کہاں کہاں نہیں احساس تیرے ہونے کا
میں کیا بتاؤں کمی ہے کہاں کہاں تیری
#جواد_شیخ
صبر کرنا سخت مشکل ہے تڑپنا سہل ہے
اپنے بس کا کام کر لیتا ہوں آساں دیکھ کر
#یگانہ_چنگیزی
فقط ایک ضرب کی مار ہے کئی پہلوؤں سے فصیلِ دل
وہ لگا رہا ہے نقب کہاں , یہ تو اُس کو سوچنا چاہیے
میں تو خیر ویسے ہی رابطوں کے معاملے میں بخیل ہوں
اسے چھوڑ جاتے ہیں سب کہاں , یہ تو اس کو سوچنا چاہیے
#اظہر_فراغ
میں کسی ساعتِ موجود میں موجود نہیں
میں وہ لمحہ ہی نہیں جس کو جیا جاتا ہے
#وسیم_حیدر_جعفری
سب اداس لوگوں کے
بے مراد ہاتھوں پر
ایک سی لکریں ہیں
سب کے زرد ہونٹوں پر
قرب کی مناجاتیں
وصل کی دعائیں ہیں
بے چراغ راتوں میں
بے شمار شکنوں کے
ایک سے فسانے ہیں
کھکھلاتے لمحوں میں بے وجہ اداسی کے
ایک سے بہانے ہیں
سب اداس لوگوں کی ایک سی کہانی ہے۔۔۔۔
چراغٍ دل جو بجھاؤں ، تو پھر کہاں جاؤں
مٍلے نہ دھوپ میں چھاؤں تو پھر کہاں جاؤں
غمٍ حیات کی تلخی کو پی کے اے ساقی
میں تیرے پاس نہ آؤں تو پھر کہاں جاؤں
عشق سے میں ڈر چکا تھا , ڈر چکا تو تم ملے
دل تو کب کا مر چکا تھا , مر چکا تو تم ملے
میں تو سمجھا سب سے بڑھ کر مطلبی تھا میں یہاں
خود پہ تہمت دَھر چکا تھا, دَھر چکا تو تم ملے
#اورنگزیب
شعر و سخن retweeted
کبھی ہر درد کی خبر تجھے رہتی تھی میری
اب بکھر جاؤں تو پوچھنے والا بھی نہیں۔۔۔!
کبھی تو میری خاموشی بھی پڑھ لیتا تھا
اب تجھے کون بتائے گا کہ میں خوش نہیں۔۔۔!
شعر و سخن retweeted
یہ ہُما ہے، مرے ہاتھوں کا سِدھایا ہوا ہے
آپ لوگوں نے اِسے سر پہ چڑھایا ہوا ہے
کیوں غزالوں کو نہ ہوں یاد رموزِ فنِ عشق
میں نے اک عمر یہ مضمون پڑھایا ہوا ہے
🖤🥀
اختر عثمان
درد کی ساری تہیں ، اور سارے گزرے حادثے
سب دھواں ھو جائیں گے، اک واقعہ رہ جائے گا
#افتخار_امام_صدیقی
شعر و سخن retweeted
جہاں ہم تھے وہاں سے لامکاں نزدیک پڑتا تھا
ہم اپنی بے گھری کی آخری منزل میں رہتے تھے
عجب مزدور تھے ہم زندگی کی کارگاہوں میں
بناتے تھے سہولت اور خود مشکل میں رہتے تھے
شاہد ماکلی
اک تو شبِ فراق کے صدمے ہیں جاں گداز
اندھیر اس پہ یہ ہے کہ ہوتی سحر نہیں
#حیرت_الہ_آبادی
محفلِ شب کا سماں اک خواب سا، رہ جائے گا
عکس کھو جائیں گے ، تنہا آئینہ رہ جائے گا
#رضی_اختر_شوق
ہم کو معلوم تھا انجام محبت ہم نے
آخری حرف سے پہلے ہی قلم توڑ دیا
#جاوید_صبا






