𝐻𝑎𝑚𝑑𝑎𝑛 𝐴ℎ𝑚𝑒𝑑 retweeted
بلاول زرداری لوٹے میں موجود وہ پانی ہے جسے اس کا اپنا باپ جب ضرورت ہوتی ہے استنجے کے لٸیے استعمال کرکے ایک طرف رکھ دیتا ہے🤷 اور اس کے بعد زرداری وزیر اعظم ملاقات ہو جاتی ہے اور سب چور ہنسی خوشی رہنے لگتے ہیں🤣
لیکن جو آج کی حقیقت ہے وہ یہ کہ انتظامی یونٹس لازم و ملزوم ہیں اور یہ ہو کر رہے گا👊
پاکستان زندہ باد🇵🇰
𝐻𝑎𝑚𝑑𝑎𝑛 𝐴ℎ𝑚𝑒𝑑 retweeted
جس طرح قیام پاکستان کی مخالفت کرنے والے بعد میں پاکستان کے چاچے مامے بن گئے ہیں،
کراچی صوبے کی آج مخالفت کرنے والے بھی بعد میں یہی کرینگے۔ عوام چہرے پہچان کر رکھے۔ تقریریں اور بیانات سنبھال کر رکھے۔ بعد میں منہ پر مارنے ہیں ان سب منافقوں کے۔
#صوبہ_تو_بنےگا
#عذاب_آگہی
𝐻𝑎𝑚𝑑𝑎𝑛 𝐴ℎ𝑚𝑒𝑑 retweeted
کراچی کا حل کیا ہے ٹھاکر صاحب؟ نادر علی
سوتیلے بچوں کو واپس انکے اپنے گاؤں بھیج دیں
ایمانداری سے کراچی کی مردم شماری کردیں
کراچی جن کا ہے
اصل کراچی کے مالکان کو کراچی واپس کر دیں
غیر مقامیوں کو کراچی سے نکال دیں۔ افتخار ٹھاکر
#PakistanZindabad
@BBhuttoZardari @OfficialDGISPR @CMShehbaz @MohsinnaqviC42
𝐻𝑎𝑚𝑑𝑎𝑛 𝐴ℎ𝑚𝑒𝑑 retweeted
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
رئیسہ موہانی کا انتقال ایک عہد کی یادوں کا اختتام ہے۔ وہ نہ صرف ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتی تھیں بلکہ اپنی طالب علمی کے دور ہی سے سیاسی شعور اور عملی جدوجہد کا حصہ رہی تھیں۔ ان کی سیاسی وابستگی اور خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور تمام سوگواروں سے دلی تعزیت۔ اللہ تعالیٰ سب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
𝐻𝑎𝑚𝑑𝑎𝑛 𝐴ℎ𝑚𝑒𝑑 retweeted
حسرت موہانی کی بھتیجی اور حسرت موہانی ٹرسٹ کی نائب صدر محترمہ رئیسہ موہانی انتقال کرگئیں۔ ۔
samywar.com/archives/2848?fb…
𝐻𝑎𝑚𝑑𝑎𝑛 𝐴ℎ𝑚𝑒𝑑 retweeted
Replying to @SyedNabeel_M
#BilawalThreatsKarachites
کراچی کو تقسیم نہیں، اتحاد چاہیے!
@OfficialMQM اور @MQMPKOfficial کی قیادت اور کارکنان سے میری دل کی گہرائیوں سے ایک اپیل ہے۔
@BBhuttoZardari کے حالیہ بیان میں کراچی والوں کیلئے اختیار کیے گئے لہجے پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ جب بات پورے کراچی کی ہو، جب مخاطب پورا شہر ہو، تو پھر کراچی کی آواز بھی مشترکہ ہونی چاہیے۔
آخر ہم کب تک ماضی کے اختلافات میں الجھے رہیں گے؟
کب تک ایک دوسرے کی وفاداریاں پرکھتے رہیں گے؟
کب تک اپنے ہی لوگوں کو غدار اور مخالف سمجھ کر ایک دوسرے سے دور کرتے رہیں گے؟
کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جنہوں نے کبھی ایک ساتھ جدوجہد کی، خوشیاں اور دکھ بانٹے، ایک دوسرے کے ساتھ مشکل وقت گزارا، مگر آج سیاسی اختلافات نے انہیں ایک دوسرے سے بات کرنے تک سے روک دیا ہے۔
خدارا! اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
ماضی میں جو ہوا، اسے تاریخ کے حوالے کریں۔ اختلافات اپنی جگہ، نظریات اپنی جگہ، لیکن کراچی کے مستقبل پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔
میری دونوں جماعتوں کی قیادت سے درخواست ہے کہ پہل کریں، ایک دوسرے سے براہِ راست بات کریں، کارکنوں کو بھی برداشت، احترام اور بھائی چارے کا پیغام دیں اور کراچی کے حقوق کے لیے مشترکہ مؤقف اختیار کریں۔
ذرا اس عام کراچی والے کے بارے میں سوچیے جس کے گھر میں پانی نہیں آتا، جس کا نوجوان بے روزگار ہے، جس کا بچہ بہتر تعلیم سے محروم ہے اور جو ہر روز اپنے خاندان کے مستقبل کے لیے پریشان رہتا ہے۔
اسے آپ کی باہمی سیاسی لڑائیوں سے کیا حاصل ہو رہا ہے؟
اسے تو صرف اپنے حقوق، عزت، روزگار اور بہتر مستقبل کی امید ہے۔
ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن اپنے شہر اور اپنے لوگوں کے حقوق مشترکہ ذمہ داری ہیں۔
ایک کراچی والے کی حیثیت سے میری دونوں قیادتوں سے گزارش ہے کہ انا، ضد اور ماضی کے شکوے بھلا کر ایک میز پر بیٹھیں۔
نہ کوئی بڑا، نہ کوئی چھوٹا؛ نہ کوئی غدار، نہ کوئی دشمن۔ سب سے پہلے کراچی اور اس کے عوام کے حقوق!
جو پہلا قدم بڑھائے، دوسرا اسے عزت کے ساتھ قبول کرے۔
کیونکہ آنے والی نسلیں ہم سے یہ نہیں پوچھیں گی کہ کون کس دھڑے میں تھا، بلکہ یہ پوچھیں گی کہ جب کراچی کے مستقبل کا فیصلہ ہو رہا تھا تو آپ نے اپنے شہر کے لیے کیا کیا؟
اب وقت آگیا ہے کہ ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے بجائے اپنے شہر کو بلند کرنے کے لیے متحد ہوں۔
کراچی کی خاطر، اپنے لوگوں کی خاطر اور آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی خاطر۔
کراچی ہمارا شہر ہے، اس کے حقوق بھی ہمارے مشترکہ ہیں!
#BilawalThreatsKarachites #KarachiUnity #KarachiRights #MQM #UnitedForKarachi
𝐻𝑎𝑚𝑑𝑎𝑛 𝐴ℎ𝑚𝑒𝑑 retweeted
#BilawalThreatsKarachites
ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت اور کارکنان سے میری دل سے اپیل ہے کہ آج بلاول کے بیان میں کراچی والوں کے لیے جو دھمکی آمیز لہجہ سنائی دیا، اس پر سنجیدگی سے غور کریں۔ جب بات پورے شہر سے کی گئی ہے تو کراچی کی طرف سے جواب دیتے وقت ہم الگ الگ کیوں کھڑے ہیں؟
ہم نے برسوں اس بحث میں گزار دیے کہ کون کس کے ساتھ رہا، کس نے کس کا ساتھ چھوڑا اور کون کتنا وفادار ہے۔ اس دوران کتنے ہی لوگ، جنہوں نے ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹے تھے، آج آپس میں بات تک نہیں کرتے۔ آخر کب تک ہم اپنے ہی لوگوں سے وفاداری کے ثبوت مانگتے رہیں گے؟ خدارا، اب ایک دوسرے کو غدار کہنے کا باب ہمیشہ کے لیے بند کریں۔
دونوں قیادتیں پہلا قدم اٹھائیں۔ ایک دوسرے سے براہِ راست بات کریں، کارکنوں سے کہیں کہ وہ ایک دوسرے کی عزت کریں، اور کراچی کے حقوق پر مشترکہ مؤقف لے کر عوام کے سامنے آئیں۔ جس گھر میں پانی نہیں آتا، جس نوجوان کو روزگار نہیں ملتا اور جو خاندان اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے پریشان ہے، اسے آپ دونوں سے یہ امید ہے کہ آپ مل کر اس کی آواز اٹھائیں گے۔
ایک کراچی والے کی حیثیت سے میری بس یہی درخواست ہے کہ پرانے شکوے بھلا کر ایک میز پر بیٹھیں اور ایک ہو جائیں۔ کراچی کے حق اور مہاجروں کے مستقبل کی خاطر پہلا ہاتھ جو بھی بڑھائے، دوسرا اسے تھام لے۔ یہی وقت کی ضرورت ہے
𝐻𝑎𝑚𝑑𝑎𝑛 𝐴ℎ𝑚𝑒𝑑 retweeted
Replying to @BBhuttoZardari
@BBhuttoZardari ! سندھ کی زبردستی تقسیم سے اختلاف اپنی جگہ، مگر کراچی کی سڑکوں پر خون بہنے اور لوگوں کے ہتھیار اٹھانے کی بات کرکے آپ عوام کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ سیاسی قیادت کا کام امن کی ضمانت دینا ہے، خوف پھیلانا نہیں!
نئے صوبے کی مخالفت کرنی ہے تو دلیل، آئین اور اپنی کارکردگی کے ساتھ کیجیے۔ کراچی کے شہریوں کو بتائیے کہ ان کے پانی، سڑکوں، ٹرانسپورٹ اور بااختیار بلدیاتی نظام کے سوالات کا جواب کیا ہے؟
کراچی کسی خاندان کی جاگیر نہیں، یہاں کے شہری برابر کے حقوق رکھنے والے پاکستانی ہیں۔ اپنے مستقبل پر پُرامن آواز اٹھانا کسی کی اجازت کا محتاج نہیں۔ خونریزی کے خدشات گنوانے کے ساتھ صاف اعلان بھی کیجیے کہ سیاسی اختلاف پر تشدد کرنے والا کوئی بھی ہو، آپ اس کے خلاف کھڑے ہوں گے۔
ہمیں اپنے سوالوں کے جواب چاہییں، اپنے شہر میں خون بہنے کی پیش گوئیاں نہیں
𝐻𝑎𝑚𝑑𝑎𝑛 𝐴ℎ𝑚𝑒𝑑 retweeted
Replying to @SyedNabeel_M
@azizabadi ! ایک بات سمجھا دیجیے، جب ہم لوگوں نے ’’وڑ گیا‘‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا تھا تو آپ کو فوراً تہذیب، اقدار اور قومی تشخص یاد آگیا تھا۔ فرمایا گیا کہ ’’یہ ہماری تہذیب نہیں‘‘۔ لیکن آج APMSO کے آفیشل اکاؤنٹ سے پوری کی پوری ٹویٹ پنجابی میں آگئی تو یہ تہذیب کے دائرے سے نکل کر سیاسی حکمتِ عملی میں کیسے داخل ہوگئی؟
آخر معیار کون طے کرے گا؟ کارکن کے لیے الگ اصول اور قیادت کے لیے الگ؟ کارکن پنجابی کا ایک لفظ لکھے تو تہذیب خطرے میں پڑ جاتی ہے، لیکن آفیشل اکاؤنٹ پوری پنجابی تحریر شائع کرے تو اسے سیاسی بصیرت قرار دے دیا جاتا ہے؟
اگر قائد کی مخالفت پنجابی زبان سے نہیں بلکہ پنجابی اشرافیہ سے تھی تو پھر اس فرق کو واضح کرنے میں کیا رکاوٹ ہے؟ پنجابی زبان سے آخر اتنی حساسیت کیوں؟ یا مسئلہ زبان کا کبھی تھا ہی نہیں، مسئلہ صرف یہ تھا کہ پنجابی بولنے والا کارکن تھا؟
اب طلبہ کو بھی باقاعدہ سرکلر جاری کر دیجیے کہ تحریک کی نئی سیاسی حکمتِ عملی کے تحت پنجابی سیکھنا لازمی ہے۔ اور ہاں، تحریک کے نام پر بھی نظرثانی کر لیجیے، کہیں اگلا مرحلہ ’’مظلوم قومی موومنٹ‘‘ کا نہ ہو!
ایک سوال اور کیا تنظیم میں اصول سب کے لیے ہیں یا صرف کارکنوں کو نظم و ضبط سکھانے کے لیے؟
کارکن سوال کرے تو بدتہذیبی ،غدار ، آئی ایس آئی کے ایجنٹ مخبر , نطفہ نا تحیقی اوراپنے باپ کے ڈی این اۓ سے نہیں ہو
اور قآئد @AltafHussain_90 بھائی اور قیادت وہی کام کرے تو حکمتِ عملی نہیں کہلاتی۔ اصولوں کی ساکھ اسی وقت قائم رہتی ہے جب وہ کارکن اور قیادت، دونوں کے لیے یکساں ہوں۔
آخر یہ تحریک اصولوں پر چل رہی ہے یا اصولوں کی تشریح عہدے اور شخصیت کے حساب سے بدلتی رہتی ہے؟@nadia_a_mirza @MurtazaViews @s_faisalhussain @MazharAbbasGEO @AajKamranKhan @DrDanish5 @HamidMirPAK @asmashirazi @FrontlineKamran @anismansoori
𝐻𝑎𝑚𝑑𝑎𝑛 𝐴ℎ𝑚𝑒𝑑 retweeted
Replying to @BBhuttoZardari
@BBhuttoZardari ہمیں دھمکیاں دینے سے پہلے اپنے ماضی کا جائزہ لیں اور اپنے والد سے پوچھیں کہ کراچی کی سرزمین پر کس کے دور میں خون بہایا گیا؟
اس شہر نے بے شمار جنازے اٹھائے ہیں اور ماؤں نے اپنے جوان بیٹے کھوئے ہیں۔
دھمکیوں سے نہ تو تاریخ بدلی جا سکتی ہے اور نہ ہی ہزاروں نوجوانوں کی قربانیوں کو مٹایا جا سکتا ہے۔
کراچی کے عوام اور مہاجر قوم نہ اپنے زخم بھولے ہیں اور نہ ہی اپنے آئینی حقوق سے دستبردار ہوئے ہیں۔
ہماری شرافت اور صبر کو کمزوری سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے؛
ہم دھمکیوں کا جواب دلیل، شعور اور آئینی جدوجہد سے دینا جانتے ہیں۔
ہم اپنے وقار، شناخت اور حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
ہمارا مؤقف واضح ہے:
عزت دو، عزت لو
صوبہ تو بن کر رہے گا
#بھٹو_سامنے_آکر_اپنے_ڈیڈی_سے_بات_کرو
@NawazSharifMNS @MohsinnaqviC42 @ShazadAkbar @OfficialMQM @MQMPKOfficial @KamalMQM
@nadia_a_mirza @MurtazaViews @s_faisalhussain @MazharAbbasGEO @AajKamranKhan @DrDanish5 @HamidMirPAK @asmashirazi @FrontlineKamran @anismansoori @geonews_urdu @BBCUrdu @shazbkhanzdaGEO @SHABAZGIL @CMSHABAZSHARIF @MaryamNSharif @AsfandyarKWali @AseefaBZ @zartajgulwazir @PTIofficial @jasmeenmanzoor
𝐻𝑎𝑚𝑑𝑎𝑛 𝐴ℎ𝑚𝑒𝑑 retweeted
کنوینر صاحب! یاد ہے جب ہمارے ”وڑ گیا“ ہیش ٹیگ پر آپ ناراض ہوئے تھے کہ ”یہ ہماری تہذیب نہیں“؟ آج ماشاءاللہ APMSO کے آفیشل اکاؤنٹ سے پوری ٹوئیٹ پنجابی میں آگئی! ہمارے دو لفظ تہذیب کے خلاف تھے، آپ کی پوری تحریر حکمتِ عملی ہوگئی؟ واہ، کیا خوب معیار ہے!
قائد کی مخالفت پنجابی اشرافیہ سے تھی تو اس کی وضاحت بھی ہونی چاہیے, پنجابی زبان سے کسی کو کیا مسئلہ؟ سوال آپ کے دوہرے معیار کا ہے. کارکن بولے تو تہذیب خطرے میں، آفیشل اکاؤنٹ بولے تو سیاسی بصیرت!
اب طلبہ کو بھی بتا دیجیے کہ نئی سیاسی حکمتِ عملی کے تحت پنجابی سیکھنی ہے؛ کہیں کل تحریک کا نام بھی ”مظلوم قومی موومنٹ“ رکھنے کی تجویز نہ آجائے! اصول وہی معتبر ہوتے ہیں جو کارکن اور قیادت، دونوں پر یکساں لاگو ہوں
𝐻𝑎𝑚𝑑𝑎𝑛 𝐴ℎ𝑚𝑒𝑑 retweeted
#صوبے_تو_بنیں_گے
#کراچی_صوبہ
@sharjeelinam
@sharmilafaruqi
@MediaCellPPP @s_faisalhussain @MurtazaViews @murtazawahab1 @SyedNabeel_M @GHAMEED1977
@Fallacious_1
@MohsinnaqviC42
@OfficialDGISPR
@PakPMO
@SumetaSyed
ایک بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ پاکستان کی تیسری بڑی سیاسی جماعت اور سندھ میں کئی دہائیوں سے مسلسل برسرِ اقتدار پیپلز پارٹی نئے صوبوں کے مطالبے پر اس قدر مضطرب کیوں نظر آتی ہے؟
بقول ان کے، کراچی سمیت پورے سندھ میں ان کا مضبوط عوامی مینڈیٹ ہے، وزیراعلیٰ بھی ان کا ہے اور صوبے کے بڑے شہروں کے میئر بھی ان کی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔ پھر ریفرنڈم سے خوف یا ہچکچاہٹ کیوں؟
اگر واقعی عوام کی اکثریت نئے صوبوں کے خلاف ہے تو پھر عوام کو فیصلہ کرنے دیجیے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ ریفرنڈم کروا لیا جائے۔ ہاتھ کنگن کو آرسی کیا، پڑھے لکھے کو فارسی کیا!
آئیے، دو دو ہاتھ ہو جائیں۔ عوام کی رائے سامنے آ جائے، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ پھر ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور نئے صوبوں کے حامیوں سمیت کسی کو بھی عوامی فیصلے پر سوال اٹھانے کا موقع نہیں ملے گا۔
جمہوریت کا اصل حسن بھی یہی ہے کہ فیصلے سیاسی دعوؤں سے نہیں، عوام کی آزادانہ رائے سے ہوتے ہیں۔
𝐻𝑎𝑚𝑑𝑎𝑛 𝐴ℎ𝑚𝑒𝑑 retweeted
Replying to @s_faisalhussain
اگر نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم ہوتا ہے تو ہر شہری اپنے ضمیر، سیاسی سوچ اور انتظامی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے آزادانہ طور پر اپنا ووٹ ڈالے۔
نہ کسی کو نئے صوبوں کے حق میں ووٹ دینے پر غدار قرار دیا جائے اور نہ مخالفت کرنے والے کو جمہوریت کا دشمن سمجھا جائے۔
اصل فیصلہ عوام کی رائے، آئین کی بالادستی اور جمہوری اصولوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
اگر ریفرنڈم ہوتا ہے تو ووٹ ضرور دیجیے گا، تاکہ معلوم ہو سکے کہ پاکستان کے عوام کتنے نئے صوبوں کے حق میں ہیں اور کتنے مخالفت میں۔ ا نئے صوبوں کے قیام کے حق میں آواز اٹھانے والوں یا ریفرنڈم میں اس کے حق میں ووٹ دینے والے شہریوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں۔ جمہوریت میں عوام کو اپنی رائے دینے کا پورا حق حاصل ہے
عوام کی رائے کا احترام ہی جمہوریت کی اصل روح ہے
𝐻𝑎𝑚𝑑𝑎𝑛 𝐴ℎ𝑚𝑒𝑑 retweeted
اٹھائیسویں ترمیم کے آنے تک شائد یہ کالم کسی اخبار میں نہ چھپ سکے۔ فی الحال ٹوئیٹر پر ہی پڑھ لیں
=======
حلوائی بادشاہ
=======
کسی ملک کا بادشاہ وفات پا گیا
ملک کے دستور کے مطابق اعلان ہوا کہ اگلے دن صبح شہر کے دروازے پر تمام لوگ جمع ہوں گے، اور جو شخص سب سے پہلے شہر کے دروازے سے داخل ہوگا، اسے نیا بادشاہ بنا دیا جائے گا۔
اگلے دن ایک شخص سب سے پہلے شہر میں داخل ہوا اور وہ بادشاہ بن گیا۔
تخت نشین ہوتے ہی اس نے پہلا حکم دیا:
“حلوہ بناؤ اور پورے ملک میں بانٹ دو۔”
وزرا نے سمجھا کہ شاید نیا بادشاہ اپنی خوشی میں مٹھائی تقسیم کروا رہا ہے۔ چنانچہ حلوہ تیار ہوا اور پورے ملک میں تقسیم کر دیا گیا۔
ادھر پڑوسی ملک کو خبر ملی کہ پرانا، تجربہ کار بادشاہ فوت ہو چکا ہے۔ انہوں نے اسے حملے کے لیے موزوں موقع سمجھا اور جنگ کی تیاریاں شروع کر دیں۔
جاسوسوں نے آ کر اطلاع دی:
“حضور! پڑوسی ملک حملے کی تیاری کر رہا ہے۔”
بادشاہ نے پھر وہی حکم دیا:
“حلوہ بناؤ اور سب میں بانٹ دو۔”
لوگوں نے کہا، “واہ! کتنا نڈر بادشاہ ہے، اسے دشمن کا ذرّہ برابر خوف نہیں۔”
چند دن بعد اطلاع ملی کہ دشمن کی فوج کوچ کر چکی ہے۔
بادشاہ نے پھر کہا:
“حلوہ بناؤ اور سب میں بانٹ دو۔”
عوام نے گمان کیا کہ یقیناً بادشاہ نے کوئی زبردست حکمتِ عملی بنا رکھی ہوگی۔
پھر خبر آئی کہ دشمن کی فوج قلعے کے سامنے پہنچ چکی ہے۔
وزیر نے عرض کیا:
“حضور! دشمن دروازے پر ہے۔”
بادشاہ نے پھر وہی حکم دہرایا:
“حلوہ بناؤ اور سب میں بانٹ دو۔”
لوگوں نے سوچا کہ شاید بادشاہ دشمن کو قریب لا کر فیصلہ کن وار کرے گا۔
کچھ دیر بعد دشمن نے قلعے کی دیواروں پر چڑھائی شروع کر دی۔
بادشاہ نے پھر کہا:
“حلوہ بناؤ اور سب میں بانٹ دو۔”
لوگوں نے سمجھا کہ شاید یہی کسی بڑی جنگی چال کا حصہ ہے۔
آخرکار دشمن نے قلعے کا دروازہ توڑ دیا اور شہر میں داخل ہو گیا۔
وزیر نے گھبرا کر اطلاع دی، مگر بادشاہ نے ایک بار پھر وہی حکم دیا:
“حلوہ بناؤ اور سب میں بانٹ دو۔”
اب بھی لوگوں کو امید تھی کہ شاید دشمن کو اندر آنے دیا جا رہا ہے تاکہ پھر دروازے بند کر کے اسے ختم کر دیا جائے۔
لیکن دشمن شہر کو روندتا ہوا شاہی محل تک پہنچ گیا۔
وزیر سے رہا نہ گیا۔ اس نے کہا:
“حضور! جان کی امان پاؤں تو عرض کروں۔ ہم پہلے دن سے دشمن کی ہر پیش قدمی کی خبر دے رہے ہیں، مگر آپ نے آج تک حلوہ بانٹنے کے علاوہ کوئی حکم نہیں دیا۔ اب دشمن محل کے دروازے تک پہنچ چکا ہے۔”
بادشاہ مسکرایا اور بولا:
“بھولے لوگو! جس دن تمہارا پرانا بادشاہ فوت ہوا، میں اتفاقاً شہر میں داخل ہو گیا تھا اور قسمت سے بادشاہ بن بیٹھا۔ میں ایک حلوائی کا بیٹا ہوں۔ ساری زندگی میرا کام صرف حلوہ بنانا اور بانٹنا رہا ہے۔ اس کے علاوہ مجھے کوئی کام آتا ہی نہیں۔ مجھے بادشاہ بنانے سے پہلے کسی نے یہ نہیں پوچھا کہ میں اس ذمہ داری کے قابل بھی ہوں یا نہیں۔ اب اگر میں وہی کر رہا ہوں جو مجھے آتا ہے، تو اس میں میرا کیا قصور؟
_______
جوکر کو بادشاہ بنادیں تو وہ محل کو سرکس میں بدل دیتا ہے
کسی بھکاری کو بادشاہ بنادیں تو وہ پورے ملک کو بھکاری بنادیتا ہے۔
کرپٹ کام چور راشی کو حکمران بنادیں تو وہ ساری رعایا کو کام چور، راشی بنادیتا ہے
آپ بینظیر انکم سپورٹ فنڈ کو لاکھ شوگر کوٹ کریں لیکن حقیقت یہی ہے کہ اس نے ایک ناسور بن کر ملک کی اکثریت کو کام چور نکھٹو اور کرپٹ بنادیا ہے۔ بیشمار خبریں ثبوتوں کیساتھ موجود ہیں لیکن جنھیں اس آٹھ سو ارب سالانہ بے ہنگم فنڈ سے حصہ مل رہا ہے وہ خاموشی سے یہ پیسہ کھا رہے ہیں
پیپلزپارٹی کی پوری ٹیم میں کوئی اہل شخص نہیں انکے پاس کوئی معاشی منصوبہ نہیں، کوئی وژن نہیں سوائے ایک کام کے کہ بجٹ سے آٹھ سو ارب روپے نکالو اور سب میں بانٹ دو
بینظیر قتل ہوئی تو ایک نا اہل شخص کو آپ نے حکمران بنا تو دیا لیکن اسے صرف ایک کام آتا ہے
حلوے بناؤ اور سب میں بانٹو
بے ہنگم انکم سپورٹ فنڈ وہی حلوہ ہے ہے اور وہ سب میں بانٹ رہا ہے۔
بقلم #شائن_سٹائن
🤖 Made with AI
𝐻𝑎𝑚𝑑𝑎𝑛 𝐴ℎ𝑚𝑒𝑑 retweeted
شہد کی مکھی کی زندگی پر بنی ہالی وڈ کی انگریزی فلم The Bee Movie کی شروعات ایک قوٹ سے ہوتی ہے
شہد کی مکھی کی جسامت اور اس کے پروں کے مختصر سائز کو دیکھ کر ایوی ایشن کے تمام اصول یہی کہتے ہیں کہ شہد کی مکھی اڑ نہیں سکتی۔۔۔۔
لیکن
اسکے باوجود شہد کی مکھی اڑتی ہے کیونکہ اسے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انسانوں کے نزدیک نامکمکن کی تشریح کیا ہے”””
ملک میں کرپشن کی روک تھام کیلئے قوانین موجود ہیں، ادارے موجود ہیں۔ کرپشن کی سزا متعین ہے۔ ملک کا قانون اور آئین کہتا ہے کہ کرپشن ممکن ہی نہیں۔
لیکن
اس سب کے باوجود پیپلز پارٹی پھر بھی کرپشن کرتی ہے کیونکہ اسے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ قانون اور آئین کیا کہتا ہے
پیپلزپارٹی وہی کرتی ہے جسکے لئے وہ وجود میں آئی ہے۔
#شائن_سٹائن
𝐻𝑎𝑚𝑑𝑎𝑛 𝐴ℎ𝑚𝑒𝑑 retweeted
آپ کی رابطہ کمیٹی مسلسل خاموش تماشائی بنی بیٹھی رہتی ہے افسوس تو اس بات کا ہے کہ وہ یہ سب کچھ سنتے ہیں اور بعد میں ہنستے مسکراتے اور خوشیاں مناتے نظر آتے ہیں۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ کمیٹی کے اراکین سب کچھ سنتے، دیکھتے کے باوجود کوئی مؤثر آواز بلند نہیں کرتے۔حد تو یہ ہے کہ بعد ازاں وہی رابطہ کیمٹی لوگ ہنستے مسکراتے اور خوشیاں مناتے دکھائی دیتے ہیں،جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔دیکھو بھائی مغلظات سن رہے ہیں اگر رابطہ کمیٹی اپنے فرائض ادا کرنے اور مظلوموں کے حق میں آواز اٹھانے کی ہمت نہیں رکھتی تو اسے اخلاقی طور پر اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو جانا چاہیے
@AltafHussain_90 بھائی !آپ مہاجر قوم
کو کیوں شرمندگی کی کیفیت سے دوچار کرتے ہیں؟ دوسری قوموں کے لوگ آپ کو مغلظات دیتے ہیں اور آپ کی تضحیک کرتے ہیں اور آپ کی تضحیک کرتے ہیں فورمز پر جا کر ہمیں تلخ جملوں، تنقید اور نامناسب رویّوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے مہاجر قوم کی دل آزاری ہوتی ہے
مہاجر قوم نے الطاف حسین بھائی اپکو بہت کچھ دیا ہے۔ اپنی محبت،اعتماد، وفاداری،سیاسی طاقت اور بے شمار قربانیاں دیں۔اس قوم نے اپنے گھروں، کاروبار،وقت اور صلاحیتوں سے ایک سیاسی تحریک کو مضبوط کیا اور اپنے حقوق،شناخت اور اجتماعی تشخص کے لیے طویل جدوجہد کی مہاجر قوم نے الطاف حسین بھائی کو صرف محبت اور اعتماد ہی نہیں دیا، ایم کیو ایم کے ہزاروں کارکنوں نے اپنی جانیں قربان کیں، جن ماؤں کے لختِ جگر اجڑ گئے، جن گھروں کے چراغ بجھ گئےنسلیں اجڑ گئیں، بہنوں نے اپنی عزت دی بلکہ اپنی زندگیوں،اپنے گھروں،اپنے کاروبار،اپنے سکون اور اپنی بے شمار قربانیوں سے ایک سیاسی تحریک کو پروان چڑھایا۔
اس قوم نے مشکل ترین حالات کا سامنا کیا،جبر و تشدد برداشت کیا، معاشی مشکلات جھیلیں اور اپنی شناخت و حقوق کی جدوجہد میں بھاری قیمت ادا کی۔ ہزاروں خاندانوں نے اپنے دکھ، اپنے زخم اور اپنی محرومیاں اس سیاسی جدوجہد کے ساتھ وابستہ رکھیں۔
یہ قربانیاں محض چند واقعات نہیں،بلکہ مہاجر قوم کی تاریخ کا ایک دردناک باب ہیں۔ ان قربانیوں کو نہ فراموش کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی ان کی اہمیت کم کی جا سکتی ہے۔جس قوم نے آپ پر اعتماد کیا، اپنی محبت نچھاور کی اور اتنی بڑی قربانیاں دیں، اس قوم کی عزتِ نفس، اتحاد اور اجتماعی وقار کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔
سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن قوم کی قربانیوں کا احترام، اس کے اعتماد کی قدر اور اس کے مستقبل کی فکر ہمیشہ مقدم رہنی چاہیے۔
قربانیوں کو یاد رکھیے، قوم کے وقار کو مقدم رکھیے!
𝐻𝑎𝑚𝑑𝑎𝑛 𝐴ℎ𝑚𝑒𝑑 retweeted
کیا MQM @OfficialMQM کے قائد الطاف حسین @AltafHussain_90 بھائی کو دوسروں کی #TiktokLive براڈ پر جاکر گالیاں سننی چاہئیے
23%ہاں
77%نہیں
53 votes • Final results 𝐻𝑎𝑚𝑑𝑎𝑛 𝐴ℎ𝑚𝑒𝑑 retweeted
لالوکھیت کا نام کیوں بدنام کرتے ہیں حضور؟
اپنی بدتہذیبی کو اپنا تعارف دیجیے!
دعویٰ تو علم و فضل کا، لہجہ ہے بازاری
پاجامے تک ہی رہ گئی موصوف کی دانش ساری!
بعض کارکن خود کو بڑا عالم فاضل سمجھتے ہیں، مگر کسی خاتون سے اختلاف ہو تو سارا علمی رعب ’’اوقات‘‘ اور ’’پاجامے میں رہیں‘‘ جیسے جملوں میں سمٹ آتا ہے۔ پہلے عورتوں سے بات کرنے کا سلیقہ سیکھیے، پھر دوسروں کو شعور اور تہذیب کے درس دیجیے!
جو لوگ وفا فاؤنڈیشن کی ذمہ داریاں بھی دیکھتے رہے ہوں، ان سے خدمت، شائستگی اور تحمل کی توقع ہوتی ہے۔ اگر اختلاف کا جواب تضحیک ہے تو اپنے علم و فضل کے دعووں پر خود ہی غور کر لیجیے۔
تحریک کے ذمہ دار بھی سوچیں کہ ایسے کارکن اپنے لہجے سے تحریک کی کیا تصویر پیش کر رہے ہیں۔ دوسروں کی اوقات بتانے سے اپنا قد نہیں بڑھتا؛ اپنے ظرف کا پتا ضرور چل جاتا ہے!
𝐻𝑎𝑚𝑑𝑎𝑛 𝐴ℎ𝑚𝑒𝑑 retweeted
یہ کون سی علمیت ہے جس کے اظہار کے لیے گالیوں اور عورتوں پر پھبتیوں کا سہارا لینا پڑے؟ اردو چند ثقیل الفاظ لکھ دینے کا نام نہیں؛ شائستگی اور سلیقۂ گفتگو بھی کوئی چیز ہیں۔
خواتین کوئی آپ کی سیاسی جھنجھلاہٹ کا نشانہ بننے کے لیے موجود نہیں ہیں۔ میری رائے سے اختلاف ہے تو دلیل سے جواب دیجیے۔ عورت کو حقیر دکھا کر نہ آپ کا مؤقف مضبوط ہوتا ہے، نہ آپ کا علمی قد بلند۔
اور جس دن آپ کے اپنے الفاظ کا حساب آپ سے مانگ لیا گیا، کہیں ایسا نہ ہو کہ لالوکھیت کی چورنگی پر اوندھے منہ لیٹے ہو ! دوسروں پر کیچڑ اچھالنا آسان ہے، اپنے گریبان میں جھانکنے کے لیے حوصلہ چاہیے۔
زبان پر عبور جتانے سے پہلے اپنی زبان پر قابو رکھنا سیکھیے۔ میری شائستگی کو کمزوری اور اپنی بدزبانی کو بہادری سمجھنے کی غلطی مت کیجیے۔
یقین نا آئے تو اپنے ہیوسٹن اور فلاڈلفیا کے دوستوں سے پوچھ لیجئیے گا۔ کہ جب ہم اپنی پر آتے ہیں تو بخشتے نہیں
شکریہ


















