
#nation builder#Educationist # love pakistan ❤️❤❤️🇵🇰🇵🇰🇵🇰
پاکستان
Joined November 2019
- Tweets10.6K
- Following898
- Followers3K
- Likes17.3K
Sam retweeted
"ہم کو معلوم ہے کل جانا ہے، ہم کو 12 من لکڑی لگنے والی ہے، اُتنی ہی لگنی ہے۔یہی میری آخری جائیداد ہے۔ بیٹا، میں نے اپنی وہ لکڑی جمع کر کے رکھی ہے اور وہ سوکھی ہے۔ اُسی میں جلانا، گیلی لکڑی مت استعمال کرنا۔
(1/2)
(نانا پاٹیکر)
#GoodBye #TheInstitution
#NanaPateker
Sam retweeted
-->
اور پھر مجھے سمجھ آ گیا کہ زندگی اداسی سے بہت آگے کی چیز ہے جو لوگ چھوڑ جائیں ان کو چھوڑ دینا چاہیے
جو توڑ جائیں ان کو ماف کر دینا چاہیے جو جیسا سمجھتا ہے اسے ویسا سمجھنے دینا چاہیے جو جہاں ہے اسے وہاں رہنے
دینا چاہیے جو الفاظ نہ سمجھ سکے اس کے سامنے خاموشی اختیار کر لینا چاہیے اور کسی کے جانے پر دکھ کے بجائے صحیح
وقت کا انتظار کرنا چاہیے کیونکہ ہر شخص کو راضی کرنا لازم نہیں ہے
#اردو_زبان #tdr_now #skmalik ::
Sam retweeted
اگر آپ پہاڑوں میں نہیں گھومتے،
ننگے پاؤں ساحل پر نہیں چلتے،
شاعری نہیں پڑھتے،
پرسکون ماحول میں چائے نہیں پیتے،
بارش میں نہیں بھیگتے،
کتابیں نہیں پڑھتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تو پھر آپکو موت کا ڈر نہیں ہونا چاہیے،
کیونکہ
آپ پہلے سے ہی مر چکے ہیں ۔۔
Sam retweeted
اگر صوبہ پختونخوا حکومت ایڈہاک ملازمین کو مستقل کر دیتی ہے اور دوسری پنجاب حکومت مستقل پوسٹوں پر ابتدائی طور پر کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کو مستقل نہیں کرتی تو یہ افسوسناک عمل ہوگا۔ پنجاب کے 14000 اے ای اوز اور ایس ایس ای مستقل پوسٹوں پر بھرتی ہوئے ہیں ان کو ریگولر ہونا چاہیے
Sam retweeted
سال 2026 کی گڈ نیوز جو بھی ہو۔ میرے خیال میں سب سے اچھی گڈ نیوز AEos اور sse کو ریگولر کرنا ہے۔
اگرچہ سب ٹیچرز اپنے اپنے کیڈر کے مطالبات کر رہے لیکن اس کیڈر کے ساتھ سخت ذیادتی ہوئی ہے اس کا ازالہ ہونا چاہیے۔
باقی سب مطالبات ثانوی ہیں
@RanaSikandarH
Sam retweeted
اپنی ناقدری کرنے والوں کو اپنا سایہ بھی میسر نہ ہونے دیں۔
تعلقات میں معاہدے نہیں رکھے جاتے۔
سو ، جو ، جہاں بچھڑنا چاہے، فی امان اللہ۔
Sam retweeted
ریپبلک پالیسی آرگنائزیشن
پراجیکٹ: "ایک فرد، ایک باہر از اسکول بچہ"
ریپبلک پالیسی آرگنائزیشن نے آؤٹ آف اسکول بچوں کی تعلیم کے لیے ایک بامقصد پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے جس کا عنوان ہے: "ایک فرد، ایک باہر از اسکول بچہ"۔
اس پراجیکٹ کا مقصد ہر صاحبِ استطاعت فرد کو یہ احساس دلانا ہے کہ وہ کم از کم ایک ایسے بچے کی تعلیمی ذمہ داری قبول کرے جو کسی وجہ سے اسکول سے باہر ہے۔
اگر ہم میں سے ہر شخص صرف ایک بچے کو تعلیم دلوانے کا بیڑا اٹھا لے تو ہزاروں زندگیوں کا مستقبل روشن ہو سکتا ہے۔
آئیں، ہمارے ساتھ اس نیک مشن کا حصہ بنیے۔
تعلیم سب کا حق ہے — آپ کے ایک قدم سے ایک بچہ اسکول واپس جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے لئے ریپبلک پالیسی آرگنائزیشن کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں.
Republicpolicy.com
Sam retweeted
“پاک بھارت حالیہ کشیدگی نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستانی ایک بہادر اور خوددار قوم ہیں۔
میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ “فوج بھی میری ہے اور یہ ملک بھی میرا ہے”- جس طرح ہمارے جوانوں نے فضائی اور زمینی سرحدوں پر مودی کو شکست دی ویسے ہی پاکستانی عوام خصوصاً سوشل میڈیا نے مودی اور آر ایس ایس کے بیانیے کو دنیا بھر میں شکست دی-
مودی نے پاکستان میں سویلین بچوں، عورتوں، بزرگوں اور تنصیبات کو ٹارگٹ کر کے بزدلی کا مظاہرہ کیا جس کا ہماری فورسز نے بہترین جواب دیا- ہم ان بزدلانہ حملوں میں شہید ہونے والے سویلینز اور ملٹری آفیشلز کی فیملیز کے غم میں برابر کے شریک ہیں-
میں پاک فضائیہ سمیت تمام فوجی جوانوں کو پروفیشنلزم اور بہترین کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مودی کی طرح سویلنز اور سول تنصیبات کو ٹارگٹ کرنے کی بجائے پاکستان پر حملے میں شامل طیاروں اور تنصیبات کو کامیابی سے تباہ کر کے کامیابی حاصل کی-
نریندرمودی پاکستان سے سخت نفرت کرتا ہے اور دوران جنگ پاکستانیوں کے بے خوف رویے نے مودی کے غصے کو مزید ابھارا ہو گا۔ وہ سخت غصے میں ہو گا اور انتقام لینے کے لیے دوبارہ ویسا ہی فالس فلیگ کرنے کی کوشش کرے گا جیسا جموں کشمیر میں کیا، جس کے لیے ہمیں محتاط اور تیار رہنا ہو گا۔ میں 2019 میں بھی اس حوالے سے پیشنگوئی کر چکا تھا- مودی کی پوری کوشش ہو گی کہ پاکستان کو معاشی سطح پر بھی نقصان پہنچائے۔ کسی بھی نئے حملے کی صورت میں قوم کو تیار اور متحد رہنا ہو گا۔
دوران جنگ فوری ردعمل دینا انتہائی ناگزیر ہوتا ہے۔جنگیں 60 فیصد تک اعصاب سے لڑی جاتی ہیں اور اسی لیے ایسی لیڈر شپ کا ہونا انتہائی اہم ہے جسے قوم کی حمایت حاصل ہو اور جو فوری طور پر بڑے فیصلے کرنے اور کسی بھی حملے کا جواب دینے کی طاقت رکھتی ہو۔
حالت جنگ میں فوج کو عوام کی حمایت کی بہت ضرورت ہوتی ہے اور قوم کا مورال بہت اہمیت رکھتا ہے جو فوج کا سہارا بنتا ہے۔ اس لیے میں مسلسل اس بات پر زور دیتا آیا ہوں کہ ہمیں اپنے لوگوں کو "آئیسولیٹ" نہیں کرنا چاہیے اور نظام انصاف کو زندہ کرنا چاہیے-“
اڈیالہ جیل میں ناحق قید سابق وزیراعظم عمران خان کی اپنے اہل خانہ سے ملاقات میں بھارت کے پاکستان پر حملے اور پاکستانی قوم کے جوابی ردعمل کے حوالے سے گفتگو
(13-05-2025)
1/2
Sam retweeted
ایک دیہاتی نوجوان نے اپنی برادری کی ایک شریف پردہ دار بااخلاق اور دین دار لڑکی سے شادی کی
شادی کو ایک سال ہی گزرا تھا کہ اُس کا اپنے قریبی رشتہ دار سے سخت جھگڑا
ہو گیا
بات اتنی بڑھی کہ اُس نے غصے میں آ کر اسے قتل کر دیا
اور برادری کے رواج کے مطابق وہ اپنی بیوی کو لے کر علاقے سے دور کسی اور ضلع کی طرف نکل گیا
جہاں وہ ایک دوسری برادری کے گاؤں میں جا کر بس گیا
وہ اکثر گاؤں کے چودھری کے ڈیرے پر بیٹھتا تھا
جیسے دوسرے مرد بیٹھتے ہیں، بات چیت مشورے گپ شپ سب چلتا
ایک دن چودھری کا گزر اس کے گھر کے سامنے سے ہوا
اور اُس نے اُس کی بیوی کو دیکھا
نہایت باحیا، خوبصورت اور باوقار عورت
چودھری کے دل میں فتنہ جاگ اٹھا
دل و دماغ پر ایسا چھا گئی کہ ایک شیطانی خیال آ گیا
کہ کسی طرح خاوند کو گھر سے دور بھجوا دوں
اور موقع پا کر عورت کو تنہا کر کے اپنا مطلب نکالوں
چودھری ڈیرے پر آیا
سب بیٹھے تھے ان میں وہ نوجوان بھی تھا
چودھری نے کہا مجھے پتا چلا ہے کہ فلاں علاقے میں بہت اچھی چراگاہ ہے
میں چاہتا ہوں کہ چار آدمی بھیجوں جو جا کر دیکھ آئیں
اس نے چار افراد منتخب کیے
اور ان میں وہ نوجوان بھی شامل تھا
چاروں روانہ ہو گئے
جگہ دور تھی تین دن کا راستہ تھا
رات کو چودھری نے موقع دیکھا
اور چپکے سے اُس کے گھر کی طرف چل پڑا
گھر میں بیوی اکیلی تھی اور سو رہی تھی
چودھری اندھیرے میں دیوار سے ٹکرا گیا
زور کی آواز ہوئی
عورت جاگ گئی اور ڈرتے ہوئے بولی
کون ہے؟
چودھری بولا میں ہوں وہی چودھری جس کے گاؤں میں تم لوگ آئے ہو
عورت بولی خیریت ہے چودھری صاحب اس وقت کیا کام پڑ گیا؟
چودھری بولا جب سے تمہیں دیکھا ہے دل بے چین ہے
تم سے دل لگا بیٹھا ہوں
چاہتا ہوں تم میری ہو جاؤ
عورت نے پورے وقار سے جواب دیا ٹھیک ہے اگر واقعی تم چاہتے ہو
تو پہلے میرے ایک سوال کا جواب دو
اگر صحیح دیا تو پھر جیسا کہو گے ویسا ہوگا
چودھری نے خوش ہو کر کہا پوچھو شرط منظور ہے
عورت نے کہا جیسے گوشت خراب ہونے سے بچانے کے لیے اس پر نمک چھڑکا جاتا ہے
تو بتاؤ اگر نمک ہی خراب ہو جائے تو اُسے کون ٹھیک کرے گا؟
سوچ کر آنا جلدی نہیں ہے
چودھری رات بھر سوچتا رہا مگر سمجھ نہ سکا
اگلے دن ڈیرے پر سب لوگ بیٹھے تھے
اچانک سب سے وہی سوال پوچھا
ہر ایک نے اپنی سمجھ سے جواب دیا مگر چودھری مطمئن نہ ہوا
ڈیرے میں ایک بزرگ بیٹھے تھے بڑے سمجھدار دین دار اور عقل والے
وہ خاموش رہے
جب سب چلے گئے تو وہ بیٹھے رہے
چودھری نے ان سے کہا تم نے کیوں جواب نہیں دیا؟
بزرگ بولے میں اکیلے میں بات کرنا چاہتا تھا
یہ سوال دراصل ایک پرانی حکمت کا شعر ہے
اے قوم کے عقل مند لوگو اے معاشرے کے نمک
اگر نمک ہی خراب ہو جائے تو اُسے کون ٹھیک کرے گا؟
اور اگر میں غلط نہیں سمجھا
تو تم نے ایک باعزت باپردہ اور دین دار عورت پر غلط نظر ڈالی
لیکن اُس نے تمہیں عزت دی
تمہیں شرمندہ نہیں کیا
نہ ہی تمہیں بدنام کیا
بس ایک سوال کر کے تمہیں تمہارے ضمیر سے ٹکرا دیا
وہ کہنا چاہ رہی تھی
جب گوشت خراب ہوتا ہے تو نمک اسے بچا لیتا ہے
لیکن اگر خود نمک ہی خراب ہو جائے
تو پھر کیا ہوگا؟
یعنی
جب عام لوگ بگڑیں تو چودھری یا بزرگ سنبھالتے ہیں
لیکن اگر خود چودھری بگڑ جائے
تو اُسے کون سنوارے گا؟
یہ سن کر چودھری کا دل کانپ گیا
شرمندگی سے سر جھک گیا
آنسو نکل آئے
اور اس نے کہا
اللہ تمہیں سلامت رکھے
تم نے آنکھیں کھول دی
میری خطا کو ڈھانپ لو
جیسے اللہ ڈھانپتا ہے
اور شاعر کہتا ہے
گوشت تو نمک سے بچ جاتا ہے
پر اگر نمک ہی خراب ہو جائے
تو پھر کیا بچائے گا؟
اور میں کہتا ہوں
اگر باپ بگڑ جائے
تو اولاد کون سنوارے؟
اگر استاد بگڑ جائے
تو نسلوں کو علم کون دے؟
اگر رہنما بگڑ جائے
تو قوم کا مستقبل کون بچائے؟
داناؤں کی مجلس میں بیٹھو
نادانوں کی صحبت میں صرف دل ہی نہیں نسلیں بھی برباد ہو جاتی ہیں
منقول
Sam retweeted
گراں فروشی کی کوئی گنجائش نہیں!
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری
اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر کے مختلف بازاروں میں اچانک چھاپے مارے اور گراں فروشی پر سخت کارروائیاں کیں۔ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ضلعی افسران روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں متحرک ہیں تاکہ ناجائز منافع خوروں کو قانون کے شکنجے میں لایا جا سکے
عوام سے اپیل ہے کہ گراں فروشی یا ذخیرہ اندوزی کی شکایت ڈی سی آفس کے کنٹرول روم نمبر پر واٹس ایپ کریں
03070002345
.
.
.
#NoToProfiteering #PriceControl #PublicRelief #AntiHoarding #SurpriseInspections #LahoreAdministration
@GovtofPunjabPK @CMComplaintCell @commissionerlhr
Sam retweeted
"مرد کا ایک بڑا مسئلہ یہ بھی ہے کہ اسے ایک لبرل عورت دوست کے روپ میں چاہئیے اور ایک مذہبی عورت بیوی کے روپ میں۔"
(منقول)
Sam retweeted
سموگ، آلودگی سے پاک ستھرا لاہور!
ڈپٹی کمشنر لاہور کا خصوصی پیغام: ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات جاری ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ صحت اور ماحول کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اور سموگ کے خاتمے میں اپنا فعال کردار ادا کریں تاکہ مل کر صاف اور صحت مند ماحول کی تشکیل ہو سکے۔
.
.
.
#LahoreDistrictAdministration #SmogFree #smogchallenge
#EnvironmentalProtection
@MaryamNSharif @Marriyum_A
@GovtofPunjabPK @CS_Punjab
@commissionerlhr
Sam retweeted
ساحر لدھیانوی
"خوبصورت موڑ"
ساحر لدھیانوی کے جب لتا منگیشکر کے ساتھ اختلافات ہو گئے تو ساحر نے ایک نئی گلوکارہ "سدھا ملہوترہ" کی طرف قدم بڑھانا شروع کیا۔ اسی دوران "سدھا ملہوترہ" سے ان کے عشق کی داستانیں عام ہونے لگیں اور دونوں شادی کرنے کے لئے آمادہ بھی ہو گئے۔ مگر "سدھا ملہوترہ" کے والدین اس شادی کےخلاف تھے۔ لہٰذا انہوں نے "سدھا" کی شادی کہیں دوسری جگہ طے کردی ۔ جب "سدھا ملہوترہ" کی شادی کی خبر نکلی اور منگنی ہو گئی تو کچھ اہل دل نے ایک عمارت کی چھت پر شامِ ساحر منانے کا اہتمام کیا ۔ اس میں آخری بار سدھا ملہوترہ بھی شامل ہوئی تھیں ۔ کچھ لوگوں نے اظہار خیال کیا ۔ موسیقاروں اور گلو کاروں نے ساحر کے نغمے الاپے اور خود سدھا ملہوترہ نے بھی ساحر کے گیت سنائے ۔ آخر میں ساحر نے اپنی یہ مشہور زمانہ نظم بھی سنائی ۔ سن 1963 میں آنے والی فلم ''گمراہ'' میں اس نظم کو گایا گیا ہے
چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں
نہ میں تم سے کوئی امید رکھوں دل نوازی کی
نہ تم میری طرف دیکھو غلط انداز نظروں سے
نہ میرے دل کی دھڑکن لڑکھڑائے میری باتوں سے
نہ ظاہر ہو تمہاری کشمکش کا راز نظروں سے
تمہیں بھی کوئی الجھن روکتی ہے پیش قدمی سے
مجھے بھی لوگ کہتے ہیں کہ یہ جلوے پرائے ہیں
مرے ہم راہ بھی رسوائیاں ہیں میرے ماضی کی
تمہارے ساتھ بھی گزری ہوئی راتوں کے سائے ہیں
تعارف روگ ہو جائے تو اس کا بھولنا بہتر
تعلق بوجھ بن جائے تو اس کو توڑنا اچھا
وہ افسانہ جسے انجام تک لانا نہ ہو ممکن
اسے اک خوبصورت موڑ دے کر چھوڑنا اچھا
چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں
Sam retweeted
شاید کل یا پرسوں
یا شاید ان گنت سالوں بعد
شاید کسی شام ہم غیر ارادی طور پر
گزرتی ہوئی سڑک پر مل جائیں۔۔
Sam retweeted
جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا متعلقہ حکام کے ہمراہ فیلڈ میں متحرک.
@GovtofPunjabPK @CS_Punjab @commissionerlhr
Sam retweeted
یومِ دفاع ہلال استقلال کے موقع پر ٹاؤن ہال لاہور میں منعقدہ تقریب کی دلکش اور یادگار جھلکیاں
کس کی ہمت ہے ہماری پرواز میں لائے کمی
ہم پروازوں سے نہیں حوصلوں سے آڑا کرتے ہیں
پاکستان زندہ باد
#DefenceDayPakistan #TributeToMartyrs



















