Official twitter account of #JUI Jamiat Ulam-e-Islam Pakistan. Any feedback email us: [email protected]

Pakistan
Joined April 2012
قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کے دوٹوک بیانیے نے ابن الوقت سیاسی مہروں کی نیندیں حرام کر دیں، حاجی دلاور خان کاکڑ، ترجمان جےیوآئی بلوچستان ملتان کی فقیدالمثال کانفرنس نے ثابت کر دیا کہ جمعیت علماء اسلام ایک زندہ، متحرک سیاسی قوت ہے، حاجی دلاور خان کاکڑ قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کے اصولی مؤقف سے خائف عناصر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، حاجی دلاور خان کاکڑ مولانا فضل الرحمٰن کی کردارکشی کے لیے منظم مہم چلانے والے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، حاجی دلاور خان کاکڑ پنجاب میں جمعیت علماء اسلام کی مؤثر سیاسی انٹری نے روایتی سیاسی اجارہ داریوں کو چیلنج کر دیا ہے، حاجی دلاور خان کاکڑ جمعیت علماء اسلام کے کارکن اپنے قائد کے اصولی مؤقف، نظریے اور سیاسی جدوجہد کے ساتھ پوری استقامت سے کھڑے ہیں، حاجی دلاور خان کاکڑ پنجاب میں جمعیت علماء اسلام کی صفوں میں اتحاد، یکجہتی اور تنظیمی عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، حاجی دلاور خان کاکڑ قائدِ جمعیت کے سپاہی ہر آزمائش میں چٹان کی مانند اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے رہیں گے، حاجی دلاور خان کاکڑ جمعیت علماء اسلام نہ دباؤ سے مرعوب ہوگی، نہ پروپیگنڈے سے پیچھے ہٹے گی، حاجی دلاور خان کاکڑ جمعیت علماء اسلام اپنی اصولی جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گی، حاجی دلاور خان کاکڑ – at Rawalpindi, Pakistan
3
67
138
2,768
اسلام آباد:مفتی محمد طیب حیدری کی گفتگو جمعیت علمائے اسلام کے زیرِ اہتمام ملتان میں شاندار اور فقید المثال کانفرنس کے انعقاد پر صوبائی جماعت اور وہاں کی ضلعی جماعت، بالخصوص مفتی عامر محمود صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ حسبِ سابق، قصور کے جلسے کے بعد جس طرح قائدِ جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے خلاف ایک طوفانِ بدتمیزی شروع ہوا، اسی طرح ملتان کے جلسے کے بعد بھی اسی آب و تاب اور اسی انداز میں گالم گلوچ بریگیڈ نے یہ سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ گالیاں دینا اور کسی کی عزتِ نفس کے ساتھ کھیلنا، میرے خیال میں، شریف لوگوں کا شیوہ نہیں ہے۔ لہٰذا جو لوگ اپنے آپ کو نام کے ساتھ شریف کہتے ہیں، انہیں کم از کم اپنے رویّوں پر غور کرنا چاہیے۔ ایسا نہ ہو کہ وہ اپنے نام کے ساتھ لگے لفظ ’’شریف‘‘ کے بھی حق دار نہ رہیں۔ میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نے نہ پہلے ایسی گستاخی برداشت کی ہے اور نہ اب اسے قبول کریں گے۔ جو لوگ اس طرح کے آلۂ کار بنتے ہیں، ان کا قبلہ بھی ہمیں معلوم ہے اور ان کا طریقۂ کار بھی ہمارے سامنے ہے۔ کل تک، جب عمران خان حکومت میں تھے، تو یہ لوگ ان کے ساتھ تھے۔ رات بارہ بجے ان کی حکومت ختم ہوئی تو بارہ بج کر ایک منٹ پر انہوں نے قلابازی کھائی اور اچانک میاں شہباز شریف اور ان کی ٹیم کی تعریفیں شروع کر دیں۔ ایسے کم ظرف اور ایسے قبیلے کے لوگ ہمارے قائد کی پگڑیاں اچھالتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ان کے پیچھے کون لوگ ہیں اور ان کے ارادے کیا ہیں۔ ہم ہر سطح پر ان کا مقابلہ کریں گے۔ ان کی تکلیفوں میں مزید اضافہ کرنے کے لیے قائدِ جمعیت نے اب اعلان کیا ہے کہ ہم سرگودھا میں جلسہ کریں گے۔ انہوں نے جو کارنامے انجام دیے ہیں، انہیں وہاں بھی بے نقاب کریں گے۔ لہٰذا، ہم مولانا صاحب کے سنگ تھے، ہیں اور ان شاء اللہ مرتے دم تک ان کے ساتھ رہیں گے۔ – at Rawalpindi, Pakistan
12
84
1
134
3,089
الحمدللہ، جمعیت علمائے اسلام نے ملتان میں کامیاب مفتی محمود کانفرنس منعقد کی، جس میں قائدِ ملتِ اسلامیہ نے ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتِ حال پر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے خیبر پختونخوا میں بدامنی، بلوچستان کی غیر یقینی صورتِ حال اور گورنر راج و ایمرجنسی جیسے غیر آئینی اقدامات پر بھی بات کی۔ جمعیت علمائے اسلام نہ ریاست کے خلاف ہے اور نہ اداروں کے، بلکہ عوام کے حقوق کی حقیقی ترجمان ہے اور حکومت کی ناکامیوں و غیر آئینی اقدامات پر تنقید کرنا اپنا حق اور ذمہ داری سمجھتی ہے۔ حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے مولانا کے بیانات کو سنے اور سمجھے بغیر تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ یہ رویہ پہلے بھی اختیار کیا گیا، لیکن ہمارا مؤقف واضح اور حوصلے بلند ہیں۔ ان شاء اللہ، جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان مولانا کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے ہر جائز فیصلے کی بھرپور تائید کرتے رہیں گے۔ مولانا صلاح الدین ایوبی، مرکزی سیکرٹری مالیات – at Rawalpindi, Pakistan
10
88
2
134
3,155
مولانا سید محمود شاہ، صوبائی سیکریٹری جنرل جےیوآئی بلوچستان قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مولانا سید محمود شاہ ملتان میں قائدِ جمعیت کے کامیاب پاور شو کو حکمران ہضم نہیں کر سکے، مولانا سید محمود شاہ مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کردار کشی کی جا رہی ہے، مولانا سید محمود شاہ قائدِ جمعیت کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت یا دلیل موجود نہیں، مولانا سید محمود شاہ حکمران اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے بجائے عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دیں، مولانا سید محمود شاہ وفاقی حکومت نے قیمتیں بڑھانے کے علاوہ اب تک کوئی کارکردگی نہیں دکھائی، مولانا سید محمود شاہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ بھی مہنگی ہو رہی ہیں، مولانا سید محمود شاہ ملک میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا نو گو ایریاز بن چکے ہیں، مولانا سید محمود شاہ جمعیت علماء اسلام کے کارکن قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، ان شاء اللہ، مولانا سید محمود شاہ – at Rawalpindi, Pakistan
8
83
3
130
3,009
اسلام آباد: جے یو آئی پاکستان کی سب سے بڑی دینی و سیاسی قوت ہے۔ حافظ غضنفر عزیز جے یو آئی پرامن اور آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب جمعیۃ علماء اسلام آئین کی بالادستی اور سول سپرمیسی پر یقین رکھتی ہے۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب جے یو آئی پاکستان اور اور بالخصوص پنجاب میں عوام کے پاس جاکر اپنا موقف پیش کررہی ہے۔ترجمان جے یو آئی پنجاب ملتان جلسے کے بعد مقتدر حلقے اور مسلم لیگ ودیگر حکومتی جماعتیں مولانا فضل الرحمن کی کردار کشی پرُمبنی پروپیگنڈہ کررہی ہیں۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب ہم مولانا فضل الرحمن کی کردار کشی مہم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب عوامی میدان کے بجائے کردار کشی مہم شروع کرنے والے یاد رکھیں وہ ہمیں ہمارے راستے سے نہیں ہٹا سکتے۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب جے یو آئی اپنی آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب ہم کل بھی مولانا فضل الرحمن اور جے یو آئی کے ساتھ تھے آئندہ بھی ساتھ رہیں گے۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب – at Rawalpindi, Pakistan
14
102
3
147
2,878
اسلام آباد:جنرل سیکرٹری جےیوآئی پنجاب حافظ نصیر احمد احرار کی گفتگو مولانا فضل الرحمٰن کے خطاب کو پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے تناظر میں دیکھا جائے، کردار کشی نہ کی جائے، حافظ نصیر احمد احرار مولانا فضل الرحمٰن کے سوالات کا جواب دینے کے بجائے ان کے خلاف کردار کشی کی مہم چلائی جا رہی ہے، حافظ نصیر احمد احرار مہنگائی، بدامنی، دہشت گردی اور معاشی بدحالی پر سوال اٹھانا کیا مولانا فضل الرحمٰن کا قصور ہے؟ حافظ نصیر احمد احرار مولانا فضل الرحمٰن کے مؤقف کو دلائل سے رد کریں، ان پر الزام تراشی اور کردار کشی سے گریز کریں، حافظ نصیر احمد احرار پنجاب میں جمعیت علمائے اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین پریشان ہیں، حافظ نصیر احمد احرار پنجاب کے عوام مولانا فضل الرحمٰن پر اعتماد کر رہے ہیں، ان کا بیانیہ عوام میں مقبول ہو رہا ہے، حافظ نصیر احمد احرار مریم نواز بتائیں کہ خیبر پختونخوا میں 13 سال تک پی ٹی آئی کی حکومت قائم کرنے میں کس نے سہولت کاری کی؟ حافظ نصیر احمد احرار جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان شہداء کے وارث ہیں، ہم تمام شہداء کی قربانیوں کا احترام کرتے ہیں، حافظ نصیر احمد احرار مریم نواز بتائیں کہ ان کے خاندان نے پاکستان کے لیے کیا قربانیاں دی ہیں؟ حافظ نصیر احمد احرار پاکستان کی ترقی، خوشحالی، آئین کی بالادستی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات مولانا فضل الرحمٰن کر رہے ہیں، حافظ نصیر احمد احرار خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہیں، حافظ نصیر احمد احرار پنجاب میں تعلیمی اور صحت کے ادارے فروخت کیے جا رہے ہیں، عوام پر مختلف طریقوں سے بوجھ ڈالا جا رہا ہے، حافظ نصیر احمد احرار پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کا سفر جمعیت علمائے اسلام اور مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں جاری رہے گا، حافظ نصیر احمد احرار خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے بعد پنجاب کے عوام بھی جمعیت علمائے اسلام پر اعتماد کر رہے ہیں، حافظ نصیر احمد احرار ان شاء اللہ جمعیت علمائے اسلام پنجاب سمیت پورے پاکستان میں عوام کی نجات دہندہ بنے گی، حافظ نصیر احمد احرار 26 نومبر کو سرگودھا میں عوام کا بڑا اجتماع ہوگا، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن خطاب کریں گے، حافظ نصیر احمد احرار – at Rawalpindi, Pakistan
33
146
4
220
4,468
اسلام آباد: جےیوآئی کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری – at Rawalpindi, Pakistan
15
123
1
294
4,593
آصف اقبال داودزئی، سابق صوبائی وزیر قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام کا بیانیہ ہمیشہ آئین و قانون کی پاسداری رہا ہے، آصف اقبال داودزئی قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن نے ایوان کے اندر اور باہر ہمیشہ آئین و قانون کی پاسداری کا بیانیہ اپنایا، آصف اقبال داودزئی پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اداروں پر آمروں نے شب خون مارا، آصف اقبال داودزئی جمہوری اداروں کو کمزور کرنے میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی بے جا مداخلت کا بھی کردار رہا ہے، آصف اقبال داودزئی ملک میں سول مارشل لا نے جمہوریت کو مزید نقصان پہنچایا، آصف اقبال داودزئی آج پاکستان میں سب سے زیادہ محب وطن شخصیت میرے قائد مولانا فضل الرحمٰن ہیں، آصف اقبال داودزئی ہم اپنے قائد مولانا فضل الرحمٰن کے ہر حکم کی تعمیل کے لیے ہر وقت تیار ہیں، آصف اقبال داودزئی – at Rawalpindi, Pakistan
11
153
11
267
5,377
اسلام آباد:سابق سفیر،سابق ایم پی اے، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک سکندر ایڈووکیٹ کی گفتگو مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف مہم چلانے والوں کا سیاسی قد کاٹھ قوم کے سامنے ہے، ملک سکندر ایڈووکیٹ ہم نے زبان کھولی تو ان کو اپنے گھر رہنے کی جگہ ملے گی، ملک سکندر ایڈووکیٹ پھول نگر میں مولانا فضل الرحمٰن کے حقائق پر مبنی خطاب کے بعد مقتدرہ کو بڑی پریشانی لاحق ہوئی، ملک سکندر ایڈووکیٹ مقتدرہ نے اپنے اہلکاروں کو میدان میں اتارا اور مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف تنقید کے لیے لوگوں کو آگے کیا، ملک سکندر ایڈووکیٹ مولانا فضل الرحمٰن نے کوئی غیر قانونی یا غیر آئینی بات نہیں کی، بلکہ پاکستان اور عوام کے مفاد کی بات کی ہے، ملک سکندر ایڈووکیٹ جس ادارے کے پاس جو ذمہ داری ہے، اسے وہی ادا کرنی چاہیے، ملک سکندر ایڈووکیٹ جس کے پاس بندوق ہے وہ سرحدوں کی حفاظت کرے، ملک سکندر ایڈووکیٹ علم، عقل اور شعور رکھنے والے لوگ سیاست میں آگے آئیں اور عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے والے قوانین بنائیں، ملک سکندر ایڈووکیٹ ملتان میں مفتی محمود کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے ہر پاکستانی کے دل کی آواز بیان کی، ملک سکندر ایڈووکیٹ ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ عوام آزاد ہوں، ان پر دباؤ نہ ڈالا جائے اور ان کی آواز نہ دبائی جائے، ملک سکندر ایڈووکیٹ سیاسی لوگوں کو آلۂ کار بنا کر کسی کو اقتدار میں لانے اور کسی کو اقتدار سے ہٹانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، ملک سکندر ایڈووکیٹ مولانا فضل الرحمٰن پر تنقید کرنے والوں کو یہ بھی معلوم نہیں کہ انہیں سینیٹر کس نے بنایا اور ووٹ کس نے دیے، ملک سکندر ایڈووکیٹ مولانا فضل الرحمٰن جیسے بین الاقوامی رہنما پر الزامات لگانا مضحکہ خیز ہے، ملک سکندر ایڈووکیٹ ساری دنیا ان لوگوں پر ہنستی ہیں، ملک سیکندر – at Rawalpindi, Pakistan
14
184
14
328
8,003
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا بیانیہ نہ صرف پورے ملک میں پسند کیا جارہا ہے ۔بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ۔ پنجاب کے عوام نے جس طرح قائد جمعیت کو پذیرائی بخشی میرے خیال میں جمعیت علماء نے تیس سال کا سفر تین ماہ میں طے کیا ۔یہی وجہ ہے کہ ملتان میں کامیاب کانفرنس کا انعقاد کیا ۔ اس کی پاداش میں پس پردہ رہ کر کاروائیاں کرنے والوں نے باقاعدہ مولانا صاحب کے خلاف ایک مہم شروع کی ہے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ لاکھوں علماء کے قائد کے خلاف اس مذموم پروپیگنڈے سے ملک میں انارکی پھیلے گی ۔ہم اپنے قائد کے بھر پور دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ہم ہیں خاموش کہ برہم نہ ہو اس ملک کا نظام یہ سمجھتے ہیں ہم میں طاقت فریاد نہیں مولانا صاحب کے خلاف گندی زبان استعمال کرنے والے وقتی پرندے ہیں ۔مولانا صاحب پاکستان ،ریاست کی ذمہ داریوں اور عوام کے حقوق کو سمجھتا ہے ۔ قائد جمعیت کے قائدانہ کردار پر فخر ہے ۔ ہوش کے ناخن لیں ۔لاکھوں علماء اگر میدان میں نکل آئے تو خیر اسی میں ہے کہ ملکی دفاع کے لئے قائد جمعیت کی پالیسی کو اپنائیں ۔دراندازوں کی وجہ سے قائد جمعیت کے بیانیے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ پاکستان کے تمام علماء کرام کا وہی موقف ہے جو قائد جمعیت کا ہے ۔ حضرت مولانا حافظ محمد یوسف رکن مرکزی مجلس شوری جمعیۃ علماء اسلام پاکستان – at Rawalpindi, Pakistan
34
242
25
505
8,894
اسلام آباد:سینیٹر کامران مرتضیٰ کی گفتگو خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ کئی آئینی و قانونی سوالات کو جنم دیتا ہے، کامران مرتضیٰ آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت کارروائی میں آئینی تقاضوں کو نظرانداز کیا گیا، سینیٹر کامران مرتضیٰ صدرِ مملکت کی منظوری کے وقت اطمینان کی وجوہات تحریری طور پر سامنے آنی چاہئیں تھیں اور مواد بھی پیش ہونا چائیے تھا، کامران مرتضیٰ گورنر راج کے معاملے میں وزیراعظم کی سمری نہیں بلکہ گورنر کی رپورٹ بنیادی اہمیت رکھتی ہے جوکہ غائب ہے، سینیٹر کامران مرتضیٰ ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے لیے متعلقہ دستاویزات پارلیمان میں پیش نہیں کی گئیں، کامران مرتضیٰ مولانا فضل الرحمٰن کی ہدایت پر اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو متعلقہ دستاویزات کے لیے خط لکھا گیا، سینیٹر کامران مرتضیٰ اسپیکر قومی اسمبلی نے خط موصول ہونے اور متعلقہ وزارت کو بھجوانے کی تصدیق کی، کامران مرتضیٰ دستاویزات پیش کیے بغیر پارلیمان سے ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرائی گئی، سینیٹر کامران مرتضیٰ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حالات کے حوالے سے مختلف طرزِ عمل اختیار کیا گیا، سینیٹر کامران مرتضیٰ وفاقی کی طرف سے صوبوں کے حوالے کیا گیا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ آئین کے آرٹیکل 172 کی روح کے منافی ہے، کامران مرتضیٰ جمعیت علمائے اسلام کی ہدایت پر بلوچستان میں مائنز اینڈ منرلز قانون کو عدالت میں چیلنج کیا گیا، سینیٹر کامران مرتضیٰ خیبر پختونخوا اسمبلی میں مائنز اینڈ منرلز بل تاحال منظور نہیں ہوا، کامران مرتضیٰ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے پیچھے معدنی ذخائر پر قبضے کا ارادہ ہے، سینیٹر کامران مرتضیٰ سابقہ فاٹا کے معدنی ذخائر کو صوبے سے الگ کرکے وفاق کے زیرِ انتظام لانے کا منصوبہ زیرِ غور ہے، کامران مرتضیٰ معدنی وسائل پر کنٹرول حاصل کرنا اس تمام معاملے کی بنیادی وجہ ہے، سینیٹر کامران مرتضیٰ اصل معاملہ معدنی ذخائر اور صوبے کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، اس کے علاوہ کچھ نہیں، کامران مرتضیٰ جمعیت علمائے اسلام آئین اور صوبائی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، سینیٹر کامران مرتضیٰ – at Rawalpindi, Pakistan
20
280
35
535
13,845
اسلام آباد:سابق سینیٹر جنرل سیکرٹری جےیوآئی فاٹا مولانا عبدالرشید کی گفتگو ملک اس وقت دگرگوں اور سخت ترین حالات سے گزر رہا ہے، سابق سینیٹر مولانا عبدالرشید خیبر پختونخوا اور فاٹا میں بدامنی اور جنگی کیفیت نے سنگین صورتِ حال پیدا کر دی ہے، مولانا عبدالرشید ملک کی سیاسی اور معاشی صورتِ حال بھی ناگفتہ بہ ہے، مولانا عبدالرشید جمعیت علمائے اسلام آئین، قانون اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، مولانا عبدالرشید آئین، قانون اور جمہوریت سے ماورا ہر اقدام کی مخالفت کرتے ہیں، سابق سینیٹر مولانا عبدالرشید مولانا فضل الرحمٰن کا قومی بیانیہ عوام دوست ہے، جسے ملک بھر میں پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، مولانا عبدالرشید مولانا فضل الرحمٰن آئین، قانون، جمہوریت اور پاکستان کے مفادات کی بات کر رہے ہیں، سابق سینیٹر مولانا عبدالرشید مولانا فضل الرحمٰن کے قومی بیانیے کو متنازع بنانے اور ان کا مذاق اڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے، مولانا عبدالرشید فاٹا کے عوام اور کارکن مولانا فضل الرحمٰن کے قومی بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں، سابق سینیٹر مولانا عبدالرشید پاکستان کے مفادات، آئین اور جمہوریت کے تابع ہو کر زندگی گزاریں گے، مولانا عبدالرشید آئین سے ماورا ہر اقدام کو مسترد بھی کرتے ہیں اور اس کی مزاحمت بھی کریں گے، سابق سینیٹر مولانا عبدالرشید – at Rawalpindi, Pakistan
23
176
26
300
8,792
اسلام آباد:علامہ راشد محمود سومرو کی گفتگو مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف بولنے والے پہلے ان کا اصل کلپ سامنے لائیں، علامہ راشد محمود سومرو مولانا فضل الرحمٰن نے آپ کو آئینہ دکھایا تو آپ ان پر غصہ نکالنے لگے، راشد محمود سومرو 2018ء میں جس چیز کو ناجائز سمجھتے تھے، آج اسے جائز کیسے سمجھ رہے ہیں؟ علامہ راشد محمود سومرو مولانا فضل الرحمٰن کی باتوں سے ناراض نہ ہوں، ان کے الفاظ پر غور کریں، راشد محمود سومرو مولانا فضل الرحمٰن نے اس ملک کے لیے اپنے کارکنوں اور قائدین کی قربانیاں دی ہیں، راشد محمود سومرو مولانا فضل الرحمٰن پارلیمنٹ اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، راشد محمود سومرو مولانا فضل الرحمٰن پاکستان سے جتنی محبت کرتے ہیں، آپ کی سات نسلیں بھی اتنی محبت نہیں کر سکتیں، راشد محمود سومرو مولانا فضل الرحمٰن غیر جمہوری اقدامات کی حمایت نہیں کریں گے، علامہ راشد محمود سومرو مولانا فضل الرحمٰن چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں عوام کی مرضی کے مطابق بنیں، راشد محمود سومرو ہم جعلی اسمبلیاں ماننے کو تیار نہیں، علامہ راشد محمود سومرو فیصلے کرنے ہیں تو عوام کے اعتماد کے ساتھ کریں، راشد محمود سومرو عوام کو اعتماد میں لینے کا بہترین پلیٹ فارم پارلیمنٹ ہے، علامہ راشد محمود سومرو بند کمروں میں فیصلے کرکے مولانا فضل الرحمٰن سے انہیں تسلیم کرنے کا مطالبہ کیوں کیا جاتا ہے؟ راشد محمود سومرو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں، ہم نے آپ کو کب منع کیا ہے؟ علامہ راشد محمود سومرو ملک کو ترقی دینا اور پاکستان کو مضبوط بنانا جمعیت علمائے اسلام کا خواب ہے، راشد محمود سومرو پاکستان کا امن، معیشت اور عوامی مسائل ہماری اولین ترجیحات ہیں، علامہ راشد محمود سومرو اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے ہم جمہوری اقدامات کے ذریعے آگے بڑھیں گے، راشد محمود سومرو مولانا فضل الرحمٰن کے پیچھے لاکھوں پاکستانی، علماء، طلباء اور نظریاتی کارکن کھڑے ہیں، راشد محمود سومرو کل بھی مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ کھڑے تھے، آج بھی کھڑے ہیں اور کل بھی کھڑے رہیں گے، علامہ راشد محمود سومرو آئیے، اختلافات بھلا کر مذاکرات کی میز پر بیٹھیں اور ملک کو مستحکم کرنے کے لیے آگے بڑھیں، راشد محمود سومرو – at Rawalpindi, Pakistan
35
216
26
410
11,317
جمعیۃ علماء اسلام کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس شروع اجلاس میں ملک بھر سے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین کی شرکت اجلاس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کا معاملہ سرفہرست – at Rawalpindi, Pakistan
33
263
33
722
10,902
لاہور:قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن،مولانا عبدالغفور حیدری کی لاہور میں جےیوآئی کے رہنما بلال میر کی رہائشگاہ آمد قائدین نے بلال میر سے ان کے بھائی زاہد میر کی وفات پر تعزیت کی
8
101
8
222
6,148
افغانستان کے ساتھ لڑائی پوری مغربی سرحد بند ہو گئی، تجارت بند ہو گئی، لوگوں کے روزگار اور کاروبار تباہ ہو گئے، چین ہمارے اوپر اعتماد ختم کر چکا ہے، اور میں کہتا ہوں اگرچہ ابھی تک آن ریکارڈ کوئی بات نہیں ہے، باضابطہ پر کوئی بات نہیں ہے لیکن تم نے جو ایمرجنسی لگائی ہے فاٹا کے علاقوں پر یہ وہاں کے معدنی ذخائر پر قبضہ ہے اور صرف قبضہ ہی نہیں امریکیوں کے ساتھ جو تم نے سودے کئے ہیں اور جس طرح ہماری سر زمین پر ہمارے وسائل کا مالک تم امریکہ کو بنا رہے ہو اور ان کے سرمایہ کاری کے لیے راستے کھول رہے ہو اور اس کے بدلے میں اگر کچھ سکے آپ کو مل جائیں اور آپ اکتفا کرنے کی طرف جا رہے ہو، یاد رکھو! یہ سیاست اب ہمیں قبول نہیں ہے اور چین اور روس کو اس پر تحفظات ہیں، خطے میں آپ باہر کی قوتوں کو لا رہے ہیں میں کہتا ہوں ملٹی نیشنل کمپنی آتی ہیں، امریکہ میں بھی جاتی ہیں، یورپ میں بھی جاتی ہیں، چائنا میں بھی جاتی ہیں، روس میں بھی جاتی ہیں، سرمایہ کاری کرتی رہتی ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ افغانستان میں سرمایہ کاری کے لیے لوگ آ رہے ہیں اور پاکستان سے سرمایہ کار اپنا پیسہ باہر لے جا رہے ہیں؟ سرمایہ کاری کے لیے سب دنیا دو تین چیزوں کو دیکھتی ہے سب سے پہلی بات یہ کہ جہاں کوئی امن ہو، سیکیورٹی ہو، تو وہاں پر وہ سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ نمبر دو یہ کہ وہاں پر معاہدات اور معاملات میں شفافیت ہو تو وہاں جا کر وہ سرمایہ کاری کرتے ہیں اور تیسری بات ہے کہ جس ملک میں قانون کی حکمرانی ہو وہاں پر لوگ جا کر سرمایہ کاری کرتے ہیں، ان تین حوالوں کو سامنے رکھتے ہوئے آپ اپنے آپ سے خود سوال کریں کہ ان تین باتوں کے ہوتے ہوئے افغانستان میں کیوں سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور پاکستان میں کیوں نہیں ہو رہی؟ اور ہمارا اپنا پاکستانی سرمایہ کار اپنا سرمایہ باہر کیوں لے جارہا ہے؟ ان کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا آپ لوگوں نے اور ناز کیا جا رہا ہے کہ ہم ملک کو بچا رہے ہیں۔ امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن
34
224
21
437
8,784
اس دہشت گردی کے ماحول میں گزشتہ کئی سالوں کے دوران جمعیت علماء اسلام کے تقریباً ڈھائی سو علماء اور کارکن شہید ہوئے ہیں۔اس طرح کا بیانیہ دینا کسی جماعت کی ملک، ملکی سلامتی اور امن و امان کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ کیا ریاست کو یہ حق حاصل ہے، ے کہ وہ اپنے ہی ملک کے وفادار لوگوں کی قربانیوں کا مذاق اڑائے؟ ہم قربانیوں کا مذاق نہیں اڑا رہے، بلکہ ہم ان کی پالیسیوں پر بات کر رہے ہیں۔ ایک سیاسی جماعت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اصلاح کی نیت سے حکومت کے کسی فیصلے پر تنقید کرے اور پوچھے کہ یہ غلطی کیوں ہو رہی ہے۔ اگر انہیں ایسی گفتگو پسند نہیں تو ہمیں بھی کوئی شوق نہیں کہ ہم ایسی گفتگو کریں جس سے ملک کے اندر ایک بحث چھڑ جائے اور اپنے ہی جوانوں اور اداروں کی قربانیوں کو متنازع بنانے کی کوشش کی جائے۔ میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے تاکہ ہم جائزہ لیں کہ ملک کہاں کھڑا ہے، ہمیں ان تمام محاذوں اور چیلنجز میں کامیابیاں کیوں نہیں مل رہیں، اور ہم جتنی زیادہ دوائیں استعمال کرتے ہیں، مرض اتنا ہی بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ ان چیزوں کو غلط زاویے سے پیش کرنا بدنیتی ہے۔ میرے خیال میں حکومت اور ریاست ایک ذمہ دار ادارہ ہیں۔ انہیں اس طرح اپنے ملک کے شہریوں اور سیاست دانوں کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے۔ امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کی لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
18
252
25
446
8,041
لاہور: امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمٰن کی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
35
335
59
803
22,233
بی بی مریم! تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو، ہمیں یاد ہے ذرّہ ذرّہ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکنِ قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری کا مریم نواز کی ٹویٹ پر ردِعمل بی بی مریم صاحبہ گزرے ہوئے زمانے کو بھی کبھی یاد کیا کریں جمعیت علمائے اسلام نے عمران خان کی حکومت کی دھاندلی کے خلاف جو تحریک چلائی اس کا سارا فائدہ آپ کو ملا۔ ایک موقع پر باجوہ سے ہماری قیادت کی جھڑپ ہوئی اس تنازعے کا بنیادی نکتہ بھی نواز شریف تھے ہمیں کہا گیا کہ آپ کی تحریک سے نواز شریف کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو، ہمیں یاد ہے ذرّہ ذرّہ! آپ کی لاہور میں احتساب عدالت کے سامنے پیشی تھی قائدِ جمعیت کے حکم پر میں لاہور پہنچا اور لاہور سمیت قرب و جوار کے اضلاع کے کارکنوں سے کہا کہ مریم بی بی کی احتساب عدالت میں پیشی ہے سارے کارکن احتساب عدالت کے سامنے پہنچیں اگر آپ کو یاد نہیں یا آپ کی یادداشت کمزور ہو گئی ہے تو اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے پوچھیں خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ اور دیگر رہنما اس بات کی گواہی دیں گے کہ ہمارے دباؤ کی وجہ سے آپ کی پیشی منسوخ ہوئی۔ آپ کو یاد ہو کہ نہ یاد ہو، پی ڈی ایم کا جلسہ لاہور میں تھا اور میزبان جماعت مسلم لیگ (ن) تھی جلسے کی عین رات جب میں اپنے ہزاروں کارکنوں کے ساتھ مینار پاکستان کے دروازے کھلوا کر اندر داخل ہوا تو دیکھا کہ میزبان جماعت کی جانب سے صرف ایک خاتون مریم اورنگزیب، موجود تھیں جبکہ آپ کی جماعت کے باقی کارکن غائب تھے۔ جلسہ گاہ کے تمام انتظامات جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں نے سنبھالے۔ تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو، پھر ہم نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کی اور عمران خان کی حکومت ختم ہوئی تو ہم نے آپ کے چچا شہباز شریف کو وزیراعظم بنوایا۔ تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو، لیکن اس کا صلہ آپ نے ہمیں یہ دیا کہ اسٹیبلشمنٹ کی گود میں جا بیٹھیں اور اس کے ساتھ مل کر سازشوں کے ذریعے جمعیت علمائے اسلام کو انتخابی میدان میں شکست دلوائی۔ تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو، ہمیں یاد ہے ذرّہ ذرّہ! لیکن آج فارم 47 کے ذریعے وزیراعلیٰ بنی ہیں اور آپ کا سر تکبر اور غرور سے آسمان کو چھو رہا ہے ہم نے اپنے تعلقات کو اس طرح نبھایا، لیکن آپ پنجاب میں ہمیں جلسے کرنے سے روکتی ہیں۔ مزید برآں جب آپ اور آپ کا خاندان مشکل وقت سے گزر رہے تھے تو اس وقت قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن نے آپ کے سر پر دستِ شفقت رکھا تھا۔ وہ منظر پوری قوم نے دیکھا ہے، مگر آپ ایسی احسان فراموش نکلیں کہ اپنے اسی محسن، مولانا فضل الرحمٰن، پر تنقید کرنے کی جسارت کر رہی ہیں۔ بس آج میں اپنی بات یہیں ختم کرتا ہوں۔ اگر آپ نے اسٹیبلشمنٹ کو خوش کرنے کے لیے اپنا یہ انتہائی نامناسب رویہ تبدیل نہ کیا تو ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری مرکزی سیکرٹری جنرل، جمعیت علمائے اسلام پاکستان رکنِ قومی اسمبلی
46
261
39
575
50,552
ملتان:قائس جمعیت کی عبداللہ حسیب ایگرو کیمیکلز آمد؛ چیرمین کے انتقال پر ان کے فرزندان اور خاندان سے اظہار تعزیت حافظ عبداللہ بھٹی ، حاجی عبدالستار بھٹی ، حاجی عبدالسبحان بھٹی ، ذوالفقار بھٹی اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود۔ بڑے فرزند حافظ عبداللہ کی دستار بندی بھی کی مولانا اسعد محمود، مولانا عامر محمود، حافظ نصیر احمد احرار ہمراہ تھے
8
76
3
157
4,367