M Babar Ali Siddique retweeted
Islamabad: Maulana Fazlur Rehman’s Media Briefing After JUI Central Majlis-e-Shura Meeting – at Islamabad, Pakistan
M Babar Ali Siddique retweeted
جمعیۃ علماء اسلام کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس شروع
اجلاس میں ملک بھر سے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین کی شرکت
اجلاس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کا معاملہ سرفہرست – at Rawalpindi, Pakistan
M Babar Ali Siddique retweeted
Replying to @MaryamNSharif
توقع تو ہمیں بھی آپ سے بھی نہیں تھی کہ عمران دور میں جمہوریت کا راگ الاپنے والے جمہوریت پر شب خون ماریں گے اور اقتدار کے مزے لوٹیں گے
M Babar Ali Siddique retweeted
مفکرِ اسلام مفتی محمودؒ کی خدمات، جدوجہد اور تاریخ ساز کردار پر نصیر مروت کی شاندار نظم
M Babar Ali Siddique retweeted
امن و سلامتی کے سب سے بڑے علمبردار سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر پر حوثیوں کے حملے کی خبر سے دل رنجیدہ اور زخمی ہے،مدینۃ الرسول پر حملہ ایک شہر پر نہیں بلکہ عالم اسلام کے دلوں اور عقیدے پر حملہ ہے۔
مسلم حکمرانوں اور امت مسلمہ کو مصلحتیں بالائے طاق رکھتے ہوئے یکجاں ہوکر حملہ آوروں کا مقابلہ کرنا ہوگا،آج اگر حرمین شریفین کے لئے متحد نہیں ہوں گے تو پھر کب ہوں گے،حرمین شریفین ہماری وحدت کی علامت ہیں،جس کی حرمت کے لئے اپنی جان و مال اور اولاد کی قربانی کو باعث فخر سمجھتے ہیں،یہی چیزیں جمعیۃ علماء اسلام کے اغراض و مقاصد کا حصہ ہیں۔
مملکت سعودیہ کے عوام،خادم الحرمین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ حملہ صرف آپ کے شہر اور ملک پر نہیں،امت مسلمہ پر حملہ ہے،امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے تحفظ و حرمت کے لئے مملکت سعودیہ اور عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ – at Peshawar, Pakistan
M Babar Ali Siddique retweeted
آج بھی میگا پروجیکٹس پاکستان کے اندر معطل ہیں،گزرے کئی سالوں سے ملٹی نیشنل کمپنیاں درجنوں کے حساب سے ملک سے باہر جا چکی ہیں، سرمایہ یہاں سے منتقل کر دیا ہے،پاکستانی اپنا سرمایہ منتقل کر رہے ہیں اور کوئی باہر کی کمپنیاں پاکستان کے اندر سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
افغانستان کی سرحدات ہوں یا انڈیا کی سرحدات ہوں، شرق و غرب ہم نے اپنے اوپر بند کر دیے ہیں۔ تجارت نہیں ہے، کاروبار نہیں ہے، لوگوں کا آنا جانا مشکل ہو گیا ہے۔ چین کا ہم اعتماد کھو چکے ہیں، وہ پاکستان کے اندر سرمایہ کاری میں دلچسپی بھی نہیں لے رہا۔ تو پاکستان نے محصور ریاست کی شکل اختیار کر لی ہے۔
بدامنی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پولیس اور فوجی جوانوں پر حملے ہو رہے ہیں اور ریاستی قوت دفاعی پوزیشن میں آ گئی ہے۔ کتنی بری بات ہے یہ! ہم ماضی کے معاملات اور مشکلات، اس سے تو ہم نمٹ نہیں پا رہے۔ گھر میں آگ لگی ہوئی ہے، نئے نئے مسائل ہم پیدا کر رہے ہیں۔ کبھی صوبوں کے سوال چھیڑ دیتے ہیں، کبھی این ایف سی ایوارڈ کا مسئلہ چھیڑ دیتے ہیں، کبھی معدنی ذخائر کا مسئلہ چھیڑ دیتے ہیں۔
اور پہلے جو ملک جس مشکل میں گھرا ہوا ہے اور جو ہمارے سروں پر مشکلات ہیں، موت ہمارے سروں پر منڈلا رہی ہے، آگ برس رہی ہے، بارود جو ہے، ہم ڈھیر پر بیٹھے ہوئے ہیں، اور ان حالات میں نئے نئے مسائل کھڑے کرنا، اس سے بڑھ کر غیر سنجیدگی اور نہیں ہو سکتی۔
مسائل ڈسکس کیے جائیں، پارلیمنٹ میں لائے جائیں اور حکومت کا ایک حصہ وہ صوبوں کی بات کر رہا ہے، صوبوں کو ٹکڑے کرنے کی بات کر رہا ہے۔
حکومت اور حکومت میں شامل جماعتیں خاموش ہیں، اس کا ایک فرد بول رہا ہے، وہ ہوتا کون ہے؟ ملک کے اندر اس کی حیثیت کیا ہے، اس کی پہچان کیا ہے؟
وہ جس کے گھر کا نوکر ہے، اس کی نوکری کرے، ان کے برتن دھوئے، کپڑے دھوئے، ان کی یہی ڈیوٹی ہے۔ ملک کے مسائل سے اس کا کوئی سروکار نہیں۔
اتنے بے بس ہم بھی نہیں ہیں کہ آپ ملک کے ساتھ کھیلتے رہیں اور ہم تماشا دیکھتے رہیں۔ اگر حالات نہیں ہیں، نئے مسائل اور ایشوز کا پاکستان متحمل نہیں ہے، تو پھر ہم بھی پاکستانی ہیں۔ ہم آپ کو پاکستان کا مالک تصور نہیں کرتے۔
حد سے آگے بڑھیں گے تو پھر اور لوگ بھی حد سے آگے بڑھیں گے۔ شکر کرو کہ ابھی ملک آپ کے ساتھ ہے، عوام پاکستان کے ساتھ ہیں، مذہبی جماعتیں پاکستان کے ساتھ ہیں، سیاسی جماعتیں پاکستان کے ساتھ ہیں۔
ہم نے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کیا، ہم نے اس سے اختلاف نہیں کیا، لیکن قوم کو نتائج تو بتائے جائیں ناں کہ اس کردار کا کیا نتیجہ نکلا؟
آج سعودی عرب پر گولے برسائے جا رہے ہیں، حرمین شریفین کی طرف راکٹوں کے رخ کر دیئے گئے ہیں، اور کچھ پتہ نہیں کہ یہ جو ثالثی کا کردار تھا، خطے میں قیامِ امن کے لیے ایک کوشش تھی، اصولی طور پر ہم نے اس سے اختلاف نہیں کیا۔
لیکن قوم کو بتایا تو جائے، اور میں نے کئی بار اس بات کا ذکر کیا ہے کہ پارلیمنٹ کا اِن کیمرہ اجلاس بلا کر قوم کے نمائندوں کو بتایا جائے کہ ملک کہاں کھڑا ہے۔ کوئی جواب نہیں دیا جا رہا۔
پارلیمانی لیڈرز کا ایک بند کمرے کا اجلاس، میرے خیال میں، وہ کافی نہیں ہے اور اس میں اپوزیشن دلچسپی بھی نہیں لے رہی۔ تو اس اعتبار سے یہ ساری چیزیں ایسی ہیں کہ اس وقت قوم تشویش میں ہے۔
سعودی عرب پر حملہ، معاہدہ ہو چکا ہے ہمارا ان کے ساتھ۔ گو کہ وہ جنگی معاہدہ نہیں ہے، وہ دفاعی معاہدہ ہے، لیکن جب اس کے ساتھ یہ لفظ وابستہ کیا گیا کہ کسی بھی ملک پر حملہ دوسرے ملک پر حملہ تصور کیا جائے گا تو اس میں کچھ ذمہ داریاں آ جاتی ہیں، ہمارے اوپر بھی آتی ہیں۔
اب ترکی بھی اس میں شامل ہو گیا۔ اس کو آگے بڑھنا چاہیے تھا، اس میں مصر کو شامل ہونا چاہیے تھا، اس میں ایران کو شامل ہونا چاہیے تھا، لیکن عالمی قوتوں نے ایسے حالات پیدا کر دیے کہ وہ جو اسلامی اتحاد کے عمل کا ایک تسلسل تھا، وہ فلحال رک گیا ۔
قوم کو تو بتایا جائے کہ وہ کیا کر رہے ہیں، پارلیمنٹ کو تو بتایا جائے،اس ساری صورتحال سے قوم کو بے خبر رکھا جا رہا ہے،اور ملک کے اندر تشویش بڑھتی چلی جا رہی ہے۔
اور پھر پیسہ نہیں آئے گا ملک کے اندر، پھر اسلحہ ملک کے اندر آئے گا۔ ملک کے اندر اسلحہ کے راستے بنائے جا رہے ہیں، اور حالات آپ کے رویوں کی وجہ سے بنتے چلے جا رہے ہیں۔
پھر شکایت کس سے؟ ہم نے ٹی ٹی پی سے امن کی درخواست نہیں کرنی، ہم نے بی ایل اے سے امن کی درخواست نہیں کرنی، ہم نے اتحاد المجاہدین سے امن کی درخواست نہیں کرنی۔ ہم نے امن کا مطالبہ حکومت سے کرنا ہے، ہم نے امن کا مطالبہ اپنے اداروں سے کرنا ہے، جو ہمارے قیامِ امن اور ہماری جان، مال و عزت و آبرو کے محافظ ہیں، اور یہ ان کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔
ہم نے ان سے مطالبہ کرنا ہے کہ آپ ہمیں کیا امن دے رہے ہیں؟ – at Islamabad, Pakistan
M Babar Ali Siddique retweeted
مکہ مکرمہ پر حوثیوں کا حملہ پورے عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا۔مکہ مکرمہ صرف ایک شہر نہیں بلکہ کروڑوں اربوں مسلمانوں کی عقیدتوں کا مرکز ہے۔خاکم بدہن اگر یہ حملہ ہوا تو بدبخت حملہ آور عالم اسلام کے غیض وغضب سے نہیں بچ پائیں گے ۔
امت مسلمہ پوری شدت سے اس حملے کا بھرپور جواب اور سعودی عرب کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔مسلمان ممالک بالخصوص پاکستان اس نازک اور مشکل وقت میں سعودی عرب اور حرم مکی کے تحفظ میں صف اول کا کردار ادا کرے۔
پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے حوالے سے واضح پالیسی کا فوری اعلان کرے۔امت مسلمہ کو آئے روز درپیش چینلجزسے مضبوط اور مؤثر اسلامی بلاک کے قیام کی ضرورت پہلے سے بڑھ کر محسوس کی جا رہی ہے ۔
جمعیت علماء اسلام کے لاکھوں کارکن مملکت سعودیہ پر حملے کے دکھ درد میں شریک ہیں ۔سعودی عرب پر حملے نے امریکہ اور مغربی دنیا کے دوغلے رویے کو ایک بار پھر بے نقاب کردیا ۔ – at Islamabad, Pakistan
M Babar Ali Siddique retweeted
سعودی عرب کی سلامتی پر حملہ پوری امتِ مسلمہ کی سلامتی پر حملہ ہے،سعودی عرب پر حوثی دہشتگردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
خطے میں بڑھتی کشیدگی پوری دنیا کے امن کے لیے خطرناک ہے،مسلم ممالک متحد ہوکر اسلامی بلاک بنائیں جس پر مؤثر سیاسی،معاشی اور دفاعی حکمت عملی بنائیں،موجودہ حالات میں مشترکہ پلیٹ فارم کی ضرورت پہلے سے بڑھ کر ہے۔
پاکستان کو مسلم دنیا کے اتحاد اور سعودی عرب کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا چاہئے۔ – at Islamabad, Pakistan
M Babar Ali Siddique retweeted
جہاں تک انہوں نے کہاہے، وہ تو صحیح ہے، اس سے آگے نہ ان کو پتا ہے، نہ مجھے پتا ہے۔
یہاں تک پہنچنا چاہیے نا ہمیں! یعنی اگر ہم نہیں پہنچ پا رہے تو اس کی وجہ کیا ہے؟ ہم تو دو تین سال سے اسی انتظار میں ہیں کہ ہم کسی ایک حتمی نتیجے پر پہنچ جائیں۔
صرف یہ بات کافی نہیں ہے کہ میں تحریک چلاؤں اور آپ میری تحریک کو سپورٹ کریں، مجھے افرادی قوت مہیا کریں، بلکہ جو ماضی کی تلخیاں ہیں، ان کے اسباب کیا تھے؟ ہمارا مؤقف کیا تھا؟ اختلاف کی وجوہات کیا تھیں؟ اس کو ہم کس طرح سمیٹیں گے؟ ساری چیزیں جو ہیں، اس سنجیدہ گفتگو کی طلبگار ہوتی ہیں۔
تو یہ ساری چیزیں ہیں جس کے لیے ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں ایک اچھے ماحول کی طرف جانا چاہیے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان تلخیوں کا جو ایک دور گزرا ہے، وہ ہمارے عمومی مزاج کے مطابق نہیں تھا، چاہتے ہیں کہ ایک معمول کے مطابق حالات لائیں۔ اختلاف بھی ہو، اختلاف دوسری پارٹیوں سے بھی ہوتا ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو – at Islamabad, Pakistan
M Babar Ali Siddique retweeted
کون کون سے احباب روزانہ کی بنیاد پر اپنا ٹوئٹر ایکس اکاونٹس فعال رکھے ہوئے ہیں ۔۔؟
صاحب حیثیت ساتھی اپنا اکاونٹس فی الفور ویری فائی کرلیں (بلیو ٹک)
ان دنوں 1400 میں دو ماہ کا پیکیج چل رہا ہے اس کا فائدہ اٹھائیں ۔
عزیزو یہی وقت ہے ہمیں اپنی سرگرمیاں بہتر کرنی ہیں ۔ اکاونٹس کی کمزوریاں ختم کرنی ہیں ۔
پروفائل ایڈیٹ میں جاکر اس میں لوکیشن پاکستان ، بائیو میں اپنی ٹیم اور ویب سائٹ میں جےیوآئی پاکستان کی ویب سائٹ لازمی لکھیں ۔ جمعیت کے آفیشل ویب سائٹ کا لنک کمنٹ میں موجود ہے ۔
جو فیس بک پر پوسٹ کررہے ہیں وہ یہاں لازمی پوسٹ کرنے کی عادت ڈالیں ۔
ایک دوسرے کو وقفے وقفے سے فالو اور فالو بیک لازمی دیا کریں۔
ٹوئٹر ایکس سے متعلق روزانہ اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹس کیا کرتا ہوں ، دلچسپی کم ہے اسے پڑھیں آپ کو ضرورت نا ہو تو دوسروں تک
لازمی پینچائیں ۔
" سمیع سواتی "
M Babar Ali Siddique retweeted
وہ پھول جو کِھلنے سے پہلے مرجھا گئے، 30 جولائی 2023 سانحہ باجوڑ
سانحہ باجوڑ ، اسباب و محرکات
تحریر:اشفاق اللہ جان ڈاگیوال
#سالار_امن_مولانا
#شہدائےجمعیت_باجوڑ
#پیغام_امن_جمعیت
#عوام_کو_جینے_دو
#ابابیلوں_کا_شکریہ
juipak.org.pk/2979/ – at Tajikistan
M Babar Ali Siddique retweeted
محبت گولیوں سے بو رہے ہو
وطن کا چہرہ خوں سے دھو رہے ہو
گماں تم کو کہ رستہ کٹ رہا ہے
یقیں مجھ کو کہ منزل کھو رہے ہو
#MaulanaInParliament
M Babar Ali Siddique retweeted
کراچی: قائدِ جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی پاکستان کے معروف بزنس مین اور عارف حبیب گروپ کے چیئرمین سے ملاقات
عارف حبیب کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں ظہرانہ
کراچی کے معروف تاجر بھی ملاقات میں شریک ہوئے
ملاقات میں پاکستان کے معاشی حالات پر تفصیلی گفتگو
ملاقات میں وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ ، خالد تواب، عبدالصمد حبیب، حاجی عثمان غنی، انجینئر ضیاء الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو و دیگر بھی شامل تھے۔
بدامنی کی وجہ سے تاجر برادری خوف کا شکار ہے، مولانا فضل الرحمان
امن ہوگا تو سرمایہ کاری آئے گی جس سے معیشت مضبوط ہوگی، مولانا فضل الرحمان
آئی ایم ایف کے بجائے مقامی وسائل پر انحصار کیا جائے، مولانا فضل الرحمان
ملک کے تاجروں پر اعتماد کیا جائے، اس سے ہم ملک کا قرض اتار سکتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
اسلام نے معیشت کا مکمل نظام دیا ہے،اس کو فالو کیا جائے ، مولانا فضل الرحمان
سودی نظام کے خاتمے سے ملکی معیشت میں واضح برتری آئے گی،مولانا فضل الرحمان
2028 تک سود کا خاتمہ اب آئین بن چکا ہے، اگر عمل نہ ہوا تو آئینی شکنی کی کاروائی ہوگی، مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے، مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جےیوآئی سندھ
M Babar Ali Siddique retweeted
Lahore:Senior journalists meet JUI Chief Maulana Fazl-ur-Rehman 21 April 2026
M Babar Ali Siddique retweeted
پارلیمنٹ ہاوس: قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا اقلیتوں سے متعلق بل پر اظہار خیال
M Babar Ali Siddique retweeted
جمعیۃ علماء اسلام پاکستان کی مجلس شوری نے 27 ویں آئینی ترمیم کو کلیتا مسترد کیا ہے،ایوان میں پارلیمانی ارکان کی جانب سے ترمیم کے مخالفت میں ووٹ کے فیصلہ کی توثیق کی ہے۔
26 ویں ترمیم میں حکومت جن شقوں سے دستبردار ہوئی وہ 27 ویں ترمیم میں ہاتھ مروڑ کر منظور کرائی گئیں،27 آئینی ترمیم میں اپوزیشن کو نظر انداز کیا گیا اور پارٹیوں سے جبری طور لوگوں کو توڑ کر ووٹوں کو جعلی طریقے سے پورا کیا گیا جس سے متفقہ ٹائیٹل مجروح ہوا اور سب کچھ جمہوریت اور پارلیمنٹ کے اقدار کے خلاف ہو،اس رویہ سے حکومت اور جو قوتیں اس ترمیم کے لئے مصر تھیں ان کی عزت میں اضافہ نہیں ہوا۔
پیپلزپارٹی سے بھی ہمارا دوستانہ شکوہ ہے کہ انہوں نے کس طرح ذوالفقار علی بھٹو کے رویوں برعکس ایک غیر جمہوری عمل میں حکومت کا ساتھ دیا۔
#JUIRejects27thAmendment













