Amanullah Baloch (@no_tec85286) header
Amanullah Baloch (@no_tec85286) profile picture

b y c Karkon amanullah Baloch amanullah Baloch leader doctor sabia Baloch @SabihaBaloch_

Balochistan
Joined April 2025
ماشاءاللہ بازوش منی بانوکیں دھتر ڈاکٹر صبیحہ شمئے جہدا ھزارآں سلام انت شمئے دوژمنء اللہ تباہ ء برباد بکنات اللهم آمين @SabihaBaloch_
5
30
1
172
13,338
Amanullah Baloch retweeted
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا حوصلہ، صبر اور استقامت اس بات کی گواہی ہے کہ مضبوط ارادوں کو آزمائشیں کبھی شکست نہیں دے سکتیں۔ حالات چاہے کتنے ہی کٹھن کیوں نہ ہوں، وہ اپنے عزم پر ڈٹی ہوئی ہیں۔ سلام ہے اس حوصلے کو، جو مشکل ترین وقت میں بھی امید کا چراغ بجھنے نہیں دیتا۔ 🥀✊❤️
2
14
75
980
Amanullah Baloch retweeted
بلوچستان میں شاید ہی کوئی دن ایسا گزرتا ہو جب اس کی خونی شاہراہوں پر حادثات اور انسانی جانوں کے ضیاع کی خبریں سامنے نہ آتی ہوں۔ کوئی شاہراہ محفوظ نہیں اور کوئی مسافر اپنی منزل تک بحفاظت پہنچنے کی ضمانت نہیں رکھتا۔ اس خونی شاہراہوں پر پر ہونے والے حادثات ایک مسلسل انسانی المیے کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ آج مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچ کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں بھڑکنے والی آگ نے خواتین، بچوں اور مردوں سمیت متعدد مسافروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس حادثے میں متعدد افراد کی ہلاکت اور جھلسنے سے کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ آگ میں جھلس کر تباہ ہونے والی یہ مسافر کوچ محض ایک حادثہ نہیں بلکہ کئی جانوں کا ضیاع اور اپنے پیچھے کئی خاندانوں کے لیے ناقابلِ تلافی صدمے، اور تکالیف چھوڑ چکی ہے۔ بلوچستان ایک ایسی سرزمین ہے جس کے ساحل، وسائل اور جغرافیائی اہمیت پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔ اس کے ساحلوں اور وسائل کی فروخت اور بولیاں لگائی جا رہی ہیں، مگر اس سرزمین کے اصل وارث، اس کے عوام، آج بھی بنیادی انسانی سہولیات اور اپنی جانوں کے تحفظ سے محروم ہیں۔ یہاں کے وسائل سے مستفید ہونے والے حکمرانوں اور نمائندوں کی ترجیحات میں عوام کی زندگی، فلاح اور تحفظ کہیں دکھائی نہیں دیتے۔ بلوچستان کی خونی شاہراہیں چاہے کوئٹہ کراچی شاہراہ ہو یا کراچی تربت پر ہونے والی مسلسل اموات حکومتی غفلت اور عوامی ضروریات سے لاتعلقی کی ایک واضح مثال ہیں۔ ناقص ٹریفک نظام، قوانین پر عمل درآمد کا فقدان، غیر محفوظ سفری انتظامات اور دہائیوں سے برقرار سنگل ٹریک شاہراہیں ان حادثات کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔ ریکوڈک سیندک اور سوئی گیس اور دیگر بلوچستان کے زخائر جنہوں نے دیگر صوبوں کو موٹروے اور نجانے کیا کیا دیا مگر بلوچ عوام کی تقدیر نہیں بدل سکے، وہ گوادر جسے سی پیک کے نام پر اربوں میں بیچنے والی حکومت، بلوچستان کے ان شاہراہوں کو سنگل ٹریک سے ڈبل ٹریک بنانے اور عوام کے سفر کو محفوظ بنانے جیسے بنیادی اقدامات بھی نہیں کر سکے۔ ایک طرف بلوچستان حکومت کے روزانہ بلند و بانگ دعوائے ترقی ہیں، دوسری طرف زمینی حقائق ان دعوؤں کی حقیقت آشکار کر رہے ہیں جہاں کے لوگ محفوظ سفر جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہوں، جہاں ہر روز خاندان اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھانے پر مجبور ہوں۔ اس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا تصور ہی دل دہلا دینے والا ہے۔ اس سانحے سے متاثر ہونے والے تمام خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
6
43
1
174
2,975
کچھ آوازیں حالات کے سامنے خاموش نہیں ہوتیں بلکہ تاریخ کے سینے پر اپنے حوصلے کی داستان لکھتی ہیں ماہ رنگ بلوچ کی جدوجہد ثابت قدمی اور جرات اس بات کی یاد دہانی ہے کہ سچ کے راستے پر چلنے والوں کے قدم آسانی سے نہیں ڈگمگاتے حوصلے قید نہیں ہوتے اور آوازیں دبانے سے تاریخ خاموش نہیں ہوتی
2
3
42
342
بلوچ لمہ غاتہ خڑینک و چیہانٹ آک اسل است آن ہمپسہ۰ہر لمہ اینو تینا لال ئس گوہانے۰ہمو لال ہرادے لمہ تینا خمب ئٹ مہر ئنا لولی تس ئکہ ولے اینو ہمو لمہ نا لال ریاست نا ٹارچرسیل آتیٹی دژمن نا ٹارچر تے سہنگ ء۰نظر مری آتون اوار مچ بلوچ بیگواہ تیکن توار ارفبو،مزاحمت کبو #ReleaseNazarMarri
14
3
26
849
Amanullah Baloch retweeted
4 مہینے گزرگئے مگرایک ماں کی نظریں آج بھی دروازےپرلگی ہیں ایک باپ کی امیدآج بھی زندہ ہےاورایک بہن ہر روز اپنےبھائی کی خیریت کی دعا کرتی ہےلوگوں کیلئے یہ صرف 4 مہینے ہیں مگر ہمارے لیےہر دن ایک قیامت سے کم نہیں،ہمیں صرف اپنا آصف بحفاظت واپس چاہیے💔 "سارہ بلوچ" #ReleaseAsifBaloch
2
26
3
61
2,389
Amanullah Baloch retweeted
محترم مطیع اللہ جان صاحب! السلام علیکم! ہم آپ کی توجہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سلمان بلوچ کی چار سالہ جبری گمشدگی کے ایک نہایت اہم انسانی حقوق کے معاملے کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں۔ سلمان بلوچ کو 13 نومبر 2022 کو کوئٹہ سے مبینہ طور پر جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔ اس واقعے کو چار سال گزر چکے ہیں، لیکن تاحال ان کے خاندان کو ان کی موجودگی، خیریت اور قانونی حیثیت کے بارے میں کوئی تسلی بخش معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ چار سال سے ایک خاندان اپنے پیارے کی واپسی کا منتظر ہے۔ ایک ماں اپنے بیٹے کی راہ دیکھ رہی ہے، بہنیں اپنے بھائی کی خیریت جاننے کے لیے بے چین ہیں، مگر ان کے سوالات کا جواب دینے والا کوئی نہیں۔ مطیع اللہ جان صاحب! آپ نے انسانی حقوق، آزادیٔ صحافت اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف حساس معاملات پر صحافتی سطح پر آواز اٹھائی ہے۔ اسی امید کے ساتھ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ سلمان بلوچ کے معاملے کو بھی اپنی صحافتی توجہ کا حصہ بنائیں۔ ہماری آپ سے گزارش ہے کہ: 1. سلمان بلوچ کی چار سالہ گمشدگی کو اپنے صحافتی پلیٹ فارم پر اجاگر کریں۔ 2. ان کے اہلِ خانہ کا مؤقف اور چار سالہ جدوجہد عوام تک پہنچائیں۔ 3. متعلقہ حکام سے سلمان بلوچ کی موجودگی اور خیریت کے بارے میں سوال اٹھائیں۔ 4. اس معاملے پر صحافتی تحقیقات اور خصوصی رپورٹنگ کے ذریعے حقائق سامنے لانے میں کردار ادا کریں۔ ہماری یہ اپیل کسی سیاسی مفاد کے لیے نہیں، بلکہ ایک خاندان کے اس بنیادی انسانی مطالبے کے لیے ہے کہ انہیں اپنے پیارے کے بارے میں سچ بتایا جائے۔ چار سال کا طویل انتظار، ہزاروں بے جواب سوالات، اور ایک ہی مطالبہ: سلمان بلوچ کو بازیاب کیا جائے اور ان کے خاندان کو ان کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ امید ہے آپ اس خاندان کی آواز بنیں گے اور اس انسانی مسئلے کو اپنی صحافتی توجہ دیں گے۔ احترام کے ساتھ، سعدیہ بلوچ بہنِ سلمان بلوچ #ReleaseSalmanBaloch @Matiullahjan919
13
1
28
654
Amanullah Baloch retweeted
سلمان بلوچ کی جبری گمشدگی کو 4 سال مکمل ہوچکے ہیں ایک نوجوان جسکو گزشتہ چار سالوں سے ازیت گاہوں میں رکھا گیا ہے ایک نوعمر سے اس ریاست کو ایسا کونسا خطرہ تھا جسے نہ عدالت میں پیش کیا گیا ہے نہ منظر عام پر لایا جارہا ہے اگر یہ جبر نہیں ہے تو جبر کسے کہتے ہیں بلکہ یہ بربریت ہے
2
31
8
69
2,909
Amanullah Baloch retweeted
Dear @MaryLawlorhrds, could you help bring attention to Salman Baloch's disappearance? His family has been waiting for answers since November 2023. Every missing person's case deserves attention, transparency and accountability. #ReleaseSalmanBaloch
1
42
5
121
2,922
Amanullah Baloch retweeted
Replying to @AsadAToor
@AsadAToor بھائ میرا نام سعدیہ بلوچ ہے۔ میں سلمان بلوچ کی بہن ہوں۔ میں آج آپ سے ایک ایسے دکھ اور کرب کے ساتھ مخاطب ہوں جسے شاید الفاظ میں مکمل طور پر بیان کرنا ممکن نہیں۔ میرا بھائی سلمان بلوچ گزشتہ تین برس سے لاپتہ ہے۔ 13 نومبر 2023 کو اسے کوئٹہ کے ہزار گنجی ٹاؤن سے مبینہ طور پر پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔ اس دن سے ہمارا خاندان ایک ایسی اذیت ناک غیر یقینی صورت حال میں زندگی گزار رہا ہے جس کا اختتام ہمیں دکھائی نہیں دیتا۔ سلمان خضدار کا رہائشی اور ایک متوسط طبقے کے خاندان سے تعلق رکھنے والا نوجوان تھا۔ وہ انگریزی ادب کا طالب علم تھا۔ اس کے بھی دوسرے نوجوانوں کی طرح خواب، خواہشات اور مستقبل کے منصوبے تھے۔ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتا تھا، زندگی میں آگے بڑھنا چاہتا تھا۔ لیکن اس کی گمشدگی نے نہ صرف اس کی زندگی بلکہ ہمارے پورے خاندان کی زندگی کو ایک مسلسل انتظار میں تبدیل کر دیا ہے۔ ایک بہن کے لیے اس سے بڑی اذیت کیا ہو سکتی ہے کہ اسے اپنے بھائی کی موجودگی یا عدم موجودگی تک کا یقین نہ ہو؟ ہم نہیں جانتے کہ وہ کہاں ہے، کس حال میں ہے، اسے کن حالات کا سامنا ہے۔ ہر گزرتا دن ہمارے لیے نئے سوالات لے کر آتا ہے۔ میری والدہ کی آنکھیں آج بھی اپنے بیٹے کی واپسی کی منتظر ہیں۔ گھر کا ہر فرد اس امید سے جڑا ہوا ہے کہ شاید کسی دن سلمان دروازے پر @AsadAToor صاحب، آپ صحافت سے وابستہ ہیں اور بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے معاملے کو بھی اپنے صحافتی کام میں جگہ دیتے رہے ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ آپ سلمان بلوچ کے معاملے کو بھی اپنی توجہ اور صحافتی کوریج کا حصہ بنائیں۔ ہماری آواز ان لوگوں تک پہنچانے میں مدد کریں جو شاید ہماری فریاد سننے کے لیے تیار نہیں۔ یہ محض ایک فرد کی گمشدگی کا معاملہ نہیں بلکہ ایک خاندان کے بنیادی انسانی حقوق، ایک ماں کی بے بسی اور ایک بہن کی برسوں پر محیط جدوجہد کا معاملہ ہے۔ کسی بھی شہری کے خلاف کوئی الزام ہو تو اس کا فیصلہ عدالت میں ہونا چاہیے۔ خاندان کو اپنے پیارے کی موجودگی، سلامتی اور قانونی حیثیت سے آگاہ ہونا چاہیے۔ میں آج بھی اپنے بھائی کی واپسی کی امید رکھتی ہوں۔ میری جدوجہد کسی سیاسی نعرے یا ذاتی مفاد کے لیے نہیں، بلکہ اپنے بھائی کو زندہ اور سلامت دیکھنے کی خواہش کے لیے ہے۔ **سلمان بلوچ کو منظرعام پر لایا جائے۔ ہمیں اپنے بھائی کی خیریت اور سلامتی کے بارے میں جواب چاہیے۔** #ReleaseSalmanBaloch @AsadAToor
4
53
4
137
12,953
Amanullah Baloch retweeted
سلمان بلوچ گذشتہ چار سالوں پاکستانی سیکورٹی اداروں کے حراست میں ہے اور چار سالوں تک ریاست اسے کسی عدالت میں پیش نا کر سکی نا کوئی نام نہاد کمیشن اس پر پیش رفت کرسکی ہے۔ سلمان بلوچ کے لئے کل ہونے والے کیمپئن میں شامل ہوکر انکی آواز بنیں۔ #ReleaseSalmanBaloch
بلوچستان میں جبری گمشدگیاں اور مارو، پھینکو کی پالیسی معمول بن چکی ہے۔ آئے روز ہمارے نوجوان لاپتہ کیے جاتے ہیں اور کچھ عرصے بعد اُن کی مسخ شدہ لاشیں ہمیں تحفے میں ملتی ہیں۔ افسوس کہ بلوچ نسل کشی پر دنیا اپنے مفادات کی خاطر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ #ReleaseSalmanBaloch
1
11
57
777
Amanullah Baloch retweeted
بلوچستان میں جبری گمشدگیاں اور مارو، پھینکو کی پالیسی معمول بن چکی ہے۔ آئے روز ہمارے نوجوان لاپتہ کیے جاتے ہیں اور کچھ عرصے بعد اُن کی مسخ شدہ لاشیں ہمیں تحفے میں ملتی ہیں۔ افسوس کہ بلوچ نسل کشی پر دنیا اپنے مفادات کی خاطر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ #ReleaseSalmanBaloch
32
3
117
22,732
Amanullah Baloch retweeted
چار سال گزر گئے مگر سلمان بلوچ گھر نہیں لوٹا۔۔۔ میرے کزن سلمان بلوچ کی جبری گمشدگی کو چار سال مکمل ہونے پر کل اس کی بازیابی کے لیے سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائے گی۔ میں سب سے اس مہم میں شرکت کی اپیل کرتی ہوں۔ ہیش ٹیگ: #ReleaseSalmanBaloch
3
106
13
292
7,506
اگر پوری دنیا بھی تمہارے خلاف ا جائے تو اس سے پہلے میرا سامنا کرنا ہوگا
2
14
321
اللہ کی مدد سے ہم پریشانیوں سے خوفزدہ نہیں ہیں یقینا اللہ ہی بہترین صلہ دینے والا ہے♥️
8
51
671
Amanullah Baloch retweeted
السلام علیکم! بلوچ راج میں سعدیہ بلوچ جبری لاپتہ سلمان بلوچ کی بہن ہوں، آج میں آپ تمام باشعور انسانوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں، سیاسی و سماجی حلقوں اور بلوچ قوم سے اپیل کرتی ہوں کہ 14 نومبر کو میرے بھائی سلمان بلوچ کی جبری گمشدگی کے چار سال مکمل ہونے پر ہمارے ساتھ آواز بلند کریں۔ سلمان بلوچ کو 13 نومبر 2022 کو کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔ چار سال گزرنے کے باوجود ہمیں ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ ایک بہن کے لیے اپنے بھائی کی جدائی اور اس کی زندگی کے بارے میں مسلسل بے خبری کس قدر اذیت ناک ہے، اسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ ان چار برسوں میں ہم نے ہر دروازے پر دستک دی، ہر فورم پر آواز اٹھائی اور اپنے پیارے کی بحفاظت واپسی کے لیے مسلسل جدوجہد کی، لیکن ہماری انتظار کی گھڑیاں ختم نہیں ہوئیں۔ میں آپ سب سے اپیل کرتی ہوں کہ 14 نومبر کو رات 8 بجے سے 12 بجے تک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر ہمارے خاندان کی جانب سے منعقد کی جانے والی مہم میں بھرپور شرکت کریں۔ اپنی پوسٹس، ٹویٹس اور آواز کے ذریعے سلمان بلوچ کی جبری گمشدگی کو اجاگر کریں اور ان کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کریں۔ ہماری یہ جدوجہد صرف سلمان کی بازیابی کے لیے نہیں بلکہ ان تمام خاندانوں کے لیے بھی ہے جو اپنے پیاروں کی واپسی کے منتظر ہیں۔ آئیے، ہماری آواز بنیں، سلمان بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ کرنے کے لئے یہ ہیش ٹیگز استعمال کریں۔ #ReleaseSalmanBaloch #EndEnforcedDisappearances آپ سب کی شرکت اور حمایت ہمارے لیے امید اور حوصلے کا باعث ہوگی۔ شکریہ۔
12
123
9
435
25,788
2/2 Their hearts are still waiting, their eyes are still searching, and their hope is still alive. They deserve answers, justice, and his safe return. Time is passing, but their pain remains unchanged. #ReleaseDadShahBaloch #ReleaseDaadShahBaloch @BalochV4Justice
1
11
25
381
Amanullah Baloch retweeted
چار سال بیت گئے، مگر سلمان بلوچ کا انتظار آج بھی ختم نہیں ہوا! 13 نومبر کو سلمان بلوچ کی جبری گمشدگی کو چار سال مکمل ہو رہے ہیں۔ چار سال ایک خاندان کے کرب، بے یقینی اور مسلسل انتظار کے۔ چار سال سے ایک سوال جواب کا منتظر ہے: سلمان بلوچ کہاں ہیں؟ ان چار برسوں میں وقت گزرتا رہا، مگر اہلِ خانہ کی امید اور اپنے پیارے کی واپسی کا انتظار آج بھی برقرار ہے۔ ہم سلمان بلوچ کو فراموش نہیں ہونے دیں گے اور ان کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ مسلسل بلند کرتے رہیں گے۔ اسی مناسبت سے 14 نومبر 2026 کو سلمان بلوچ کے اہلِ خانہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک آن لائن مہم چلائی جائے گی۔ تمام انسان دوست افراد، وکلا، طلبا، صحافیوں اور قوم دوست احباب سے اپیل ہے کہ اس مہم میں بھرپور شرکت کریں۔ اپنی تحریروں، ٹویٹس اور پوسٹس کے ذریعے سلمان بلوچ کی آواز بنیں اور ان کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ دنیا تک پہنچائیں۔ **چار سال گزر گئے، مگر ہمارا سوال آج بھی وہی ہے: سلمان بلوچ کہاں ہیں؟** تاریخ: 14 نومبر 2026 وقت: شام 8:30 بجے سے رات 12:00 بجے تک پلیٹ فارم: X (Twitter) #ReleaseSalmanBaloch #EndEnforcedDisappearances
1
45
3
96
1,569
Amanullah Baloch retweeted
سلمان بلوچ کی جبری گمشدگی کے چار سال محض انتظار کے چار سال نہیں، بلکہ ہمارے لیے درد، اذیت اور انصاف کی مسلسل جدوجہد کی داستان ہیں۔ چار برس گزرنے کے باوجود ہمارا عزم کمزور نہیں پڑا، ہماری آواز خاموش نہیں ہوئی اور ہمارا مطالبہ آج بھی وہی ہے: ہمارے بھائی سلمان بلوچ کو بحفاظت بازیاب کیا جائے۔ سلمان بلوچ کی جبری گمشدگی کے چار سال مکمل ہونے پر 14 نومبر 2026 کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک آن لائن مہم چلائی جائے گی۔ ہم تمام انسان دوست افراد، سیاسی و سماجی کارکنوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں اور سلمان کی بازیابی کے مطالبے کو مؤثر انداز میں بلند کریں۔ ہم اپنے بھائی سلمان کی بازیابی تک اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ #ReleaseSalmanBaloch
2
42
70
1,164
Amanullah Baloch retweeted
چھار سال ئنا بے تُغی ، چھار سال ئنا تنیائی ، چھار سال ئنا آڑسندہ ، چھار سال ئنا ودار ، چھار سال ئنا قیز و بند ، چھار سال ئنا دڑد و تکلیف ، چھار سال ئنا تارمہ غا کوٹی ۔۔۔ سلمان نا اذیت سگنگ و بیوسی اسہ اِرا لوز ئٹ درشان مننگ کپسہ ، نن ہر ساعت نا آہ و زاری تے تینا تکلیف آتے دا ریاست و اونا کارندہ آتیا ہچبر بشخپنہ ، دا جہان متو ایلو ٹی نن نا لخ ئٹ ہلون تینا اذیت دڑد و تکلیف آتا حساب ہلون ۔ کنا ایلم ءِ آجو کننگے ۔ #ReleaseSalmanBaloch #EnforcedDisappearances
29
7
62
1,556