Pinned Tweet
اے الله! بے شمار درُود و سلام، رحمتیں و برکتیں اُس آخری نبی پر کہ جس پہ تو نے اپنے دین کی تکمیل فرمائی، جس نے ہمیں اندھیروں سے نکال کر صراط مستقیم کی طرف ہدایت عطا کی.
اللهم صل على مُحَمَّد وعلى آل مُحَمَّد (نسائی 1293)
السلام عليك أيها النبي ورحمة اللَّهِ وبركاته (بخاری 6230)
243
SYED TERAHI retweeted
بشریٰ بی بی کو اگر قانونی طور پر میرٹ پر ریلیف مل بھی جاتا ہے، تب بھی عمران خان نے کسی صورت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا۔ نہ وہ 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کریں گے اور نہ ہی نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ دیں گے۔ یہ بات واضح ہے کہ عمران خان اپنے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں۔
البتہ اگر بلاول، مولانا اور عمران خان تینوں ایک پیج پر آ گئے تو اسٹیبلشمنٹ کے لیے ایک بالکل نئی سیاسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے!نجم سیٹھی۔
SYED TERAHI retweeted
حافظ نعیم کا کہنا ہے
بلاول صاحب کو پریشانی شروع ہوگئی کہ پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں غلط دی گئی بھائی تمہارے پاس ہیں وہ نشستیں، تمہارے والد محترم اُنہی سیٹوں پر صدر ہیں چار صوبوں میں گورنر ہیں تمہارے، گورنر راج اگر غلط لگا تو گورنر کس کا ہے؟ کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔
SYED TERAHI retweeted
یہ ہے فخرِ پاکستان!
ایک طرف عوام غربت، بھوک اور معاشی مشکلات کے باعث شدید بحران کا شکار ہیں، تو دوسری طرف حکمرانوں کے طرز عمل میں انسانیت، ہمدردی اور عوام کے درد کا کوئی احساس دکھائی نہیں دیتا۔
SYED TERAHI retweeted
جیل کی دیواروں پر بھی لکھا ہوتا ہے، کہ نفرت جرم سے ہے انسان سے نہیں،
لیکن یہ اتنے ظالم ہیں کہ عمران خان کا علاج نہیں کروا رہے، یہاں تک کہ عمران خان کو ڈاکٹرز کہہ چکے ہیں، کہ آپ کا بلڈ پریشر اتنا بڑھ چکا ہے، کہ آپ کو برین ہیمبریج یا ہارٹ اٹیک آ سکتا ہے، یہ پھر بھی عمران خان کا علاج نہیں کروا رہے۔
آپ اتنے گر چکے ہیں؟
شرم کرو حیاء کرو عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال شفٹ کرو۔
SYED TERAHI retweeted
سرکاری گوداموں میں گندم سڑ رہی ہے، مگر عوام کو سستا آٹا فراہم نہیں کیا جا رہا
یہ حکمرانوں کی بدانتظامی اور عوام دشمن پالیسیوں کی عکاسی ہے!
SYED TERAHI retweeted
میں ہمیشہ اس بات پر اعتراض کرتا ہوں؛ ان کا نام عمران خان ہے۔ کیا ہم ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں سب سے بڑے سیاسی رہنما، بلکہ کسی بھی لیڈر کا نام لیتے ہوئے گھبرایا جائے؟
بلاول بھٹو نے عمران خان کو اپنا سیاسی حریف قرار دیا ہے، جو ایک بہت بڑی بات ہے۔ انہوں نے مثال دی کہ توشہ خانہ اور نہ جانے کون کون سے مقدمات کو ایک طرف رکھ دیں، مگر ایک نہایت اہم بات یہ ہے کہ سن 1947 سے لے کر آج تک یہی سلسلہ چلتا آ رہا ہے: ایک شخص وزیراعظم بنتا ہے، جب اقتدار سے نکلتا ہے تو اسے جیل پہنچا دیا جاتا ہے؛ پھر وہی شخص جیل سے نکلتا ہے، دوبارہ وزیراعظم بن جاتا ہے، حکومت میں آ جاتا ہے، پوتر ہو جاتا ہے اور بالکل پاک صاف ہو جاتا ہے۔
جس طرح بلاول بھٹو نے کہا—اور میں بھی ہمیشہ یہی کہتا ہوں—کہ اگر آپ درست سمت میں کھڑے ہوں تو جو مرضی کرتے پھریں، کرپشن کریں یا ڈکیتی، آپ بالکل ٹھیک ہیں؛ لیکن اگر آپ مخالف سمت میں ہوں تو چاہے کوئی فرشتہ ہی کیوں نہ ہو، اس پر دس الزامات لگائے جا سکتے ہیں۔
بلاشبہ، وہ ایک سیاسی قیدی ہیں، اور محض مخالف سمت میں کھڑے ہونے کے باعث آج جیل میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
معاشی ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان محمد زبیر عمر
SYED TERAHI retweeted
یہ فلسطین نہیں پاکستان ہے جہاں 26 نومبر، 2024 کو رینجرز کلاشنکوف، ایس ایم جیز اور سنائپر رائفلز سے 3 دن سے فسطائیت کا مقابلہ کرتے تھکن سے چور بھوکے پیاسے تحریکِ انصاف کے نہتے کارکنان کے سروں اور سینوں پر اپنے نشانے چیک کرتی رہی۔
#IslamabadMassacre
SYED TERAHI retweeted
ہمارے صوبے میں گورنر راج لگایا گیا کہ امن و امان کا مسئلہ ہے اگر امن و امان کی وجہ سے گورنر راج لگایا گیا تو بلوچستان کے حالات زیادہ خراب ہیں مسئلہ یہ ہے کہ بلوچستان نے مائنز اینڈ منرلز بل پاس کیا جبکہ کے پی نے پاس نہیں کیا اس لیے وہاں گورنر راج کی ضرورت نہیں یہاں ہے ! مولانا فضل الرحمان ۔
SYED TERAHI retweeted
پاکستان کی تاریخ میں کب ریفرنڈم ہوئے ہیں؟
ایک مشرف نے کروایا تھا — مکمل فراڈ!
ایک ضیاء الحق نے کروایا تھا — مکمل فراڈ!
ایک ایوب خان نے کروایا تھا — مکمل فراڈ!
اور ان کا نتیجہ 98 سے 99 فیصد ’’ہاں‘‘ میں آتا ہے؛ جو آپ کی مرضی ہوتی ہے، وہی سامنے آتا ہے۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ الیکشن کمیشن — جس نے 2024 کا اتنا دھاندلی زدہ الیکشن کروا کر پورے ملک کو برباد کر کے رکھ دیا — کیا اب اسی کو کہا جائے کہ وہ ریفرنڈم بھی کروائے؟
اس وقت ریفرنڈم آئین کا حصہ ہے ہی نہیں کہ اس معاملے کا طریقہ کار ریفرنڈم ہو۔ وہ کہتے ہیں کہ عوام کے پاس جانا چاہیے۔ تو جب آپ بجٹ پاس کرتے ہیں تو خود مسلم لیگ (ن) کیا کہتی ہے؟ یہی کہ عوام نے اس پارلیمنٹ کو یہ حق دیا ہوا ہے — تو پھر بجٹ کے لیے ریفرنڈم میں کیوں نہیں جاتے؟ اس طرح تو پھر ہر چیز کے لیے کہا جا سکتا ہے کہ عوام کے پاس جائیں۔
اسمبلی کا تو مطلب ہی یہ ہوتا ہے: ایک منتخب اسمبلی، جسے ملک کے عوام نے چنا ہو — اور یہ اختیار پارلیمنٹ کو ہوتا ہے یا پھر صوبائی اسمبلی کو۔
معاشی ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان محمد زبیر عمر
SYED TERAHI retweeted
سب سے پہلے آپ مینڈیٹ چوری کریں، چوروں ڈاکوؤں اور لٹیروں کو ایک جگہ اکٹھا کر کے کسی کو وزیرِ اعظم اور کسی کو صدر بنا دیں، پھر عمران خان پر قاتلانہ حملے کریں پھر جھوٹے بے بنیاد مقدمات میں عمران خان اور ان کی اہلیہ سمیت سب کو گرفتار رکھیں، 2022 سے ہم پر مسلسل ظلم کرتے آ رہے ہیں اور آج آ کر کہہ دیں کہ صوبے مل کر بناتے ہیں تعاون کریں تو یہ نہیں ہو سکتا، نئے صوبے بننے چاہئیں لیکن عوامی مینڈیٹ والی حکومت کو نئے صوبے بنانے چاہیئیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ بوٹ آئیں اور جعلی اسمبلی کو دبا کر صوبے بنا دے۔
#FascismUnderAsimLaw
#PakistanUnderMartialLaw
SYED TERAHI retweeted
🚨 پاکستان کے ایک غلط فیصلے نے افغانستان کی معیشت کے لیے نئے مواقع پیدا کر دیے!
پاکستان کے ساتھ تجارتی زمینی راستوں کی بندش نے افغانستان کو متبادل تجارتی راستے تلاش کرنے اور نئی منڈیوں کی طرف بڑھنے پر مجبور کیا۔ نتیجتاً افغان تاجروں نے دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے اور پاکستان پر انحصار کم کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
پاکستان نے راستے بند کیے، مگر افغانستان نے تجارت کے نئے دروازے کھولنے کی راہ اپنا لی!
SYED TERAHI retweeted
نواز شریف کو سیرپ پلانے والی جس بھاری بھرکم خاتون کا تذکرہ کیا تھا وہ کوئی برطانوی نہیں پاکستانی خاتون ہیں اس کا شوہر اور بچے بھی ہیں اور وہ پارلیمینٹیرین ہیں ظاہر ہے نواز شریف کے دل کے قریب ہو اور پارلیمنٹ سے باہر ہو یہ کیسے ہو سکتا ہے وہ نواز شریف کے برطانیہ آنے سے ایک دو دن پہلے آتی ہے اور نواز شریف کے ساتھ یا بعد میں واپس چلی جاتی ہے ! انیق ناجی ۔۔
SYED TERAHI retweeted
پاکستان میں جو ہورہا ہے سیاسی قیدیوں کے ساتھ یہ کوئی نیا نہیں ہیں ایسا پہلے بھی ہوچکا ہے عمران خان کے دور میں بھی ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔برطانوی صحافی کا تبصرہ۔۔۔۔۔
سلیمان بن عمران کا جواب سنیں۔۔۔۔
نہیں ایسا نہیں ہے جو موجودہ وزیراعظم ہے اس کا بھائی جو کہ سابق وزیراعظم وہ سزاکےدوران چارہفتوں کے لیے نکل کر یہاں اسی لندن میں 4سال رہ کر واپس گیا ہے جہاں میرے والد کو اس وقت قید تنہائی میں رکھا گیا ہے پچھلے ایک سال سے اور مجموعی طور پر سوا تین سال سے بنا کیس کے ، بنا وکلا، ڈاکٹرز تک رسائی کے۔
SYED TERAHI retweeted
اختلافِ رائے کا جواب دلیل سے دینے کے بجائے پورے پورے خاندان اٹھائے جا رہے ہیں۔ یہ انتقام کی وہ سیاست ہے جس کی مثال بدترین مارشل لاؤں میں بھی نہیں ملتی۔ مقابلہ عمران خان سے ہے یا اس کے نام سے اتنا خوف ہے کہ اب خاندانوں کو نشانہ بنا کر اپنی بوکھلاہٹ چھپائی جا رہی ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان کا خوف ان کے ہر عمل سے جھلک رہا ہے!حامد میر۔
SYED TERAHI retweeted
Pakistan is witnessing unprecedented circumstances: the army, the military, the establishment standing against its own people, rejecting their electoral mandate & imposing a regime by force. Imran Khan
@AJEnglish interview, 2023.
SYED TERAHI retweeted
اس بات پر شرم آنی چاہیے کہ اپنے بھائی کے لیے آواز اٹھانے والی بہنوں کے بارے میں یہ کہا جائے کہ وہ دہشت گردی کرنا چاہتی ہیں، اور جو شخص جیل میں قید ہے وہ دہشت گرد ہے۔ یہ سب سراسر جبر ہے۔ یہ کیسا طرزِ عمل ہے کہ "آپ لکھ کر دے دیں ہم آپ کو چھوڑ دیں گے، بس آپ لکھ دیں اور ہم آپ کو چھوڑ دیں گے"۔
اس صورتحال میں اگر کوئی لکھ کر بھی دے دے، خصوصاً ایک 70 سالہ بزرگ خاتون، جن پر آپ جبر اور استبداد کی انتہا کر دیں اور کہیں کہ آپ کو صرف اس شرط پر رہائی ملے گی کہ آپ کوئی سیاسی بیان نہیں دیں گی؛ تو وہ کہہ دیں گی کہ میں سیاسی بیان نہیں دوں گی، لیکن کیا یہ کہنا کہ "عمران خان مظلوم ہیں"، کوئی سیاسی بیان ہے؟ کیا یہ کہنا کہ "عمران خان کو باہر آنا چاہیے"، کوئی سیاسی بیان ہے؟ یہ تو ایک انسان کا بنیادی حق ہے، اور اس کے لیے آواز اٹھانا کوئی سیاست نہیں۔
وائس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
SYED TERAHI retweeted
میں سینیٹر علی ظفر کی بات سے سو فیصد متفق ہوں، کہ بلاول کا بیان بہت دیر سے آیا ہے،
اگر بلاول سیریس ہے تو گورنر راج واپس لے خیبر پختونخوا سے،
تحریک انصاف کی مخصوص نشستیں واپس کریں،
پیپلز پارٹی جب مشکل میں آتی ہے تو تحریک انصاف کی طرف دیکھتی ہے،
یہ ایک نورا کشتی ہے جو بلاول کھیل رہا ہے۔
SYED TERAHI retweeted
مصر کے جنرل السیسی کی طرح پاکستان میں بھی عمران خان کو طویل تنہائی، صحت کے خطرات اور ذاتی معالجین تک پابندیوں کا سامنا ہے۔
محمد مرسی کی حراست اور دورانِ حراست المناک موت ایک سنگین تاریخی انتباہ ہے جس کی پاکستان میں ہرگز اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔
عمران خان کی زندگی، صحت اور بنیادی حقوق کی مکمل ذمہ داری ریاست پر ہے









