیر ضروری طور پر کھلی ہوا میں جانے سے روکیں۔ #Faisalabad #AirPollution #FaisalabadTV #Smog #AQI
26
بس اور موٹرسائیکل میں تصادم، 1 نوجوان جاں بحق، 2 زخمی فیصل آباد: جڑانوالہ کے علاقے 240 موڑ، لاہور روڈ پر بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 18 سالہ نوید حسین موقع پر جاں بحق جبکہ 17 سالہ نعیم اور 17 سالہ علی حمزہ شدید زخمی ہوگئے. #Rescue1122 #FaisalabadTV
184
امین پور بائی پاس سے کمال پور بائی پاس جانے والی سڑک پر رانڈھاوا چوک کے قریب ٹائر پھٹنے کے باعث ہونڈا کار الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 50 سالہ طارق، 28 سالہ علی اکبر اور تین بچے شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کا تعلق چک نمبر 67 ج ب سدھار سے ہے۔ #FaisalabadTV
4
7
1,404
ویمن یونیورسٹی روڈ کی تعمیر مکمل، شہریوں کو سفری سہولیات میں بہتری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت فیصل آباد میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ فیصل آباد نے ویمن یونیورسٹی روڈ کی تعمیر مکمل کر لی ہے
1
1
5
296
ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی ہدایات پر شہر بھر میں سڑکوں کی بہتری اور انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے اقدامات بھی جاری ہیں #Faisalabad #WomenUniversityRoad #CMPunjab #RoadDevelopment #FaisalabadTV
1
95
فیصل آباد میں جدید انفراسٹرکچر کی جانب اہم پیش رفت، وومن یونیورسٹی سے سوساں روڈ اور جڑانوالہ روڈ تک سڑک کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا۔ مریم نواز کے وژن کے مطابق بحال کی گئی سڑک پر لین اور لائن کی خوبصورت مارکنگ بھی کر دی گئی ہے. #Faisalabad #FaisalabadTV @MaryamNSharif
4
8
390
پنجاب اسمبلی کی ترمیم کے بعد فیصل آباد کی دوجامعات کے نام تبدیل کر دیے گئے۔اب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کانام گورنمنٹ کالج فیصل آباد GCFاورگورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کا گورنمنٹ کالج ویمن فیصل آبادGCWFہوگا،تاہم 2 اداروں کے یونیورسٹی اختیارات اورتعلیمی مینڈیٹ برقرار رہیں گے
1
3
338
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے حوالے سے عوام کا گلہ درست ہے تاہم اس میں موجودہ حکومت کا نہیں بلکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قصور ہے۔ #FaisalabadTV #RanaSanaullah #Faisalabad @RanaSanaullahPK
1
2
1
4
398
انہوں نے وضاحت کی کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے قطر سے گیس سپلائی متاثر ہوئی، لیکن جنگ بند ہونے سے پاکستان خوشحالی کی طرف بڑھے گا اور پیٹرول کی قیمتیں بھی کم ہو جائیں گی۔ #PMLN #America #Iran #Pakistan
120
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے بڑا اعلان کیا ہے کہ فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹروے ایم فور پر این ایچ اے اپنے وسائل سے تین کنٹریکٹرز کے ذریعے تیزی سے کام جاری رکھے ہوئے ہے. 1/2 #Motorway #FAISALABADTV @abdul_aleemkhan
2
2
440
سمندری: معمولی تلخ کلامی پر 19 سالہ احتشام کو مبینہ طور پر گھر کے باہر سے زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے جایا گیا، جہاں تشدد کا نشانہ بنانے اور زبردستی داڑھی مونڈنے کی ویڈیو بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ #FaisalabadTV #Samundri @Fsd_Police @OfficialDPRPP
1
15
139
25,098
متاثرہ نوجوان احتشام نے تھانہ سٹی سمندری میں درخواست جمع کرا دی۔ نوجوان نے آر پی او اور سی سی پی او فیصل آباد سے مبینہ ملزمان بلال اور زوہیب کے خلاف کارروائی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ #JusticeForIshtisham #PoliceAction #CrimeNews @rpo_faisalabad @CMComplaintCell
181
جڑانوالہ سول ہسپتال کی کینٹین میں آگ لگ گئی🔥🚒🏨 فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال کی کینٹین اچانک آگ کی لپیٹ میں آ گئی، واقعے کے بعد ہسپتال میں تشویش کی فضا پیدا ہو گئی، تاہم تاحال آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں #Jaranwala #FaisalabadTV
1
7
534
لین دین کے تنازع پر دکاندار کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی🔥 فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے تھانہ بلوچنی کی حدود میں واقع گاؤں 54 سریالی میں مبینہ طور پر لین دین کے تنازع پر رانا عمران نے دکاندار اشفاق پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی #FaisalabadTV @OfficialDPRPP @Fsd_Police
6
89
1
180
22,800
ون ویلنگ، خطرناک ڈرفٹنگ اور ریسنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم، زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ملوث افراد، ان کے والدین اور سرپرستوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے، جبکہ اسٹنٹس کے لیے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں خطرناک تبدیلیاں کرنے والے مکینکوں کی دکانیں سیل اور سامان ضبط کیا جائے گا
3
6
406
فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک موٹروے M-4 پر اضافی لینز کی تعمیر اور بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، منصوبے کے پیکیج تھری کے تحت اسفالٹ کی پہلی تہہ بچھانے کا کام جاری ہے، منصوبے کی تکمیل سے موٹروے کی گنجائش میں اضافہ، ٹریفک کی روانی میں بہتری اور شہریوں کو سفری سہولیات میسر آئیں گی
9
363
کینال روڈ پر ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ایک ون ویلر گرفتار، مقدمہ درج فیصل آباد میں سٹی ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ اور موٹر سائیکلوں و گاڑیوں کی تیز رفتاری کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کینال روڈ پر خصوصی ناکہ جات قائم کر کے کارروائیاں کیں۔ @ctpfsd
1
3
15
753
چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا کےاحکامات پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہونے والی کارروائی کے دوران ون ویلنگ میں ملوث ایک موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے موٹرسائیکل سمیت متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا، ملزم کو حوالات میں بند کر دیا گیا #FaisalabadTV @Fsd_Police
73