Abdul Razzaq Khan🇵🇰 (@ra77aq) header
Abdul Razzaq Khan🇵🇰 (@ra77aq) profile picture

Daily Metro Watch News (ISB) Breaking News | Crime | Public Issues Independent Journalism 2nd Acount @ICW_0fficial

اسلام آباد, پاکستان
Joined February 2016
Photo by Abdul Razzaq Khan🇵🇰 (@ra77aq)Photo by Abdul Razzaq Khan🇵🇰 (@ra77aq)Photo by Abdul Razzaq Khan🇵🇰 (@ra77aq)Photo by Abdul Razzaq Khan🇵🇰 (@ra77aq)Photo by Abdul Razzaq Khan🇵🇰 (@ra77aq)Photo by Abdul Razzaq Khan🇵🇰 (@ra77aq)Photo by Abdul Razzaq Khan🇵🇰 (@ra77aq)Photo by Abdul Razzaq Khan🇵🇰 (@ra77aq)Photo by Abdul Razzaq Khan🇵🇰 (@ra77aq)Photo by Abdul Razzaq Khan🇵🇰 (@ra77aq)
اسلام آباد کے معروف تفریحی مقام شادرہ پکنک پوائنٹ پر مسلح ڈکیتی؛ واپڈا کے 10 سے 12 ملازمین کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا ​اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے مشہور و معروف تفریحی مقام شادرہ پکنک پوائنٹ پر دن دیہاڑے/مسلح ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی ہے، جہاں تین مسلح ملزمان نے واپڈا کے 10 سے 12 ملازمین کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔ ​تفصیلات کے مطابق شادرہ پکنک پوائنٹ پر موجود واپڈا ملازمین کو تین مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر قابو کر لیا۔ ملزمان نے ملازمین سے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء چھین لیں۔ ​واردات مکمل کرنے کے بعد تینوں مسلح ملزمان موقع سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ معروف تفریحی مقام پر اس نوعیت کی واردات کے بعد سیاحوں اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی @ICT_Police
15
بالکل درست کہا آپ نے افسوس کہ پی آر او کی نشست کو جیسے ذاتی ملکیت سمجھ لیا گیا ہے، چند من پسند افراد سے رابطے اور باقی صحافیوں کو مسلسل نظرانداز کرنا انتہائی غیر پیشہ ورانہ رویہ ہے۔ اگر پی آر او تمام صحافیوں کو یکساں اہمیت اور معلومات فراہم نہیں کر سکتا تو پھر اس عہدے پر برقرار رہنے کا جواز کیا ہے؟ سرکاری عہدے ذاتی تعلقات نبھانے کے لیے نہیں ہوتے۔ سی پی او راولپنڈی کو ایسے رویے کا فوری نوٹس لے کر پی آر او برانچ میں تبدیلی اور اصلاحات کرنی چاہئیں۔ @MaryamNSharif @GovtofPunjabPK @AzmaBokhariPMLN @RwpPolice
کیا پی آر او @RwpPolice نے یہ سیٹ ریٹائرمنٹ تک اپنے نام کروا لی ہے؟ ماشاءاللہ، چند مخصوص صحافیوں کے نمبرز محفوظ ہیں، باقی صحافیوں کو جواب دینا بھی گوارا نہیں کیا جاتا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ راولپنڈی پولیس کے حوالے سے منفی خبریں پنجاب کے دیگر اضلاع کی نسبت زیادہ سامنے آتی ہیں۔افسوس کہ ہر آنے والے #CPO کو بھی مبینہ طور پر اپنی مرضی کی بریفنگ دے کر سب اچھا کی تصویر دکھائی جاتی ہے، جبکہ زمینی حقائق اور صحافیوں کی شکایات الگ کہانی بیان کرتی ہیں۔ سی پی او راولپنڈی سے گزارش ہے کہ پی آر او برانچ کے نظام کو ذرا بہتر بنائیں اور ڈی پی آر پی پی بھی اس معاملے کا نوٹس لے۔ پی آر او کو واضح پیغام دیا جائے کہ صحافی سب برابر ہیں، کوئی چھوٹا یا بڑا نہیں۔ سرکاری عہدہ ذاتی تعلقات نبھانے کے لیے نہیں بلکہ تمام صحافیوں کو یکساں معلومات اور مؤثر جواب دہی فراہم کرنے کے لیے ہوتا ہے۔ @OfficialDPRPP @Rporwp
1
26
Abdul Razzaq Khan🇵🇰 retweeted

سی پی او راولپنڈی ڈاکٹر سردار غیاث گل کی میڈیا نمائندگان سے ملاقات، مگر پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کو نظرانداز کرنے کا معاملہ توجہ طلب پی آر او سجاد کی مبینہ من پسند صحافیوں کو دعوت، پرنٹ میڈیا نظرانداز سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ راولپنڈی( ) سی پی او راولپنڈی ڈاکٹر سردار غیاث گل کی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا نمائندگان سے ملاقات اور جرائم کی روک تھام، منشیات کے خلاف کارروائیوں، میرٹ کی بالادستی اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی سے متعلق عزم خوش آئند ہے، تاہم اس موقع پر میڈیا نمائندگان کی دعوت اور انتخاب کے حوالے سے ایک اہم سوال بھی اٹھتا ہے۔ کیا صرف الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ افراد ہی صحافی ہیں؟ کیا پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی صحافتی خدمات اور مسائل کی کوئی اہمیت نہیں؟ اطلاعات کے مطابق عرصہ دراز سے پی آر او کی نشست پر موجود سجاد کی جانب سے مبینہ طور پر مخصوص اور من پسند صحافیوں کو مدعو کرنے کا تاثر سامنے آ رہا ہے، جو صحافتی حلقوں میں تشویش کا باعث ہے۔ نئے تعینات ہونے والے سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل سے گزارش ہے کہ اس دوہرے معیار کا فوری نوٹس لیں، پی آر او کی ذمہ داریوں کا ازسرنو جائزہ لیتے ہوئے عرصہ دراز سے اس نشست پر موجود سجاد کو تبدیل کیا جائے اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سمیت تمام صحافیوں کے ساتھ مشترکہ نشست کا اہتمام کیا جائے۔ پولیس اور میڈیا کا تعلق چند من پسند افراد تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔ صحافیوں کو تقسیم کرنے، مخصوص حلقوں کو ترجیح دینے اور مبینہ دھڑے بندی کے تاثر کو ختم کرکے تمام صحافیوں کو یکساں عزت، نمائندگی اور رسائی دی جائے۔ میرٹ کی پالیسی صرف پولیسنگ میں نہیں بلکہ میڈیا کے ساتھ روابط میں بھی نظر آنی چاہیے۔ @OfficialDPRPP @RwpPolice
1
1
1
1
2,102

سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا نمائندگان سے ملاقات، جرائم کی روک تھام میں میڈیا کلیدی کردار ادا کرسکتاہے، میرٹ اور صرف میرٹ کی پالیسی کو یقینی بنائیں گے، تھانوں میں شہریوں کے مسائل کا حل اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے،سی پی او
1
2
2
3
106
بیٹ فور ٹیکسلا میں موٹروے پولیس کی کارکردگی پر سوالات، عوامی خدمت یا چالان ٹارگٹ ہی اولین ترجیح؟ چالانوں کی بھرمار، عوامی مدد کا فقدان، اعلیٰ افسران بیٹ فور ٹیکسلا کی کارکردگی کا تھانہ ٹیکسلا تھانہ سنگجانی و ترنول کے ریکارڈ سے موازنہ کریں۔ اسلام آباد ( ) موٹروے پولیس بیٹ فور ٹیکسلا کی کارکردگی پر عوامی حلقوں میں تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کے مطابق چالان اور جرمانوں کے اہداف پورے کرنے پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے، لیکن عوام کی رہنمائی، مدد اور حادثات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات نظر نہیں آتے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عوامی خدمت کے نام پر زیادہ تر تصویری سرگرمیاں سامنے آتی ہیں۔ اہلکار تصاویر بنا کر متعلقہ ایپلیکیشن اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہیں اور انہیں اعلیٰ حکام کے سامنے بہترین کارکردگی کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، جبکہ زمینی حقائق مختلف ہیں۔ بہترین کارکردگی کے نام پر سالانہ دو، تین، پانچ اور چھ لاکھ روپے تک کے انعامات دیے جانے کے حوالے سے بھی سوالات ہیں کہ ان سرگرمیوں کا حقیقی فائدہ عام مسافروں کو کتنا پہنچ رہا ہے؟ عوامی شکایات کے مطابق آئے روز حادثات پیش آ رہے ہیں، ڈمپرز اور ہیوی وہیکل ڈرائیورز کے لیے تربیتی ورکشاپس، آگاہی مہمات اور حفاظتی اقدامات کا فقدان ہے، جبکہ بعض اہلکاروں کے مبینہ نامناسب اور توہین آمیز رویے کی شکایات بھی سامنے آتی ہیں۔ بیٹ فور ٹیکسلا کی حدود میں ماہانہ کتنے حادثات اور ہنگامی واقعات پیش آتے ہیں اور ان میں سے کتنے سرکاری ریکارڈ میں رپورٹ ہوتے ہیں؟ آئی جی موٹروے پولیس اور اعلیٰ افسران گزشتہ چھ ماہ کے واقعات کی رپورٹ طلب کریں اور تھانہ سنگجانی و تھانہ ترنول سے بھی اسی عرصے کا ریکارڈ منگوا کر موازنہ کروائیں، تاکہ اصل صورتحال اور سرکاری رپورٹس میں فرق واضح ہو سکے۔ اعلیٰ افسران سے مطالبہ ہے کہ بیٹ فور ٹیکسلا کی کارکردگی کا جائزہ صرف تصویری سرگرمیوں اور آن لائن رپورٹس کے بجائے زمینی حقائق پر لیا جائے۔ ڈرائیورز کی تربیت، عوامی آگاہی، حادثات کی روک تھام اور عملی امدادی سرگرمیوں کو یقینی بنایا جائے۔ کیوں کہ موٹروے پولیس کا مقصد صرف چالانوں کے اہداف پورے کرنا نہیں حادثات کی روک تھام، مشکل وقت میں مسافروں کی مدد اور انسانی جانوں کا تحفظ ہی حقیقی عوامی خدمت ہے۔ @NHMPofficial
40
ہمارے صوبے میں گورنر راج لگایا گیا کہ امن و امان کا مسئلہ ہے اگر امن و امان کی وجہ سے گورنر راج لگایا گیا تو بلوچستان کے حالات زیادہ خراب ہیں مسئلہ یہ ہے کہ بلوچستان نے مائنز اینڈ منرلز بل پاس کیا جبکہ کے پی نے پاس نہیں کیا اس لیے وہاں گورنر راج کی ضرورت نہیں یہاں ہے ! مولانا فضل الرحمان ۔
24
ذرائع کے مطابق انسپکٹر انعام اللہ غازی کو تھانہ مارگلہ اسلام آباد کا نیا ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا۔ @ICT_Police
41
اسلام آباد پولیس میں احتساب اور سزا و جزا کا عمل جاری ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے اردل روم میں پولیس افسران کے خلاف عوامی شکایات، مقدمات کی تفتیش اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ناقص کارکردگی،ڈسپلن کی خلاف ورزی، ناقص تفتیش اور ڈیوٹی میں غفلت پر 240 پولیس افسران کے خلاف مختلف محکمانہ سزاؤں کے احکامات جاری کئے 4 پولیس افسران نوکری سے برخاست، 3 افسران کی تنخواہ میں کٹوتی جبکہ ایک افسر کی عہدے میں تنزلی کر دی گئی 17 پولیس افسران کو جرمانے، 47 کی سروس ضبط اور 6 افسران کی ترقی روکنے کے احکامات ایک پولیس افسر کا سالانہ انکریمنٹ روکنے کے احکامات بھی جاری 161 پولیس افسران کی مختلف سزاؤں کے خلاف اپیل منظور اور شوکاز نوٹسز پر تنبیہ کرکے فائل کر دی گئیں، ناقص کارکردگی،فرائض میں غفلت برتنے اور بدعنوان افسران کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں ، ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، فرائض میں غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا، ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم اسلام آباد پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سزا و جزا کا عمل بلاامتیاز جاری رہے گا، ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم @ICT_Police
1
47
تحریک لبیک کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد تحریک انصاف کی باری آئی، اور اب جمعیت علمائے اسلام کی باری ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں تماشا دیکھ رہی ہیں، شاید اگلی باری کسی اور جماعت کی ہو۔ سیاسی جماعتوں کو اپنی باری کا انتظار کرنے کے بجائے آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوشش کرنا ہو گی۔ @SirajOfficial
34
اسلام آباد میں کم سن 13 سالہ بچی کی تشدد سے ہلاکت کو جوڈیشل مجسٹریٹ نائمہ عفت نے بادی النظر میں متعدد زخم آنے اور جسمانی تشدد سے موت کی وجہ قرار دے دیا ایف آئی اے افسر کی (ملزمہ) اہلیہ اور ملزم قاری کے خلاف جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرنے کے آج کے تحریری آرڈر میں جج نائمہ عفت نے لکھا کہ " میڈیکل شواہد بادی النظر میں اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بچی کو متعدد زخم آئے تھے اور مبینہ طور پر جسمانی تشدد کے نتیجے میں اس کی موت ہوئی " جج صاحبہ نے تفتیشی افسر کی انویسٹیگیشن آگے بڑھانے کے لئےاہم سوالات بھی اپنے آرڈر کا حصہ بنائے ہیں جن میں ان گرفتار ملزمان کے علاوہ ایف آئی اے افسر ، کمپلیننٹ اور اگر کوئی اور ملزم اس کیس میں ملوث ہو تو اس متعلق بھی تحقیقات کا لکھا ہے
39
شہری سے مبینہ لوٹ مار، متاثرہ شہ ری کا ویڈیو بیان سامنے آگیا آئی جی @ICT_Police اس معاملے کا نوٹس لیں گے ؟؟
اسلام آباد میں شہریوں کی جیبیں محفوظ...!!! اسلام آباد: موٹر سائیکل سوار دو اہلکاروں پر شہری کو مبینہ طور پر اٹھا کر موٹروے چوک N-5 میٹرو اسٹیشن کے قریب لے جانے اور جامہ تلاشی کے دوران 38 ہزار روپے نکالنے کا الزام۔ شہری کے مطابق اہلکاروں نے 20 ہزار روپے واپس کیے جبکہ باقی 18 ہزار روپے مبینہ طور پر اپنے پاس رکھ لیے اور موبائل فون واپس کرکے موقع سے رفوچکر ہوگئے۔ اعلیٰ حکام واقعے کا فوری طور پر نوٹس لیں @ICT_Police
1
2
2
510
بریکنگ: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے سے متعلق 5 آرڈیننسز کے اجرا کی تیاری مکمل۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت قانون و انصاف کی سمری کی منظوری دیدی۔ خیبرپختونخوا اسپیشل انیشی ایٹوز آرڈیننس 2026 اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات سے متعلق آرڈیننس 2026 خیبرپختونخوا سوسائٹیز (رجسٹریشن) ترمیمی آرڈیننس 2026 خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ اور مراعات) آرڈیننس 2026 خیبرپختونخوا اسپیشل انیشی ایٹوز آرڈیننس صدر آصف زرداری کی جانب سے پانچوں آرڈیننسز جلد جاری کیے جانے کا امکان
30
اسلام آباد میں شہریوں کی جیبیں محفوظ...!!! اسلام آباد: موٹر سائیکل سوار دو اہلکاروں پر شہری کو مبینہ طور پر اٹھا کر موٹروے چوک N-5 میٹرو اسٹیشن کے قریب لے جانے اور جامہ تلاشی کے دوران 38 ہزار روپے نکالنے کا الزام۔ شہری کے مطابق اہلکاروں نے 20 ہزار روپے واپس کیے جبکہ باقی 18 ہزار روپے مبینہ طور پر اپنے پاس رکھ لیے اور موبائل فون واپس کرکے موقع سے رفوچکر ہوگئے۔ اعلیٰ حکام واقعے کا فوری طور پر نوٹس لیں @ICT_Police
1
1
380
ہمارے پاس اسلحہ نہیں ہے ہم اسلحہ نہیں لیتے ہم سیاسی جدوجہد کرتے ہیں تمہارے پاس اسلحہ ہے تمہارے پاس حکومتی قوت بھی ہے تمہارے پاس وسائل بھی ہیں لیکن ہم خالی ہاتھ تمہیں شکست دیں گے مولانا فضل الرحمن
38
آسمان کی طرف سے ہدایات سخت ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہ کی جائے لیکن مولانا رعایت کے طالب بھی نظر نہیں آتے" حبیب اکرم @HabibAkram
38
مولانا فضل الرحمن کا بڑا دعوی ہمارے کارکنوں کو اپنے دفاتر بلاتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اتنا بیان دے دو کہ جمعیت سے کوئی تعلق نہیں الحمدللہ پورے پاکستان میں کوئی ایک بھی ایسا نہیں ملا جو کہے کہ میرا جمعیت سے تعلق نہیں ہے مولانا فضل الرحمن
32
میں نہ اس اہلکار کو ذاتی طور پر جانتا ہوں نہ کبھی ان سے ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی میرا ان سے کوئی غائبانہ تعارف ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو دیکھی اسکا اسکرین شاٹ لیا اور جو تاثر ان کی شخصیت انداز اور چہرے کے تاثرات سے محسوس ہوا وہی تحریر کر دیا بس پوسٹ کا مقصد صرف ایک خوشگوار لمحے کو سراہنا تھا کسی کی کردارکشی یا غیر معمولی تعریف کرنا نہیں۔شکریہ
اسلام آباد پولیس پروموشن تقریب میں رینک لگائے جا رہے تھے۔ ایک جوان جو کہ ان کی شخصیت پُروقار انداز باوقار چہرہ اور مسکراہٹ دیکھ کر پہلی نظر میں یہی گمان ہوا کہ شاید کسی ASP یا SP رینک کے افسر کو ترقی دی جا رہی ہے مگر غور کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ ASI کے رینک تھے۔ چہرے پر خوشی اطمینان اور کامیابی کی چمک واقعی قابلِ دید تھی اللہ پاک تمام ایماندار فرض شناس اور مخلص افسران و اہلکاروں کو مزید عزت اور ترقی عطا فرمائے اور انہیں اعلیٰ ترین عہدوں تک پہنچائے۔ آمین🤲 @ICT_Police
26
فیصل مسجد میں ڈیوٹی کے دوران ایس ایچ او مارگلہ عمران منیر کو دل کا دورہ پڑ گیا اچانک طبیعت خراب ہونے پر ایس ایچ او عمران منیر ڈیوٹی کے دوران بے ہوش ہو کر گر پڑے ایس ایچ او عمران منیر کو فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا پمز اسپتال میں ایس ایچ او عمران منیر کو ہارٹ اٹیک آنے کی تصدیق ہوئی ایس ایچ او مارگلہ عمران منیر کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں طبی امداد فراہم کی گئی فیصل مسجد میں ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایس ایچ او مارگلہ عمران منیر انتقال کر گئے @ICT_Police
40
بہترین جواب دیے @SdqJaan نے
جب آپ محنت، لگن اور اپنے بل بوتے پر زیرو سے ہیرو بنتے ہیں تو پھر آپ صدیق جان بن جاتے ہیں۔ یہ کلپ ضرور ملاحظہ کیجیے! خاتون اینکر نے بظاہر صدیق جان کو گھیرنے کے لیے کئی سوالات تیار کر رکھے تھے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کم از کم 15 سے 20 افراد نے انہیں سوالات لکھ کر دیے ہوں گے کہ یہ پوچھنا ہے، وہ کہنا ہے اور یہاں صدیق جان کو پھنسانا ہے۔ لیکن صدیق جان نے تمام سوالات کے جواب دیے اور خاتون اینکر کو لاجواب کر دیا۔ یہ دلچسپ گفتگو ضرور سنیے گا اور اپنی رائے کا اظہار بھی کیجیے گا!
35