Long Live UAE 🇦🇪♥️
Sheikh Mohammed urges UAE citizens and residents to raise the national flag, highlighting unity, pride and solidarity after the recent crisis and Day of Solidarity.
mrf.lu/b2RJ
4
2,494
یونہی اپنے آپ میں مبتلا،مری ساری عمر گزر گئی
مجھے جس کا ڈر تھا وہی ہوا،مری ساری عمر گزر گئی
کئی غم زدوں کے تھے قافلے،کئی دلبری کے تھے سلسلے
میں کسی کی سمت نہیں گیا،مری ساری عمر گزر گئی
کبھی سلتے سلتے ادھڑ گیا،کبھی بنتے بنتے بگڑ گیا
کوئی مجھ کو شکل نہ دے سکا،مری ساری عمر گزر گئی
جو بڑی اٹھان کا شخص تھا،عجب آن بان کا شخص تھا
وہی شخص مجھ میں بکھر چکا،مری ساری عمر گزر گئی
کسی ماہ وش کی نگاہ میں،کسی خانقاہ کی راہ میں
یوں ہی در بہ در، یوں ہی جا بہ جا،مری ساری عمر گزر گئی
مرا اختیار نہیں میں تھا،میں تلاش نان جویں میں تھا
کوئی لمحہ اپنا نہیں جیا،مری ساری عمر گزر گئی
کئی ناشنیدہ خیال تھے،مرے پاس کتنے سوال تھے
مگر اس سے قبل کے پوچھتا،مری ساری عمر گزر گئی
میں تلاش شہر دگر میں ہوں،میں ازل سے ایک سفر میں ہوں
میں کسی بھی گھر میں نہیں رہا،مری ساری عمر گزر گئی
مرا اصل عین شہود تھا، کہ میں خود ورائے وجود تھا
نہ خودی ملی، نہ خدا ملا،مری ساری عمر گزر گئی
مرے اپنے جوگ بجوگ تھے،نہ یہ شہر تھا،نہ یہ لوگ تھے
سو میں خود میں چھپ کے پڑا رہا،مری ساری عمر گزر گئی
مری کج نوشت عبارتیں،مری کم وفور عبادتیں
کوئی کام ٹھیک نہ کر سکا،مری ساری عمر گزر گئی
ہر اک انجمن میں پڑھے گئے،مرے شعر خوب سنے گئے
مرا غم کسی نے نہیں سنا،مری ساری عمر گزر گئی
میں ہوں آپ اپنا شریک غم،مجھے اعتراف بہ چشم نم
مرا حق نہ مجھ سے ہوا ادا،مری ساری عمر گزر گئی
مرا اختتام قریب ہے،تو نئی غزل کا نقیب ہے
سو تری ہوئی یہ سخن سرا،مری ساری عمر گزر گئی
کہیں ہو نہ جاؤں میں رائگاں،کہیں ہو نہ جاؤں میں رائگاں
یہی خوف دل میں رہا سدا۔مری ساری عمر گزر گئی
عرفان ستار
یونہی بے یقیں، یونہی بے نشاں
مری آدھی عمر گزر گئی
کہیں ہو نہ جاؤں میں رائیگاں
مری آدھی عمر گزر گئی
کبھی سائبان نہ تھا بہم
کبھی کہکشاں تھی قدم قدم
کبھی بے مکاں کبھی لا مکاں
مری آدھی عمر گزر گئی
کبھی مجھ کو فکرِ معاش ہے
کبھی آپ اپنی تلاش ہے
کوئی گُر بتا مرے نقطہ داں
مری آدھی عمر گزر گئی
کوئی طعنہ زن مری ذات پر
کوئی خندہ زن کسی بات پر
پئے دلنوازیِ دوستاں
مری آدھی عمر گزر گئی
ابھی وقت کچھ مرے پاس ہے
یہ خبر نہیں ہے قیاس ہے
کوئی کر گلہ مرے نقطہ داں
مری آدھی عمر گزر گئی
کہاں کائنات میں گھر کروں
میں یہ سوچ لوں تو سفر کروں
اسی سوچ میں تھا کہ ناگہاں
میری آدھی عمر گزر گئی
عرفان ستار
3
10
258
ہر انسان اس دنیا میں
کوئی بڑا کام کرنے کے لیے نہیں پیدا ہوتا
ہر انسان کے اوپر کوئی بڑا مارکہ
سیٹ کرنے کی ذمہ داری نہیں ہوتی
میں پہلے سوچتا تھا کہ
ایک ایسا انسان جو مر گیا اور اس نے اپنے پیچھے کچھ بھی ایسا نہیں چھوڑا کہ
جسے دیکھ کے اسے یاد کیا جائے
تو وہ جیا ہی نہیں لیکن اب سمجھ میں آتا ہے کہ وہ بھی جیا اور بھرپور جیا
ہم Boring انسان ہو سکتے ہیں اور ممکن ہے ہم کسی سپیس میں بیٹھے ہیں تو آپ اپنا کوئی انپٹ نہ دے سکیں یا سپیس میں جو بات ہو رہی ہو ہم اس کا موضوع نہ ہوں
ہمیں لگتا ہے کہ ہم تو ایک Mediocre زندگی گزار رہے ہیں
ایک عام زندگی گزار رہے ہیں
ہم نے کبھی کوئی Invention نہیں کی کوئی بہت بڑی ترقی حاصل نہیں کی زندگی میں کوئی بہت بڑا مارکہ سر نہیں کیا
تو شاید ہمارے ہونے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ
ہم نے کبھی کوئی کام ایسا کیا ہی نہیں جو دوسروں کو ہمیں یاد رکھنے کی وجہ بنے
دیکھیں کچھ لوگوں کے لیے محض جیتے رہنا جینا ان کی Presence ہی بہت بڑی بات ہوتی ہے
اور جو ہم سے محبت کرتے ہیں ناں وہ یہ نہیں دیکھتے کہ ہم نے زندگی میں کیا کچھ کر لیا ہے ہمارے ہاتھ خالی ہیں یا بھرے ہوئے ہیں وہ محض ہماری موجودگی دیکھتے ہیں انہیں ہمارا ہونا سہارا نہیں دیتا
ہم اگر بہت عام سادہ Mediocre بہت متوسط زندگی بھی گزار کے یہاں سے جا رہے ہوں گے
تو ہمیں ایک اطمینان ہونا بہت ضروری ہے وہ یہ ہے کہ ہم نے ساری زندگی محبت بانٹی اور محبت سمیٹی اور اگر یہ کر کے جا رہے ہیں ناں تو یقین کریں یہی ہمارے بعد ہماری کمی محسوس کروانے کے لیے کافی ہے
یہ جو آجکل ہم کنوارے لڑکے باتیں کر رہے ہیں ناں کہ لڑکیوں کے دماغ بہت اونچے ہو گئے ہیں اور بہت ساری Demands ہو گئی ہیں تبھی تو ہماری شادی نہیں ہو رہی کیونکہ ہمیں شادی کے لیئے جس ترازو میں تولا جا رہا ہے وہ Unjustified ہے
میرا ایک مشورہ ہے کہ یار ابھی بھی آپ لوگ خود کو Provider سمجھ کر لڑکی ڈھونڈنے نکلے ہوئے ہو
دوستو اب لڑکیاں Evolve کر چکی ہیں وہ پڑھ رہی ہیں وہ Skillful ہو رہی ہیں
میری ایک دوست نے بڑی خوبصورت بات کی کہ
"لڑکیوں کو Provider نہیں Partner چاہیے"
اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ Consider کر رہی ہیں کہ ہم جس مقام پہ آ چکی ہیں آپ نے اس مقام پہ ابھی آنا ہے
ہم خود کے لیئے کما سکتی ہیں خود کو Provider کر سکتی ہیں
ہمیں ایک ایسا بندا چاہیے جو ہمارا Partner بن کے ہمارے ساتھ Family Grow کر سکے
اور Progressive سوچ رکھنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ باغی ہو جائیں Family سے
بلکہ Progressive سوچ رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی Family کو Grow کرنے میں اپنا پورا Part پلے کرنا
اورContribute کرنا
اب جب لڑکیاں Partner ڈھونڈ رہی ہیں تو ہم Provider بن کے نکل رہے ہیں
غلطی ہماری ہے لڑکیوں کی نہیں ہاں اگر بدقسمتی سے ہم ایسی لڑکیوں میں پھنس گئے جو Provider ڈھونڈ رہی ہیں تو وہ الگ بات ہے
اگر کوئی لڑکی آپ کا سٹیٹس گاڑی بنگلہ سیلری وغیر دیکھ کے آپ کے ساتھ تعلق میں ہے تو یہ آپ کا قصور ہے
بھائی جو Sensible لڑکیاں ہیں جو خاندانی لڑکیاں ہیں جن کی تربیت اچھی ہوئی ہے اور جنہوں نے پیسہ دولت اپنے گھر پہ ہی دیکھ لی ہوئی ہے وہ کبھی بھی اس Mentality سے شادی نہیں کریں گی کہ ہمیں کوئی Provider مل جائے وہ ہمیشہ چاہیں گی ہمیں کوئی Partner مل جائے
🚨 SCAM ALERT! 🚨
Beware of @OnKabeer , who advertises his Spaces as “Only 60 Minutes” but casually turns them into 2-hour marathons. 😭
At this point, 60 minutes is just a marketing strategy. 😂
Someone call the Time Management Authority! ⏰
🤖 Made with AI
جب کوئی مر جاتا ہے ناں
تو لوگ کہتے ہیں کہ فلاں Expire ہو گیا
دوسرے لفظوں میں Expire ہونا یعنی ضائع ہونا ہی تو ہے
لیکن مجھے لگتا ہے ضائع ہونے کے لیے آپ کو مرنے کی ضرورت نہیں ہے
ضائع صرف وہ نہیں ہوتا جو دفن ہو جاتا ہے ضائع وہ بھی ہوتا ہے جو روز اپنے آپ کو کسی ایسے انسان کے لیے دفن کرتا ہے جسے فرق ہی نہیں پڑتا کہ وہ ہے یا نہیں ہے
کبھی اس انسان کو دیکھا ہے جو کسی رشتے میں اپنا سب کچھ دے دیتا ہے اور بدلے میں اسے کچھ نہیں ملتا جو ہر بار جھکتا ہے ہر بار مناتا ہے ہر بار معافی مانگتا ہے ہر بار معاف کر دیتا ہے کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ محبت کا مطلب صرف Sacrifice ہے
وہ انسان زندہ ہے لیکن اس کا ایک حصہ روز تھوڑا تھوڑا ضائع ہو رہا ہے ناں
یا ایک ایسا انسان جو اپنی منزل تک پہنچ گیا مگر اسے اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہوا کہ راستے میں وہ اپنا آپ ہی کہیں کھو بیٹھا ہے یا پھر ایک ایسا انسان جو اپنے جذبات وہاں پہ لگا رہا ہے جہاں پر اسے تکلیف کے سوا کچھ نہیں مل رہا جو ہر بار کہتا ہے کہ اس بار شاید وہ بدل جائے لیکن وہ انسان
"جو سو بار بھی ایک جیسا نکلا ہے ناں وہ ایک سو ایک بار بھی ویسا ہی نکلے گا"
اور آپ اس سے امید لگا رہے ہیں
آپ اس سے امید نہیں لگا رہے آپ ذرا سا خود کو اس پر ضائع کر رہے ہیں
ضائع صرف وہ نہیں ہوتا جو قبر میں اتر گیا ضائع وہ بھی ہے جو زندہ ہے اور پھر بھی
"کسی ایسے کے لیے ختم ہو رہا ہے جس کے لیے اس کا ہونا یا نہ ہونا برابر ہے"
کسی کو ضائع مت ہونے دیں اور کسی کے ہاتھوں خود بھی ضائع مت ہوں کیونکہ
"زندگی زندہ رہنے والوں کا ساتھ دیتی ہے ضائع ہونے والوں کا نہیں"









