لیاقت بھٹی کا قتل، محافظ سمیت 3 افراد ملاکنڈ سے گرفتار
قبضے سے چھینی گئی تین گاڑیاں اور وہ اسلحہ بھی برآمد
حافظ آباد پولیس نے سابق وزیر مملکت لیاقت بھٹی کے قتل کے مقدمے میں تین افراد کو ملاکنڈ سے گرفتار کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے تھانہ سٹی میں سابق وزیر مملکت چوہدری لیاقت عباس بھٹی کے قتل کے الزام میں ان کے چار ذاتی محافظوں سمیت 11 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں اس مقدمے میں نامزد ملزمان بھی شامل ہیں۔گرفتار ہونے والے افراد کے قبضے سے چھینی گئی تین گاڑیاں اور وہ اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے جو ملزمان نے لیاقت بھٹی کے قتل کے بعد جائے حادثہ سے لیکر فرار ہو گئے تھے۔پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد میں وہ سکیورٹی گارڈ بھی شامل ہے جو کچھ عرصہ پہلے مقتول لیاقت بھٹی کے ساتھ بطور سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی کرتا تھا۔ پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے ملزمان کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد حافظ آباد منتقل کیا جائے گا
سری لنکا دورہ پاکستان
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
عشائیے میں سری لنکا ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں، آفیشلز اور پی سی بی حکام نے شرکت کی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے سری لنکن کھلاڑیوں اور آفیشلز کو تحائف پیش کیے
سری لنکا کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان میں تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی، دو میچز کی ٹیسٹ اور ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز میں شرکت کی
سری لنکا ٹیم اتوار کے روز وطن واپس روانہ ہوگی
سری لنکن کھلاڑی اور آفیشلز پاکستان کرکٹ بورڈ کی مہمان نوازی کے معترف
5
787
🚨 BREAKING NEWS | INDIA’S RAFALE NUMBERS RAISE QUESTIONS
India originally purchased 36 Rafale fighter jets from France. But FlightGlobal’s World Air Forces 2027 directory lists just 32 as active.
That is a gap of FOUR aircraft between the original purchase figure and the latest active inventory listing.
India invested billions in its Rafale fleet. Now, the latest international directory has put its operational numbers under the spotlight.
36 PURCHASED. 32 LISTED ACTIVE. WHAT EXPLAINS THE GAP?
A defence powerhouse should have answers backed by transparent data not just impressive procurement announcements.
Source: FlightGlobal World Air Forces 2027.
#BreakingNews #Rafale #IndianAirForce #FlightGlobal #DefenceAnalysis #India #Pakistan
امریکی عدالت نے ثابت کر دیا، بھارت دہشت گردی برآمد کرتا ہے۔
یہ کوئی عام مجرم نہیں تھا۔ نکھل گپتا بھارتی ریاستی سازش کا کردار تھا۔ نیویارک میں بیٹھ کر امریکی شہری کے قتل کی سپاری دی گئی۔
امریکہ نے اسے پکڑا، کیس چلایا، اور 19 سال 5 ماہ قید سنا دی۔
یہی بھارت ہے جو دوسروں کو دہشت گردی کا طعنہ دیتا ہے۔ اصل میں دہشت گردی کا ٹھیکیدار خود نکلا۔
ایک طرف پاکستان پر الزام، دوسری طرف امریکی عدالت میں بھارت کا مجرم سزا یافتہ۔
اب دنیا کو فیصلہ کرنا ہے، مودی کے بیان پر یقین کرنا ہے یا عدالتی فیصلے پر؟
فیصل مسجد میں ڈیوٹی کے دوران ایس ایچ او مارگلہ عمران منیر کو دل کا دورہ پڑ گیا
اچانک طبیعت خراب ہونے پر ایس ایچ او عمران منیر ڈیوٹی کے دوران بے ہوش ہو کر گر پڑے
ایس ایچ او عمران منیر کو فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا
پمز اسپتال میں ایس ایچ او عمران منیر کو ہارٹ اٹیک آنے کی تصدیق ہوئی
ایس ایچ او مارگلہ عمران منیر کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں طبی امداد فراہم کی گئی
فیصل مسجد میں ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایس ایچ او مارگلہ عمران منیر انتقال کر گئے
ایس ایچ او مارگلہ عمران منیر کے انتقال پر اسلام آباد پولیس سوگوار
اسلام اباد۔۔۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج اسلام آباد میں پاکستانی اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں سے خطاب کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا خطاب آج شام 4 بج کر 10 منٹ پر ہوگا۔
پاکستانی اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں سے مقامی ہوٹل میں خطاب کیا جائے گا۔
لسری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر بھی تقریب سے خطاب کریں گے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت دونوں ٹیموں کے کوچز اور منیجرز میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے خطاب کی براہِ راست نشریات پی ٹی وی پر دکھائی جائیں گی۔
اسلام آباد: پاکستانی اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں اہم تقریب، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا خطاب ہوگا۔
2
710
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھے روز 8 وکٹوں سے فتح سمیٹ لی اور دو میچوں پر مشتمل سیریز 1-0 سے اپنے نام کر لی، جس میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں محض 98 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جب کہ جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 325 رنز بنائے اور بعد ازاں مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں 95 اوورز کھیل کر 316 رنز بنائے جس میں ملن رتنائیکے 60 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، سونال دینوشا نے 54، کوسال مینڈس نے 53، پسندو سوریا بندارا نے 38، دھاناجیا ڈی سلوا نے 37، کمنڈو مینڈس نے 16، لاہیرو اودارا نے 7، لاہیرو کمارا نے 5 اور بربتھ کے سوریا نے ایک رن بنایا جبکہ پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور محمد عباس نے 3، 3، رضا اللہ نے 2 اور ثاقب خان و سلمان علی آغا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا اور یوں ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے محض 13 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز بنا کر کامیابی حاصل کر لی، جس میں عامر جمال 34 اور اذان اویس 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد طیب عارف 13 اور محمد طحہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا اور اسیتھا فرنینڈو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، شاندار باؤلنگ پر محمد عباس کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کے اعزازات سے نوازا گیا۔
1
335
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان کی فتح کو بورڈ پر درج کر رہے ہیں
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم
ہم نے جو حکمت عملی بنائی تھی اس کے مطابق چیزوں کو انجام دیا
اللّٰہ کا شکر ہے لڑکوں کو جو پلان دیا تھا اس پر انہوں نے عملدرآمد کیا
ہم نے نئی ٹیم کھلائی، نئے پلیئرز کو موقع دیا
خوشی ہے کہ انہوں نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا
تینوں شعبوں میں کارکردگی بہتر رہی
کوشش کریں گے اسی طرح یہ سلسلہ جاری رہے
ہماری کوشش ہے بطور ٹیم پلیئر کو اعتماد دیں
جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے سب کو اکھٹے لے کر چلنا ہوگا
سینٹرز کوشش کر رہے ہیں کہ نئے لڑکوں کو اچھا ماحول دیا جائے
ٹیسٹ کرکٹ میں آپ کو صبر سے کام لینا پڑتا ہے
پہلی اننگز کے بعد جیت آسان لگ رہی تھی پھر سی لنکا نے کم بیک کیا، یہی ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورت ہے
سرلنکا کو پہلی اننگز میں جلدی آوٹ کرنا ہے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا
رضا اللّٰہ، عمار جمال اور محمد عباس طویل سیپل کیے ہیں
ان سے بہتر گیند بازی میں مدد ملی گی
تینوں فاسٹ بولرز کو کریڈیٹ دینا بنتا ہے
نئے لڑکوں میں بہت سپارک نظر آیا ہے
جب ہم نئے آئے تھے ہم بھی بہت اکسائیٹڈ ہوتے تھے وہی چیز ان لڑکوں میں نظر آئی
15
938
حجاج بن یوسف جب خانہ کعبہ پر آگ کے گولے برسا رہا تھا تو اُس وقت حضرت عبداللّٰه ابن زبیرؓ نے جوانمردی کی تاریخ رقم کی، انہیں مسلسل ہتھیار پھینکنے کے پیغامات موصول ہوئے مگر آپ ؓ نے اطاعت کرنے سے انکار کر دیا۔
اپنی والدہ حضرت اسماؓ سے مشورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہل حق اس بات کی فکر نہیں کیا کرتے کہ ان کے پاس کتنے مددگار اور ساتھی ہیں، جاؤ تنہا لڑو اور اطاعت کا تصور بھی ذہن میں نہ لانا۔ اگر تم حق پر ہو تو اسی پر قائم رہو، تمہارے ساتھی اسی راہ میں قتل ہوئے ہیں، بنی امیہ کے غلاموں کے سامنے آپنی گردن نہ جھکانا۔
سیدنا عبداللّٰه ابن زبیر ؓ نے سفاک حجاج بن یوسف کا مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش فرمایا۔
حجاج نے آپؓ کا سر کاٹ کر خلیفہ عبدالمالک کو بھجوا دیا اور لاش شہر کے چوک میں لٹکا دی، حجاج حضرت اسماؓ کے پاس پہنچا اور کہا تم نے آپنے بیٹے کا انجام دیکھ لیا؟
آپؓ نے جواب دیا: "ہاں تو نے اس کی دنیا خراب کر دی اور اُس نے تیری آخرت بگاڑ دی۔"
حجاج جیت گیا، عبداللّٰه ابن زبیر ؓ ہار گئے۔
وقت گزر گیا۔
ابو جعفر منصور نے کئی مرتبہ امام ابو حنیفہ رحمة اللّٰه عليه کو قاضی القضاۃ بننے کی پیشکش کی مگر آپ نے ہر مرتبہ انکار کیا۔ ایک موقع پر دونوں کے درمیان تلخی اور عداوت اس قدر بڑھ گئی کہ منصور کھلم کھلا ظلم و زیادتی پر اتر آیا۔ اُس نے انہیں بغداد میں دیواریں بنانے کے کام کی نگرانی اور اینٹوں کی گنتی کرنے پر مامور کر دیا، مقصد اُن کی ہتک کرنا تھا۔ منصور نے امام ابوحنیفہ کو کوڑے مارنے کا حکم دیا اور اذیت ناک قید میں رکھا، آخرکار قید میں ہی انہیں زہر دے کر شہید کر دیا گیا۔
سجدے کی حالت میں آپ کا انتقال ہوا۔
نماز جنازہ میں مجمع کا حال یہ تھا کہ ہزاروں لوگ امڈ آئے، چھ مرتبہ نماز جنازہ پڑھی گئی۔
منصور جیت گیا، امام ابو حنیفہ ہار گئے، وقت گزر گیا۔
مگر تاریخ میں ہار جیت کا فیصلہ طاقت کی بنیاد پر نہیں ہوتا۔ حجاج بن یوسف کو آج ایک ظالم اور جابر حکمران کے طور پر یاد کیا جاتا ھے جس کی گردن پر ہزاروں بیگناہ مسلمانوں کا خون ھے جبکہ حضرت عبداللّٰه ابن زبیرؓ شجاعت اور دلیری کا استعارہ ہیں۔ حجاج کو شکست ہو چکی ھے، عبداللہ ابن زبیرؓ فاتح ہیں۔
ابو جعفر منصور نے امام ابوحنیفہ کو قید میں زہر دے کر قتل کر دیا۔ آج ابو جعفر منصور کے ظلم کا چرچا ھے مگر نام مٹ چکا ھے جبکہ امام ابو حنیفہ رحمة اللّٰه عليه کے کروڑوں پیروکار ہیں۔
آج ہم جس دور سے گزر رہے ہیں کیوں نہ خود کو دیکھ لیں کہ کہیں ہم یونانی اشرافیہ کے ساتھ تو نہیں کھڑے جنہوں نے سقراط کو زہر کا پیالہ پینے پر مجبور کر دیا تھا؟
کہیں ہم حجاج بن یوسف جیسے ظالموں کے ساتھ تو نہیں کھڑے؟
کہیں ہم امام ابوحنیفہ پر کوڑے برسانے والوں کے ساتھ تو نہیں کھڑے؟
یقیناً تاریخ بھی آپنا فیصلہ لکھے گی کہ کون ظالم ھے اور کون مظلوم؟ کون سچا ھے اور کون جھوٹا؟
کہتے ہیں کہ کسں گھر میں ناپسندیدہ مہمان (28ویں ترمیم ۔ریفرنڈم نئے صوبے) ا جائیں تو گھر والے (نون لیگ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم +سالک مریم )آپس میں لڑنا شروع ہو جائیں تو پھر مہمان بے چارہ کیا کرتا ہے
بھلا آپ بتائیں زرا
میں بعد میں بتاؤنگا
8
720
76 سال پہلے کیا ہوا تھا اس حوالے سے پھر کہا جا رہا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد 1945 میں کریمیا کے ایک چھوٹے سے شہر یالٹا میں 3 آدمی بیٹھے تھے، چرچل، روزویلٹ اور سٹالن۔ ان تینوں نے آپس میں بیٹھ کر طے کیا کہ جنگ کے بعد دنیا کیسے بانٹی جائے گی۔ جرمنی دو ٹکڑے ہو گیا، مشرقی یورپ ایک طاقت کے حصے میں چلا گیا، اور باقی دنیا کو بس قبول کرنا پڑا کیونکہ ان کو بس حکم سنایا گیا تھا۔
آج وہی تصویر دوبارہ سامنے آئی ہے۔
شینزن میں ٹرمپ، پوتن اور شی جن پنگ ایک ساتھ بیٹھے نظر آئے۔ پوز تقریباً وہی، کرسیاں بھی کچھ اسی طرح کی۔ لوگ فوراً کہنے لگے کہ یہ یالٹا 2.0 ہے، فرق یہ ہے کہ 1945 میں تینوں طاقتیں جنگ جیت کر آئی تھیں۔ آج یہ تینوں طاقتیں مختلف جگہوں سے آ رہی ہیں۔ امریکہ اب بھی سب سے بڑی فوجی طاقت ہے، چین اقتصادی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا میں سب سے آگے نکل چکا ہے، اور روسی نیوکلیئر اور انرجی کے بغیر دنیا نہیں چل سکتی۔ ان تینوں کا پہلی بار ایک میز پر بیٹھنا اس بات کی نشاندہی ہے کہ دنیا کے بڑے فیصلے اب صرف ایک طرف سے نہیں ہوں گے، یورپ اس منظر سے گھبرا رہا ہے۔ یوکرین کے بعد روس کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش کی گئی، مگر پوتن APEC کے فوٹو میں واپس آ گیا۔ Zelenskyy نے خود کہا کہ وہ نہیں چاہتے یہ یالٹا 2، 3 یا 4 بنے۔ کیونکہ جب بڑی طاقتیں بیٹھ کر فیصلہ کرتی ہیں تو جو میز پر نہیں ہوتا، اس کی بات کم سنی جاتی ہے، پاکستان کے لیے یہ منظر ایک طرح سے فائدہ مند ہے، چین پاکستان کا سب سے اہم اسٹریٹیجک پارٹنر ہے۔ CPEC، دفاعی تعاون، انرجی اور انفراسٹرکچر سب اسی محور پر چل رہے ہیں۔ جب شی جن پنگ امریکہ اور روس کو اپنے گھر بلا کر بیٹھاتا ہے تو یہ چین کی عالمی پوزیشن کو مضبوط کرتا ہے۔ چین جتنا مضبوط اور خودمختار ہوگا، پاکستان کے لیے اتنا ہی بہتر ہے۔ امریکہ اور چین کے درمیان کھلی دشمنی کم ہو تو CPEC پر دباؤ بھی کم ہوتا ہے۔۔۔
انکوائری ہوئی، رپورٹ آئی، پریس کانفرنس ہوئی، پھر عدالت میں رپورٹ پیش کرنے سے گھبرا کیوں رہے ہیں؟ جسٹس راجہ انعام امین منہاس
ادارے کو کسی کابینہ کمیٹی کی رپورٹ موصول ہوئی نہ انکوائری کا علم ہے، سی ڈی اے نے کوئی انکوائری نہیں کی،سی ڈی اے کے وکیل کا مؤقف
حکم امتناع کی موجودگی میں چار وفاقی وزرا نے پریس کانفرنسیں کر کے کابینہ کے فیصلے کا اعلان کیسے کیا؟درخواست گزاروں کے وکیل کا اعتراض
عدالت نے 21 اکتوبر کے حکم کے باوجود رپورٹ جمع نہ کرانے پر کاپی طلب کی، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی یقین دہانی،کیس کی اسلام آباد ہائی کورٹ نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹ مالکان کی بے دخلی کے خلاف دائر درخواستوں پرسماعت کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کی مکمل انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔ جبکہ جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ریمارکس دیٔے ہیں کہ انکوائری ہوئی، رپورٹ آئی، پریس کانفرنس ہوئی، متاثرین کوبچانے کے لئے انکوائری ہوئی، کیوں عدالت میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے سے گھبرائے ہوئے ہیں، سی ڈی اے وزارت داخلہ کے ماتحت ہے کہ نہیں۔اگر انکوائری ہوگئی ہے اور درخواست گزاروں کے حقوق کا تحفظ ہوگیا ہے تو پھر کوئی مسئلہ نہیں، معاملہ ختم ہوگیا ہے، دوٹوک بتادیں، پیسے کم یا زیادہ ہیں تومتعلقہ فورم سے رجوع کرسکتے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس ایاز شوکت نے اپارٹمنٹ مالکان کی جانب سے بیدخلی کے معاملہ پر احسان مانی، محمد اسرار، مجاہد انورخان، واجد علی پراچہ، احسن عظیم، مریم نصیر، بینک آف پنجاب، خولہ کمال، ایم ایس پیراگون ڈویلپرز پرائیویٹ لمیٹڈ، ڈاکٹر انوار احمد خان، ہائی ٹیک لبریکارٹس اوردیگر کی جانب سے وفاقی حکومت اور سی ڈی اے کے خلاف دائر 11 درخواستوں پرسماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل غلام محبوب کھوکھرکابینچ کے سامنے پیش ہوکرکہناتھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آگئی ہے وہ منگوا لیں ، چار وفاقی وزرا نے بیٹھ کر دوپریس کانفرنسیں کی ہیںاور کہاہے کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے، کیسے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناع کی موجودگی میں فیصلہ کرسکتے ہیں۔ اس پر جسٹس راجہ امین منہاس کاکہناتھا کہ حکومت اپنا دائرہ اختیاراستعمال کررہی ہے ہم اپنا دائرہ اختیار استعمال کریں گے۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس کاسی ڈی اے وکیل کاشف علی ملک سے مکالمہ کرتے ہوئے کہناتھا کہ ملک صاحب کیا یہ فیصلہ ہوا ہے، کیاوزیر اعظم نے کوئی انکوائری کاحکم دیاتھا۔ اس پر سی ڈی اے کے وکیل کاشف علی ملک کاکہناتھا کہ درخواست گزار سی ڈی اے کو ابھی تک کسی قسم کی کوئی کابینہ کمیٹی کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی قسم کی انکوائری کروانے کاعلم ہے۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس کاکہناتھا کہ انکوائری ہوئی، رپورٹ آئی، پریس کانفرنس ہوئی، متاثرین کوبچانے کے لئے انکوائری ہوئی، کیوں عدالت میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے سے گھبرائے ہوئے ہیں، سی ڈی اے وزارت داخلہ کے ماتحت ہے کہ نہیں۔جسٹس انعام امین منہاس کاکہناتھا کہ اگر انکوائری ہوگئی ہے اور درخواست گزاروں کے حقوق کا تحفظ ہوگیا ہے تو پھر کوئی مسئلہ نہیں، معاملہ ختم ہوگیا ہے، دوٹوک بتادیں، پیسے کم یا زیادہ ہیں تومتعلقہ فورم سے رجوع کرسکتے ہیں۔ جسٹس انعام امین منہاس کاکہناتھا کہ اس کیس کی وجہ سے آج ہم نے دیگر سارے کیسز ملتوی کئے ہیں۔متاثرین درخواست گزاروں کے وکیل کاکہناتھا کہ یہ تو انکوائری کو بھی نہیں مان رہے رپورٹ کو بھی نہیں مان رہے ۔ جسٹس انعام امین منہاس کاکہناتھا کہ متاثرین کو بچانے اور ان کے خدشات دور کرنے کے لیے یہ انکوئری کی گئی۔وکیل کاشف علی ملک کاکہناتھا کہ سی ڈی اے نے کوئی انکوئری نہیں کی ۔درخواست گزاروں کے وکیل کاکہناتھا کہ وزیر داخلہ تو یہاں تک کہہ رہے ہیں میں نے سی ڈی اے کوہدایات دے دی ہیں۔جسٹس انعام امین منہاس کاکہناتھا کہ اگر انکوائری رپورٹ آگئی ہے تو آپ کے خدشات دور ہو جائیں گے۔ درخواست گزاروں کے وکیل کاکہناتھاکہ میں انکوائری رپورٹ ابھی دیکھ تو لوں، وفاقی وزرا کہتے ہیں کہ ہم ایکشن لیں گے ۔ درخواست گزاروں کے وکیل کاکہناتھا کہ سی ڈی اے بھی نہیں مان رہا اور وفاق بھی نہیں مان رہا۔جسٹس انعام امین منہاس کاکہناتھا کہ یہاں سارا اسلام آبادزمین بوس ہوگیا ہے ،کم سے کم درخواست گزاروں کے حقوق کا تحفظ ہو گیا ہے، چاہے وہ 10روپے ہوں یا پانچ روپے۔پنجاب بینک کے وکیل مرزا محمود احمدکاکہناتھا کہ ہمارا حق محفوظ نہیں ہوا۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس کاکہناتھا کہ کنٹریکٹر کو بلیک لسٹ کردیاگیاہے، رپورٹ آجائے توواضح ہوجائے گا۔درخواست گزاروں کے وکیل کاکہناتھا کہ جے آئی ٹی فیصلہ نہیں کرسکتی، حکومت نے فیصلہ کرناہے۔ اس پر راجہ انعام امین منہاس کاکہناتھا کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیاہے، انکوائری چیلنج کرنے کاالگ فورم ہے
7
1,162
عمران خان اور بشری بی بی کا طبی معائنہ
خصوصی تشکیل کردہ میڈیکل ٹیم کا اڈیالہ جیل میں پانی پی ٹی ائی عمران خان اور دوسرا بی بی کا مکمل طبی معائنہ کر لیا
میڈیکل ٹیم ڈھائی گھنٹے تک اڈیالہ جیل میں رہی اور واپس روانہ ہو گئی
میڈیکل ٹیم جدید آلات کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچی
میڈیکل ٹیم ڈاکٹر عارف کی سربراہی میں جیل پہنچی
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا طبی معائنہ ہو گا
میڈیکل ٹیم کو اڈیالہ جیل کے ہسپتال کے طبی عملہ کی بھی معاونت حاصل ہو گی
میڈیکل ٹیم نے بانی پی ٹی ائی کا اور بشری بی بی کا مکمل طبی معائنہ کیا
ون پی ٹی اے کا بلڈ پریشر انکھوں کا معائنہ اور خون کے ٹیسٹ نمونے لیے گئے
طبی معائنہ مکمل کیے جانے کے بعد بانی پی ٹی ائی اور بشرہ بی بی کو الگ الگ سیلز میں منتقل کر دیا گیا جیل ذرائع
لطیف بٹ شہید کاجسد خاکی آبائی گائوں سے 160 کلومیٹر دور سپردِ خاک
شہید کے والد اوردیگراہلخانہ کے موبائل فون ضبط ، کڑے پہرے میں تدفین
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض انتظامیہ نے گزشتہ روز بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے معروف آزادی پسند کارکن محمد لطیف بٹ کی میت ورثا کے حوالے کرنے کے بجائے ضلع کولگام میں اپنے آبائی علاقے سے تقریبا160کلو میٹردور ضلع کپواڑہ کی وادی بنگس میں واقع ایک ویران قبرستان میں دفنا دی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے محمد لطیف بٹ کو گزشتہ روزضلع کولگام کے علاقے رنگل پورہ میں شہید کر دیا تھا۔ شہید کے اہلخانہ نے تصدیق کی ہے کہ لطیف بٹ کا جسد خاکی بدھ کے روز رات گئے وادی بنگلس میں سخت حفاظتی نگرانی کے درمیان سپردِ خاک کیا گیا۔ یہ مقام شہید کے آبائی گائوں سے تقریبا 160 کلومیٹر دور ہے، جہاں تک پہنچنے میں گاڑی کے ذریعے تقریبا چار گھنٹے لگتے ہیں۔بھارتی فورسز اہلکار شہید کے چند مرد رشتہ داروں کو رات تقریبا 10 بجے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں واقع تدفین کی جگہ تک لے گئے۔جہاں مذہبی رسومات کی ادائیگی کی مختصر اجاازت دی گئی ۔ تمام اہلخانہ کے پہلے موبائل فونز ضبط کرکیے گئے ، تصویر یا ویڈیو وغیرہ بنانے کی اجازت نہیںدی گئی ۔شہید کے ماموں محمد الطاف نے تصدیق کی کہ بھارتی فورسز اہلکاروں نے قبرستان پہنچنے سے تقریبا 10 کلومیٹر پہلے ہی تمام افراد کے موبائل فونز اپنے قبضے میںلیے، تاکہ کسی قسم کی تصویر کشی یا ویڈیو ریکارڈنگ کو روکا جا سکے۔تدفین میں شریک کیے جانے والوں میں شہید کے والد مشتاق احمد بھٹ کے علاوہ دو ماموں، تین چچا اور ایک بہنوئی شامل تھے۔ یاد رہے کہ بھارتی انتظامیہ نے شہید آزادی پسند کارکن کی گھر سے دور تدفین کا فیصلہ بھارتی وزارت داخلہ کی اس طے شدہ ظالمانہ پالیسی کے تحت عمل میںلائی ہے کہ شہید کارکنوں کی لاشیں ورثا کے حوالے نہیں کی جائیں گی۔ اس مذموم پالیسی کامقصد شہداء کے ورثا کوذہنی کرب و اذیت میں مبتلا کرنے کے علاوہ بھارت مخا لف اور آزادی کے حق میں مظاہروں کو روکنا ہے جو شہداء کی تدفین کے موقع پر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ بی جے پی کی بھارتی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد آزادی پسند کشمیری عوام کیخلاف اس طرح کی ظالمانہ پالیسی میںتیزی لائی ہے۔
سپردِ خاک
4
978
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی منی لانڈرنگ اسکینڈل
سولرز پینل کے نام پر اوور انوائسنگ کے ذریعے کروڑوں ڈالرز کی بیرون ملک منتقلی
خیبر پختونخوا کے دو بھائیوں نے پشاور کے ایک پلازے میں چھوٹی سی دکان کھولی، دس ہزار روپے میں اپنی کمپنی رجسٹرڈ کرائی اور پھر لاہور جا کر 13 بنک برانچوں میں اس کمپنی کے نام پر بنک اکاونٹس کھول کر ان میں 120ارب روپے کیش جمع کرا کے اس کے بدلے اسٹیٹ بنک سے سولرز پینل کی امپورٹ کے نام پر ڈالرز لے کر بیرون ملک منی لانڈرنگ کرتے رہے۔ سستے سولر پینل لے کر مہنگے شو کر کے ڈالرز باہر بھیجے گئے۔ یہ واقعہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے تجارتی منی لانڈرنگ اسکینڈلز میں سے ایک بتایا جاتاہے، جس کی تفصیلات نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیررازم اتھارٹی کے چیٔرمین مشتاق احمد سکھیرا نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس میں پیش کیں۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پشاور کے دو بھائیوں رب نواز اور احمد نواز نے اپنے ایک ملازم کے ساتھ مل کر پشاور اور لاہور میں سات جعلی (شیل) کمپنیوں کا نیٹ ورک بنایا، جن میں "برائٹ اسٹار" اور "مون لائٹ ٹریڈرز" نمایاں ہیں۔پشاور میں ایک چھوٹی سی دکان اور محض چند ہزار روپے کے ظاہر کردہ سرمائے سے کمپنیاں رجسٹر کرائیں، جبکہ لاہور کی مختلف کمرشل بینک برانچوں میں ان اکاؤنٹس کے ذریعے 120 ارب روپے (اور مجموعی نیٹ ورک میں 140 ارب روپے تک) کی کیش ٹرانزیکشنز کی گئیں۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایک بلڈوزر ڈرائیور (ملازم) کے بینک اکاؤنٹ میں بھی 12 ارب روپے کی خطیر رقم پائی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عام شہریوں کے شناختی کارڈز اور اکاؤنٹس کو فرنٹ مین کے طور پر استعمال کیا گیا۔ • تحقیقاتی اداروں (ایف بی آر اور کسٹمز) کی رپورٹس کے مطابق یہ رقم پشاور سے کنٹینرز میں نہیں آتی تھی، بلکہ ملک بھر میں پھیلے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ڈیلرز کا کالا دھن لاہور میں براہِ راست ان کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹس میں کیش کی صورت میں جمع کرایا جاتا تھادرحقیقت ان لوگوں کے لیے "لانڈری" کا کام کر رہا تھا جو اپنا غیر قانونی پیسہ پاکستانی روپے میں جمع کرا کے بیرونِ ملک ڈالرز کی صورت میں منتقل کرنا چاہتے تھے۔ چونکہ پاکستان میں سولر پینلز کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی صفر تھی، اس لیے ملزمان نے درآمدی بلوں میں ہیرا پھیری ( اوور انوائسنگ) کو ہتھیار بنایا۔ چین سے درآمد کیے جانے والے جن سولر پینلز کی اصل قیمت 0۔15 ڈالر فی واٹ تھی، کاغذات میں ان کی قیمت 0۔35 سے 0۔70 ڈالر فی واٹ تک ظاہر کی گئی۔ کاغذوں میں سولر پینلز کی قیمت 120 ارب روپے دکھائی گئی جبکہ ان کی اصل مالیت تقریباً 85 ارب روپے تھی۔ اس طرح اضافی 35 ارب روپے سے زائد کے ڈالرز سرکاری بینکنگ چینل (ایل سیز) کے ذریعے قانونی تجارت کی آڑ میں چین، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور سنگاپور سمیت 10 سے زائد ممالک میں منتقل کر دیے گئے۔ سینیٹ کمیٹی نے اس بات پر شدید حیرت اور شبہ ظاہر کیا کہ کمرشل بینکوں کے عملے کی ملی بھگت کے بغیر ایک معمولی دکاندار یا ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کیش جمع ہونا اور فوری نکل جانا ناممکن ہے۔ قوانین کے تحت مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹ (ایس ٹی آر)فوری طور پر فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو بھیجنا لازم ہوتی ہے، جسے نظر انداز کیا گیا۔ 2017 سے 2022 کے دوران اسٹیٹ بینک کا نگرانی کا نظام اس بڑے پیمانے پر ہونے والی اوور انوائسنگ کو بروقت پکڑنے میں ناکام رہا۔ معاملہ کھلنے کے بعد اسٹیٹ بینک نے غفلت برتنے پر عسکری بینک پر 4 کروڑ روپے اور دبئی اسلامک بینک پر 2 کروڑ 70 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا، جسے پارلیمانی کمیٹیوں نے اتنے بڑے جرم کے مقابلے میں انتہائی ناکافی قرار دیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں کچھ افراد کی گرفتاری اور ضمانت پر رہائی عمل میں آئی، تاہم مرکزی ملزمان تاحال قانون کی گرفت سے باہر اور روپوش ہیں، جس پر سینیٹ کمیٹی نے بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔ کسٹمز ایڈجوڈیکیشن اتھارٹی نے ملوث کمپنیوں پر 111 ارب روپے کے جرمانے عائد کیے تھے۔ اب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے بینکنگ قوانین سخت کرنے اور بینکوں کے احتساب کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔
پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 دسمبر 2026 (صبح 04:59) تک توسیع کر دی۔ نوٹم پی اے اے
بھارتی رجسٹرڈ اور بھارتی ایئرلائنز کے زیرِ انتظام، ملکیتی یا لیز پر لیے گئے طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔ نوٹم پی اے اے
پاکستانی فضائی حدود بھارتی فوجی پروازوں کے لیے بھی بند رہیں گی۔ نوٹم پی اے اے
4
598
راولپنڈی : سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
26
915
دہرے قتل کیس کا فیصلہ، نواز شریف کو دو بار سزائے موت
2016 میں دال فیکٹری میں فائرنگ کرکے نعیم اکرم اور امتیاز مسیح کو قتل کیا تھا
فیصل آباد: دہرے قتل کیس میں عدالت نے مجرم نواز شریف کو دو بار سزائے موت کا حکم سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں مقامی عدالت نے دہرے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم نواز شریف کو دو مرتبہ سزائے موت کی سزا دی۔اس کے ساتھ ہی عدالت نے مجموعی طور پر 6 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر علی انجم نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم نواز شریف کو دو بار پھانسی کے پھندے پر لٹکانے اور 6 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔استغاثہ کے مطابق مجرم نواز شریف نے سال 2016 میں گنڈا سنگھ والا میں واقع ایک دال فیکٹری میں فائرنگ کر کے دو افراد، نعیم اکرم اور امتیاز مسیح کو قتل کر دیا تھا
سزائے موت
1
3
541
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستانی باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں محض 98 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی، جس کے جواب میں پاکستان نے دن کے اختتام تک 37.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا کر مہمان ٹیم کے خلاف 23 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اس سے قبل پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے عرفات منہاس کی جگہ عامر جمال کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا، جبکہ سری لنکن ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کے تحت دلشان مدوشانکا کی جگہ پربتھ جے سوریا کو شامل کیا گیا۔ کپتان بابر اعظم کا پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور پاکستانی پیس اٹیک کے سامنے سری لنکن بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان کوشال مینڈس 32 اور سونال دینوشا 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ دیگر بلے بازوں میں کمنڈو مینڈس 8، ڈینش چندی مل 7، لاہیرو اودارا 4، پربتھ جے سوریا 3، پسندو سوریا بندارا 2، دھاناجیا ڈی سلوا 1 اور اسیتھا فرنینڈو 1 رن ناٹ آؤٹ بنا سکے، جبکہ ملن رتنائیکے اور لاہیرو کمارا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی طرف سے محمد عباس، رضا اللہ اور عامر جمال نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ثاقب خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا پراعتماد آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 80 رنز جوڑے، تاہم اس مجموعی سکور پر محمد طیب عارف 46 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد اسیتھا فرنینڈو کی گیند پر وکٹ کیپر کوشال مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 103 کے مجموعی سکور پر گری جب محمد طحہ 8 رنز بنا کر پربتھ جے سوریا کی گیند پر دھاناجیا ڈی سلوا کو کیچ دے بیٹھے، جبکہ تیسری وکٹ 118 رنز پر گری جہاں کپتان بابر اعظم بھی 8 رنز بنا کر لاہیرو کمارا کی گیند پر بولڈ ہو گئے، جس کے بعد ثاقب خان نائٹ واچ مین کے طور پر کریز پر آئے۔ میچ کے لیے قومی ٹیم بابر اعظم (کپتان)، محمد طیب عارف، اذان اویس، محمد طحہ، سعود شکیل، سلمان علی آغا، غازی غوری، عامر جمال، محمد عباس، ثاقب خان اور رضا اللہ جبکہ سری لنکن ٹیم کوشال مینڈس (کپتان)، لاہیرو اودارا، پسندو سوریا بندارا، ڈینش چندی مل، کمنڈو مینڈس، دھاناجیا ڈی سلوا، سونال دینوشا، ملن رتنائیکے، لاہیرو کمارا، پربتھ جے سوریا اور اسیتھا فرنینڈو پر مشتمل ہے۔
1
562
بااثر افسر کی اہلیہ سے13 سالہ فاطمہ اصغر کے قتل کا معاملہ
واقعے کی اطلاع میڈیا تک کیسے پہنچی،تحقیقات شروع
اسلام آباد پولیس لائنز کے اندر واقع ایک رہائشگاہ میں 13 سالہ فاطمہ اصغر کے مبینہ تشدد کے نتیجے میں قتل کے واقعے کی اطلاع میڈیا تک پہنچنے کے معاملے پر انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ واقعے کے حوالے سے سامنے آنے والی تفصیلات نے کئی اہم سوالات کو جنم دے دیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے معاملے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دستیاب اطلاعات کے مطابق واقعے میں نامزد ملزمہ نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کی، جبکہ مبینہ طور پر خاموشی سے بیرون ملک روانگی کے لیے بھی تگ و دو کی۔ ملزمہ کے شوہر، جو پہلے ہی معطل ہو چکے ہیں، پر بھی اپنے اثر و رسوخ کے استعمال کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچنے کے باعث ملزمہ کو وہاں سے جانے کا موقع نہ مل سکا۔ اس دوران مبینہ طور پر ملزمہ نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور ایک خاتون پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ ملزمہ کے مبینہ رویے اور اختیارات و اثر و رسوخ کے استعمال کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ماضی میں بھی ملزمہ کے شوہر کی ایک ضلع میں تعیناتی کے دوران پولیس ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک کی متعدد شکایات سامنے آنے کی اطلاعات ہیں، تاہم مبینہ اثر و رسوخ کے باعث ان شکایات پر مؤثر کارروائی نہ ہونے کے الزامات بھی زیر بحث رہے ہیں۔ اس تمام معاملے میں انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس کے کردار کو بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے، جنہوں نے صورتحال کی نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے مبینہ طور پر بروقت اقدامات کیے اور ملزمہ کو جائے وقوعہ سے فرار ہونے سے روکنے کے لیے انتظامات یقینی بنائے۔ اس مقصد کے لیے ایس پی رینک کے ایک افسر کو پولیس نفری سمیت متعلقہ رہائشگاہ پر تعینات کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ معصوم 13 سالہ فاطمہ اصغر کے جسم پر استری سے جلائے جانے کے مبینہ نشانات نے واقعے کی سنگینی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ایک کمسن بچی کے ساتھ اس نوعیت کے مبینہ ظالمانہ سلوک نے انسانی ہمدردی اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے بھی سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ فاطمہ اصغر کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے واقعے کی شفاف، غیر جانب دارانہ اور جامع تحقیقات کی جائیں، ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور یہ بھی معلوم کیا جائے کہ پولیس لائنز جیسی حساس جگہ پر پیش آنے والے اس افسوس ناک واقعے کے حقائق منظر عام پر آنے میں تاخیر کیوں ہوئی۔






