یومِ آزادی فٹبال ٹورنامنٹ، ضلع غذر 🏆🇵🇰
شاندار مقابلے کے بعد چیمپئن ٹیم نے میدان مار لیا۔ 🌟
ضلع غذر میں کھیلوں کے جذبے، اتحاد اور نوجوانوں کے ٹیلنٹ کا خوبصورت مظاہرہ۔ 🤝🎉
8
گلگت کارڈیک ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ملیکہ صبا کی سیکریٹری صحت گلگت بلتستان سیدہ رملہ علی سے اہم ملاقات۔
ملاقات میں 24 گھنٹے طبی سہولیات، میڈیکل آفیسرز کی کمی، سیکیورٹی اور کنسلٹنٹس و طبی عملے کی تعیناتی کے لیے ایس آر او کے اجرا پر گفتگو ہوئی۔
6
Voice OF Karakorum retweeted
تھر کے دشوار گزار صحراؤں میں ریلوے لائن بچھانے کا ایک بڑا خواب حقیقت بننے کے قریب!
تھر کا صحرا، بلند و بالا ریت کے ٹیلے اور دور دور تک پھیلی ریت۔ کچھ عرصہ پہلے جب یہاں 105 کلومیٹر طویل نئی ریلوے لائن بچھانے کا فیصلہ کیا گیا تو بظاہر یہ ایک انتہائی مشکل اور ناممکن سا کام دکھائی دیتا تھا۔ کیونکہ اس علاقے میں پیدل سفر کرنا بھی آسان نہیں، وہاں بھاری مشینری اور تعمیراتی سامان پہنچا کر ریلوے لائن بچھانا یقیناً ایک بڑا چیلنج تھا۔
اس مشکل منصوبے کی ذمہ داری ایف ڈبلیو او (FWO) نے اٹھائی۔ سب سے پہلے سروے کیا گیا، منصوبہ بندی ہوئی اور اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ اس ناہموار صحرائی علاقے کو کس طرح ریلوے کے لیے ہموار بنایا جائے گا۔ کہاں ریت کے بلند ٹیلوں کو کاٹنا ہوگا، کہاں نشیبی مقامات کو بھرنا ہوگا، کتنی آبی گزرگاہیں، مویشیوں کے لیے راستے اور پل تعمیر کرنے ہوں گے، اور بھاری تعمیراتی سامان ان دشوار گزار مقامات تک کیسے پہنچایا جائے گا۔ اللہ کا نام لے کر کام کا آغاز ہوا اور آج الحمدللہ یہ عظیم منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے۔ ریلوے لائن بچھانے کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ رواں سال کے اختتام یا اگلے سال کے آغاز میں اس ریلوے لائن پر ٹرین چلنے کا خواب بھی حقیقت بن جائے گا۔
اس موقع پر تپتے صحرا کی سخت گرمی میں دن رات محنت کرنے والے مزدوروں اور محنت کشوں کو سلام، اس منصوبے کا ڈیزائن تیار کرنے والے انجینئرز کو سلام، ایف ڈبلیو او کی ٹیم کو سلام، پاکستان ریلویز، وفاقی حکومت اور حکومت سندھ کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان شاء اللہ اس ریلوے لائن کی تکمیل سے تھر کے کوئلے کی ترسیل میں نمایاں سہولت پیدا ہوگی۔ ملک کے مختلف حصوں تک کوئلہ زیادہ مقدار میں پہنچ سکے گا اور مستقبل میں بیرون ملک ترسیل کے امکانات بھی روشن ہوں گے۔ تھر کی ترقی، پاکستان کی ترقی ہے۔
اللہ کرے یہ منصوبہ جلد مکمل ہو اور تھر کا کوئلہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے۔
پاکستان زندہ باد
گلگت بلتستان کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے جھوٹی خبریں اور منفی پروپیگنڈا پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو تعلیم، صحت، معیاری تعلیمی اداروں، اسپتالوں، سڑکوں، بجلی، مواصلات اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
1
9
یکم نومبر 1947ء کو کرنل حسن خان، میجر بابر خان اور دیگر بہادر مجاہدین نے ڈوگرہ راج کے خلاف علمِ بغاوت بلند کیا اور گلگت بلتستان کو آزادی دلانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔ اس جدوجہد کے بعد گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کیا۔
1
17
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (KIU) کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (IR) کے طلبہ کا سیف سٹی گلگت کا دورہ۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز فرحان زاہد (PSP) نے طلبہ کو سیف سٹی کے قیام، مقاصد، جدید کیمروں کی تنصیب، نگرانی کے نظام اور جرائم کی روک تھام میں اس کے کردار
16
صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غذر و وزیرِ منصوبہ بندی، ترقیات و اطلاعات گلگت بلتستان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاست کرنا اور انتخابات میں حصہ لینا ہر شہری کا بنیادی جمہوری حق ہے۔ تاہم انتخابات کے بعد اگر کسی کو نتائج یا انتخابی عمل پر کوئی اعتراض یا تحفظات ہیں
1
18
نیویارک میں یومِ آزادی گلگت بلتستان کی پروقار تقریب، پاکستانی و گلگتی کمیونٹی کی بھرپور شرکت!
نیویارک کے علاقے کوئنز میں واقع آگرہ پیلس ریسٹورنٹ اینڈ پارٹی ہال میں سونی واٹن گلگت بلتستان کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی گلگت بلتستان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا
1
22
پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی سفارتی رابطہ اہم پیش رفت قرار۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات۔
ملاقات میں خطے کی بدلتی صورتحال اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
20
گلگت بلتستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون سازی کا چیئرمین صاحب خان کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں نجی تعلیمی اداروں کے ریگولیٹری ایکٹ 2020 پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے متعلقہ رولز ایک ماہ میں منظور کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔
2
67
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین حبیب بینک لمیٹڈ کے ایریا ہیڈ رشید عالم فاروقی مرحوم کی بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
20
🥇 غواڑی کے سیف اللہ جابر کا قومی اعزاز!
ضلع گانچھے کے سیف اللہ جابر نے لاہور میں منعقدہ 7ویں نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ 2026ء میں گولڈ میڈل جیت کر گلگت بلتستان کا نام روشن کر دیا۔
وہ اس سے قبل روس اور بحرین میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
1
27
تھور میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے، عوام پُرامن رہیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔
سیکورٹی ادارے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے قابلِ تحسین اقدامات کر رہے ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داری، مستعدی اور بروقت اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔
18
گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے 432 جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
مناور گیریژن گلگت میں گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی 18ویں بیچ کے 432 جوانوں نے 24 ہفتوں کی بنیادی فوجی تربیت مکمل کر لی۔ مہمانِ خصوصی میجر جنرل عابد مظہر نے جوانوں کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
24
چلاس: حلقہ دو تھور کے تین پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ سخت سیکیورٹی میں جاری
چلاس: حلقہ جی بی اے 16 دیامر دو تھور کے تین پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا عمل سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت جاری ہے۔ پولنگ اسٹیشنز کے اطراف سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
24
دانش اسکولز وفاقی حکومت کا ایک اہم تعلیمی منصوبہ ہے، جس کے تحت گلگت بلتستان کے بچوں، خصوصاً یتیم اور مستحق طلبہ کو مفت معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔ سکردو گانچھے جگلوٹ ڈموٹ اور نومل میں ان اسکولوں کا قیام علاقے کے بچوں کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
23
نئے انتظامی یونٹس سے خوف اُنہیں ہے جنہوں نے برسوں قومی وسائل پر اپنا اختیار قائم رکھا، مگر عوام کو ان کا جائز حق دینے سے گریز کیا۔
13
پاکستان کی معدنی دولت، ملکی معیشت کی ترقی کا نیا راستہ!
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان معدنی وسائل کو قومی ترقی، صنعتی فروغ اور طویل مدتی سرمایہ کاری میں تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
20




















