Qutbuddin Abid retweeted
امیر جے یو آئی اسلام آباد مفتی اویس عزیز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ۔حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔آئین اور قانون کے احترام کو کمزوری نہ سمجھا جائے جے یو آئی قائدین اور کارکنوں پر حکومتی دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے ۔ترجمان جے یو آئی
🚨
Qutbuddin Abid retweeted
Power may command the headlines today, but history records who protected public rights and who ignored them. No political system can maintain credibility indefinitely while citizens are denied transparency, justice and meaningful answers about their own resources.
#خائن_چوکیدار #آمروں_کے_پٹواری #بھٹو_کا_ڈاکو_راج #معدنیات_گردی #ٹٹو_پروپیگنڈہ_برگیڈ
Qutbuddin Abid retweeted
آج بھی میگا پروجیکٹس پاکستان کے اندر معطل ہیں،گزرے کئی سالوں سے ملٹی نیشنل کمپنیاں درجنوں کے حساب سے ملک سے باہر جا چکی ہیں، سرمایہ یہاں سے منتقل کر دیا ہے،پاکستانی اپنا سرمایہ منتقل کر رہے ہیں اور کوئی باہر کی کمپنیاں پاکستان کے اندر سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
افغانستان کی سرحدات ہوں یا انڈیا کی سرحدات ہوں، شرق و غرب ہم نے اپنے اوپر بند کر دیے ہیں۔ تجارت نہیں ہے، کاروبار نہیں ہے، لوگوں کا آنا جانا مشکل ہو گیا ہے۔ چین کا ہم اعتماد کھو چکے ہیں، وہ پاکستان کے اندر سرمایہ کاری میں دلچسپی بھی نہیں لے رہا۔ تو پاکستان نے محصور ریاست کی شکل اختیار کر لی ہے۔
بدامنی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پولیس اور فوجی جوانوں پر حملے ہو رہے ہیں اور ریاستی قوت دفاعی پوزیشن میں آ گئی ہے۔ کتنی بری بات ہے یہ! ہم ماضی کے معاملات اور مشکلات، اس سے تو ہم نمٹ نہیں پا رہے۔ گھر میں آگ لگی ہوئی ہے، نئے نئے مسائل ہم پیدا کر رہے ہیں۔ کبھی صوبوں کے سوال چھیڑ دیتے ہیں، کبھی این ایف سی ایوارڈ کا مسئلہ چھیڑ دیتے ہیں، کبھی معدنی ذخائر کا مسئلہ چھیڑ دیتے ہیں۔
اور پہلے جو ملک جس مشکل میں گھرا ہوا ہے اور جو ہمارے سروں پر مشکلات ہیں، موت ہمارے سروں پر منڈلا رہی ہے، آگ برس رہی ہے، بارود جو ہے، ہم ڈھیر پر بیٹھے ہوئے ہیں، اور ان حالات میں نئے نئے مسائل کھڑے کرنا، اس سے بڑھ کر غیر سنجیدگی اور نہیں ہو سکتی۔
مسائل ڈسکس کیے جائیں، پارلیمنٹ میں لائے جائیں اور حکومت کا ایک حصہ وہ صوبوں کی بات کر رہا ہے، صوبوں کو ٹکڑے کرنے کی بات کر رہا ہے۔
حکومت اور حکومت میں شامل جماعتیں خاموش ہیں، اس کا ایک فرد بول رہا ہے، وہ ہوتا کون ہے؟ ملک کے اندر اس کی حیثیت کیا ہے، اس کی پہچان کیا ہے؟
وہ جس کے گھر کا نوکر ہے، اس کی نوکری کرے، ان کے برتن دھوئے، کپڑے دھوئے، ان کی یہی ڈیوٹی ہے۔ ملک کے مسائل سے اس کا کوئی سروکار نہیں۔
اتنے بے بس ہم بھی نہیں ہیں کہ آپ ملک کے ساتھ کھیلتے رہیں اور ہم تماشا دیکھتے رہیں۔ اگر حالات نہیں ہیں، نئے مسائل اور ایشوز کا پاکستان متحمل نہیں ہے، تو پھر ہم بھی پاکستانی ہیں۔ ہم آپ کو پاکستان کا مالک تصور نہیں کرتے۔
حد سے آگے بڑھیں گے تو پھر اور لوگ بھی حد سے آگے بڑھیں گے۔ شکر کرو کہ ابھی ملک آپ کے ساتھ ہے، عوام پاکستان کے ساتھ ہیں، مذہبی جماعتیں پاکستان کے ساتھ ہیں، سیاسی جماعتیں پاکستان کے ساتھ ہیں۔
ہم نے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کیا، ہم نے اس سے اختلاف نہیں کیا، لیکن قوم کو نتائج تو بتائے جائیں ناں کہ اس کردار کا کیا نتیجہ نکلا؟
آج سعودی عرب پر گولے برسائے جا رہے ہیں، حرمین شریفین کی طرف راکٹوں کے رخ کر دیئے گئے ہیں، اور کچھ پتہ نہیں کہ یہ جو ثالثی کا کردار تھا، خطے میں قیامِ امن کے لیے ایک کوشش تھی، اصولی طور پر ہم نے اس سے اختلاف نہیں کیا۔
لیکن قوم کو بتایا تو جائے، اور میں نے کئی بار اس بات کا ذکر کیا ہے کہ پارلیمنٹ کا اِن کیمرہ اجلاس بلا کر قوم کے نمائندوں کو بتایا جائے کہ ملک کہاں کھڑا ہے۔ کوئی جواب نہیں دیا جا رہا۔
پارلیمانی لیڈرز کا ایک بند کمرے کا اجلاس، میرے خیال میں، وہ کافی نہیں ہے اور اس میں اپوزیشن دلچسپی بھی نہیں لے رہی۔ تو اس اعتبار سے یہ ساری چیزیں ایسی ہیں کہ اس وقت قوم تشویش میں ہے۔
سعودی عرب پر حملہ، معاہدہ ہو چکا ہے ہمارا ان کے ساتھ۔ گو کہ وہ جنگی معاہدہ نہیں ہے، وہ دفاعی معاہدہ ہے، لیکن جب اس کے ساتھ یہ لفظ وابستہ کیا گیا کہ کسی بھی ملک پر حملہ دوسرے ملک پر حملہ تصور کیا جائے گا تو اس میں کچھ ذمہ داریاں آ جاتی ہیں، ہمارے اوپر بھی آتی ہیں۔
اب ترکی بھی اس میں شامل ہو گیا۔ اس کو آگے بڑھنا چاہیے تھا، اس میں مصر کو شامل ہونا چاہیے تھا، اس میں ایران کو شامل ہونا چاہیے تھا، لیکن عالمی قوتوں نے ایسے حالات پیدا کر دیے کہ وہ جو اسلامی اتحاد کے عمل کا ایک تسلسل تھا، وہ فلحال رک گیا ۔
قوم کو تو بتایا جائے کہ وہ کیا کر رہے ہیں، پارلیمنٹ کو تو بتایا جائے،اس ساری صورتحال سے قوم کو بے خبر رکھا جا رہا ہے،اور ملک کے اندر تشویش بڑھتی چلی جا رہی ہے۔
اور پھر پیسہ نہیں آئے گا ملک کے اندر، پھر اسلحہ ملک کے اندر آئے گا۔ ملک کے اندر اسلحہ کے راستے بنائے جا رہے ہیں، اور حالات آپ کے رویوں کی وجہ سے بنتے چلے جا رہے ہیں۔
پھر شکایت کس سے؟ ہم نے ٹی ٹی پی سے امن کی درخواست نہیں کرنی، ہم نے بی ایل اے سے امن کی درخواست نہیں کرنی، ہم نے اتحاد المجاہدین سے امن کی درخواست نہیں کرنی۔ ہم نے امن کا مطالبہ حکومت سے کرنا ہے، ہم نے امن کا مطالبہ اپنے اداروں سے کرنا ہے، جو ہمارے قیامِ امن اور ہماری جان، مال و عزت و آبرو کے محافظ ہیں، اور یہ ان کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔
ہم نے ان سے مطالبہ کرنا ہے کہ آپ ہمیں کیا امن دے رہے ہیں؟ – at Islamabad, Pakistan
Qutbuddin Abid retweeted
یہ کیسی صحافت ہے؟
خبر کہاں ہے؟
ثبوت کہاں ہے؟
دلیل کہاں ہے؟
اگر صرف ایک سیاسی رہنما کو نشانہ بنانا ہی مقصد ہے تو اسے صحافت نہیں، پروپیگنڈا کہا جائے گا۔
مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف مہم سوالات کو مزید جنم دے رہی ہے۔
#لعنتی_امریکی_پٹو #وسائل_چور #ڈیجیٹل_حرام_خور #سلیکٹڈ_بدامنی #کمپنی_کا_میڈیا_وڑگیا
Qutbuddin Abid retweeted
جمعیت کے ابابیلوں کو سلام 🙏❤️
#حقیقی_رہنماء_مولانا
#ادارہ_یا_پروپیگنڈا_سیل
#کالے_چینلز_فلاپ
#پیڈ_چمچے
#بیوٹی_پالر_برگیڈ
Qutbuddin Abid retweeted
احباب چوکنا رہیں ،جو جاگ رہے ہوں
پوسٹ ری پوسٹ جاری رکھیں۔
کم از کم 10-15 پوسٹ لازمی ہیں ۔
#لعنتی_امریکی_پٹو
#وسائل_چور
#ڈیجیٹل_حرام_خور
#سلیکٹڈ_بدامنی
#کمپنی_کا_میڈیا_وڑگیا
Qutbuddin Abid retweeted
اب نئی بحث چھڑ گئی کہ ہم نئے صوبے بنائیں گے۔ میں نے کہا، کوئی عقل بھی ہے تمہارے اندر، کم بختو! سوچو تو سہی، ایک گھر ہے، اس کے ایک حصے میں آگ لگی ہوئی ہے، دوسرے حصے میں آگ لگی ہوئی ہے۔ کیا اس ماحول میں بھائی بیٹھ کر یہ کہہ سکتے ہیں کہ آئیے، ذرا مکان جو ہے، اس کو تقسیم کر لیں؟ ان شعلوں کے اندر آپ صوبوں کی بات کر رہے ہیں؟صوبے بنتے رہتے ہیں، دنیا میں بھی بنتے ہیں، انڈیا میں بھی بنتے ہیں، لیکن نہ ماحول اس وقت موجود ہے، نہ تیاری ہے۔
بس ایک ادارہ اور ایک ادارے کے سربراہ کی خواہش ہے اور وہ جبراً قوم پر مسلط کر رہا ہے۔
تو ہم نے اس کا مشاہدہ کیا ہے کہ فاٹا انضمام پر ہم چیخ رہے تھے کہ وقت نہیں ہے، ابھی تم تیار نہیں ہو، ماحول نہیں ہے۔ آپ نے کہا، نہیں، بن کے رہے گا۔ تو مجھے تو اس وقت بھی پتا ہے کہ اس کے پیچھے امریکہ تھا۔ تو میں کیسے نہیں کہوں گا کہ آج صوبوں کی تقسیم اور ملک کے اندر یہ افراتفری، اس کے لیے بیرونی دباؤ نہیں ہوگا؟ اور تم خود اتنے تگڑے ہو کہ ملک کے اندر یہ رسک لے رہے ہو اور صوبوں کو کیوں توڑا جا رہا ہے!اس لیے نہیں کہ اصولی طور پر یونٹ بنتے ہیں اور پوری دنیا میں ہو رہے ہیں اور انڈیا میں بھی ہو رہا ہے،
اس لیے کہ اٹھارویں ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ آئینی طور پر طے ہوا کہ محصولات میں صوبوں کے حصے میں اضافہ کیا جا سکے گا اور کمی نہیں کی جا سکے گی۔ اور اس وقت شاید انچاس فیصد محصولات کا صوبوں کے لیے تھا، بڑھتے بڑھتے شاید چھپن، ستاون فیصد تک ہو گیا ہے۔ یہ ہے وہ چیز جس کے لیے وہ صوبوں کو توڑنا چاہتے ہیں، تاکہ ازسرِنو ہم نیا این ایف سی ایوارڈ کریں گے۔
اور دوسرا یہ کہ جو صوبوں کے اندر معدنی ذخائر ہیں، ان پر صوبوں کے عوام کا حق ہے۔ اٹھارویں ترمیم کے تحت وہ صوبوں کی ملکیت ہے۔ ان معدنی ذخائر کے لیے وہ ہمارے قبائل کو، ہمارے صوبوں کے عوام کو، عام آدمی کو مالک تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ ان کو اپنے قبضے میں لینا چاہتے ہیں۔ ان دو مقاصد کے لیے صوبوں کو تقسیم کرنا بڑا ناگزیر ہو گیا ہے، بڑا ناگزیر ہو گیا ہے۔
تو ہم نہ ہی ایسی چیز کی حمایت کر سکتے اور نہ ہی آپ کی بس میں ہے کہ آپ جبراً قوم کے اوپر فیصلے مسلط کریں گے اور ہم اس کو مانتے رہیں گے۔ یہ کیسے ہوگا؟
بلوچستان میں آپ کی گرفت نہیں ہے۔ ہنہ اوڑک اور اس کے پہاڑ یہ چھاؤنی کے بالکل اوپر ہے اور وہاں لوگ چڑھ گئے اور لوگوں کو شہید کیا۔ زیارت میں یہی ہوا۔ آج جمعیۃ علماء اسلام کی مرکزی مجلسِ عمومی کا جو اجلاس کراچی میں ہو رہا تھا، بلوچستان کی جماعت کی درخواست پر پشاور میں لایا گیا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہم کراچی نہیں پہنچ سکتے، ہمارے راستے نہیں ہیں اس قابل۔
کبھی ہم نے، آج سے، کسی جماعت نے اس حوالے سے کوئی عذر نہیں پیش کیا۔ میں خود پورے بلوچستان میں پھرا ہوں، ایک گاڑی کے اندر پھرتا رہا ہوں، مکران تک گیا ہوں، تربت تک گیا ہوں، پنجگور تک گیا ہوں، پسنی تک گیا ہوں، گوادر تک گیا ہوں۔ آج وہاں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
کراچی، کوئٹہ شاہراہ غیر محفوظ ہے، ہمارے ہاں کی شاہراہوں پر گھنٹوں گھنٹوں کے ناکے لگے ہوتے ہیں۔ ہم کیا زندگی گزار رہے ہیں؟ ہمیں ٹھنڈی زمین تو دو، ہمیں امن تو دو۔
تو صوبوں کے حوالے سے بھی ہم ان کو خیرخواہانہ مشورہ دے رہے ہیں کہ اس وقت صوبوں کو توڑنا، اس کو نئے صوبوں میں تبدیل کرنا، اور پھر لوگوں کو لالچ دیتے ہیں، پھر آپ کی حکومت ہوگی، پھر آپ کی حکومت ہوگی، پھر آپ کی حکومت ہوگی۔ جیسے ہم حکومت کے بھوکے ہیں!
تو ان مشکلات سے ہم گزر رہے ہیں۔ بلوچ علاقوں میں خون ریزی ہو رہی ہے، جنگ ہے، پشتون علاقوں میں جنگ ہے، خیبر پختونخوا میں جنگ ہے۔ کشمیر میں، راولاکوٹ میں، تین مہینے ہو گئے ہیں لوگ بیٹھے ہیں، یہ ان سے بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ کیا مقاصد ہیں؟ رفتہ رفتہ اس میں ان عناصر کو غلبہ مل رہا ہے جو خودمختار کشمیر کی بات کرتے ہیں۔ جذبات میں تبدیلی آ رہی ہے۔ کیا مقصد ہے؟ کیا اس ملک کو توڑنا ہے؟
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کا پشاور میں خطاب – at Islamabad, Pakistan
Qutbuddin Abid retweeted
دلیل ختم ہو تو کردار کشی شروع ہو جاتی ہے۔ مولانا صاحب کے سیاسی مؤقف کا جواب سیاسی انداز میں دیں۔
#رہبر_ملت_مولانا
#ہم_فرعونیت_کے_منکر
#ملک_عوام_کا_ہے
#تنخواہ_دار_مالک
#بدامنی_کا_حساب_دو
اسلامی سیاست کا حسن اعتدال اور مشاورت ہے
جب نبی ﷺ نے صحابہؓ کی رائے کو اہمیت دی
تو آج فردِ واحد کی حکمرانی کیسے چلے گی؟
مولانا فضل الرحمٰن نے قرآن سے رہنمائی دے دی
#رہبر_ملت_مولانا
#ہم_فرعونیت_کے_منکر
#ملک_عوام_کا_ہے
#تنخواہ_دار_مالک
#بدامنی_کا_حساب_دو
Qutbuddin Abid retweeted
پارلیمنٹ میں اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے۔ ہماری جدوجہد کسی فرد کے خلاف نہیں بلکہ آئین، پارلیمنٹ کی بالادستی اور اختیارات کی آئینی تقسیم کے تحفظ کے لیے ہے۔
#رہبر_ملت_مولانا
#ہم_فرعونیت_کے_منکر
#ملک_عوام_کا_ہے
#تنخواہ_دار_مالک
#بدامنی_کا_حساب_دو
Qutbuddin Abid retweeted
قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ نے تین روزہ امن عالم اجتماع 19-20-21 مارچ 2027ء سکھر کے انعقاد کا اعلان فرما دیا ۔
ان شاءاللہ نئی تاریخ رقم ہوگی ۔
@MoulanaOfficial
@SoomroOfficial
@juisindhupdates
#جےیوآئی_ورکرزکنونشن_پشاور
Qutbuddin Abid retweeted
مولانا فضل الرحمن صاحب کی آج پشاور ورکرز کنونشن کی تقریر کے بعد “انہوں نے” اپنی منسلک میڈیا ٹیم، چینلز اور اپنے “بےنامی یوٹیوب چینلز” کو مولانا صاحب کی کردارکشی کی ھدایات جاری کردی ھیں، پھر گھسی پٹی کہانیاں دھرائی جائینگی پھر گھسے پٹے الزامات لگائے جائینگے پھر گالیاں دی جائینگی پھر مخصوص چہرے مخصوص ایجنڈے کے ساتھ مولانا صاحب کی کردارکشی کے لیے میدان میں اترینگے لیکن اللہ کے فضل سے جمعیت علماءاسلام کے تمام کارکنوں نے پہلے بھی آپ کا وار ناکام بنایا تھا ان شاءاللہ اب بھی اپنی جماعت اور قائد کے دفاع کے لیے تیار ھیں، اگر آغاز آپ کرینگے تو اختتام ھم کرینگے ان شاءاللہ۔
Qutbuddin Abid retweeted
قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم، صحافی کے سوال پر مولانا فضل الرحمان کا جواب:
میرا خیال ہے کہ بہت دیر کر دی انہوں نے۔ یہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ جس وقت مریض کو صحت کے حوالے سے کوئی شکایت ہو جائے تو اس پر فوری کارروائی ہونی چاہیے تھی۔ اتنا لمبا عرصہ بلاوجہ ملک کے اندر ایک ایشو پیدا کرنا، اس پر ایک بے قراری سامنے آ جاتی ہے۔ ان سے وابستہ جو حلقے ہیں، ورکرز اور لوگ، وہ بلاوجہ ایک کرب سے گزر رہے ہوتے ہیں۔ تو یہ فیصلہ اگر آنا تھا تو بہت پہلے آ جانا چاہیے تھا۔ اب بھی اگر آیا ہے، دیر آید، درست آید۔
Qutbuddin Abid retweeted
مفکر اسلام مفتی محمودؒ اور پاکستان
ایک تاریخی حقیقت
تحریر: سمیع سواتی
قسط نمبر _01
پاکستان کے قیام کو آج کئی دہائیاں گزر چکی ہیں، مگر ہماری قومی تاریخ کا ایک افسوس ناک پہلو یہ بھی ہے کہ بعض شخصیات کے بارے میں تاریخی حقائق کو سیاق و سباق سے کاٹ کر پیش کیا جاتا ہے۔ مفکرِ اسلام مولانا مفتی محمود رحمہ اللہ بھی ان شخصیات میں شامل ہیں جن کے بارے میں یہ تاثر بارہا پھیلایا گیا کہ وہ پاکستان کے قیام کے مخالف تھے، یا خدانخواستہ پاکستان کے قیام میں شریک ہونا کسی گناہ کے مترادف سمجھتے تھے۔
مگر مفتی محمودؒ کے اپنے بیان کو سامنے رکھ کر دیکھا جائے تو یہ تاثر نہ صرف یک طرفہ ہے بلکہ ان کے سیاسی و فکری مؤقف کی مکمل تصویر بھی پیش نہیں کرتا۔
پاکستان سے پہلے کا اختلاف، پاکستان کے بعد کا فیصلہ
مفتی محمودؒ کی گفتگو سے واضح ہوتا ہے کہ برصغیر کے مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قیامِ پاکستان سے قبل مختلف سیاسی فارمولوں اور آئینی تجاویز پر غور کیا جا رہا تھا۔ ان کے نزدیک اصل مسئلہ مسلمانوں کے سیاسی، مذہبی اور اجتماعی حقوق کا تحفظ تھا۔
یہاں ایک بنیادی فرق سمجھنا ضروری ہے:
قیامِ پاکستان سے پہلے کسی سیاسی فارمولے سے اختلاف کو پاکستان دشمنی قرار نہیں دیا جاسکتا۔
مفتی محمودؒ کا بنیادی سوال یہ تھا کہ برصغیر کے مسلمانوں کے حقوق کس نظام اور کس سیاسی بندوبست کے ذریعے زیادہ مؤثر انداز میں محفوظ ہوسکتے ہیں۔ یہ ایک سیاسی و آئینی بحث تھی، پاکستان سے دشمنی نہیں۔
پھر جب پاکستان کے قیام کا فیصلہ ہوگیا تو مفتی محمودؒ نے اس فیصلے کو تسلیم کرنے میں کوئی ابہام نہیں رکھا۔
ان کے اپنے الفاظ کا مفہوم یہ ہے کہ پاکستان بن جانے کے بعد یہ ایک قطعی فیصلہ تھا اور جمہوری اصول کے تحت فیصلے کو تسلیم کرنا لازم تھا۔ چنانچہ ان کی جماعت نے اعلان کیا کہ اب پاکستان کو تسلیم کیا جائے گا اور اس کے استحکام، ترقی، بقا اور نظریے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔
یہ ایک ایسی واضح شہادت ہے جس کے بعد یہ کہنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے کہ مفتی محمودؒ پاکستان کو تسلیم نہیں کرتے تھے یا اس کی بقا کے مخالف تھے۔
پاکستان کے خلاف نہیں، پاکستان کی تکمیل کے لیے جدوجہد
مفتی محمودؒ کی سیاست کا ایک بنیادی پہلو یہ تھا کہ وہ پاکستان کو محض ایک جغرافیائی خطہ نہیں بلکہ ایک ایسی ریاست کے طور پر دیکھتے تھے جہاں اسلامی نظریۂ حیات کو عملی صورت ملنی چاہیے۔
وہ خود بیان کرتے ہیں کہ پاکستان ان کا ملک تھا، کیونکہ وہ اسی خطے میں پیدا ہوئے تھے، اور پاکستان کی بقا و سلامتی اور اسلامی نظریۂ حیات کے لیے جدوجہد کو اپنی ذمہ داری سمجھتے تھے۔ وہ اپنی زندگی کے طویل عرصے کو اسی مقصد کے لیے جدوجہد سے تعبیر کرتے ہیں اور پاکستان کے لیے اپنی خدمات کا ذکر کرتے ہیں۔
یہاں سے ایک نہایت اہم حقیقت سامنے آتی ہے:
مفتی محمودؒ کی جدوجہد پاکستان کو ختم کرنے کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے نظریاتی وعدے کو پورا کرنے کے لیے تھی۔
وہ سوال اٹھاتے تھے کہ اگر پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے تو پھر اس میں اسلامی نظامِ حیات، اسلامی معاشی اصول اور اسلامی عدل و انصاف کیوں نافذ نہ ہوں؟
یہ سوال پاکستان سے دشمنی کا نہیں، بلکہ پاکستان کے نظریاتی تشخص سے وابستگی کا سوال تھا۔
پاکستان کا مطلب صرف سرحد نہیں، ایک نظریہ بھی ہے
مفتی محمودؒ کی گفتگو میں اسلامی معاشی نظام، سود سے پاک بینکاری، معاشرتی عدل، غریبوں کے حقوق، روزگار، ریاست کی ذمہ داری اور اسلامی اخلاقیات جیسے موضوعات نمایاں ہیں۔
وہ یہ سمجھتے تھے کہ اگر پاکستان ایک اسلامی نظریے کے نام پر قائم ہوا ہے تو اس ریاست میں اسلام کے معاشی و معاشرتی اصول بھی نظر آنے چاہئیں۔
اسی لیے ان کی تنقید کو پاکستان مخالف کہنا درست نہیں۔ وہ پاکستان کے وجود کو چیلنج نہیں کر رہے تھے؛ وہ پاکستان کے نظام، سمت اور عملی کردار پر سوال اٹھا رہے تھے۔
یہی فرق آج سمجھنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
جمعیت علماء اسلام کا مؤقف بھی بالکل واضح تھا
مفتی محمودؒ کے بیان میں یہ حقیقت بھی سامنے آتی ہے کہ پاکستان بننے کے بعد ان کی جماعت نے پاکستان کو تسلیم کیا اور اس کی ترقی، بقا، استحکام اور نظریاتی بنیاد کے لیے جدوجہد کا عزم کیا۔
لہٰذا جمعیت علماء اسلام کے کارکنان کے لیے یہ بات باعثِ فخر ہونی چاہیے کہ ان کے اکابر نے پاکستان کے وجود کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے نظریاتی تشخص کی حفاظت کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھا۔
یہی وجہ ہے کہ مفتی محمودؒ کی سیاست کو محض اس بنیاد پر سمجھنا کہ وہ قیامِ پاکستان سے پہلے مسلم لیگ کی بعض حکمتِ عملیوں یا سیاسی تجاویز سے اختلاف رکھتے تھے، تاریخی ناانصافی ہوگی۔
اصل سوال یہ نہیں کہ مفتی محمودؒ پاکستان کے حامی تھے یا مخالف۔۔۔ جاری ہے
#مولانا_کا_پاکستان
#علماء_وطن_کے_معمار
#دھرتی_کی_بنیاد_کلمہ
Qutbuddin Abid retweeted
ہم اپنے اکابر کو ہمیشہ یاد رکھیں گے
انہیں فراموش کرنے نہیں دیں گے ۔
یہ وطن ان کی قربانیوں کا ثمر ہے ۔
#مولانا_کا_پاکستان
#علماء_وطن_کے_معمار
#دھرتی_کی_بنیاد_کلمہ
Qutbuddin Abid retweeted
جو لوگ نظام کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہیں۔
انہیں سوچنا چاہیے کہ ناکامی کی وجوہات کیا ہیں۔
محض نظام کا نام بدلنے سے ملک نہیں سنورتا ایسے باصلاحیت، دیانت دار اور خوددار لوگوں کو ذمہ داری دینا ضروری ہے جو قومی مفاد کو ذاتی فائدے پر ترجیح دے سکیں۔
#مولانا_کا_پاکستان
#علماء_وطن_کے_معمار
#دھرتی_کی_بنیاد_کلمہ
Qutbuddin Abid retweeted
قسط نمبر 2
پوسٹ، ری پوسٹ اور Quote Post میں اصل فرق کیا ہے؟
ساتھیو!
X پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والے تین الفاظ ہیں:
Post، Repost اور Quote Post
مگر اکثر لوگ تینوں کا فرق واضح طور پر نہیں جانتے۔
1۔ Post
آپ خود کوئی تحریر لکھ کر شائع کرتے ہیں، وہ آپ کی Original Post ہے۔
مثلاً:
بلوچستان کی موجودہ صورتحال میں سیاسی مکالمے اور سنجیدہ مشاورت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔
یہ آپ کی اپنی پوسٹ ہے۔
عام X صارف کے لیے بنیادی پوسٹ کی حد 280 characters ہے۔ Premium یعنی بلیو ٹک والے اکاؤنٹ کے صارفین کو Longer Posts کی سہولت حاصل ہے۔ X کی موجودہ معلومات کے مطابق Premium Longer Posts 25,000 characters تک ہوسکتی ہیں۔
2۔ Repost
کسی دوسرے شخص کی پوسٹ کو اپنے followers تک دوبارہ پہنچانا Repost ہے۔
3۔ Quote Post
کسی کی پوسٹ صرف آگے پہنچانے کے بجائے اس کے ساتھ اپنی رائے، وضاحت یا تبصرہ بھی شامل کرنا Quote Post ہے۔
مثلاً کسی رہنما کی پوسٹ کے ساتھ آپ لکھیں:
یہ بات موجودہ حالات میں خصوصی اہمیت رکھتی ہے، سیاسی قوتوں کو مکالمے کا راستہ اختیار کرنا چاہئے۔
یہ Quote Post ہے۔
یاد رکھیں: ہر چیز Repost کرنا ضروری نہیں، اور ہر چیز Quote کرنا بھی ضروری نہیں۔ اصل مقصد مناسب جگہ پر مناسب interaction ہے۔
اگلی قسط: ایک پوسٹ میں کتنی تصاویر، ویڈیو اور GIF لگ سکتے ہیں اور اچھی پوسٹ کیسے لکھی جائے۔ ان شاءاللہ العزیز
#سمیع_سواتی
Qutbuddin Abid retweeted
بلوچستان کی پوری حکومت وزیراعلی سمیت،پوری اسمبلی،ریاستی ادارے، خضدار کی ایک معصوم لڑکی اسماء جتک کو تحفظ نہیں دے سکتے؟ ان کی والد کو شہید کیا گیا۔یہ سرکارہے یا جھوٹوں کی ایک منڈی ہیں؟
صرف دعوے ، وعدے، نعرے ، عملی کار کردگی کچھ نہیں۔
Qutbuddin Abid retweeted
مولانا فضل الرحمن نے اسٹیبلشمنٹ کو انہی کی زبان میں جواب دے کر قومی سیاست کی حرکیات بدل دی ہیں۔ مولانا اُن لوگوں میں شامل نہیں جو ہوا کا رخ دیکھ کر اپنا راستہ بدل لیتے ہیں؛ وہ شاہین کی مانند ہمیشہ طاقت کے بہتے دھارے کے مخالف سمت پرواز کرنے کے عادی ہیں۔
وہ برصغیر کے جن علماء کی سیاسی روایت کے وارث ہیں، اُنہوں نے کبھی طاغوت کے سامنے سرِ تسلیم خم نہیں کیا۔ علماء کرام گزشتہ سو برس سے برطانیہ، روس اور امریکہ کے سیاسی غلبے کے خلاف مزاحمت کرتے آ رہے ہیں۔ اب جبکہ برطانیہ کے بعد روسی سوشلزم اور امریکہ سرمایا دارانہ نظام بھی شکست کھا کر اس خطے سے نکل چکے ہیں، تو علماء کرام مقامی غاصبوں کے خلاف آخری مزاحمتی معرکہ لڑ رہے ہیں۔
قوم کو چاہیے کہ علماء کرام کا ساتھ دے، کیونکہ یہ ملک یہود و نصاریٰ کے ذہنی غلاموں کے لیے تخلیق نہیں ہوا، بلکہ یہ برصغیر میں محمد عربیؐ کے غلاموں کی وراثت ہے۔
Qutbuddin Abid retweeted
اب جو عوامی جلسہ پنجاب کے ایک ایسے شہر میں ہوا جو نہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہے اور نہ ہی تحصیل ہیڈکوارٹر۔
وہاں پر جو عوام آئی وہ اب تک ان لوگوں سے ہضم نہیں ہو رہی
#MaulanaInQuetta
#صوبےنہیں_امن_دو
#عوامی_قوت_جمعیت
#آئین_کےمحافظ_مولانا
#نااہل_حکمران_مفلوج_نظام





















