
Journalist @geonews_urdu, Court Reporter, Member National Press Club, Ex President IHCJA, MSc. Mass Communication
Islamabad, Attock
Joined February 2013
- Tweets17.8K
- Following643
- Followers62K
- Likes14.6K
Pinned Tweet
فیض حمید کی کارستانیاں !
ابصار عالم صاحب کا انکشافات سے بھرپور لازمی سننے والا وی لاگ
Key Element in Faiz's Probe|What's Happening in Bangladesh ?| Game on fo... youtu.be/F1ysebe6RO4?si=Ed1V… via @YouTube
عمران خان اور بشری بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں 25 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر !!
بیرسٹر سلمان صفدر نے تیاری کے لیے دو ہفتے کا وقت مانگا تھا تاہم عدالت نے ایک ہفتے کی مہلت دی تھی
عمران خان کے وکیل نے اپیلوں پر سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کی بھی استدعا کر رکھی ہے
Agreed !
CDA’s actions were wrong, but what is the state supposed to do when a 17-year-old boy dies of rabies after being bitten by a stray dog? Who answers to his grieving family?
We can all advocate for animal welfare, but who is the state supposed to protect first — stray dogs or human lives?
Are those opposing the culling of dangerous stray dogs willing to take responsibility when another innocent life is lost?
The state cannot continue putting public safety at risk. Protecting human lives must remain its first responsibility.
Compassion for animals should never mean indifference to human suffering.
@dranamfatima @dcislamabad @SohailAshrafGor @CDAthecapital
2
660
اسلام آباد ہائی کورٹ میں افسران کی ترقیاں !!
اسلام آباد ہائیکورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار محمد اسد خان اور اسسٹنٹ رجسٹرار نیلم جہان خان کو 19 ویں گریڈ سے 20 ویں گریڈ میں ڈپٹی رجسٹرار کے عہدوں پر ترقیاں دے دی گئیں۔
سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے ترقی کی منظوری دی، قائم مقام رجسٹرار رائے محمد خان نے دونوں افسران کی ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
ہائی کورٹ دائری برانچ میں تعینات اسسٹنٹ رجسٹرار محمد اسد خان طویل عرصے سے ترقی کے منتظر تھے۔
آئینہ دکھایا تو برا مان گئے
پی پی پی اکاؤنٹ نے جو کلپ پوسٹ کیا وہ ایک جعلی کلپ ہے۔اصل حقیقت یہ ہے۔ پیپلز پارٹی جس جعل سازی کا الزام جیو پر لگا رہی ہے،حقیقت میں وہی حرکت خود اس نے اپنے کلپ میں کی ہے!
51 منٹ کے اس انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے 41 منٹ سے زائد گفتگو کی جس میں مسلسل بلاول کی گفتگو کے ساتھ شاہزیب کے سوال بھی شامل تھے۔جو کلپ پی پی پی نے پوسٹ کیا اس میں بلاول کی یک طرفہ گفتگو تو شامل کر دی،مگر شاہ زیب خانزادہ کے سوالات،دورانِ گفتگو ان کی مداخلت اور بلاول کے الزامات پر ان کے جوابات کاٹ دیے۔جعل سازی کی انتہا یہ ہے کہ شاہ زیب کی فوٹیج پروگرام کے کسی دوسرے حصے سے اٹھا کر بلاول کی گفتگو کے ساتھ جوڑ دی گئی تاکہ وہ خاموشی سے سر ہلاتے اور بلاول کی باتوں سے اتفاق کرتے نظر آئیں۔
اصل آن ایئر شوکے ساتھ موازنہ کر لیں،،واضح ہو جائے گا کہ بلاول کے الزامات نشر ہوئے تھے،فرق صرف یہ تھا کہ شاہ زیب بھی سوالات کر رہے تھے اور گفتگو میں شامل تھےجس کے باعث بعض جملے سنائی نہیں دے رہے تھے یا سمجھنا مشکل تھا۔
افسوس کہ ایک جماعت اور اس کا چیئرمین سوالات کا جواب منطق اور حقائق سے دینے کے بجائے اس سطح پر اتر آئے کے جعلی کلپ ہی بنا لیا۔
اسلام آباد کے ٹریل فائیو کی پارکنگ میں بھی آوارہ کتوں کی بھرمار۔ عوامی مقامات پر کتوں کی موجودگی واقعی خطرناک ہے۔ اس طرف سنجیدگی سے غور کی ضرورت ہے
@CDAthecapital
اٹک سے ایک دوست نے یہ ٹک ٹاک وڈیو بھجوائی جس پر بہت افسوس ہوا۔ ہم حکومت کو تو کہتے ہیں کہ وہ کام نہیں کرتی لیکن اگر کام کرے تو اس کے بعد یہ رویہ قابل افسوس ہے۔ عوام کو بھی انفرادی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے
آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات تو ایک طرف، راہ چلتے لوگوں پر اچانک حملے سے حادثات کا خطرہ بھی ہر وقت موجود رہتا ہے۔ حادثہ بڑا بھی ہو سکتا ہے۔ انسانی جان سب سے قیمتی ہے۔آوارہ کتوں کی محفوظ پناہ گاہوں میں منتقلی ضروری ہے
… This is alarming🚨🚨
اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ کی حدود میں فوڈ اتھارٹی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں اسلام آباد کے علاقے ڈی 14 میں مکان سے 800 کلوگرام گدھے اور کتوں کا گوشت برآمد کیا گیا ۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج۔
فوڈ اتھارٹی کے مطابق مکان سے 12 زندہ گدھے، ایک مردہ گدھا اور 5 زندہ کتے ، 21 کچھوے، ایک گیڈر اور ایک زندہ پینگولین بھی برآمد ۔ زندہ جانور محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے، مکان سیل کر دیا گیا۔برآمد شدہ 800 کلوگرام حرام گوشت موقع پر تلف کر دیا گیا۔
برآمد شدہ گوشت اور جانوروں کی ترسیل کا کوئی ریکارڈ یا ضلعی حکومت کا اجازت نامہ موجود نہیں تھا۔کارروائی کے وقت مکان میں کوئی شخص موجود نہیں تھا تاہم مکان سے غیر ملکی شہری کے پاسپورٹ اور ویزا ریفرنس کا ریکارڈ بھی ملا۔
آوارہ کتے کے کاٹنے سے طالب علم کی موت
آوارہ کتوں کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے طالب علم کی موت کے واقعہ کے بعد شہریوں کے تحفظ کے لیے آوارہ کتوں کو رہائشی علاقوں اور عوامی مقامات سے ہٹانے اور مخصوص پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کی درخواست ای ڈی اے کو کو بھجواتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر کو درخواست سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ایاز شوکت نے سجاد بلوچ ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کی تشویشناک اور بے قابو افزائش رہائشیوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہے۔ اسلامی یونیورسٹی کے طالب علم صفیان عباسی کی آوارہ کتے کے کاٹنے سے موت واقع ہو گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے اور اس پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ سڑکیں، پارکس اور عوامی مقامات آوارہ کتوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ کتوں کے کاٹنے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں اور سرکاری اسپتالوں میں ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین کی قلت ہے۔ اسکول جانے والے بچے، بزرگ شہری اور پیدل چلنے والے افراد بالخصوص خطرے سے دوچار ہیں۔ بزرگ شہری محفوظ طریقے سے نماز کی ادائیگی کے لیے مساجد میں جانے سے بھی قاصر ہیں۔ اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے کوئی مؤثر پالیسی نافذ نہیں کی گئی۔
سجاد بلوچ ایڈوکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ آوارہ کتوں کو رہائشی علاقوں اور عوامی مقامات سے ہٹانے اور مخصوص پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم دیا جائے اور ان کی ویکسینیشن اور نس بندی کے مستقل پروگرام پر عمل درآمد کے احکامات دیے جائیں۔ سجاد بلوچ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ورلڈ آرگنائزیشن آف اینمل ہیلتھ کے ساتھ پاکستان نے دستخط کیے ہوئے ہیں۔ یہ تنظیم آوارہ کتوں کو کنٹرول کرتی ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ آوارہ کتوں کے کنٹرول کے لیے اس سے بھی مدد بھی لے سکتی ہے۔ جسٹس ایاز شوکت نے ریمارکس دیے ہم اس پر ہدایات دے دیتے ہیں تاکہ اس کا جلد سدباب ہو جائے۔
عدالت نے درخواست سی ڈی اے اور چیف کمشنر کو ریپریزنٹیشن کی صورت میں بھجواتے ہوئے فیصلہ کرنے کی ہدائت کردی
عمران خان اور بشری بی بی کی اپیلوں کی لائیو سٹریمنگ کی جائے، سپریم کورٹ میں بھی کیسز کی لائیو سٹریمنگ کی پریکٹس رہی ہے، بیرسٹر سلمان صفدر
سفیان عباسی آزاد کشمیر کا رہائشی، 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور اور بی ایس انفارمیشن کا طالب علم پاگل کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
express.pk/story/2844753/isl…
اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے شہریوں پر حملے اور کاٹنے کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے۔ ایک نوجوان کے زندگی کی بازی ہارنے کے بعد بھی انتظامیہ نجانے اس جانب توجہ دے گی یا نہیں؟ یہ کسی بڑے گھر کا بچہ ہوتا تو اب تک انتظامیہ حرکت میں آ جاتی
اسلام آباد،آوارہ کتے نے ایک نوجوان کی جان لے لی ؟
اسلام اباد، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت نے ایک ہونہار طالب علم کی جان لے لی۔
آزاد کشمیر کے علاقے دھیرکوٹ سے تعلق رکھنے والے طالب علم سفیان راشد عباسی، جنہیں یونیورسٹی کیمپس میں ایک آوارہ کتے نے کاٹا تھا، دورانِ علاج زندگی کی بازی ہار گئے۔ بیرونِ ملک سے آئے طلبہ کی میزبانی کرنے والے اس عالمی ادارے میں آوارہ کتوں کے گھومنے کی شکایات طویل عرصے سے موجود تھیں، تاہم انتظامیہ نے نہ صرف اس سنگین مسئلے پر آنکھیں بند رکھیں بلکہ اس افسوسناک واقعے کے بعد بھی معاملے کو دبانے کی کوشش کی۔
سفیان عباسی کے انتقال پر طلبہ، اساتذہ اور سول سوسائٹی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،
جبکہ چند روز قبل اسلام اباد کی یونیورسٹی میں بھی ایک سینئر صحافی کی بھانجی کو کتے کے کاٹنے کا واقعہ پیش آ چکا ہے
جو وفاقی دارالحکومت کی جامعات میں سیکیورٹی اور انتظامی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
@IIUI_OFFICIAL @omaissatti60 @dcislamabad @ICT_Police @hecpkofficial @zafar_jaspal @ia_rajpoot @ZahidGishkori @zahidarao123 @iAmjadKhann @Masoodch06 @SdqJaan @Bureaucracy3533 @SaddiaMazhar
بری امام ہاؤس اور عدالتی کاروائی !!
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بری امام ہاوس کی ملکیتی دستاویز5 دنوں میں سی ڈےکے پاس جمع کرانے کی ہدائت کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست گزار کیئر ٹیکر کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ اس زمین کا مالک اور قابض ہے جس پر یہ عمارت قائم ہے۔ زمین کے خسرہ نمبر بھی وہی ہونے چاہئیں جو اس کی ملکیتی دستاویزات میں درج ہیں۔ سی ڈی اے دستاویزات اور اپنے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد 2دن میں فیصلہ کرے۔ پٹیشنر زمین کی ملکیت ثابت نہیں کرتا تو سی ڈی اے کارروائی کرنے کا مجاز ہوگا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ایاز شوکت نے بری امام ہاوس کو سیل کرنے کے خلاف درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔ بری امام ہاوس کے کیئر ٹیکر محمد اکمل نے عمارت کو سیل کر کے اس کے باہر محکمہ اوقاف کا بورڈ لگانے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت نے تین نومبر کو حکم امتناع جاری کرتے ہوئےفوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیاتھا۔
سی ڈی اے کی جانب سے کاشف علی ملک ایڈوکیٹ نے بتایا کہ یہ تقریباً 330 کنال جگہ ہے، متفرق درخواست میں سارا ریکارڈ لگایا ہےنوپور شاہان کا ایعی ایکوائر کر کے مالکان کو ادائیگی کر دی گئی تھی، بری امام دربار کی جگہ الگ خسرہ نمبر پر ہے جس کا زیر سماعت مقدمہ میں بری امام ہاوس سے کوئی تعلق نہیں، یہ سی ڈی اے کی جگہ ہے جس پر قبضہ تجاوزات کے زمرے میں آتا ہے۔
جسٹس ایاز شوکت نے پٹیشنر کے وکیل کو مخاطب کر کے کہا آپ نے نہیں لکھا کہ کتنا رقبہ ہے، نہ ہی ملکیت کے حوالے سے کوئی دستاویز ساتھ لگایا۔ آپ نے اس عدالت سے اسٹے لے لیا اور آپ کو پتہ ہی نہیں کہ بری امام ہاؤس کتنے رقبے پر بنا ہوا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا ان کے پاس دستاویزات نہیں، سی ڈی اے کے پاس ہیں اسی لیے ان کو پارٹی بنایا ہے۔ عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے 5 دنوں میں ملکیتی ثبوت سی ڈی اے کے پاس جمع کرانے کی ہدائت کی
8
1,097
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنےکی درخواست دائر geonewsurdu.tv/latest/445646…
814
بری امام ہاؤس کے خلاف کاروائی نا کرنے کا اسٹے آرڈر برقرار
اسٹے آرڈر بری امام ہاؤس کیخلاف کاروائی محض چند روز کے لیے ہی ٹال سکے گا کیونکہ عدالت نے بری امام ہاؤس کی ملکیتی دستاویزات پانچ دن میں سی ڈی اے کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے اور سی ڈی اے کو دو روز میں اونرشپ ڈاکومنٹس دیکھ کر فیصلہ کرنے کا کہا ہے تاہم ملکیتی دستاویز دستیاب ہی نہیں تھی اسی لیے عدالتی ریکارڈ پر بھی نہیں لائی جا سکی تھی














