بھرم چاری retweeted
قدم بڑھاؤ نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں
قدم بڑھاؤ نواز شریف خدا تمہارے ساتھ ہے
یہ صرف دو نعرے نہیں
یہ پاکستانی ذہنیت کا خلاصہ ہے
نواز شریف تو خیر کوئی انسان ہی نہیں
اس قوم نے تو نادر و نایاب نگینے جیسے انسان بھی مشکل میں تنہا چھوڑ دیئے۔
#شفقت_مسعود_کو_رہا_کرو
بھرم چاری retweeted
میانِ عرصۂ موت و حیات رقص میں ہے
اکیلا میں نہیں کل کائنات رقص میں ہے
اُتاق کنگرۂ عرش کے چراغ کی لو
کسی گلی کے فقیروں کے ساتھ رقص میں ہے
ہر ایک ذرہ، ہر اک پارۂ زمین و زمان
کسی کے حکم پہ، دن ہو کہ رات، رقص میں ہے
مجال ہے کوئی جنبش کرے رضا کے بغیر
جو رقص میں ہے، اجازت کے ساتھ رقص میں ہے
وہ قونیہ ہو ، کہ بغداد ہو کہ سہون ہو
زمین اپنے ستاروں کے ساتھ رقص میں ہے
میں اپنے شمس کی آمد کا منتظر تھا سو اب
مرے وجود میں رومی کی ذات رقص میں ہے
( افتخار عارف )





