
The First Digital Community Channel of the City. Your Voice, Your City, Your Story-straight from the heart of Faisalabad | Founder: @UsmanViewz | 📲0300-1177041
Faisalabad
Joined January 2021
- Tweets6.2K
- Following6
- Followers3.9K
- Likes77
Pinned Tweet
فیصل آباد ٹی وی کے تمام ناظرین کے لیے ایک بہترین موقع!
فیصل آباد کی تازہ ترین اور اہم ترین خبریں، اپ ڈیٹس اور ویڈیوز سب سے پہلے اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے ہمارا آفیشل اور وریفائیڈ ✔️ واٹس ایپ چینل فالو کریں۔
whatsapp.com/channel/0029Vam…
#FaisalabadTV #FaisalabadNews
بس اور موٹرسائیکل میں تصادم، 1 نوجوان جاں بحق، 2 زخمی
فیصل آباد: جڑانوالہ کے علاقے 240 موڑ، لاہور روڈ پر بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 18 سالہ نوید حسین موقع پر جاں بحق جبکہ 17 سالہ نعیم اور 17 سالہ علی حمزہ شدید زخمی ہوگئے.
#Rescue1122 #FaisalabadTV
امین پور بائی پاس سے کمال پور بائی پاس جانے والی سڑک پر رانڈھاوا چوک کے قریب ٹائر پھٹنے کے باعث ہونڈا کار الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 50 سالہ طارق، 28 سالہ علی اکبر اور تین بچے شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کا تعلق چک نمبر 67 ج ب سدھار سے ہے۔
#FaisalabadTV
ویمن یونیورسٹی روڈ کی تعمیر مکمل، شہریوں کو سفری سہولیات میں بہتری
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت فیصل آباد میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ فیصل آباد نے ویمن یونیورسٹی روڈ کی تعمیر مکمل کر لی ہے
ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی ہدایات پر شہر بھر میں سڑکوں کی بہتری اور انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے اقدامات بھی جاری ہیں
#Faisalabad #WomenUniversityRoad #CMPunjab #RoadDevelopment #FaisalabadTV
فیصل آباد میں جدید انفراسٹرکچر کی جانب اہم پیش رفت، وومن یونیورسٹی سے سوساں روڈ اور جڑانوالہ روڈ تک سڑک کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا۔ مریم نواز کے وژن کے مطابق بحال کی گئی سڑک پر لین اور لائن کی خوبصورت مارکنگ بھی کر دی گئی ہے.
#Faisalabad #FaisalabadTV
@MaryamNSharif
پنجاب اسمبلی کی ترمیم کے بعد فیصل آباد کی دوجامعات کے نام تبدیل کر دیے گئے۔اب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کانام گورنمنٹ کالج فیصل آباد GCFاورگورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کا گورنمنٹ کالج ویمن فیصل آبادGCWFہوگا،تاہم 2 اداروں کے یونیورسٹی اختیارات اورتعلیمی مینڈیٹ برقرار رہیں گے
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے حوالے سے عوام کا گلہ درست ہے تاہم اس میں موجودہ حکومت کا نہیں بلکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قصور ہے۔
#FaisalabadTV #RanaSanaullah #Faisalabad
@RanaSanaullahPK
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے بڑا اعلان کیا ہے کہ فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹروے ایم فور پر این ایچ اے اپنے وسائل سے تین کنٹریکٹرز کے ذریعے تیزی سے کام جاری رکھے ہوئے ہے. 1/2
#Motorway #FAISALABADTV
@abdul_aleemkhan
سمندری: معمولی تلخ کلامی پر 19 سالہ احتشام کو مبینہ طور پر گھر کے باہر سے زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے جایا گیا، جہاں تشدد کا نشانہ بنانے اور زبردستی داڑھی مونڈنے کی ویڈیو بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
#FaisalabadTV #Samundri @Fsd_Police @OfficialDPRPP
متاثرہ نوجوان احتشام نے تھانہ سٹی سمندری میں درخواست جمع کرا دی۔ نوجوان نے آر پی او اور سی سی پی او فیصل آباد سے مبینہ ملزمان بلال اور زوہیب کے خلاف کارروائی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
#JusticeForIshtisham #PoliceAction #CrimeNews
@rpo_faisalabad @CMComplaintCell
جڑانوالہ سول ہسپتال کی کینٹین میں آگ لگ گئی🔥🚒🏨
فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال کی کینٹین اچانک آگ کی لپیٹ میں آ گئی، واقعے کے بعد ہسپتال میں تشویش کی فضا پیدا ہو گئی، تاہم تاحال آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں
#Jaranwala #FaisalabadTV
لین دین کے تنازع پر دکاندار کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی🔥
فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے تھانہ بلوچنی کی حدود میں واقع گاؤں 54 سریالی میں مبینہ طور پر لین دین کے تنازع پر رانا عمران نے دکاندار اشفاق پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
#FaisalabadTV @OfficialDPRPP @Fsd_Police
ون ویلنگ، خطرناک ڈرفٹنگ اور ریسنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم، زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ملوث افراد، ان کے والدین اور سرپرستوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے، جبکہ اسٹنٹس کے لیے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں خطرناک تبدیلیاں کرنے والے مکینکوں کی دکانیں سیل اور سامان ضبط کیا جائے گا
فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک موٹروے M-4 پر اضافی لینز کی تعمیر اور بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، منصوبے کے پیکیج تھری کے تحت اسفالٹ کی پہلی تہہ بچھانے کا کام جاری ہے، منصوبے کی تکمیل سے موٹروے کی گنجائش میں اضافہ، ٹریفک کی روانی میں بہتری اور شہریوں کو سفری سہولیات میسر آئیں گی
کینال روڈ پر ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ایک ون ویلر گرفتار، مقدمہ درج
فیصل آباد میں سٹی ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ اور موٹر سائیکلوں و گاڑیوں کی تیز رفتاری کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کینال روڈ پر خصوصی ناکہ جات قائم کر کے کارروائیاں کیں۔
@ctpfsd
چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا کےاحکامات پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہونے والی کارروائی کے دوران ون ویلنگ میں ملوث ایک موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے موٹرسائیکل سمیت متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا، ملزم کو حوالات میں بند کر دیا گیا
#FaisalabadTV @Fsd_Police
واسا بل کی ادائیگی پر تنازع، فیلڈ افسر کو چھری دکھا کر دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
فیصل آباد میں واسا بل کی ادائیگی کے معاملے پر مبینہ طور پر سرکاری فیلڈ افسر سے بدتمیزی اور چھری دکھا کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزم عمران ایوب کو جھنگ بازار پولیس نے گرفتار کر لیا
1/2
سرگودھا روڈ پولیس نے ذاتی رنجش پر گھر پر فائرنگ، خواتین کو ہراساں کرنے اور اہل خانہ کو سنگین دھمکیاں دینے کے الزام میں ملزم علی حیدر کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے عبداللہ کے گھر پر فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلایا۔
#FaisalabadPolice #CrimeNews




















