𒈞ارشدجاوید𒈞 retweeted
🚨 ✍️ پہلے روسی وزیر خارجہ ایمرجنسی دورے پر تہران آیا۔ پھر پاکستانی آرمی چیف نے ایک فوری وزٹ کیا۔ درمیان میں اماراتی حکمرانوں کے جہاز بے دو پھیرے تہران کے لگائے۔ اور کچھ دیر پہلے قطری وفد ایک ارجنٹ دورے پر تہران پہنچا۔
یہ سب جنگ روکنے کی آخری کوششیں ہیں جو کامیاب ہوتی دکھائی نہيں دے رہیں۔ ایران نے مذاکرات کی سات کڑی شرائط رکھی ہیں جو امریکہ بے قبول نہيں کیں۔
ایران کے ہمسایہ عرب ممالک درست طور پر پریشان ہیں۔ جنگ کی صورت میں ان کا دفاع امریکہ نہیں کر پائے گا۔ امریکہ صرف اسرائیل کا دفاع کرنے کی کوشش کرے گا۔
جنگ کا یہ راؤنڈ فیصلہ کن ہوگا۔ اس میں فاتح کا تعین ہوگا۔ پھر فاتح کی شرائط پر مفتوح سے مذاکرات ہوں گے۔ امریکہ جنگ ہارا تو خطے کی چودھراہٹ ایران کے سپرد کر کے نکل جائے گا۔ اگر خدانخواستہ جیتا تو عربوں کو اسرائیل کے حوالے کر کے نکل جائے گا۔ دونوں صورتوں میں اب امریکہ اس خطے سے نکلتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔
اگلے چند ہفتوں اور مہینوں میں مشرق وسطی کی تقدیر کا فیصلہ ہوجائے گا۔
𒈞ارشدجاوید𒈞 retweeted
انڈین کومیڈی اداکار جونی لیور کا یہ کلپ اگر آپ نے نہیں دیکھا تو سمجھو بہت کچھ مس کردیا😂
خاص کر آخر میں بہت فنی ہے🤣
مذاق مذاق میں اس میں ایک سبق ہے
ضروری نہیں ہوتا آپکو وفاداری کے بدلے وفاداری ملے
ضروری نہیں آپ جس پہ اعتماد اور بھروسہ کریں وہ آپکا مان بھی رکھ لے۔
𒈞ارشدجاوید𒈞 retweeted
سر کے نئے بال کیسے اگائیں؟ انتہائی آسان گھریلو نسخہ
*♦️پیاز کا پانی بالوں کو سو فیصد دوبارہ اگاتا اور گرتے بالوں کو روکتا ہے… 👍*
*👈دوسرے طریقے اور مہنگے علاج چھوڑ کر ایک سے دو مہینے یہ آسان اور سستا گھریلو نسخہ آزمائیے، ان شاء الله مایوس نہیں ہوں گے ❤️*
𒈞ارشدجاوید𒈞 retweeted
اس آئل سے آپ اپنے سفید ہوتے بالوں کو کالا کر سکتے ہیں۔ بالوں کا قدرتی کالا رنگ بآسانی واپس لا سکتے ہیں 👇👇
𒈞ارشدجاوید𒈞 retweeted
Replying to @OfficialDGISPR
@OfficialDGISPR
سر ضمیر نہیں مانتا کہ اس بندے کو چھوڑ دیا جائے
یا بیوفائی کی جائے
سر، اسنے پاکستان سے کچھ نہیں کمایا
کوئی ایون فیلڈ نہیں بنایا
اسکے پاس جو کچھ تھا اسنے پاکستان میں لگایا
وہ باہر سے کما کر پاکستان لایا
ہم اسکے لیئے، وہ ہمارے لیئے کھڑا تھا، کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔
𒈞ارشدجاوید𒈞 retweeted
*قرآن نے ہمیں کچھ باتوں کو چھپانا کیوں سکھایا؟*
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
"یعقوب نے کہا: اے میرے بیٹے! اپنا خواب اپنے بھائیوں سے بیان نہ کرنا، ورنہ وہ تمہارے خلاف کوئی فریب کاری کریں گے۔"
1.... یعقوب علیہ السلام نے یہ نہیں فرمایا کہ "بیٹا! کسی پر بھروسا نہ کرنا"، اور نہ ہی یہ کہا کہ "سب لوگ تم سے حسد کرتے ہیں۔" بلکہ انہوں نے انسانی نفوس کی فطرت کو سمجھا، اپنے بچوں کی نفسیات کو جانا، اور یہ اندازہ لگایا کہ ایک مخصوص معلومات اگر ان تک پہنچی تو شاید ان کے اندر کوئی برائی بیدار کر دے۔ پھر فرمایا!
"بیشک شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے۔"
2... یہاں ایک عظیم سبق ہے:
حکمت یہ نہیں کہ آپ ہر بات ظاہر کر دیں، بلکہ حکمت یہ ہے کہ آپ کو معلوم ہو کہ کیا کہنا ہے؟ کس سے کہنا ہے؟ اور کب کہنا ہے؟
ہر دل اس قابل نہیں ہوتا کہ اس میں راز رکھے جائیں، ہر کان اس قابل نہیں ہوتا کہ وہ آپ کے خواب سنے، اور ہر آنکھ اس قابل نہیں ہوتی کہ وہ آپ کی نعمتوں کی تفصیلات دیکھے۔
ہو سکتا ہے کوئی شخص آپ سے محبت کرتا ہو، لیکن وہ آپ کو خود سے بہتر مقام پر نہ دیکھ سکتا ہو۔
ہو سکتا ہے وہ آپ کے قریب ہو، لیکن اندر ہی اندر آپ سے اپنا موازنہ کر رہا ہو۔
وہ آپ کی کامیابی پر مسکرا تو سکتا ہے، لیکن اندر سے اسے تکلیف ہو سکتی ہے؛ اس لیے نہیں کہ وہ برا ہے، بلکہ اس لیے کہ انسان بعض اوقات اپنے احساسِ کمتری اور موازنے کی کیفیت پر قابو نہیں پا سکتا۔
اسی لیے یعقوب علیہ السلام کی حکمت محض حسد کے خوف سے کہیں زیادہ گہری تھی؛ یہ معاملہ پیش آنے سے پہلے ہی نفوس کو پڑھ لینے کی بصیرت تھی۔
3... اپنے تعلقات میں سادہ لوح نہ بنیں:
حسنِ ظن کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ آپ ہر ایک کو اپنے منصوبوں، مال، حکمتِ عملی، گھریلو مسائل، میاں بیوی کے اختلافات، بچوں کے راز، اپنی خواہشات، خدشات اور کل کے ارادوں کے بارے میں بتاتے رہیں۔
اپنی خصوصیت اور راز داری برقرار رکھنا لوگوں کے بارے میں بدگمانی کرنا نہیں ہے۔ جس طرح اپنے گھر دروازہ بند کر لینا ہمیشہ کوئی بری بات نہیں ہوتی۔
4...ان دو باتوں میں بڑا فرق ہے:
"میں نہیں چاہتا کہ لوگ میرے بارے میں ہر بات جانیں۔" (یہ حکمت ہے)
"میں کسی پر بھروسا نہیں کرتا۔" (یہ نفسیاتی چوٹ یا ردِعمل ہو سکتا ہے)
4... یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کا واقعہ:
غور کریں، تمام مسئلے کی شروعات صرف ایک معلومات سے ہوئی۔ پھر وہ معلومات ایک موازنے میں بدل گئی:
"یقیناً یوسف اور اس کا بھائی ہمارے باپ کو ہم سے زیادہ پیارے ہیں، حالانکہ ہم ایک پورا گروہ ہیں۔"
پھر یہ موازنہ رشک و رقابت میں بدلا، اور رقابت شدید کینے اور حسد میں ڈھل گئی:
"یوسف کو قتل کر دو یا اسے کسی (نامعلوم) زمین میں پھینک دو۔"
پھر وہ حسد ایک سازش بن گیا، اور بالآخر یوسف علیہ السلام کنویں کی گہرائی میں پہنچا دیے گئے۔
5... یہاں تھم کر سوچنے کی ضرورت ہے:
ہماری زندگی میں کتنے مسائل صرف ایک موازنے سے شروع ہوئے؟
کتنے لوگوں نے بھائی سے اپنا موازنہ کر کے تعلقات خراب کر لیے؟
کتنی عورتوں کو دوسری کی نعمت دیکھ کر تکلیف ہوئی؟
کتنے مردوں کا دل دوست کی کامیابی پر تنگ ہوا؟
خطرناک بات صرف یہ نہیں کہ لوگ ہم سے حسد کریں، بلکہ اصل خطرہ یہ ہے کہ دوسروں کی نعمتیں دیکھ کر ہمارے اپنے دل خراب ہو جائیں۔
اسی لیے نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:
"آپس میں بغض نہ رکھو، حسد نہ کرو، ایک دوسرے سے پیٹھ نہ پھیرو، اور اللہ کے بندے اور بھائی بھائی بن کر رہو۔"
آپ ﷺ نے ان تمام بیماریوں کو ایک ساتھ بیان فرمایا، کیونکہ حسد اگر دل میں رہے اور اس کا علاج نہ ہو تو وہ بغض، تعلقات کی قطع تعلقی، غیبت اور ظلم میں بدل جاتا ہے۔
6... حسد کا علاج:
علاج صرف یہ نہیں کہ کہا جائے "اپنی نعمت چھپاؤ"، بلکہ یہ بھی ہے کہ "اپنے دل کو پاک کرو۔"
جب اپنے بھائی کے پاس کوئی نعمت دیکھیں تو کہیں: «اللہم بارک لہ، وارزقنی من فضلک»
(اے اللہ! اس میں برکت دے اور مجھے بھی اپنے فضل سے عطا فرما)۔ یہ نہ کہیں کہ "اسے کیوں دیا اور مجھے کیوں نہیں؟"
کیونکہ اللہ جب کسی کو دیتا ہے تو اس سے اس کے خزانے کم نہیں ہوتے:
(ترجمہ: "اور اللہ سے اس کے فضل کا سوال کرو۔")
7... راز داری کا تناسب :
یوسف علیہ السلام نے خواب چھپایا، لیکن اپنے والد سے نہیں چھپایا۔
قرآن نے یہ نہیں کہا کہ "کسی کو نہ بتاؤ"، بلکہ فرمایا: "اپنا خواب اپنے بھائیوں سے بیان نہ کرنا"۔ یعنی چھپانا بھی انتخابی تھا۔ جو قابلِ اعتماد تھے (والد)، ان سے بات کی، اور جن سے اندیشہ تھا، ان سے چھپایا۔
8... تعلقات کے دائرے (Circles of Life):
حکمت یہ سکھاتی ہے کہ زندگی میں دائرے ہونے چاہئیں:
عام لوگ: ان کے لیے صرف عام خبریں۔
صرف شناسا و دوست: ان کے لیے زندگی کا ایک مخصوص حصہ۔
قابلِ اعتماد لوگ: جو گہری باتیں سکت و ظرف کے ساتھ سن سکیں۔
👇
𒈞ارشدجاوید𒈞 retweeted
وہابیوں اور دیوبندیوں کی نحوست کیوجہ سے ایشیا میں کرامات کا سلسلہ بند ہوا آج سے چالیس پہلے تک یہ دونوں نہیں تھے تو برصغیر کرامات کا گڑھ تھا....
ماشاءاللہ کرامت چیک کریں..
𒈞ارشدجاوید𒈞 retweeted
ڈاکٹر شہبازگل کی پوسٹ کا خلاصہ یہ ہے کہ محمد بن سلمان سے یمن پر حملہ کروا کر، اسے تنہا چھوڑ کر ٹریپ کر لیا گیا ہے۔ اور دفاعی معاہدے والے بھی کسی کے آنکھ مارنے پر چپ سادھ گئے ہیں۔ اب محمد بن سلمان کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ اگر تسلیم کرے گا تو سب مل کر اسے بچا لیں گے ورنہ رگڑا لگنے دیں گے۔
بات قابل غور ہے۔ ٹریپ کرنے والی بات میں کافی وزن ہے۔ ڈیڑھ دو کلو وزن تو ہے۔ اور سب کا اچانک پیچھے ہٹ جانا بھی coordinated لگتا ہے۔
لیکن یمن پر حملہ سعودی عرب نے کیا کیوں تھا؟ اس کا جواب کیا ہے؟
اس کا جواب مل گیا تو دوسری باتیں سمجھ میں آ جائیں گی۔
𒈞ارشدجاوید𒈞 retweeted
کرکٹ کی دیڑھ دو سو سالہ تاریخ کا بہترین کیچ
میرا نہیں خیال آج تک کبھی ایسا کیچ کسی نے پکڑا ہو
ویلڈن 👏👏👏👏👏
𒈞ارشدجاوید𒈞 retweeted
*مخمصہ کسے کہتے ہیں؟ 😂*
ایک شاگرد اپنے استاد سے الجھ پڑا۔ اسے مخمصے کا مطلب سمجھ نہیں آیا تھا۔ استاد نے کافی تشریح کی، مگر شاگرد مطمئن نہ تھا۔ پھر استاد نے کہا: ’’میں تمہیں ایک واقعہ سناتا ہوں، شاید تمہیں مخمصے کی سمجھ آ جائے۔‘‘
’’ناظم آباد میں اے او کلینک کے سامنے والی سڑک پر ایک باپ اور اس کا بیٹا موٹر سائیکل پر جا رہے تھے۔ ان کے آگے ایک ٹرک تھا، جس میں فولادی چادریں لدی ہوئی تھیں۔ اچانک ٹرک سے ایک فولادی چادر اڑی اور سیدھی باپ بیٹے کی گردن پر آ لگی۔ دونوں کی گردن کٹ گئی۔ لوگ بھاگم بھاگ دونوں کے دھڑ اور کٹے ہوئے سر لے کر ڈاکٹر محمد علی شاہ کے پاس پہنچے۔ ڈاکٹر شاہ نے سات گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد کٹے ہوئے دونوں سر دھڑوں سے جوڑ دیے۔ دونوں زندہ بچ گئے۔
دو ماہ تک دونوں باپ بیٹا انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رہے۔ گھر والوں کو بھی ملنے کی اجازت نہیں تھی۔ دو ماہ بعد وہ گھر آئے تو ایک ہنگامہ مچ گیا۔ باپ کا سر بیٹے کے دھڑ پر اور بیٹے کا سر باپ کے دھڑ سے لگ گیا تھا۔‘‘
شاگرد منہ کھولے، بہت حیرت سے سن رہا تھا۔
’’گھڑمس پیدا ہو گیا کہ اب بیٹے کی بیوی شوہر کے دھڑ کے ساتھ کمرے میں رہے یا شوہر کے سر کے ساتھ؟ اگر وہ شوہر کے سر کے ساتھ رہتی ہے تو دھڑ تو سسر کا ہے، اب کیا ہوگا؟ ادھر یہ گھڑمس کہ ماں اگر شوہر کے سر کے ساتھ رہے تو دھڑ بیٹے کا ہے۔ اگر شوہر کے دھڑ کے ساتھ رہے گی تو سر تو اس کے بیٹے کا ہے۔
گھر کی صورتِ حال انتہائی کشیدہ تھی۔ بیٹا اپنی بیوی کا ہاتھ تھامنا چاہے تو وہ نیک بخت کہتی کہ مجھے ابا جان کے ہاتھوں سے شرم آتی ہے۔ سسر اگر اپنی بیوی کے پاس اس لیے نہیں پھٹکتے کہ بیٹے کے دھڑ اور ماں، یعنی ان کی بیوی، میں ابدی حرمت ہے۔
کہیں موٹر سائیکل پر جانا ہو تو ایک پریشانی کہ بہو شوہر کے دھڑ کے ساتھ بیٹھے یا سسر کے سر کے ساتھ؟ الغرض، ان کی زندگی اجیرن ہو گئی۔ تمام معمولات ٹھپ ہو گئے۔ ایسے میں کسی نے مشورہ دیا کہ یوں کیا جائے کہ دونوں اپنی اپنی منکوحہ کو طلاق دے دیں اور ازسرِ نو نکاح کریں، تاکہ دھڑ حلال ہو جائیں۔‘‘
شاگرد پوری توجہ سے سن رہا تھا اور بہت پریشان تھا کہ اب کیا ہوگا۔
’’تم اب بتاؤ کہ اگر لڑکے کی ماں طلاق لے تو کس سے لے؟ بیٹے کے دھڑ سے یا شوہر کے سر سے؟
ادھر بہو کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے۔ شوہر کے سر سے طلاق لے یا سسر کے دھڑ سے؟
اب تم بتاؤ کہ کیا کیا جائے؟‘‘
شاگرد بولا:
’’استاد جی... میرا تو دماغ بند ہو گیا ہے۔ مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کیا جائے!‘‘
استاد گویا ہوئے:
’’بیٹا... بس یہ جو تمہاری کیفیت ہے نا، اسے ہی مخمصہ کہتے ہیں۔‘‘
😂😂
-----
حکومتِ پاکستان بھی انہی حالات کا شکار ہے۔ اس کا سر *جمہوری* کا اور دھڑ *اسٹیبلشمنٹ* کا لگا ہے۔ سر الگ کریں تو مصیبت، دھڑ الگ کریں تو مصیبت۔ گویا موجودہ صورتِ حال مخمصے کا شکار ہو گئی ہے۔
𒈞ارشدجاوید𒈞 retweeted
وقتاً فوقتاً کھڑا ہوتا رہا ہے،
اور پھر شدید طریقے سے کھڑا ہوگیا ہے
کیا بات ہے کہ یہ کھڑا ہوتا ہے پھر رہ جاتا ہے
کھڑا ہوتا ہے پھر رہ جاتا ہے
کھڑا کیوں ہوتا ہے اور کون اسکو کھڑا کرتا ہے
تو کیا اسمیں کوئی صداقت بھی ہے
جان ہے اسمیں، پانی ہے اسمیں یا نہیں!
یہ ہو کیا رہا ہے یہاں 🤦
𒈞ارشدجاوید𒈞 retweeted
ڈیڑھ گھنٹہ ہو گیا جنازہ رکھا لیکن کوئی جنازہ پڑھانے نہیں آیا امام کہتا ہے کہ میرے پاس ٹائم نہیں دوسرا کہتا کہ میں ربیع الاول کی محفل میں ہوں....
پیسے نے انسانیت ہی ختم کر دی ہے..
𒈞ارشدجاوید𒈞 retweeted
نیپال اور چین کے سرحدی علاقے میں آنے والی سیلابی ریلی اور لینڈ سلائڈنگ نے لوگ زندہ دفن کر دیے شہر نقشے سے مٹ گئے انسان فطرت کے آگے کچھ نہیں ہیں۔
سیکنڈوں میں برفانی تودہ ہر چیز کو بہا لے گیا، جس سے پورے گاؤں غائب ہو گئے۔ ہزاروں لوگ مر چکے ہیں اور ہزاروں لاپتہ ہیں۔
𒈞ارشدجاوید𒈞 retweeted
کل ایک ٹویٹ دیکھی کہ آپ یہ نہیں کرتے نا کریں وہ نہیں کرتے نا کریں مگر جو کرتے ہیں انکو کرتے دیں۔۔۔
میرے نزدیک ایسی خاموشی دین کا کمزور ترین درجہ ہے۔۔۔۔
ہم نے اپنے بڑوں کو اسدن اپنے نبی ﷺ کی رحلت کے دن کے طور پر مناتے اور بس کثرت سے اس ماہ میں درود شریف کا اہتمام کرتے ہی دیکھا۔


















