پاکستان کے اقوامِ متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان میں 20 سے زائد دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں جو خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ پاکستان یہ الزام لگاتا آیا ہے کہ دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے۔ تاہم کابل کے طالبان حکام اس کی تردید کرتے ہیں۔
امریکہ میں ڈیلیوری ڈرائیور پر گرم مشروب گرنے سے زخمی ہونے کے کیس میں کافی کمپنی 'اسٹاربکس' پر پانچ کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
گرم مشروب گرنے سے ڈیلیوری ڈرائیور کو کتنا نقصان ہوا تھا؟ جانیے اس رپورٹ میں۔
#scauslife #VOAUrdu bit.ly/4i8QdDI
اقوامِ متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنے لازمی حجاب قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے جس میں ڈرونز، چہرے کی شناخت اور سٹیزن رپورٹنگ ایپ بھی شامل ہے۔
#VOAUrdu #Iran bit.ly/4iu1tdT
امریکی سینیٹ نے حکومتی اخراجات کا ایک بل منظور کر لیا ہے جس کے بعد حکومت کے جزوی شٹ داؤن کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ جمعے کی شب امریکی سینیٹ میں یہ بل 46 کے مقابلے میں 54 ووٹوں کی اکثریت سے منظور کیا گیا۔
#scauspol #VOAUrdu bit.ly/3DxfdWj
کیا آپ جانتے ہیں کہ آگر آپ کو خراب یا ایکسپائر پروڈکٹ فروخت کردی جائے یا کسی سروس کی خریداری کے وقت آپ کے ساتھ دھوکہ ہو جائے، تو آپ کے پاس شکایت کا حق ہے۔ لیکن کیا پاکستانی کسٹمرز کو ان کے حقوق کا علم ہے؟ جانیے 'ورلڈ کنزیومر رائٹس ڈے' پر ثمن خان کی اس رپورٹ میں۔
امریکہ کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ میں جنوبی افریقہ کے سفیر ابراہیم رسول کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا گیا ہے۔ ان کے بقول جنوبی افریقہ کے سفیر کا "اب ہمارے عظیم ملک میں خیر مقدم نہیں کیا جائے گا۔"
#scauspol #VOAUrdu bit.ly/41SNxmz
امریکی ایلچی نے کہا کہ امریکہ نے اپنے قطری اور مصری ثالثی شراکت داروں کو کہا تھا کہ حماس کو دو ٹوک الفاظ میں یہ پیغام دیا جائے کہ نئی تجویز پر جلد عمل درآمد کرنا ہوگا اور اسے ایڈن الیگزینڈر کو رہائی فوری طور پر کرنا ہوگی۔ bit.ly/41urHG7
ایک نئی ریسرچ سے ظاہر ہوا ہے کہ جو لوگ ریٹائر منٹ کے بعد کسی نسبتاً گرم تر اور سستے ملک میں شفٹ ہونے کا خواب دیکھتے ہیں انہیں ان لوگوں کی نسبت تنہائی کا زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے جو اپنے ملک ہی میں ریٹائرڈ زندگی گزارتے ہیں ۔ urduvoa.com/a/retiring-abroa…
بلوچستان میں راستوں کی بندش کا تعلق بلوچستان میں امن و امان کی صورتِ حال سے ہے جس میں حالیہ عرصے کے دوران بے یقینی کے آثار نمایاں ہیں۔
ہمارے نمائندے غلام مرتضی زہری کی رپورٹ کے ساتھ ،خالد حمید ۔پروگرام پیش ہے خبروں سے آگے
مصنوعی ذہانت سے متعلق کمپنیاں اپنے ماڈلز کی تربیت کےلیے، مختلف مصنفین، آرٹسٹوں اور فنکاروں کی تخلیقات استعمال کرتی ہیں ، جنہیں اس کا کوئی معاوضہ یا کریڈٹ نہیں دیا جاتا۔ لیکن بعض اے آئی کمپنیاں ان تخلیق کاروں کو اس سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دے رہی ہیں۔ urduvoa.com/a/writers-artist…
’’ جب میں نے پہلی بار کراچی سے امریکی سر زمین میں قدم رکھا تو پہلی بار تازہ ہوا اور خالص آکسیجن کو براہ راست اپنے اندر جاتے محسوس کیا جس نے بائیس گھنٹے کے طویل سفر کی میری تھکان کو لمحوں میں دور کر کے پورے وجود کو ترو تازہ کر دیا ‘‘۔ urduvoa.com/a/when-i-stepped…
جمعےکے روزامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ انصاف میں عملےسے خطاب کیا ۔ ا ن کے ساتھ امریکہ کی اٹارنی جنرل بھی تھیں۔ صدر نے وائٹ ہاؤس آنےسے قبل اپنے خلاف دائر کیےجانے والے مقدمات کی مذمت کی۔ urduvoa.com/a/trump-demands-…
دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں کے گروپ جی سیون نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف لڑائی میں جنگ بندی کی امریکی تجویز کو مںظور کرے یا پھر ان کی جانب سے مزید پابندیوں کے لیے تیار ہو جائے۔ urduvoa.com/a/g7-to-russia-a…
صدر ٹرمپ نے بتایا ہے کہ پوٹن کے ساتھ یوکرین کی جنگ کےخاتمے کے حوالے سے ان کی گفتگو مثبت رہی۔ تاہم انہوں نے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں خبردار کیا کہ اس لمحے ہزاروں یوکرینی فوجی روسی فوج کے گھیرے میں ہیں اورایسا قتل عام ہوسکتا ہے جو دوسری عالمی جنگ کے بعد نہیں دیکھا گیا۔
#scauspol
فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل سے یرغمال بنائے گئے امریکی شہری ایڈن الیگزینڈر کو رہا کر دے گی۔
urduvoa.com/a/hamas-says-wil…
مارک کارنی نے کینیڈا کے چوبیسویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ وہ جسٹن ٹروڈو کی جگہ یہ عہدہ سنبھال رہے ہیں۔ کارنی، بینک آف کینیڈا اور بینک آف انگلینڈ کے گورنر رہ چکے ہیں ۔ 59 سالہ کارنی 9 مارچ کو لبرل پارٹی کے اندر ہونے والے انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر ہونے والے حملے اورمسافروں کو یرغمال بنانے کی مذمت کی ہے۔
سکیورٹی کونسل نےجمعے کوجاری اپنے بیان میں متاثرہ خاندانوں، پاکستان کی حکومت اور عوام سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔
بھارت اور بنگلہ دیش کی بحریہ نے رواں ہفتے خلیجِ بنگال میں مشترکہ مشقیں کی ہیں۔ 'بونگوساگر' نامی مشقوں میں بھارتی بحریہ کی جانب سے آئی این ایس رن ویر اور بنگلہ دیش بحریہ کی جانب سے بی این ایس ابو عبیدہ نے حصہ لیا۔
#VOAUrdu bit.ly/3FwUZfO
امریکہ میں انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس ڈگری مکمل کرنے کے بعد کتنا عرصہ وہیں رہ کر جاب کر سکتے ہیں؟ جانیے وائس آف امریکہ کی سیریز ’اسٹڈی ان امریکہ‘ کی اس ویڈیو میں۔
#scauslife #VOAUrdu





