Pinned Tweet
حفاظت باغ کی جب باغ کے مالی نہیں کرتے
تو پھر موسم بہاروں کے بھی ہریالی نہیں کرتے
خدا حافظ تمہارا اے دوستوں اس چور نگری میں
یہاں کے پالتو کتے بھی ، رکھوالی نہیں کرتے
™دانش_گرد retweeted
جب 9 اکتوبر کو یہ لکھا تو بہت لوگ ناراض ہوئے تھے۔ اب وہی دوست یہ سوال پوچھیں نا کہ
شاہد خٹک 'شفیع جان اور مینا خان کہاں ہیں؟؟
اندازہ تھا کہ یہ سب گول مال ہے ۔ آپ چاہیں تو اسے تّکا کہہ لیجیئے مگر پوچھیں ضرور
™دانش_گرد retweeted
دائیں دیکھیں ، بائیں دیکھیں ، اب اوپر دیکھیں ، اب نیچے دیکھیں ، اب ادھر میری طرف دیکھیں اور بتائیں کیا نور ایسا ہوتا ہے یا اللہ کا راز ایسا ہوتا ہے؟ یا اسلام کا قلعہ ایسا ہوتا ہے؟
آپ ایک بدنصیب تباہ حال ملک کے شہری ہیں جو قابضوں کے نرغے میں ہے۔ اس سے نہ کچھ زیادہ نہ کچھ کم۔جتنی جلدی سمجھ جائیں گے اتنی جلدی پلٹ جائیں گے۔
™دانش_گرد retweeted
نیو ورلڈ آرڈر کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج ہو رہے ہیں، عوام سڑکوں پر ہے اور ایک میرا دیس ہے جہاں کے مکین روٹی کی دوڑ میں ایسے منہمک ہیں کہ انہیں حالات کی سنگینی کا کوئی ادراک ہی نہیں، قوم کو سکھانے والے آپسی تفریق اور جھگڑوں کے تصفیوں میں مصروف ہیں، اور سپاہ یہن و لوٹ مار میں! 😏
™دانش_گرد retweeted
مہنگائی سے تنگ عوام نے ن لیگی MPAعبدالرزاق ڈھلوں سےشہری کی تلخ کلامی
میں میرےبچےبھوک سےمر رہےہیں مگر آپکو کوئی احساس نہیں
آپ لوگوں کو استعمال کرتے ہو.لٹتے ھو۔کھاتے ھو۔شہری
مجھے اندرکروا دو پہلے ہی غربت سےتنگ ہیں
ن لیگی سیاستدان نےشہری کو سرعام سخت نتائج کی دھکمیاں دنیےبدتمیزی کی
™دانش_گرد retweeted
چار ہمسائے ہیں۔ تین دشمن بنا لیے ہیں۔ تینوں سے تجارت بند ہے۔ چوتھے سے مہنگے قرضے لیے اب اسکے پراجیکٹس بھی ویران کردیے۔ پانچ صوبے ہیں۔ ایک میں فوج موومنٹ نہیں کرسکتی۔ دوسرے میں گورنر راج ، تیسرے میں کٹھ پتلی حکومت اور چوتھا حمایت کے بدلے ٹھگوں کو دے رکھا ہے پانچویں میں بھی عوامی نماندہ حکومت نہیں۔ ملحق ریاست میں شدید احتجاج دھرنے چل رہے ہیں۔
کچھ عرصے بعد کوئی جرنیل کہے گا یہ سارا سیاسی مسئلہ تھا۔ سیاستدانوں کی کمزوریاں تھیں۔ ملک ہی ایسا تھا۔ گرمی ہے بہت تھی۔ دور ہی بہت تھا۔
🤖 Made with AI
مایوسی شیطان کا سب سے بڑا ہتھیار ہے اور اسی لئے اللہ رب العزت نے اسکو کفر قرار دیا
اور جدوجہد کو ایمانی جذبہ کہا،
کسی بھی نئے نظام کی Emplimaintation اس وقت ہوتی ہے جب پرانے نظام کی عمارت مکمل خستہ ہو کر گر کر قبر میں اتر جائے،
کے پی کے میں یہی کچھ ہوا ہے، ہمیں اس ظلم کے نظام کے خلاف جدوجہد جاری رکھنی ہے
™دانش_گرد retweeted
یہ جو بنا وارنٹ کے پی چادر چاردیواری کا تقدس پامال کر رہیں ہیں یہ اگر عوام نے آگے سے کچھ کردیا تو پھر کیا یہ شہید ہونگیں؟
یہ کے پی میں جو کرہیں ہیں وہ بلوچستان ہی بنے گا اگلا۔۔۔۔
™دانش_گرد retweeted
امیر مقام پنجاب کا دلال ہے اسے کیا پتا جرگہ کیا ہوتا ہے
مقامی لوگوں کی راۓ
اختیار ولی جٹ امیر مقام سے بھی بڑا پنجاب کا دلال ہے، پنجاب کی دلا گیری میں اختیار ولی جٹ نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں
™دانش_گرد retweeted
انڈیا سے تجارت بند ہے۔ افغانستان سے تجارت بند ہے۔ سی پیک کو تقریبا ختم کردیا ہے ایران سے بھی تجارت بند کردی ہے۔ ہمسائے میں ایک بحیرہ عرب بچا ہے اس میں جرنیل شرم سے ڈوب کر مر جائیں۔
اٹھارہ مزدور اغواء ہوئے بیس اہلکار اغواء ہوئے۔ میجر سمیت سات اہلکار جان سے جانے کی خبر ہے ، باجوڑ میں تین بھائی قتل ہوگئے ، وزیرستان میں قبائلی لیڈر۔ سات پولیس اہلکار الگ سے مرے ہیں۔ یہ ملک برباد ہوچکا ہے اور کس نے کیا ہے یہ دو چیزیں سمجھنا کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے۔
™دانش_گرد retweeted
گورنر راج کا تماشہ دیکھو
پشاور میں بلاول دھمکا رہا ہے
"دہشتگردی پر ہمارا ساتھ دو تو گورنر راج ہٹائیں گے"
مطلب قیدی سے کہہ رہے ہو جیل میں امن قائم کرو تو رہا کریں گے۔🤣
اور سوات میں کچھ لوگ بینر لگا کر جشن منا رہے ہیں "گورنر راج کی خوشی میں جلسہ"
او بھائیو تمہارے صوبے پر قبضہ ہوا ہے، تمہارا وزیراعلی قید ہے، تمہاری اسمبلی پر تالہ ہے، اور تم سموسے کھا کر نعرے مار رہے ہو؟
یہ خوشی نہیں، یہ ذہنی غلامی ہے۔
کل جب یہی گورنر تمہارے سوات کے پہاڑ بیچے گا، تب بھی ایسے ہی تالی بجاؤ گے؟
™دانش_گرد retweeted
لوگ کہتے ہیں کہ شہباز گل یا دوسرے جو سہیل آفریدی پر بات کر رہے ہیں اس وقت اس بات کا موقع نہیں بلکہ اس وقت صرف" گورنر راج" پر بات کرنی چاہیئے
اس میں دو باتیں سرے سے غلط ہیں
پہلی یہ کہ کوئی بھی جنگ ایک سمت میں نہیں ہوتی اس کے سارے غلط فیکٹرز پر توجہ ضروری ہوتی ہے۔ دوسرے گورنر راج پر کیوں بات کریں ۔ عمران خان کی رہائی اور علاج پر کیوں نہ بات کی جائے جس کیلئے گورنر راج لگایا گیا ہے
ویسے بھی سلطان صلاح الدین ایوبی کا قول ہے " دشمن سے پہلے غداروں کا خاتمہ ضروری ہے "
™دانش_گرد retweeted
اس دہشتگرد تنظیم سے وابستہ خیبر ایجنسی سے عزت اللہ ہمخیال کو مشاورتی کونسل کا رکن بنا دیا گیا جو لوگوں کو جہاد کی دعوت دیتا تھا، قتل عام کی دعوت دیتا تھا، سیاست کو کفر اور پاکستان کو دشمن سمجھتا تھا، دھماکوں کیلئے دعوت دیتا تھا۔۔۔
یہ ہے میرا دیس 👇
™دانش_گرد retweeted
اصل توجہ طالب معاملات؛
تین سال سے زائد عرصے سے عمران خان جعلی کیسز میں سزا بھگت رہا ہے۔ ۹ مہینے سے عمران خان کو غیر انسانی قیدِ تنہائی میں ڈال رکھا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اُن کو ان کا بنیادی علاج کا حق نہیں دیا جارہا۔ ان کی اہلیہ، بہنوں، رشتہ داروں کو ناجائز قید کا سامنا ہے۔
پاکستان کی واحد، عوامی منتخب کردہ خیبر پختونخواہ کی حکومت کو اس دہشت گردی کا بہانہ بنا کر معطل کیا گیا جس کی واپسی کے منصوبوں کے متعلق ان کے آرمی چیف سے لے کر وزراء تک کے بیانات موجود ہیں۔ آج اسی کے بہانے پی ٹی آئ کو کرش کیا جارہا ہے۔
۴ کروڑ عوام کا منتخب نمائندہ، ان کا وزیر اعلی لاپتہ اور حبس بے جاء میں ہے۔ صوبائ اسمبلی کے سپیکر سے لے کر وزراء، منتخب نمائندگان، ایک سابق وزیر اعلی اور سیاسی کارکنان اغوا ہیں۔ ان کے عیال کے جان و مال غیر محفوظ ہیں۔
خیبر پختونخواہ کے عوام کی بلی چڑھا کر بیرونی آقاؤں کی خوشنودی مطلوب اور یہاں کی عوام اور ان کے وسائل کا سودا کیا جارہا ہے۔
عاصم منیر اور اس کے حواری ۲۵ کروڑ عوام کے مجرم ہیں۔ ان کی زندگیوں ان کے ملک اور اس کے وسائل کا سودا کرکے اپنی طاقت کو دوام دے رہے ہیں۔ ملک میں آئین و قانون اور بنیادی حقوق معطل ہیں اور بدترین فسطائیت کا دور ہے۔
باقی مافیہ کی تکلیف اور چیخ و پکار بھی بے معنی نہیں ہے، اکتوبر کا مہینہ ہے اور ایک مظلوم کا بہیمانہ قتل چار سال سے انہیں سکون کی نیند سونے نہیں دیتا میں نے تو کہا تھا کہ یہ خون تیزاب بن کر تمہاری رگوں میں اترے گا۔
™دانش_گرد retweeted
*ملک میں دو کانیں ہیں، ایک بند ہو گئی ہے*
پہلی کان ریکوڈک ہے، جس میں 80 ارب ڈالر کا سونا ہے۔ وہ زمین میں ہے، تالا لگا ہے، چابی بیرک گولڈ کے پاس ہے، اور وہ کہہ رہے ہیں 2028 میں کھولیں گے۔
اور اس 80 ارب کو ہم 8 ٹریلین بنا کر بیچ رہے ہیں، جیسے قربانی کا بکرا 2 من کا ہو اور بیوپاری 20 من بتا کر بیچے۔
دوسری کان مڈل کلاس تھی۔ وہ زمین پر تھی، روز کھلتی تھی، روز سونا دیتی تھی۔ دکان کھلتی تھی، فیکٹری چلتی تھی، ٹیکس آتا تھا، بچہ سکول جاتا تھا۔
وہ کان ہم نے خود بند کر دی۔ بجلی کا بل، اسکول کی فیس، اور سود نے اس کو کھا لیا۔ اب اس کی جیب میں مہینے کے آخر میں 3 ہزار بچتے ہیں، اور دل میں صرف ایک دعا - کہ اللہ خیر کرے۔
اب تماشا دیکھیں
قرضہ ہے 83 ٹریلین، جو 80 ارب سے اتارنا ہے
بھوک ہے 2026 کی، جو 2028 کے سونے سے مٹانی ہے
دکان ہے بند، اور ہم کان کا اشتہار لگا رہے ہیں
بھائیو، کان ماں زمین نے کہیں نہیں جانا، وہ وہیں پڑی ہے۔ دکان چلی گئی تو واپس نہیں آتی۔
پہلے دکان بچاؤ، پھر کان بیچنا۔ ورنہ ایسا نہ ہو کہ 2028 میں کان کھلے اور خریدنے والا کوئی نہ ہو، کیونکہ سارے گاہک تو 2026 میں ہی بھوکے مر گئے
™دانش_گرد retweeted
اس نام نہاد ریاست نے ابوبکر کے خاندان کے بہت سے قرضے واپس واپس کرنے ہیں۔ ابوبکر کے بھائی ، بہنوئی اور رشتہ دار کشمیر میں شہید ہوئے۔ اب اسی ابوبکر کا خاندان اذیت میں ہے۔
میں ابوبکر کو خراج تحسین بھی پیش نہیں کرسکتا کہ میں اسکی جگہ ہوتا تو خاموش ہوجاتا۔ابوبکر کا یہ عزم ظالم کو لے ڈوبے گا۔
™دانش_گرد retweeted
باجوڑ KP تین سگے بھائیوں کو دہشتگردوں نے شہید کر دیا
تینوں بھائی دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ سے زخمی ہوۓ جنہیں ہسپتال لے جایا گیا، حنیف اور ابراہیم دونوں بھائی پہلے دم توڑ گئے، چند گھنٹوں بعد عباس بھی دم توڑ گیا
گورنر راج کے بعد دہشتگردی کی لہر میں شدت آ گئی ہے
کیا ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت KP کو بھی بلوچستان بنایا جا رہا ہے
™دانش_گرد retweeted
پاکستان کے پہلے وزیرِاعظم لیاقت علی خان کا آج یومِ شہادت ہے۔ قائداعظم سے جان چھڑوانے کے بعد یہ جرنیلی ٹولہ اقتدار پر مکمل اختیار چاہتا تھا۔ لیاقت علی خان کا قاتل سید اکبر ایک فوجی سپاہی تھا، جسے انکوائری اور گرفتاری میں لینے کی بجائے گولی مار دی گئی۔ اس کے خاندان کی اسی دن فوج سے پنشن لگ گئی۔ اس کی بیوی، جس کا انتقال چند سال پہلے ہوا، کو فوج نے گھر بھی دیا، اور آج بھی اس کی اولاد اس پنشن کے مزے لے رہی ہے اور امریکہ میں مقیم ہے۔
ہماری مادرِ ملت، جنہوں نے جمہوریت کا علم بلند کیا اور متحرک ہو گئیں، ان کے مقابلے پر آمر ایوب خان کی رعونت اور جسارت تو دیکھیے کہ اُس نے فاطمہ جناح کو غدار اور انڈین ایجنٹ قرار دے دیا۔ ایوب خان دھاندلی کرکے ان سے الیکشن جیت گیا، لیکن پھر بھی جرنیلی رعونت ختم نہ ہوئی۔ فاطمہ جناح کو زندگی ہی میں رسوا کرنا شروع کر دیا گیا، ان کے اوپر پانی چوری جیسے مقدمے بنائے گئے۔ تب بھی بدلے کی آگ ختم نہ ہوئی تو اس جرنیلی ٹولے نے مادرِ ملت فاطمہ جناح کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پڑھیں تو آپ کا دل لرز اٹھے گا۔
میرے پاکستانیوں، خصوصاً میرے نوجوانو! میں آپ کو دہائیوں سے ان کے کردار اور ان کی حرکتوں کی طرف متوجہ کرتا آ رہا ہوں۔ خوشی ہے کہ ان کا یہ کردار عمران خان کے تسلسل سے آپ تک پہنچا۔ ان کے منہ کو آپ کا خون لگ چکا ہے۔
عاصم منیر کی رعونت اور فرعونیت کا بھی وہی عالم ہے۔ انہوں نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا۔ انہوں نے مشرقی پاکستان کی تذلیل سے بھی کچھ نہیں سیکھا۔
™دانش_گرد retweeted
مینگورہ میں جلسہ اگر سیاسی پارٹی کا ہے
تو فوج کا تو سیاست سے کوئی تعلق نہیں
پھر عاصم منیر کی بینر میں تصویر پر کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا گیا
اگر یہ کوئی فوجی ارینجمنٹ ہے تو اس پر سیاسی افراد کی تصاویر کیوں ہیں؟
كَبُرَ مَقْتًا عِندَ اللَّهِ أَن تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ
اللہ کے نزدیک یہ بات بہت ہی سخت ناپسندیدہ ہے کہ تم وہ کہو جو کرتے نہیں ہو




















