Pinned Tweet
Follow the آپﷺکی احادیث channel on WhatsApp: whatsapp.com/channel/0029Vb3…
یقین جانو کہ روئے زمین پر جتنی چیزیں ہیں ہم نے انہیں زمین کی سجاوٹ کا ذریعہ اس لیے بنایا ہے تاکہ لوگوں کو آزمائیں کہ ان میں کون زیادہ اچھا عمل کرتا ہے۔
(سورة الكهف ، ۷)
حضرت عبدالله بن عمرو بن العاص ؓ بیان کرتے ہیں:
رسول الله ﷺ نے رشوت دینے والے اور رشوت لینے والے (دونوں) پر لعنت کی ہے.
ابوداؤد 3580
(ترمذی 1337، 1336؛ ماجہ 2313؛ مسند احمد 6532، 6778، 6984، 6830؛ حاکم 7066، 7067؛ حبان 5076 ،5077؛ ابی شیبہ 22398؛ بیہقی 20478؛ مشکوٰۃ 3753)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ کی حدود میں سے کسی ایک حد کا نافذ کرنا اللہ تعالیٰ کی زمین پر چالیس رات بارش ہونے سے بہتر ہے ۔
(سنن ابن ماجہ،۲۵۳۷)
آپﷺکی احادیث retweeted
آج جمعۃ المبارک ہے درود شریف کا اہتمام رکھیں اور استغفار پڑھیں سورہ کہف کی تلاوت ضرور کیجئے گا
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا:''دنیا میں اطرح رہو، جیسے تم ایک مسافر ہو یا کسی منزل کے راہی‘‘
حضرت عبداللہ بن عمر کہتے: ''جب شام ہو جائے تو صبح کا انتظار نہ کرو اور جب صبح ہو جائے تو شام کا انتظار نہ کرو اور بیماری سے پہلے صحت کو غنیمت سمجھو اور موت سے پہلے زندگی کو غنیمت سمجھو‘‘
کیا تمہیں یہ بات نظر نہیں آتی کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو برحق مقصد سے پیدا کیا ہے۔ اگر وہ چاہے تو تم سب کو فنا کردے، اور ایک نئی مخلوق وجود میں لے آئے۔
اور یہ بات اللہ کے لئے کچھ بھی مشکل نہیں ہے۔
﴿سورۃ ابراہیم، ۱۹-۲۰﴾
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
”ساری امت جنت میں جائے گی سوائے ان کے جنہوں نے انکار کیا۔“ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! انکار کون کرے گا؟ فرمایا ”جو میری اطاعت کرے گا وہ جنت میں داخل ہو گا اور جو میری نافرمانی کرے گا اس نے انکار کیا۔“.
(صحیح بخاری ، ۷۲۸۰)
رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا الْعَزِيزُ الْغَفَّارُ
جو آسمانوں اور زمین اور جو مخلوق ان میں ہے سب کا مالک ہے غالب (اور) بخشنے والا
سُورَةُ صٓ - 66
ایک صاحب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا:
اسلام کی کون سی حالت افضل ہے؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ کہ ( اللہ کی مخلوق کو ) کھانا کھلاؤ اور سلام کرو، اسے بھی جسے تم پہچانتے ہو اور اسے بھی جسے نہیں پہچانتے۔
(صحیح بخاری ،٦٢٣٦)
آگ اور عذابِ قبر سے بچاؤ کی دعا
اللَّهُمَّ رَبَّ جِبْرَائِيلَ وَمِيكَائِيلَ وَرَبَّ إِسْرَافِيلَ أَعُوذُ بِكَ مِنْ حَرِّ النَّارِ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ
اے اللہ !جبریلؑ و میکائلؑ کےرب ! اسرافیلؑ کےرب ! میں آگ کی تپش اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔
{سنن نسائی۔۵۵۲۱}
لہٰذا اللہ کی تسبیح کرو اُس وقت بھی جب تمہارے پاس شام آتی ہے، اور اُس وقت بھی جب تم پر صبح طلوع ہوتی ہے اور اُسی کی حمد ہوتی ہے آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی اور سورج ڈھلنے کے وقت بھی (اُس کی تسبیح کرو) اور اُس وقت بھی جب تم پر ظہر کا وقت آتا ہے۔
﴿سورۃ الروم،۱۷-۱۸﴾
كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ۖ ثُمَّ إِلَيْنَا تُرْجَعُونَ
ہر متنفس موت کا مزہ چکھنے والا ہے۔ پھر تم ہماری ہی طرف لوٹ کر آؤ گے
سُورَةُ العَنكَبُوتِ - 57
حضرت عمر بن خطاب ؓ فرماتے ہیں:
بیشک قرآن میں سب سے آخر میں نازل ہونے والی آیت سود کے متعلق تھی، اس لئے رسول اللہ ﷺ کو اپنے وصال سے قبل اس کی مکمل تفسیر کا موقع نہیں مل سکا تھا. لہٰذا سود کو بھی چھوڑ دو، اور ہر اُس چیز کو بھی چھوڑ دو جس میں سود کا شبہ ہو.
مسند احمد 246، 350
﷽
قَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّـٰى ٭ وَذَكَـرَ اسْـمَ رَبِّهٖ فَصَلّـٰى ٭
بے شک وہ کامیاب ہوا جو پاک ہو گیا اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی ٭
الاعلٰی : 14-15
حضرت علی ؓ نے فرمایا:
اس ذات کی قسم جس نے دانے کو پھاڑا اور روح کو تخلیق کیا! نبی امی ﷺ نے مجھے بتا دیا تھا کہ:
"میرے ساتھ مومن کے سوا کوئی محبت نہیں کرے گا اور منافق کے سوا کوئی بُغض نہیں رکھے گا."
مسلم 240
(ترمذی 3736؛ ماجہ 114؛ نسائی 5021، 5025؛ مشکوٰۃ 6088)
کاموں میں آسانی اور حصولِ رحمت کی دعا
رَبَّنَا اٰتِنَا مِنۡ لَّدُنۡكَ رَحۡمَةً وَّهَيِّئۡ لَـنَا مِنۡ اَمۡرِنَا رَشَدًا
اے ہمارے پروردگار! ہم پر خاص اپنے پاس سے رحمت نازل فرمائیے، اور ہماری اس صورتِ حال میں ہمارے لئے بھلائی کا راستہ مہیا فرما دیجئے۔
{سورۃ الکہف۔۱۰}
قرض جلدی اور آسانی سے ادا ہو جانے کی دعا
اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ
اے اللہ! مجھے حرام سے حلال کے ساتھ کفایت عطا کر اور اپنے فضل کے ساتھ مجھے اپنے ماسوا سے غنی کر دے۔
{سنن ترمذی۔۳۵۶۳}
اور جن لوگوں نے تقوی اختیار کیا ہے، اللہ ان کو نجات دے کر ان کی مراد کو پہنچا دے گا، انہیں کوئی تکلیف چھوے گی بھی نہیں، اور نہ انہیں کسی بات کا غم ہوگا-
سورة الزمر ، ٦١)
پانچ نمازیں اللہ نےفرض کی ہیں،جو ان کا وضو عمدہ بنائے اور انہیں ان کےاوقات پر ادا کرے،ان کے رکوع اور خشوع کامل رکھے،توایسےشخص کےلیے اللہ کا وعدہ ہے کہ وہ اسےبخش دے گا۔اور جو یہ نہ کرے تو اس کےلیے اللہ کاکوئی وعدہ نہیں ہے اگر چاہےتو معاف کر دےاور اگر چاہے توعذاب دے۔
(ابوداؤد،۴۲۵)

