Zunia retweeted
💥💥
یہ فوج ہی پاکستان اور پاکستانیوں کو انڈیا سے زیادہ اپنا دشمن سمجھتی ہے۔ ہمیں کچلنے کے لیے دہشت گرد بناتی ہے۔ پختونخوا حکومت گرانے کے لیے اپنے ہی لوگوں کو کیوں مار رہے ہو؟ تمہاری یہ ذہنیت کب بدلے گی؟ مجھے افسوس ہے، نہیں بدلے گی۔
تمہاری پالیسی پہلے دن سے یہ ہے کہ امریکا کی دلالی کرو اور ڈالر گھر لے جاؤ۔ 9/11 کے بعد امریکا ہماری معاونت کرتا تھا کہ افغانیوں کو پکڑ کر ان کے حوالے کرو ۔ آج وہ معاونت ہمیں افغانیوں سے بچانے کے لیے کر رہا ہے۔
میں نے مشرقی پاکستان میں تمہیں نہتے بنگالیوں کو شکار کے شوق میں مارتے دیکھا ہے۔ وہ وزیرستان ہو یا تربت، سانحہ APS کا مجرم ہو یا دہشت گرد، وہ تمہارے گھروں میں پناہ لے رہے ہوتے ہیں! اپنی دہشت گردی سے باز آ جاؤ۔
Zunia retweeted
عسکری جھوٹ کا پرچار کر کے اس کو بڑھاوا دینے والے مجرم اب ہم پر بات کریں گے۔ الحمد اللہ ہم پہلے دن سے اس ناکام اور نالائق فوج کی ناکامیوں کو ہائی لائٹ کرتے آ رہے ہیں۔ پہلے دن سے ہمارا موقف ہے کہ یہ فوج ناکام ہے، جو فوج ملک کے اندر ناکام ہے وہ بارڈر پر بھی ناکام ہے۔ بھارت سے جنگ کے ڈرامے میں بھی اس فوج کی اصلیت بتائی۔ جبکہ مینشن کردہ اکاونٹ کے کرتوت سکرین شاٹس میں واضح ہیں۔ اس طرح کا مواد کون دیتا ہے اور کہاں سے آتا ہے ہم اچھی طرح جانتے ہیں۔ اس سمیت اس طرح کا مواد پوسٹ کرنے والے یہ سارے اکاؤنٹ فوج کے اکاؤنٹ ہیں۔ اس کا اندازہ اسی چیز سے لگا لیں کہ ان اکاؤنٹس نے عمران خان کی صحت جیسے سنگین مسئلے پر پچھلے 48 گھنٹے میں کتنی گفتگو کی؟
Zunia retweeted
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
ایاک نعبد و ایاک نستعین
میرے عزیز ساتھیو، بزرگوں، نوجوانوں اور گلگت بلتستان کے باشعور عوام آج میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے، آپ سب کے اعتماد اور محبت کو سلام پیش کرتا ہوں۔
میں قائم مقام چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمر علی آپ کی خدمت میں حاضر ہوں تاکہ آج کی اس تاریخی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کر سکوں۔
آج کا دن تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، کیونکہ آج گلگت بلتستان کے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے ثابت کر دیا ہے کہ عوامی شعور کو وقتی طور پر دبایا تو جا سکتا ہے، خریدا نہیں جا سکتا، اور عوامی فیصلے کو وقتی طور پر روکا تو جا سکتا ہے، شکست نہیں دی جا سکتی۔
میں سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے ہمیں یہ عظیم کامیابی عطا فرمائی۔ اس کے بعد گلگت بلتستان کے ہر شہری، ہر نوجوان، ہر بزرگ، ہر ماں، ہر بہن اور ہر کارکن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ فتح آپ کی ہے، آپ کے حوصلے کی ہے، آپ کے صبر کی ہے، اور آپ کے اعتماد کی ہے۔
آج کے نتائج نے واضح کر دیا ہے کہ عوام نظریات کے ساتھ کھڑے ہیں، عوام اپنے مستقبل کے ساتھ کھڑے ہیں، اور عوام اس قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں جس نے انہیں خودداری، آزادی اور حقیقی جمہوریت کا شعور دیا۔
یہ کامیابی صرف چند نشستوں کی کامیابی نہیں، یہ عوامی رائے کی کامیابی ہے۔ یہ ان کارکنوں کی کامیابی ہے جنہوں نے مشکلات کے باوجود ہمت نہیں ہاری۔ یہ ان نوجوانوں کی کامیابی ہے جنہوں نے جیلیں کاٹیں، سرنڈر کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ ان امیدواروں کی کامیابی ہے جو ہر دباؤ کے باوجود ڈٹے رہے اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا۔
میں اپنی جماعت کی قیادت، اپنے بانی چیئرمین جناب عمران احمد خان نیازی صاحب سمیت تمام اسیر رہنماؤں اور تمام کارکنان کو مبارکباد دیتا ہوں جو ایک طویل جدوجہد کے باوجود میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں، بلاشبہ آج گلگت بلتستان کے عوام نے یہ پیغام دے دیا ہے کہ طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہیں، اور عوام کا فیصلہ ہی سب سے بڑا فیصلہ ہوتا ہے۔
ہم اس کامیابی کو جشن سے زیادہ ایک ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہے، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے خوابوں کی تعبیر بنیں۔ ہم نوجوانوں کے روزگار، بہتر تعلیم، معیاری صحت، بنیادی سہولیات اور سول بالادستی کے لیے اپنی تمام توانائیاں وقف کر دیں۔
میں اپنے سیاسی مخالفین سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ انتخابات ہو چکے ہیں، نتیجہ آچکا ہے، نتائج کو کھلے دن سے تسلیم کریں۔ وردی والوں کی طرف دیکھنا چھوڑ دیں۔
میں ایک بار پھر گلگت بلتستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہم پر اعتماد کیا۔ انشاء اللہ ہم اس اعتماد کو امانت سمجھیں گے۔
یہ فتح کسی فرد کی نہیں،
یہ فتح عوام کی ہے۔
یہ فتح امید کی ہے۔
یہ فتح گلگت بلتستان کی ہے۔
پاکستان زندہ باد
عمران خان زندہ باد
گلگت بلتستان پائندہ باد
جمہوریت پائندہ باد
والسلام
Zunia retweeted
اپنی طرف سے “ایک تھا ٹائیگر” مووی ڈاؤنلوڈ کی تھی، لگتا ہے غلطی سے کوئی اور کر بیٹھا ہوں۔ 😐😐😐
Zunia retweeted
بھولنا مت,
پاکستانیوں یہ 4 لوگ ہے جہنوں نے آپکے ووٹ چوری کرکے ناجائز حکومت بنائی, اور آج انکی وجہ سے مہنگائی, غربت اور بیروزگاری انتہا پر ہے !!
Zunia retweeted
نو مئی کو عمران خان صاحب کو عسکری حکم پر احاطۂ عدالت سے رینجر نے اغواہ کیا۔ یہ وہ دن تھا جب فوج نے اپنے اور عوام کے درمیان نفرت کی لکیر ہمیشہ کے لیے کھینچ دی۔ نو مئی کو عمران خان کے اغواہ پر عوام سڑکوں پر نکلی، احتجاج کیا، اور فوج نے اسی احتجاج کو ہائی جیک کر کے ایک فالس فلیگ آپریشن بنا دیا گیا۔
فالس فلیگ آپریشن کے نتیجے میں جو توڑ پھوڑ ہوئی، اسے بہانہ بنا کر پاکستان تحریکِ انصاف کے خلاف بدترین کریک ڈاؤن کیا گیا۔ پارٹی کو توڑا گیا، ہزاروں کارکن گرفتار کیے گئے، ہزاروں ایف آئی آرز درج کی گئیں، سینکڑوں لوگوں کے ملٹری ٹرائل کیے گئے، گھروں پر چھاپے مارے گئے، بزرگ رہنماؤں تک کو جیلوں میں ڈال دیا گیا۔ جن میں سے عمران خان سمیت کئی کارکن اور رہنما آج بھی ناحق قید میں ہیں۔
ہم یہ نہ بھولے ہیں، نہ بھولیں گے کہ ہمارے نہتے کارکنوں کے سروں میں سیدھی گولیاں ماری گئیں۔ ہم یہ بھی نہیں بھولیں گے کہ عمران خان صاحب کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا گیا۔
یاد رہے کہ نو مئی کے حوالے سے فوج کے پاس آج تک سب سے بڑا ثبوت یہی ہے کہ ایک پولیس کانسٹیبل روپ بدل کر ایک میز کے نیچے چھپ کر نو مئی کی پلاننگ سن رہا تھا۔ نو مئی کے “ناقابلِ تردید شواہد” کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ نو مئی کا کوئی کیس جب بھی اس خصی عدلیہ کی اعلیٰ عدالتوں میں گیا، وہاں لیرو و لیر ہوا۔ ہزاروں گرفتاریاں، بے شمار ایف آئی آرز، لمبے لمبے دعوے، مگر آج تک وہ الزامات قانونی طور پر ثابت نہ کیے جا سکے جن کی بنیاد پر پورا بیانیہ کھڑا کیا گیا۔ اور ظلم و ستم کی ساری حدیں پار کر دی گئیں۔
ہم اپنی آنے والی نسلوں کو یہ کہانی ضرور سنائیں گے کہ کیسے ہماری اپنی ہی پالی ہوئی فوج کی جانب سے ایک جماعت کو توڑنے، ایک لیڈر کو خاموش کرانے اور عوام کو دبانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی، مگر وہ لیڈر اور عوام پھر بھی اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے۔
Zunia retweeted
اگر سہیل آفریدی کو حکومت سے نکالا گیا تو وہ خطرناک ہو جائیں گے۔ صدیق جان
اگر سہیل آفریدی کو اس کارکردگی کے باوجود حکومت میں رہنے دیا گیا تو وہ عمران خان کے لئے خطرناک ہو جائیں گے۔ یوتھیے
Zunia retweeted
امریکی نائب صدر کا پاکستان آنا ہمارے لیے ایٹمی قوت بننے سے بھی بڑا اعزاز ہے۔ انصار عباسی
Zunia retweeted
وزیرِ اعظم : قاسم خان
وزیرِ اعلیٰ کے پی : خرم ذیشان
وزیرِ اعلیٰ پنجاب : عمر علی
وزیرِ اعلیٰ سندھ : ارسلان تاج گھمن
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان : ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ
وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان : خالد خورشید
وزیرِ اعظم آزاد کشمیر : شوکت نواز میر
وزیرِ خزانہ : اینکیڈو ریبورن
وزیرِ داخلہ : نیمسس
وزیرِ اطلاعات : بابا کوڈا
آرمی چیف : پری زاد
آئی جی پنجاب : شاہد جٹ
آئی جی اسلام آباد : اختر لالہ
آئی جی کے پی : نسیم شاہ
آئی جی بلوچستان : صدام ترین
Zunia retweeted
Replying to @enkidureborn
اہم حلقوں کا یہ دعویٰ ہے کہ نسیم شاہ کی متنازعہ ٹویٹ نے ریاستی ماں کو براہ راست للکارا ہے، جس کی وجہ سے فیلڈ مارشل بہت غصے میں ہیں۔ منیب فاروق
Zunia retweeted
بشریٰ بی بی نے کالا جادو کیا جس وجہ سے ایران، امریکہ مذاکرات آگے نا بڑھ سکے ۔ عاصمہ شیرازی
Zunia retweeted
ایران کے ساتھ کھڑے ہونے سے صرف دعائیں ملیں گی، جبکہ سعودی عرب کے لیے لڑنے سے ڈالر ملیں گے۔ دعاؤں سے پیٹ نہیں بھرتا، اس لیے پاک فوج کو سعودی عرب کے لیے ہی لڑنا چاہیے۔
ہشام الٰہی ظہیر























