shahzad kiyani retweeted
ایک شخص شراب نوشی کی حالت میں فوت ہوگیا، اور عین اسی وقت ایک خاتون نے یہ معلوم ہونے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا کہ وہ ایک ناجائز تعلق کی وجہ سے حاملہ ہے۔
ان دونوں کا جنازہ ایک ہی مسجد میں لایا گیا، تو کچھ لوگوں نے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے پوچھا:
ان دونوں کے بارے میں کیا خیال ہے، یہ جنتی ہیں یا دوزخی؟
امام صاحب چاہتے تو وعید اور عذاب کی آیات سے جواب دے سکتے تھے؛ کیوں کہ شراب پینا کبیرہ گناہ ہے، اور خود کشی کرنا بھی کبیرہ گناہ ہے جس پر اللہ تعالیٰ نے عذاب کی سخت وعید سنائی ہے۔ مگر امام یہ بات اچھی طرح سمجھتے تھے کہ وہ لوگوں کے انجام کا فیصلہ کرنے کی مسند پر نہیں بیٹھے، نہ ہی جنت یا دوزخ کی چابیاں ان کے ہاتھ میں ہیں، اور نہ ہی وہ نیتوں اور انجام پر جج یا قاضی بن کر فیصلے صادر کرسکتے ہیں۔
چناں چہ انہوں نے یہ بلیغ اور جامع جواب دیا:
«میں ان کے بارے میں وہی کہتا ہوں
جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کہا تھا:
﴿فمن تبعني فإنه مني ومن عصاني فإنك غفور رحيم﴾
(پس جس نے میری پیروی کی وہ میرا ہے،
اور جس نے میری نافرمانی کی تو تو بخشنے والا، مہربان ہے)۔
اور ان کے بارے میں وہی کہتا ہوں
جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے کہا تھا:
﴿إن تعذّبهم فإنهم عبادك وإن تغفر لهم فإنّك أنت العزيز الحكيم﴾
(اگر آپ انہیں عذاب دیں تو وہ آپ ہی کے بندے ہیں، اور اگر آپ انہیں معاف کردیں تو آپ ہی زبردست اور حکمت والے ہیں)۔
اور وہی کہتا ہوں جو حضرت نوح علیہ السلام نے کہا تھا:
﴿ وما علمی بما کانوا یعملون إن حسابهم إلا على ربّي لو تشعرون﴾الشعراء 113
(ان کا حساب تو صرف میرے رب ہی کے ذمے ہے،
کاش تم یہ بات سمجھتے!)»۔
یوں انہوں نے معاملے کو اللہ کے سپرد کردیا، اور اپنے آپ کو محض بندگی کے دائرے تک محدود رکھا۔ کسی کے انجام کے بارے میں نہ تو کوئی قطعی فیصلہ صادر کیا، نہ رحمت کے دروازے بند کیے، اور نہ ہی خدائی اختیار کو اپنے ہاتھ میں لیا۔
آپ جتنی چاہیں اعمال اور خیالات و نظریات پر تنقید کریں، مگر بندوں کے انجام کا فیصلہ کرنے کی جسارت نہ کریں؛ کہ اس کا اختیار صرف اور صرف اللہ ہی کا ہے۔
وہی جنت اور دوزخ کا مالک ہے، اور وہ اپنے بندوں پر ہر کسی سے بڑھ کر مہربان ہے۔ وہ حکمت اور عدل کے ساتھ جو چاہتا ہے کرتا ہے، اور ہم محض بندے ہیں ہمیں اپنی حدود میں رہنا اور اپنے دائرے سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے ۔
A French Philosopher's remarkable Quote,
THE CHARACTER, MATURITY, FRIENDSHIP and LOVE
can always be judged, In the WORST conditions
Otherwise, Everyone seems GOOD, SWEET & HUMBLE at the COFFEE Table....
2
shahzad kiyani retweeted
حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روضہ مبارک کے پاس کی مٹی اور انکے بال مبارک کی زیارت کیجیے جو کہ ترکی کے میوزیم میں موجود ہیں۔۔
shahzad kiyani retweeted
*نادرا کی طرف سے اہم سہولیات:*
1- گاڑی کا چیسز نمبر *8521* پر *sms* کریں، پتا چل جائے گا آپ کی گاڑی چوری کی تو نہیں۔
2- شناختی کارڈ نمبر *7000* پر *sms* کریں، پتا چل جائے گا کہ آپ کا کوئی نقلی کارڈ تو نہیں بنا ہوا۔
3- شناختی کارڈ نمبر *8300* پر *sms* کریں، پتا چل جائے گا کہ آپ کا نام وٹر لسٹ میں ہے یا نہیں اور کہاں درج ہے۔
4- شناختی کارڈ نمبر *668* پر *sms* کریں، پتا چل جائے گا کہ آپ کے شناختی کارڈ پر کس نیٹ ورک کی کتنی سمز ہیں۔
5- شناختی کارڈ نمبر سے پہلے *ATL* لکھیں، اس کے بعد *space* دے کر *9966* پر *sms* کریں، پتا چل جائے گا کہ آپ *filer* ہیں یا *non-filer*۔
6- شناختی کارڈ نمبر *8009* پر *sms* کریں، اپ کا شجر نصب Family Tree پتا چل جائے گا۔
-7 شناختی کارڈ نمبر *8500* پر سینڈ کریں اور پتا چلائیں کہ آپ کا نام صحت کارڈ میں ہے یا نہیں۔"
shahzad kiyani retweeted
ترکیہ میں موجود 14 سو سال پرانے قرآن مجید کی زیارت کیجیے۔ یہ وہ قرآن پاک ھے جس پر ابھی بھی حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا خون مبارک لگا ہوا ھے۔ حضرت عثمان غنی کو جب شہید کیا گیا تو وہ اس قرآن مجید کی تلاوت کر رھے تھے۔۔
shahzad kiyani retweeted
مسلمان ہار گئے مگر اسلام جیت گیا
کاندھلہ میں ایک مرتبہ ایک زمین کا ٹکڑا تھا اس پر جھگڑا چل پڑا مسلمان کہتے تھے کہ یہ ہمارا ہے ہندو کہتے تھے کہ یہ ہمارا ہے چنانچہ یہ مقدمہ بن گیا انگریز کی عدالت میں پہنچا جب مقدمہ آگے بڑھا تو مسلمان نے اعلان کردیا کہ یہ زمین کا ٹکرا اگر مجھے ملا تو میں مسجد بناؤں گا ہندوؤں نے جب سنا تو انہوں نے ضد میں کہہ دیا کہ یہ ٹکڑا اگر ہمیں ملا تو ہم اس پر مندر بنائیں گے اب بات دو انسانوں کی انفرادی تھی لیکن ا س میں رنگ اجتماعی بن گیا حتٰی کہ ادھر مسلمان جمع ہوگئے اور ادھر ہندو اکٹھے ہوگئے اور مقدمہ ایک خاص نوعیت کا بن گیا اب سارے شہر میں قتل وغارت ہو سکتی تھی خون خرابہ ہوسکتا تھا تو لوگ بھی بڑے حیران تھے کہ نتیجہ کیا نکلے گا انگریز جج تھا وہ بھی پریشان تھا کہ اس میں کوئی صلح وصفائی کا پہلو نکالے ایسا نہ ہو کہ یہ آگ اگر جل گئی تو اس کا بجھانا مشکل ہو جائے جج نے مقدمہ سننے کے بجائے ایک تجویز پیش کی کہ کیا کوئی ایسی صورت ہے کہ آپ لوگ آپس میں بات چیت کے ذریعے مسلہ کا حل نکال لیں تو ہندوّں نے ایک تجویز پیش کی ہم آپ کو ایک مسلمان کا نام تنہائی میں بتائیں گے آپ اگلی پیشی پر ان کو بلالیجئے اور ان سے پوچھ لیجئے اگر وہ کہیں کہ یہ مسلمانوں کی زمین ہے تو ان کو دے دیجئے اور اگر وہ کہیں کہ یہ مسلمانوں کی زمین نہیں ہندوؤں کی ہے تو ہمیں دے دیجئے جب جج نے دونوں فریقان سے پوچھا تو دونوں فریق اسی پر راضی ہوگئے مسلمانوں کے دل میں یہ تھی کہ مسلمان ہوگا جو بھی ہوا تو وہ مسجد بنانے کے لیے بات کرے گا چنانچہ انگریز نے فیصلہ دے دیا اور مہینہ یا چند دنوں کی تاریخ دے دی کہ بھئی اس دن آنا اور میں اس بڈھے کو بھی بلوالون گا اب جب مسلمان باہر نکلے تو بڑی خوشیاں منارہے تھے سب کو در ہے تھے نعرے لگا رہے تھے ہندوؤں نے پوچھا اپنے لوگوں سے کہ تم نے کیا کہا انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک مسلمان عالم کو حکم بنالیا ہے کہ وہ اگلی پیشی پر جو کہے گا اسی پر فیصلہ ہوگا اب ہندوؤں کے دل مرجھاگئے اور مسلمان خوشیوں سے پھولے نہیں سماتے تھے لیکن انتظار میں تھے کہ اگلی پیشی میں کیا ہوتا ہے چنانچہ ہندوؤں نے مفتی مظفر حسین کاندھلوی رحمتہ اللہ علیہ کا نام بتایا کہ جو شاہ عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ کے شاگردوں میں سے تھے اور اللہ نے ان کو سچی زندگی عطا فرمائی تھی مسلمانوں نے دیکھا کہ مفتی صاحب تشریف لائے ہیں تو وہ سوچنے لگے کہ مفتی صاحب تو مسجد کی ضرور بات کریں گے چنانچہ جب انگریز نے پوچھا کہ بتائیے مفتی صاحب یہ زمین کا ٹکڑا کس کی ملکیت ہے ان کو چونکہ حقیقت حال کا پتہ تھا انہوں نے جواب دیا کہ یہ زمین کا ٹکڑا تو ہندوؤں کا ہے اب جب انہوں نے یہ کہا کہ یہ ہندو کا ہے تو انگریز نے اگلی بات پوچھی کہ کیا اب ہندو لوگ اس کے اوپر مندر تعمیر کرسکتے ہیں مفتی صاحب نے فرمایا جب ملکیت ان کی ہے تو وہ جو چاہیں کریں چاہے گھر بنائیں یا مندر بنائیں یہ ان کا اختیار ہے چنانچہ فیصلہ دے دیا گیا کہ زمین ہندوؤں کی ہے ۔
مگر انگریز نے فیصلے میں ایک عجیب بات لکھی فیصلہ کرنے کے بعد لکھا کہ:
"آج اس مقدمہ میں مسلمان ہار گئے مگر اسلام جیت گیا"
جب انگریز نے یہ بات کہی تو اس وقت ہندوؤں نے کہا کہ آپ نے تو فیصلہ دے دیا ہماری بات بھی سن لیجئے ہم اسی وقت کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوتے ہیں اور آج یہ اعلان کرتے ہیں کہ اب ہم اپنے ہاتھوں سے یہاں مسجد بنائیں گے۔
ایک اللہ والے کی زبان سے نکلی ہوئی سچی بات کا یہ اثر ہوا کہ ہندوؤں نے بھی اسلام قبول کیا اور اپنے ہاتھوں سے مسجد بنائی۔کسی نے کیا ہی اچھی بات کہی:
ہزار خوف ہو لیکن زبان ہو دل کی رفیق
یہی رہا ہے ازل سے قلندروں کا طریق
📜حوالہ: انسانی زندگی پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر
انتخاب #قلم_کہانی
shahzad kiyani retweeted
Angiography क्या है? कैसे होती है? 🩺❤️
- Angiography में दिल की नसों का X-Ray किया जाता है!
- हाथ या पैर की नस से पतली ट्यूब (Catheter) डालकर Dye छोड़ा जाता है!
- Dye से पता चलता है कहाँ Blockage है, कितने % है!
- इससे डॉक्टर को पता चलता है Stent लगेगा या Bypass होगा!
हर टेस्ट के पीछे छिपा है मेडिकल साइंस का बड़ा राज़!
#Angiography #HeartHealth #MedicalAwareness #HeartBlockage #Stent #BypassSurgery #HealthFacts #Ayushpedia
shahzad kiyani retweeted
1977میں سائنسدانوں نے "ہائیڈرو تھرمل"مقام کی دریافت کی، جس کی بابت اللہ تعالی بزرگ و برتر نے تقریباً 1400سال قبل ہی قرآن پاک کی "سورہ الطور کی آیت نمبر 6 "میں اشارہ دے دیا تھا۔ سبحان اللہ، یہ ایمان تازہ کر دینےوالا قرآن پاک کا ایک زندہ معجزہ ہے۔
دیکھنے اور سننےکےقابل وڈیو کلپ👇
shahzad kiyani retweeted
چار ہزار بچوں کی ہارٹ سرجری کرنے والے پاکستانی نژاد، برطانوی ڈاکٹر آصف کو رٹائرمنٹ پر لائف ٹائم اچیومنٹ اوارڈ دیا گیا۔ پاکستان میں بھی ایسے فرشتہ صفت لوگ موجود ہیں؛ ساتھ ہی یہ خوبصورت و جذباتی تقریب اس بات کا مظہر بھی ہے کہ میسر حالات بھی مسیحا بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
shahzad kiyani retweeted
سوشل میڈیا پر کچھ نیا بنانا چاہتے ہیں لیکن آئیڈیا نہیں آرہا؟ 🤔
یہ 5 پرامپٹس ChatGPT کو دیں اور کمال دیکھیں 👇
shahzad kiyani retweeted
۔ChatGPT کو یہ کہنا چھوڑ دیں:
❌ مجھے انگریزی سکھاؤ
❌ مجھے جاپانی سکھاؤ
❌ میری گرامر ٹھیک کرو
غلط پرامٹ = غلط نتیجہ
اس کے بجائے، شروع سے کوئی بھی زبان سیکھنے کے لیے یہ 7 پرامپٹس استعمال کریں 👇
shahzad kiyani retweeted
Success is the sum of small efforts, repeated day in and day out.
— Robert Collier
shahzad kiyani retweeted
آب زم زم موجودہ دور کا ایک زندہ معجزہ ھے۔۔ اس کنویں کو چار ہزار سال ہو چکے ہیں۔ لیکن نہ تو اس کنویں کے اندر کوئی پودا اگتا ھے اور نا ہی کائی لگتی ھے۔ اسکا پانی آج بھی ویسا ہی ھے جیسا چار ہزار سال پہلے تھا۔۔ کنویں کی زیارت کیجئے👇
shahzad kiyani retweeted
#ISPR Press Release #Fatah4
Pakistan today conducted a successful test launch of indigenously developed extended version of Fatah-4, Ground Launched Cruise Missile. Equipped with advanced avionics and state of the art navigational aids, the weapon system is capable of engaging targets at extended ranges with high precision and lethality. The test also validated additional technical parameters of various sub-systems incorporated for improved accuracy and enhanced survivability.
Today's launch was witnessed by senior officers from Pakistan Army along with scientists and engineers of developing agency.
The President, Prime Minister of Pakistan, Chief of Army Staff & Chief of Defence Forces and Services Chiefs commended successful test launch of Fatah-4 Extended Version and appreciated the technical prowess, dedication and commitment of all those who contributed towards achieving this milestone.
















