
ﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺﷴﷺ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم ❤️🩷❣️ @Ub_315
Joined April 2021
- Tweets72.7K
- Following20.5K
- Followers21.5K
- Likes206K
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
جن لوگوں کی زبانیں ہمیشہ اللہ کے ذکر سے تر رہتی ہیں، وہ ہنستے ہوئے جنت میں داخل ہوں گے
حوالہ: مصنف ابن ابی شیبہ، اثر نمبر: 29459
ایک صاحب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا:
اسلام کی کون سی حالت افضل ہے؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ کہ ( اللہ کی مخلوق کو ) کھانا کھلاؤ اور سلام کرو، اسے بھی جسے تم پہچانتے ہو اور اسے بھی جسے نہیں پہچانتے۔
(صحیح بخاری ،٦٢٣٦)
رسول ﷺ نے فرمایا جبریل علیہ السلام تشریف لائے اور کہا جس کے سامنے آپ ﷺ کا نام لیا جائے اور وہ آپ ﷺ پر درود شریف نہ بھیجے تو وہ دوزخ میں داخل ہوا اور الله کی رحمت سے دور ہو گیا آپ اس پر آمین کہئے ۔میں نے کہا آمین
صحيح ابن حبان ٩١٥ - حسن
وَمَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِيْنَ
اور ہم نے آپ ﷺکوتمام جہانوں کے لیےرحمت بناکربھیجاہے
سورہ انبیاء: 107
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ رب العزت فرماتا ہے:
میں اپنے بندوں کے گمان کے مطابق ان سے معاملہ کرتا ہوں جب وہ مجھے یاد کرتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں اگر وہ اپنے دل میں مجھے یاد کرتا ہے تو میں بھی اسے اپنے دل میں یاد کرتا ہوں اور اگر وہ مجھے کسی گروہ میں یاد کرتا ہے تو میں بھی اسے ایسی جماعت میں یاد کرتا ہوں جو ان سے بہتر ہے اور اگر وہ ایک ہاتھ میرے قریب ہوتا ہے تو میں چار ہاتھ اس کے قریب ہوتا ہوں اور اگر وہ میری طرف چل کر آتا ہے تو میں (میری رحمت) اس کی طرف دوڑ کر آتا ہوں۔
صحیح مسلم:6805
اللّٰہ پاک آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین یا رب العالمین ۔
یہ کتاب صرف زخم زخم احمد فرہاد نہیں لہو لہو پاکستان کی بھی شعری تصویر ہے۔کتاب تقریبا 9 ماہ قبل مکمل ہو چکی تھی بس بات میرے پیش لفظ پر رکی تھی۔اور وہ نوبت تھانہ سٹی باغ کی حوالات میں آئی اور شاید اس کتاب کا حق بھی یہی تھا کہ پیش لفظ کسی عقوبت خانے سے لکھا جائے۔20 اگست کو سلاخوں کے پیچھے سے کتاب کا پیش لفظ مکمل کر کے پبلشر کو بھیجا تو اس نے انتساب میں عمران خان اور ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے نام یہ کہہ کر نکالنے کی درخواست کی کہ اس سے اس کو اور اس کے ادارے کو مالی و جانی نقصان ہو سکتا ہے لیکن میں نے انکار کر دیا ۔جب مزید ایک اور پبلشر نے یہی اعتراض اٹھایا تو یار عزیزوں نے مشورہ دیا کہ انتساب میں سیاسی قیدیوں کی فہرست سے عمران خان اور ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا نام نکال دیا جائے ورنہ ایک اچھی رائیلٹی سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔میں نے کہا کہ اگر میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے بھی پورا سچ نہیں بول سکتا تو شاید مجھے یہاں نہیں کسی عافیت گاہ میں ہونا چاہیے تھا۔یوں کتاب کی اشاعت کا معاملہ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گیا اور یہ بیل بالآخر میری رہائی پر ہی منڈھے چڑھ سکی اور وہ بھی مسودے میں ردوبدل کے بغیر جس کے لیے میں ایک مہربان کا شکرگزار ہوں جس نے کسی قسم کے ڈر خوف خطرے اور مالی نقصان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کتاب چھاپی اور عین میری مرضی کے مطابق چھاپی۔میرا اس کتاب کے بارے کوئی دعویٰ نہیں سوائے یہ کہ میں نے جو لکھا اسے جیا،جو جیا اسے لکھا، اپنے لفظ کو اپنا خون پلایا اور خود پر اور اپنے خاندان پر نا قابل بیان مصیبتیں جھیل کر اس کا حق ادا کرنے کی کوشش کی۔ باقی بہت سے فنی فکری شعری سماجی اور سیاسی قضیوں پر میری گذارشات آپ کتاب میں موجود میرے سرنامے میں پڑھ سکیں گے۔
دوستو اپنے نام سے میری دستخط شدہ کتاب حاصل کرنے کے لیے آپ براہ راست میری ویب سائیٹ
ahmadfarhad.com
یا وٹس ایپ نمبر
0315 0855342
پر آرڈر بک کروا سکتے ہیں۔
آپ سب کے لیے دعا گو
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،
نبی ﷺ نے فرمایا :
’’ سب سے افضل صدقہ یہ ہے کہ مسلمان آدمی کسی چیز کا علم حاصل کرے ، پھر اپنے مسلمان بھائی کو اس کی تعلیم دے ۔‘‘
(ابن ماجہ ,243)
رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح دعا مانگا کرتے تھے
*اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالتُّقَى وَالْعَفَافَ وَالْغِنَى*
اے اللہ میں تجھ سے ہدایت ، تقویٰ ، پاکدامنی اور بے نیاز ہونے کا سوال کرتا ہوں
جامع ترمیزی ، جلد ٢ ، ١٤١٣-صحیح
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے کہا
*سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ*
اللہ تعالیٰ ہر کلمے کے بدلے اس کے لئے جنت میں ایک درخت لگا دیگا
السلسلۃ الصحیحۃ 2971
حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا : رسول اللہ نے مجھ سے فرمایا : " کیا میں تمہیں جنت کے خزانوں میں سے ایک کلمہ نہ بتاؤں؟ " ۔ ۔ یا فرمایا : ۔ ۔ " جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانے کا پتہ نہ بتاؤں؟ " میں نے عرض کی : کیوں نہیں ( ضرور بتائیں ) ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
*لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ*
صحیح مسلم جلد ٦ ٦٨٦٨
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
*«لا حول ولا قوة إلا بالله»*
کثرت سے پڑھا کرو، کیونکہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے“۔
جامع ترمذی جلد ۲ ١٥٢٤ صحیح
اللھم صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علی ابراھیم و علی آل ابراھیم انک حمید مجید،
اللھم بارک علی محمد و علی آل محمد کما بارکت علی ابراھیم و علی آل ابراھیم انک حمید مجید.
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جس شخص نے اپنا غصہ روکا اللہ تعالیٰ اس کے عیوب پر پردہ ڈال دے گا، جو شخص اپنے غصے کے مطابق عمل کرنے کی طاقت کے باوجود اپنے غصے کو پی گیا۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے دل کو امید سے بھر دے گا۔
(السلسلۃ الصحیحۃ ، ۲۰۹)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
سب سے افضل جہاد یہ ہے کہ:
"ظالم سلطان (بادشاہ) یا ظالم امیر (حاکم) کے سامنے عدل و انصاف کی بات (حق کی بات) کہہ دی جائے."
ابوداؤد 4344
(ترمذی 2174؛ ماجہ 4011؛ نسائی 4214؛ مسند احمد 19033، 19035؛ مشکوٰۃ 3705)
اللہ تعالیٰ قرآنِ مجید میں فرماتا ہے:
يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُم مِّن ذَكَرٍ وَأُنثَىٰ وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا ۚ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ
ترجمہ: اے لوگو! بے شک ہم نے تمہیں ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور تمہیں مختلف قوموں اور قبیلوں میں تقسیم کیا تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچانو۔ بے شک اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو تم میں سب سے زیادہ پرہیزگار ہے۔
📖 حوالہ: سورۃ الحجرات، آیت 13
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کے دور میں دو بھائی تھے۔ ان میں سے ایک نبی ﷺ کے پاس آتا،( اور ایک روایت میں ہے: نبی ﷺ کی حدیث سننے کے لیے آپ کی مجلس میں حاضر ہوتا) دوسرا بھائی محنت مزدوری یا کاروبار کرتا، محنت مزدوری یا کاروبار کرنے والے نے نبی ﷺ سے اپنے بھائی کی شکایت کی( اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! (یہ) میرا بھائی کسی کام میں میری مدد نہیں کرتا) آپ ﷺ نے فرمایا: ممکن ہے تمہیں اس کی وجہ سے رزق دیا جاتا ہو۔
سنن الترمذي: (2267) .
فرمانِ آخری نبی صلّی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلّم :لوگو ں پر رحم کرو تم پر رحم کیا جائے گا اورلوگو ں کو مُعاف کردیا کروتمہاری مغفرت کر دی جائے گی ۔ (مسند امام احمد،2/565،حدیث:6552)


