Altamash (@Altamash4292) header
Altamash (@Altamash4292) profile picture

1% better every day

Gilgit
Joined November 2026
Photo by Altamash (@Altamash4292)Photo by Altamash (@Altamash4292)Photo by Altamash (@Altamash4292)Photo by Altamash (@Altamash4292)
گروک @grok یہ جو باتیں ان صاحب نے لکھی ہیں ان کی تصدیق کریں ۔ ریسرچ کرکے رپورٹ دیں ۔ پیپلزپارٹی نے کراچی کو موئن جو داڑو کیسے بنایا
ایک بلوچی کہاوت ہے کہ اس مسجد کو ڈھادو جو کاریز water course کا راستہ روکے۔ لیکن کراچی میں نالے اور کاریز کیا پوری کی پوری برساتی ندیاں غائب کردی گئیں. گنجان آباد علاقوں میں نالوں پر مارکیٹیں اور شاپنگ پلازے قائم کردیئے اور شمال مشرق و شمال مغرب سے جنوب کی طرف بہنے والی پوری پوری برساتی ندیوں پر ہاؤسنگ اسکیمیں بنادی یا ان پر کچی آبادیاں بنادیں. اور اس کالے دھن یا شہر کی Political Economy سے سب سے زیادہ پیپلزپارٹی اور پھر ایم کیو ایم ہوئی. ان دونوں پارٹیوں کے ٹھیکے دار جو بعد میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سینیٹر و ایم این اے ایم پی بنتے رہے وہ بھی برابر مستفید ہوئے. کہتے ہیں پانی اور عشق اپنا راستہ خود بناتے ہیں کوئی رکاوٹ انکے لئے رکاوٹ نہیں ہوتی اور نہ ان سے لڑا جاتا بلکہ راستہ دیا جاتا ہے. اسکاؤٹنگ یا فوجی مشقوں میں سکھاتے ہیں کہ اپنے خیمے کے ساتھ دو نالیاں بناؤ ایک سانپ کے لئے اور دوسری پانی کے لئے اگر بارش ہوگئی تو خیمے پر برسنے والا پانی سب سے پہلے خیمے ہی کو گرائے گا اور اگر سانپ کے لئے کرال /نالی نہیں بنائی تو وہ خیمہ کے رہائشی کو نہیں بخشے گا. کراچی والوں کے ساتھ بھی یہ ہوا ہے خیمہ بھی گر گیا اور اب ایک نہیں تین تین سانپ گرے ہوئے خیمے میں لڑ رہے ہیں. اللہ کراچی کے حالات پر رحم فرمائے میں کسی تفصیل میں جائے بغیر اور اعداد و شمار ظاہر نہ کرتے ہوئے صرف اتنا کہوں گا کہ شہر ایک Ticking Bomb بنا ہوا. کاش کوئی با اختیار فرد، پارٹی یا اختیار دینے لینے والے لوگ اس شہر کے حالات پر رحم کھائیں.
2
37
60
415
کراچی بدحال ہے حالانکہ درآمدات اور برآمدات اسی شہر کی بندرگاہوں سے ہوتی ہیں۔ ملک بھر کے بینکوں کا ہیڈ آفس یہاں ہے، اسٹاک ایکسچینج یہاں ہے، اور کشمیر سے لے کر گوادر تک کے کروڑوں خاندانوں کے چولہے اسی شہر کے روزگار سے جلتے ہیں۔ لیکن المیہ دیکھیے، جو شہر پورے ملک کو پالتا ہے، آج وہ خود پینے کے صاف پانی، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، ابلتے ہوئے گٹروں اور بے لگام اسٹریٹ کرائم کے رحم و کرم پر ہے۔ سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں ہے؟ اس کی وجہ بہت سادہ ہے: "گورنس کا بحران"۔ اس بحران پر یہاں سے وہ بحث جنم لیتی ہے جو آج کل ملک کے فکری اور عوامی حلقوں میں گونج رہی ہے: کیا کراچی کو براہِ راست وفاق کا حصہ یا وفاقی انتظام میں ہونا چاہیے؟ اس تجویز کے حق میں ٹھوس عالمی مثالیں اور معاشی دلائل موجود ہیں۔ آپ دنیا کا نقشہ اٹھائیے اور ان ممالک کو دیکھیے جنہوں نے معاشی معجزے برپا کیے۔ چین نے جب ترقی کا فیصلہ کیا تو اس نے شنگھائی اور شینزن جیسے شہروں کو صوبائی بیوروکریسی کے شکنجے سے نکال کر براہِ راست مرکزی حکومت کے ماتحت کر دیا۔ نتیجہ آج پوری دنیا کے سامنے ہے۔ شنگھائی آج دنیا کا معاشی دارالحکومت بن چکا ہے۔ اسی طرح بھارت نے ممبئی اور دہلی کے لیے خصوصی انتظامی ماڈل اپنائے، امریکا نے واشنگٹن ڈی سی کو کسی ریاست کے ماتحت رکھنے کے بجائے وفاقی اکائی بنایا، اور متحدہ عرب امارات نے دبئی کو خصوصی اختیارات دے کر اسے عالمی منڈی بنا دیا۔ معاشیات کا ایک بنیادی اصول ہے: "جہاں سے دولت پیدا ہوتی ہے، وہاں کا نظام سب سے زیادہ مستحکم اور تیز رفتار ہونا چاہیے۔" کراچی کے معاملے میں یہ اصول الٹا چل رہا ہے۔ وفاقی وزراء اور شہر کی نمائندہ جماعتیں جب یہ کہتی ہیں کہ کراچی کو وفاق کا حصہ بنانا ملکی بقا کا مسئلہ ہے، تو ان کے دلائل میں وزن نظر آتا ہے۔ پہلی دلیل یہ ہے کہ صوبائی حکومت کے پاس نہ اتنے وسائل ہیں اور نہ ہی وہ تکنیکی صلاحیت کہ وہ ڈھائی سے تین کروڑ آبادی کے اس میگا سٹی کو جدید خطوط پر چلا سکے۔ گرین لائن بس منصوبہ ہو یا کے-فور (K-IV) پانی کا منصوبہ، جب تک وفاق نے براہِ راست مداخلت نہیں کی، یہ منصوبے دہائیوں تک فائلوں میں دفن رہے۔ دوسری بڑی دلیل سلامتی اور امن و امان کی ہے۔ کراچی ایک بندرگاہی شہر اور عالمی تجارتی مرکز ہے۔ یہاں کا امن محض ایک صوبے کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے ملک کی قومی سلامتی سے جڑا ہے۔ جب کراچی میں امن خراب ہوتا ہے تو اس کا نقصان لاہور کے تاجر اور پشاور کے مزدور کو بھی اٹھانا پڑتا ہے۔ وفاقی اداروں کے براہِ راست کنٹرول سے شہر میں ایک متحد سیکیورٹی اور انتظامی ڈھانچہ قائم ہو سکتا ہے۔ تیسری دلیل عالمی سرمایہ کاری ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کار کسی صوبائی محکمے یا مقامی تھانے کی پیچیدگیوں میں نہیں الجھنا چاہتے۔ انہیں ون ونڈو آپریشن اور وفاقی ریاست کی گارنٹی درکار ہوتی ہے۔ اگر کراچی وفاقی انتظام میں ہو تو یہ شہر چند برسوں میں اربوں ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے پاکستان آئی ایم ایف کے قرضوں سے نجات پا سکتا ہے۔ یہ بات یاد رکھیے، اگر گاڑی کا انجن خراب ہو جائے تو پوری گاڑی کھڑی ہو جاتی ہے، پھر چاہے پچھلی سیٹوں پر بیٹھے مسافر کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں۔ کراچی اس ملک کا انجن ہے۔ اگر ہم نے اس انجن کی مرمت نہ کی، اگر ہم نے کراچی کو صوبائی شکنجے سے آزاد نہ کیا ، تو خدا نخواستہ یہ انجن جام ہو جائے گا اور جس دن کراچی رُک گیا، اس دن پاکستان کی معیشت کو کوئی نہیں بچا سکے گا۔ فیصلہ اب ہمارے حکمرانوں کے ہاتھ میں ہے؛ وہ سیاست بچانا چاہتے ہیں یا ریاست!
19
190
1
256
6,412
کبھی کسی نے ہیں دیکھی، ہوئی جدا آنکھیں اداس بیوہ کی آنکھیں، یتیم آنکھیں!!! 💔 #Pakistan #PakistanZindabad #PakArmy #OurMartyrsOurHeroes
13
75
146
17,593
Susan Smith the South Carolina drowned her two young sons in a lake in 1994.💔💔 After 30+ years, she’s seeking parole again tomorrow. Father David Smith says: “I want her in prison until she dies.”😪 What do you think?
1
4
6
103
Altamash retweeted
In India 🇮🇳, a 40-year-old mother of two was allegedly gang-raped and faced police indifference instead of justice. Two children have lost their mother's care. Where is "Beti Bachao"? When will women be safe? 😨💔
3
3
39
🇺🇸🚨In 1990,a child & her caregiver were brutally murdered in Cape Coral,Florida.The man convicted of their murders attacked his own defense lawyer,elbowing him in face,just as the judge was announcing his death sentence in court.A shocking moment of violence inside the courtroom
3
5
232
🇪🇸 Spain 🇪🇸 The three innocent Alcàsser girls Miriam, Desirée & Toñi… kidnapped, raped & tortured to death on 13 Nov 1992. Frontela’s autopsy found hair from 7 different people. Politicians, judges, businessmen… all involved, all free. When will they get justice?
4
7
203