
Official Account of M/o #Planning, #Development & #Special_Initiatives | #PlanningCommission | Govt of Pakistan| Our Mission: Strong Economy Strong Pakistan
Islamabad
Joined August 2013
- Tweets40.1K
- Following952
- Followers146K
- Likes3.8K
Pakistan’s first astronaut made history. What Pakistan builds from this mission will shape its future in space. 🇵🇰🇨🇳
Writing for @CGTNOfficial, Federal Minister for Planning, Development and Special Initiatives Prof. Ahsan Iqbal sets out how Pakistan can build on Shenzhou-24 by designing its own scientific instruments, contributing experiments to future missions and bringing the benefits of space research to people at home.
He draws a direct link to the innovation goals of CPEC 2.0. By working together, Pakistani universities, technology firms and public agencies can turn satellite data into practical tools to monitor crops, plan irrigation and assess flood damage.
Read the article in CGTN
news.cgtn.com/news/2026-11-2…
#PakistanInSpace #CPEC #UraanPakistan #PakChinaFriendship
4
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز پر نوجوانوں کے نام وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا پیغام؛ اپنے خوابوں کو بھی اتنی ہی پرواز دیں 🇵🇰
شین ژو-24 کی روانگی سے چند لمحے قبل لانچ سائٹ سے اپنے ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے قوم کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ محمد ذیشان علی کی وردی پر سجا سبز ہلالی پرچم پوری قوم کی امیدوں کا امین ہے۔
چینی خلائی اسٹیشن کے پہلے غیر ملکی مہمان کی حیثیت سے اس مشن کے لیے ان کا انتخاب پاکستان اور چین کے درمیان سائنسی تعاون کی ایک اہم پیش رفت ہے۔
وفاقی وزیر نے ذیشان علی اور خرم داؤد دونوں کی محنت، مہارت اور نظم و ضبط کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مشن میں پاکستانی خلا نورد کے لیے ایک ہی نشست تھی، تاہم خرم داؤد نے بھی وہی کٹھن تربیت کامیابی سے مکمل کی اور پوری قوم کو دونوں پر فخر ہے۔
پرواز کے مناظر دیکھنے والے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ وہ بھی اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے اسی عزم سے آگے بڑھیں۔ اس موقع پر انہوں نے علامہ اقبال کا شعر پڑھا:
تو شاہیں ہے، پرواز ہے کام تیرا
ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں
#PakistanInSpace #Shenzhou24 #SUPARCO #PakChinaFriendship @PakinChina_
31
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی تاریخی پرواز 🇵🇰🇨🇳
25 نومبر کی صبح پاکستان کے پہلے خلا نورد محمد ذیشان علی اپنے دو چینی ساتھیوں کے ہمراہ شین ژو-24 پر خلا کی جانب روانہ ہوئے۔ اس پرواز کے ساتھ پاکستان نے پہلی بار کسی انسان بردار خلائی مشن میں اپنے خلا نورد کے ذریعے حصہ لیا۔
چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال اور پاکستانی وفد کے ارکان نے یہ تاریخی پرواز دیکھی۔
ذیشان علی کی اس مشن میں شرکت سے پاک چین سائنسی تعاون کو ایک نئی جہت ملی۔ دونوں ممالک نے اپنے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے سال انسانی خلائی پرواز کے میدان میں ایک مشترکہ سنگِ میل عبور کیا ہے۔
#PakistanInSpace #Shenzhou24 #SUPARCO #PakChinaFriendship
@PakinChina_ @CathayPak
شین ژو-24 کی پرواز کے منتظر لانچ سائٹ پر پاکستانی وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر احسن اقبال موجود، جس میں پاکستان کے پہلے خلاباز ذیشان علی سوار تھے۔ پوری قوم کی امیدیں اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ 🇵🇰🇨🇳
2
95
پاکستان کی خلائی تاریخ کا وہ لمحہ جب محمد ذیشان علی سبز ہلالی پرچم کی نمائندگی کرتے ہوئے شین ژو-24 کے اپنے دو ساتھی خلا نوردوں کے ساتھ خلائی جہاز کی جانب بڑھے۔ 🇵🇰
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے تقریبِ روانگی میں شرکت کی۔ چین بھر سے ہزاروں افراد صبح سویرے تینوں خلا نوردوں کو رخصت کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر اس سے بڑھ کر کوئی تحفہ نہیں ہو سکتا تھا۔
پاک چین دوستی زندہ باد! 🇵🇰🇨🇳
#PakistanInSpace #SUPARCO #PakChinaFriendship
Federal Minister Prof Ahsan Iqbal, alongside senior Pakistani officials and leadership, congratulates Pakistan’s astronaut candidates, Zeeshan, Hasnain, and Khurram, ahead of their landmark spaceflight mission in China.
Commending their rigorous training and fluency in Chinese, the Planning Minister hailed the trio as true ambassadors of Pakistan who carry the prayers and aspirations of 260 million people, marking a proud new chapter in peaceful space exploration and bilateral cooperation between Pakistan and China.
#LongLivePakChinaFriendship #PakistanInSpace #SpaceExploration @betterpakistan @CathayPak @PakinChina_
1
311
Ahead of the historic flight of Pakistan’s first astronaut, Federal Minister for Planning Prof. Ahsan Iqbal visited the Jiuquan Satellite Launch Centre in China. Accompanied by the President of CGWIC, the Minister reviewed the final preparations for the mission.
Prof. Iqbal thanked China for its warm hospitality and praised its exemplary cooperation with Pakistan in science and space research. He said the friendship between Pakistan and China, long a symbol of progress and prosperity on Earth, was now reaching new heights in space. 🇵🇰🇨🇳
#PakistanInSpace #PakChinaFriendship #UraanPakistan
1
141
🇵🇰🇨🇳 پاکستان کے پہلے خلا نورد کی تاریخی پرواز سے قبل وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر کا دورہ کیا۔ سی جی ڈبلیو آئی سی کے صدر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر نے مشن کی حتمی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
پروفیسر احسن اقبال نے پُرتپاک میزبانی پر چین کا شکریہ ادا کیا اور سائنس اور خلائی تحقیق کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ چین کے مثالی تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی، جو زمین پر ترقی اور خوشحالی کی علامت رہی ہے، اب خلا کی وسعتوں میں نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔
#PakistanInSpace #PakChinaFriendship #UraanPakistan
113
اقبالؔ کے شاہین کی پرواز اب ستاروں کی جانب، پاکستان اپنی خلائی تاریخ کا نیا باب رقم کرنے کو تیار 🇵🇰🚀
چین کے جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں خلا نوردوں کی میڈیا بریفنگ کے دوران پاکستان کے پہلے خلا نورد محمد ذیشان علی اسٹیج پر آئے تو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال بھی اس تاریخی لمحے کے گواہ تھے۔ محمد ذیشان علی شین ژو 24 مشن میں پے لوڈ اسپیشلسٹ کی حیثیت سے چین کے خلائی اسٹیشن تیان گونگ جائیں گے۔ اس سفر میں پوری قوم کی امیدیں ان کے ساتھ ہوں گی۔
پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ یہ لمحہ نہایت باعثِ فخر ہے۔ خلائی سائنس میں پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے کی گئی ابتدائی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج علم، تحقیق، مستقل مزاجی اور پاک چین دوستی کی بدولت ایک قومی خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ محمد ذیشان علی کو دیکھیں اور ایک لمحے کے لیے خود کو ان کے خلائی لباس میں تصور کریں۔
پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ سائنس، جدت اور پاکستان کے خلائی پروگرام میں ملک کے نوجوانوں کے لیے جگہ ہے۔ ان کے لیے آسمان تو پرواز کا نقطۂ آغاز ہے۔
پاکستان زندہ باد! پاک چین دوستی پائندہ باد! 🇵🇰🇨🇳
#PakistanInSpace #UraanPakistan #Shenzhou24 #SUPARCO #CPEC #SpaceExploration
@CathayPak @PakinChina_ @CGTNOfficial @Echinanews @NSAPAKISTAN
1
95
Launching from Jiuquan atop the Long March 2F rocket aboard Shenzhou 24, Squadron Leader Muhammad Zeeshan Ali, supported by backup pilot Squadron Leader Khurram Daud, marks Pakistan’s first crewed spaceflight mission and research aboard the Tiangong space station.
Alongside delegation leadership including Federal Minister Prof. Ahsan Iqbal, this mission highlights Pakistan–China cooperation and inspires a new generation to dream bigger.
A proud moment for today, and a spark for tomorrow’s innovators. Pakistan Zindabad!
#UraanPakistan #SpaceExploration #Tiangong #Shenzhou24 #ScienceAndTechnology #PakistanChina @CathayPak @PTVNewsOfficial @RadioPakistan @PakinChina_ @Echinanews @ChinaDaily @XHNews @dawn_com @jang_akhbar
79
A proud and historic moment for Pakistan at the Jiuquan Satellite Launch Center in China. 🇵🇰🇨🇳
Federal Minister Prof. Ahsan Iqbal met Pakistan’s first #astronaut, Muhammad Zeeshan Ali, as he prepares to make history aboard the #Shenzhou-24 mission. He was joined by fellow astronaut Khurram Daud, who has also successfully completed the rigorous training programme.
This is more than a journey into space. It represents the soaring ambitions of Pakistan’s youth, the growing strength of our scientific capabilities and the promise of a future shaped by knowledge, innovation and perseverance. The prayers of the entire nation are with Muhammad Zeeshan Ali and the historic mission ahead.
The timeless words of Allama Iqbal, recited by Muhammad Zeeshan Ali before the world, now echo with renewed national purpose:
You are an eagle; flight is your calling
Beyond you lie many more skies.
Pakistan Zindabad!
Long live Pakistan–China friendship!
#UraanPakistan #PakistanInSpace #Shenzhou24 #CPEC @CathayPak @betterpakistan @PakinChina_ @CPEC_Official @Echinanews @dawn_com @etribune @RadioPakistan @PTVNewsOfficial @XHNews @MFA_China @ForeignOfficePk @CGTNOfficial
3
164
چین کے جیوچوان خلائی مرکز سے پاکستان کے لیے فخر، امید اور نئی اُڑان کی ایک یادگار تصویر۔ 🇵🇰🇨🇳
وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے پاکستان کے پہلے خلا نورد محمد ذیشان علی سے خصوصی ملاقات کی، جو شین ژو۔24 مشن کے ذریعے تاریخ رقم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ دوسرے پاکستانی خلا نورد خرم داؤد بھی موجود تھے، جنہوں نے کامیابی سے اپنی تربیت مکمل کی ہے۔
یہ محض خلا کی جانب ایک سفر نہیں، بلکہ پاکستان کے نوجوانوں کے خوابوں، سائنسی صلاحیت اور روشن مستقبل کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ پوری قوم کی دعائیں محمد ذیشان علی اور اس تاریخی مشن کے ساتھ ہیں۔
آج علامہ اقبال کے وہ الفاظ، جو محمد ذیشان علی نے دنیا کے سامنے پڑھے، ایک نئے قومی عزم کے ساتھ ہمارے دلوں میں گونج رہے ہیں؎
تو شاہیں ہے، پرواز ہے کام تیرا
ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں
پاکستان زندہ باد!
پاک چین دوستی پائندہ باد!
#UraanPakistan #Shenzhou24 #PakistanInSpace #CPEC
M/o Planning, Development and Special Initiatives retweeted
چین کے جیوچوان خلائی مرکز میں پاکستان کے پہلے خلا نورد محمد ذیشان علی کے ساتھ یہ لمحہ میرے لیے اور پوری پاکستانی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ مشن پہ روانگی سے پہلے پاکستانی وفد سے ان کی خصوصی ملاقات کروائی گئی۔ ان کے ہمراہ دوسرے خلانورد خرم داؤد بھی تھے جنہوں نے کامیابی سے ٹریننگ مکمل کی۔ وہ شینژو۔۲۴ مشن پر پاکستان کے پہلے خلا نورد کی حیثیت سے روانگی کی تیاری کر رہے ہیں۔ پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
میرے عزیز نوجوانو! اس تصویر میں ذیشان علی کو دیکھو اور ایک لمحے کے لیے خود کو اس خلائی لباس میں تصور کرو۔ آج کلاس میں پوچھا گیا ایک سوال، ناکامی کے بعد دوبارہ کیا گیا ایک تجربہ، اور کسی ہنر میں مہارت حاصل کرنے کی لگن آپ کو وہاں تک لے جا سکتی ہے جہاں پہنچنے کا آپ نے صرف خواب دیکھا ہو۔
آج اقبال کے یہ الفاظ جنہیں ذیشان علی نے پوری دنیا کے سامنے پڑھا ایک نئے عزم کے ساتھ ہمارے دلوں میں گونج رہے ہیں؎
تو شاہیں ہے، پرواز ہے کام تیرا
ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں
پاکستان زندہ باد! پاک چین دوستی زندہ باد!
#اڑان_پاکستان #UraanPakistan #Shenzhou24
#CPEC @CathayPak
A proud moment for Pakistan. 🇵🇰
Pakistani astronaut Muhammad Zeeshan Ali took the stage at the astronauts' media briefing in China.
Federal Minister Prof. Ahsan Iqbal witnessed the proud moment, a reminder of the early work to lay the foundations for Pakistan's ambitions in space science.
To the young Pakistanis watching: there is a place for you in our space programme.
With knowledge, innovation and perseverance, the sky is your launching pad.
#SUPARCO #PakistanInSpace #UraanPakistan #SpaceExploration
5
547
M/o Planning, Development and Special Initiatives retweeted
Congrats! Pakistani astronaut Zeeshan Ali selected to be one of three crew of Shenzhou-24, first ever international astronaut to be part of a manned space mission and he will be first ever visitor to Chinese Space Station marking the trust and iron brotherhood between Pakistan and China. Lift off takes place tomorrow. I want to honour both of our astronauts, Muhammad Zeeshan Ali and Khurram Daud selected for final training. They were chosen from among Pakistan's finest pilots and scientists. They trained in centrifuges and simulators, in emergency drills and in a new language. Both performed exceptionally well in training. Though Zeeshan Ali will fly tomorrow both have already made Pakistan proud.
Pak-China Friendship Zindabad.🇵🇰🇨🇳
M/o Planning, Development and Special Initiatives retweeted
At the Astronauts Media Briefing — filled with immense pride and excitement as I witness history in the making.
Watching our astronaut, Muhammad Zeeshan Ali take center stage is a deeply moving moment. We had dared to dream big and laid the foundational blocks for Pakistan’s space and science ambitions. Today, seeing those dreams take flight and come true right before our eyes reaffirms that no frontier is beyond our reach when a nation commits to knowledge, innovation, and perseverance.
The sky is no longer our limit—it is our launching pad.
#SUPARCO #PakistanInSpace #UraanPakistan #HistoryInTheMaking #SpaceExploration #ScienceAndTechnology #ProudMoment
پاکستان کے نوجوان جنریشن 47، ورژن 2.0 ہیں۔ 1947 کی نسل نے پاکستان بنایا تھا؛ آپ کی نسل طے کرے گی کہ 2047 کا پاکستان کیسا ہوگا۔”
یونیورسٹی آف شکاگو میں پاکستانی طلبہ کے زیرِ اہتمام پاکستان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے نوجوانوں کو پاکستان کی صد سالہ منزل کا معمار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کی سوچ، امنگیں اور عملی فیصلے ملک کے مستقبل کی سمت متعین کریں گے۔
وفاقی وزیر نے امریکا میں مقیم پاکستانی طلبہ کی وطن سے وابستگی کو سراہا اور سمٹ سے سامنے آنے والی سفارشات پر عمل کے لیے حکومت کی بھرپور کوششوں کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ایسی مضبوط بنیاد فراہم کرنا ہوگی جس سے وہ پاکستان کو 2047 تک تین ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے سفر کو آگے بڑھا سکیں۔
پاکستان سمٹ: شیپنگ پاکستانز 2047 روڈمیپ، یونیورسٹی آف شکاگو
76
تعلیم، صحت اور آبادی کے اشاریوں میں بہتری کے بغیر پائیدار معاشی ترقی ممکن نہیں۔ یونیورسٹی آف شکاگو میں پاکستان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے اڑان پاکستان کے پانچویں ستون، مساوات، اخلاقیات اور بااختیار بنانے کو پروگرام کا سب سے اہم حصہ قرار دیا۔
❗️پاکستان کی شرحِ خواندگی تقریباً 63 فیصد ہے، جسے ترقی کی ضروریات کے پیشِ نظر کم از کم 90 فیصد تک پہنچانا ہوگا۔
❗️بچوں کی نشوونما میں رکاوٹ اور آبادی میں اضافے کی شرح بھی فوری توجہ مانگتی ہے۔
❗️گزشتہ مردم شماری کے مطابق آبادی میں اضافے کی شرح 2.4 سے بڑھ کر 2.55 فیصد ہو گئی۔
📌وزیراعظم نے قومی آبادی کونسل اور اس کی انتظامی کمیٹی قائم کی ہے۔
📌وفاقی حکومت صوبوں کو ساتھ لے کر تعلیم، صحت اور آبادی سے متعلق ان مسائل پر پیش رفت کے لیے کام کر رہی ہے۔
📌2047 تک پائیدار ترقی کی بنیاد انسانوں پر سرمایہ کاری سے ہی مضبوط ہوگی۔
پاکستان کے 2047 کے ترقیاتی لائحۂ عمل پر پینل مباحثہ، پاکستان سمٹ، یونیورسٹی آف شکاگو
1
63


















