𝓱𝓸𝓷𝓮𝔂 𝓫𝓮𝓮 retweeted
مت کھپیں ، ہر کوئی اپنی رائے دینے میں آزاد ہے جیٹھ دیور بھابھی یہ سب نامحرم رشتے ہیں نہ کوئی پرائیویسی نہ کوئی پردہ ، نہائیت بیہودہ کلچر ہے بیوی کا یہ حق ہے کہ اسے الگ رہائش دی جائے جہاں اس کا مال، اور پردہ محفوظ رہے، خصوصاً جب سسرال میں بے پردگی، طنز یا مداخلت کا اندیشہ ہو۔
Replying to @Sananjatt
خیر آپ ایک خوبصورت سسٹم کو غلط نہیں کہہ سکتے
سائیکالوجی نیوکلیر فیملی سسٹم کو ڈس کرج کرتی ہے
بچوں کی سوشل لرننگ اور ریلشن شپ لرننگ ختم ہو جاتی ہے
فیملی میں اگر محبت اور احترام کے ساتھ رہا جائے تو بہت سے فوائد ہیں
دوسرا میں اس بحث میں کھل آئی مزید نہیں کھپ سکتی
𝓱𝓸𝓷𝓮𝔂 𝓫𝓮𝓮 retweeted
سوشل میڈیا پر شہرت اور مال کمانے کی غرض سےبنائی ویڈیوز قوم کی تعلیم اور شعور کا پتہ دیتی ہیں
پاکستان میں شاید ہی سوشل میڈیا کیلئےویڈیوز بنانےوالےمعاشرےکی بہتری یا تعلیمی یا اخلاقی اقدار بہتر کرنے کیلئے ویڈیو بناتا ہوا
زیادہ تر لُچر پن، اخلاق باختگی اور میراثیت پر مبنی ویڈیو بناتے
𝓱𝓸𝓷𝓮𝔂 𝓫𝓮𝓮 retweeted
بوہتی خوشی وی غم برابر، ایس گَل نوں جھوٹ نہ جانی
سُک جاندے او رُکھ محمد، ملدا جنہاں نوں بوہتا پانی
آلو اور مچھلی کا سالن اکثر سندھی علاقوں میں پکایا جاتا ہے اور سنا ہے کہ بہت لذیذ ہوتا ہے
آلو ڈال کر تو یقینا خانہ خراب کیا گیا ہے
اورمجھے یقین ہے ٹماٹر بھی ڈالے گئے ہونگے اگر یہ پنجاب کی ویڈیو ہے تو
جو لوگ حلیم میں پیاز ٹماٹر ڈال سکتے ہیں وہ کچھ بھی کرسکتے ہیں 🤣🤣
مچھلی کی گریوی بناتے وقت چمچ سے یوں بری طرح نہیں ہلاتے
پتیلی یا کڑاہی کو ہینڈل سے اٹھا کر ہلکا ہلکا ہلاتے ہیں بس
مچھلی مںٹوں میں پکتی ہے
ہار تب نہیں ہوتی جب آپ گرتے ہیں،
ہار تب ہوتی ہے جب آپ اٹھنا چھوڑ دیتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے مانگتے رہیں اور چلتے اور بڑھتے رہیں
𝓱𝓸𝓷𝓮𝔂 𝓫𝓮𝓮 retweeted
آپ نے کہا خواتین اور بچے میری ریڈ لائن ہیں گجرانوالہ میں شدید تشدد سے مرنے والی بھی ایک غریب کی بچی تھی آپ نے کیوں نہیں اس ڈائریکٹر ایف آئی اے کی بیوی کو سی ڈی سی کے حوالے نہیں کروایا۔۔۔یہ قتل کسی مرد نے کیا ہوتا تو کیا آپ تب بھی یوں ہی خاموش رہتیں
@MaryamNSharif
حجاب کا مقصد ہے اپنی زیبائش کو نامحرم سے چھپانا
مگر آجکل ہر دوسرے میک اپ آرٹسٹ کے پیج پہ فل میک اپ سجی بنی خواتین ود حجاب+ فٹنگ والے لباس مزید اس میں کچھ کے حجاب ایسے ہیں کہ انکے آدھے سر کے بال بھی عیاں ہوتے
آپ نے فیشن کرنا ہے تو کوئی ہرج نہیں مگر حجاب کے اصل مقصد کو فوت نہ کریں
𝓱𝓸𝓷𝓮𝔂 𝓫𝓮𝓮 retweeted
میرے چہرے کی یہ مجال کہاں
آپ کی یاد مسکراتی ہو گی
😂😂😂
ہم نے @MUSAFIR_JOGI کی شاگردی اختیار کر لی ہے
𝓱𝓸𝓷𝓮𝔂 𝓫𝓮𝓮 retweeted
ہمارے ایک جاننے والوں کا جواں سالہ بیٹا جو تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا ،بہت بڑے ذمینداروں کا بیٹا تھا ،ایسے ہی وزیرستان میں شہید ہوگیا تھا ۔ آج تک اسکی ماں ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے ۔ آج بھی ہر دستک پر اپنے بیٹے کا نام لیتی ہیں اور کبھی کہتی ہیں کہ ائرپورٹ چلو میرے بیٹے کو لینے جانا ہے۔
پتہ نہیں کتنی ان گنت ماؤں نے اس ملک پر اپنے محنت سے پالے ہوئے خوبصورت بیٹے قربان کردیے ہیں ۔ ان جوان بچوں میں شہادت کا جذبہ بھی اتنا ڈال دیتے ہیں کہ یہ بچے سینے پر گولی کھاتے ہیں ۔ پڑھنے والوں کیلئے تو شاید ایک چھوٹی سی خبرہوتی ہے مگر جس گھر میں جوان شہید ہوتا ہے وہ زندگی بھر اس دکھ اور تکلیف سے نہیں نکل پاتے ۔
اللہ پاک ہمارے ملک کی حفاظت کرے ۔
اس کی شہادت کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ اس کی تنخواہ 50 ہزار تھی۔ یہ جو آپ کروڑوں کی گاڑیاں دیکھ رہے ہیں یہ اسی کی تھیں۔ جو کروڑوں کی گاڑیاں لیتا ہو اس کیلئے 50 ہزار کیا معنی رکھتے ہیں
وطن کی محبت میں نوابوں کا لڑکا جان قربان کرگیا۔ پھر بھی کچھ ناپاک زبانیں یہ زہر اگلتی ہیں کہ "تنخواہ" لیتے ہیں
کیپٹن نوابزادہ جاذب رحمان شہید کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے ایک معزز اور نواب خاندان سے تھا
آپ ایک نواب خاندان کے چشم و چراغ تھے اور انتہائی خوشحال اور صاحبِ ثروت گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ آسائشوں بھری زندگی میسر ہونے کے باوجود آپ نے وطنِ عزیز کے دفاع اور عسکری خدمات کو ترجیح دی۔
کیپٹن جاذب رحمان نے پاکستان ملٹری اکیڈمی (PMA) کے 128 لانگ کورس سے تربیت حاصل کی اور پاک فوج کے آرمرڈ کور کی مایہ ناز یونٹ 19 لانسرز میں شمولیت اختیار کی۔
3 فروری 2018ء کو سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شریف آباد میں آرمی کیمپ کے اسپورٹس ایریا پر تین خودکش حملہ آوروں نے حملہ کیا۔ اس وقت کیپٹن جاذب رحمان اپنے جوانوں کے ساتھ وہاں موجود تھے
آپ نے فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔ تیسرے دہشت گرد کے خود کو دھماکے سے اڑانے کے نتیجے میں آپ اپنے 10 ساتھی جوانوں سمیت شہید ہو گئے
آپ کی غیر معمولی جرات اور فرض شناسی کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے آپ کو بعد از شہادت تمغہِ بسالت سے نوازا گیا۔





















