𝓕𝓪𝓱𝓲𝓶 𝓦𝓻𝓲𝓽𝓮𝓼 (@fahimpiya) header
𝓕𝓪𝓱𝓲𝓶 𝓦𝓻𝓲𝓽𝓮𝓼 (@fahimpiya) profile picture

جس نے سکھ میں شکر ادا کیا.اس نے دکھ میں رب کو بہت قریب پایا. میری لاکھ برائیوں کو جانتے ہوۓ بھی مجھ سے بے انتہا محبّت کرنے والا صرف میرا الله ہے

Pakistan
Joined May 2012
*نماز کا رہ جانا دنیا کے ہر نقصان سے بڑا نقصان ہے۔💔🥺*
292
33
1
331
51,062
کافی عرصہ کے بعد ایکس پر دوبارہ سے ایکٹو ہونے کی کو شش ہے کیسے ہیں سب دوست اللہ پاک سب کو سلامت رکھے اور اپنے امان میں رکھے آمین
1
1
1
48
ہمیشہ اپنا دل بڑا رکھیں اور دوسرے کی فتح کو تسلیم کریں جو مینڈیٹ عوام نے کسی کو دیا ہو اس کو تسلیم کریں
امریکی الیکشن میں Donald Trump کی فتح !! پاکستان میں حکمران اتحاد کیلئے نئی مصیبت حکومتی رہنماؤں کے Trump کے خلاف ماضی میں دئے گئے بیانات سامنے آگئے : بیانات دیکھنے کیلئے تھریڈ کو اوپن کریں🧵
1
1
421
𝓕𝓪𝓱𝓲𝓶 𝓦𝓻𝓲𝓽𝓮𝓼 retweeted
HI REPUBLICANS! IF YOU’RE IN LINE—STAY IN LINE…
30,788
92,658
4,730
1,002,424
71,679,216
𝓕𝓪𝓱𝓲𝓶 𝓦𝓻𝓲𝓽𝓮𝓼 retweeted
Congratulations on behalf of myself & PTI to @realDonaldTrump for winning the US Presidential Elections. The will of the American people held against all odds. President Elect Trump will be good for Pak-US relations based on mutual respect for democracy & human rights. We hope he will push for peace, human rights and democracy globally.
5,095
45,602
1,647
81,813
3,219,733
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ صباح الخیر زندگی " اللہ کو اپنی  مخلوق  میں سب سے زیادہ وہی لوگ پسند ہیں جو اس سے مانگتے ہیں، اور وہ ان سے محبت کرتا ہے جو اپنی دعا پر قائم رہتے ہیں، اور جب بندہ اس سے مانگنے پر اصرار کرتا ہے تو وہ اس سے محبت کرتا ہے، اسے اپنے قریب کرتا ہے اور اسکی حاجت پوری کردیتا ہے " علامہ ابن القیم رحمہ اللّٰہ [حادي الأروَاح]
3
5
167
*لوگ ہمیں توڑتے رہتے ہیں اِتنا توڑتے ہیں اِتنا توڑتے ہیں کہ ہم ٹُوٹ کے ذرّہ ذرّہ بِکھر جاتے ہیں...!* *اور اِس ذرّے ذرّے کو اللّٰـــہ اپنی مُحبّت سے اِتنا مضبُوط جوڑتا ھے کہ دوبارہ ہمیں دُنیا کی کوئی طاقت توڑ نہیں سکتی...!* *ہمیں یہ احساس ہو جاتا ہے کہ دُنیا کی مُحبتیں ہمیں بہت کمزور کر دیتی ہیں، ہمیں توڑ دیتی ہیں اور اللّٰہ کی مُحبّت ہمیں مضبُوط بناتی ہے...!* *اللّٰہ کی مُحبّت ہمیں جینے کی طاقت دیتی ہے پھر ہمیں لوگوں کی مُحبتوں کی ضرورتیں نہیں پڑتیں کیونکہ ہمیں صرف اللّٰـــہ سے مُحبّت ہو جاتی ہے جو ہمیں جینے کا حوصلہ دیتا ہے...!* *اللّٰہ سے تعلق جُڑ جائے تو وہ تعلق ہمیں بھٹکنے سے روکتا ہے، ہمیں جُھکنے نہیں دیتا، گِرنے نہیں دیتا اور پھر چاہے کوئی بھی مخالف ہو جائے ہمیں کوئی پرواہ نہیں رہتی، بس ہم ہوتے ہیں اور ہمارا رب...!*
2
4
158
اسلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ صبح بخیر انسان کے پورے جسم میں صرف ایک دل ہے جو پیدائش سے لے کر موت تک بنا آرام کیئے کام کرتا ہے اُسے ہمیشہ خوش رکھیں چاہے یہ دل آپ کا اپنا ہو یا آپ کے اپنوں کا ہو۔“ 🫀❤️💯
4
5
110
اسلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ الصباح الخیر زندگی *توبہ کرتے وقت رونے کی فضیلت:* یاد رکھیں کہ توبہ کرتے وقت رونے کو معمول نہ سمجھیں بلکہ کوشش کریں کہ آنکھوں میں سے آنسو موتیوں کی طرح گرنے شروع ہوجائیں حدیث پاک میں آتا ہے کہ ایک مرتبہ صحابہ کرام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا وعظ سن رہے تھے وعظ سنتے ہوۓ ایک صحابی زاروقطار رونے لگ گئے ان کی حالت دیکھ کر نبی علیہ الصلوتہ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ یہ آج اللہ تعالی کے سامنے اس طرح روۓ ہیں کہ ان کی وجہ سے یہاں موجود سب لوگوں کے گناہ معاف ہوگئے سچی بات عرض کروں کہ اگر نیکوں پر گنہگاروں کی توبہ کا اجر واضح ہوجاۓ تو وہ بھی گنہگاروں پر رشک کرنے لگ جائیں کہ انہوں نے اتنے بڑے بڑے گناہ کئے تھے مگر ایسی توبہ کی کہ اللہ نے ان کے گناہوں کو ان کی نیکیوں میں تبدیل فرما دیا بلکہ کئ خوش نصیب لوگ ایسے خلوص سے توبہ کرتے ہیں کہ اگر ان کی توبہ کے ثواب کو پورے شہر کے گنہگاروں پر تقسیم کردیا جاۓ تو اللہ رب العزت سب گنہگاروں کی مغفرت فرمادیں...!!
7
1
9
121
, اسلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ صبح بخیر زندگی اللہ سے تعلق کو کیسے مضبوط کرتے ہیں❓❓ ہمیشہ ہر بات ہر چیز ہر واقعہ ہر حادثہ اللہ کو بتائو اس سے دوستوں کی طرح بات کرو دل جب بھی تڑپنے لگے تو اس کی طرف بھاگ کر جاو جب سب کچھ ناممکن لگے تب اس سے ممکن ہونے کی دعا کرو جب ضبط کی حدوں کو توڑ کر اشک رخسار کے راستے سے بہنے لگے تو دونوں ہاتھ خلا میں اٹھاو اور التجا کرو، جب کبھی زندگی سے ہار جاو اور جینے کی چاہت دم توڑ دے تو آنکھیں بند کرکے اس کی موجودگی کو محسوس کرو،پھر ہاتھ دھٹرکتے ہوئے دل پہ رکھو، ان دھڑکنوں کی سرگوشیوں کا شور محسوس کرو ، یوں لگے گا جیسے وہ سینے میں موجود ہے ،جیسے وہ ان دھڑکنوں میں لہو کی مانند دوڑ رہا ہے ،جیسے وہ پوری روح پہ قابض ہے ، پھر سکون بھی ملے گا ،زندگی آنکھوں سے نظر آئے گی اور ہونٹوں سے مسکرائے گی اسے محسوس کرنے میں اتنا سکون ہے تو سوچو وہ اگر روبرو آگیا تو کیا سے کیا ہو جائے گا ۔
4
6
142
*اسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ* *الصباح الخیر زندگی * *❤️حدیث نبوی ﷺ❤️* *نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشاد پـاک کـا مـفہـوم:* *قرب قیامت میں مخصوص لوگوں کو سلام کیا جائے گا ، تجارت عام ہو جائے گی ، حتیٰ کہ تجارت میں بیوی اپنے شوہر کی معاونت کرے گی ، رشتہ داریوں کا احترام اُٹھ جائے گا ، جھوٹی گواہیوں کا دور دورہ ہو گا ، سچی گواہی چھپائی جائے گی ۔* *المستدرک:7043* *سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّه* *سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّه الْعَظِيم* *لآ اِلَهَ اِلّا اللّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوُل اللّهِ* *اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ وَ بَارِکْ وَسَلِّم
14
2
14
244
اسلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ الصباح الخیر زندگی عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، انه كان يقول في دعائه: اللهم ارزقني حبك وحب من ينفعني حبه عندك اللهم ما رزقتني مما أحب فاجعله قوة لي فيما تحب اللهم ما زويت عني مما أحب فاجعله فراغا لی فيما تحب [رواه الترمذي] ترجمہ؛ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی دعا میں کہتے تھے: اے اللہ! تو مجھے اپنی محبت عطا کر، اور مجھے اس شخص کی بھی محبت عطا کر جس کی محبت مجھے تیرے دربار میں فائدہ دے، اے اللہ! جو بھی تو مجھے میری پسندیدہ و پاکیزہ رزق عطا کرے اس رزق کو اپنی پسندیدہ چیزوں میں استعمال کے لیے قوت و طاقت کا ذریعہ بنا دے“۔ 🫀🤲🏻
16
1
19
270
اسلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ الصباح الخیر زندگی ترجمہ: اے ہمارے پروردگار! میں نے اپنی کچھ اوﻻد اس بے کھیتی کی وادی میں تیرے حرمت والے گھر کے پاس بسائی ہے۔ اے ہمارے پروردگار! یہ اس لیے کہ وه نماز قائم رکھیں، پس تو کچھ لوگوں کے دلوں کو ان کی طرف مائل کردے۔ اور انہیں پھلوں کی روزیاں عنایت فرما تاکہ یہ شکر گزاری کریں۔۔۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ان ٣ دعا کو اللہ نے اس طرح پوری کری کہ : ١ ) آج اس خانہ کعبہ میں بندہ مؤمن نماز اور طواف کرتے ہیں۔ ٢ ) ہر کوئی خانہ کعبہ کو دیکھنا چاہتا ہے، جو وہاں چلا گیا ہے وہاں سے آنا نہیں چاہتا ہے۔ ٣ ) کھیتی نہ ہونے کے باوجود وہاں ہر وقت ہر طرح کے پھل موجود ہوتے ہیں۔
37
3
40
390
*اسلام علیکم ورحمة اللہ و برکاتہ* الصباح الخیر زندگی .ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے : یقینا اللہ تعالیٰ( تمہارے جسموں) اور تمہاری صورتوں اور اموال كی طرف نہیں دیكھتا، لیكن اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں كی طرف ( اور اپنی انگلیوں سے اپنے سینے كی طرف اشارہ كیا) اور تمہارے اعمال كی طرف دیكھتا ہے۔ (صحیح مسلم )
54
1
59
355
اسلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ صبح بخیر زندگی حضرت ام کلثوم بنت عقبہ رضی اللّٰه عنہا سے روایت ہے کہتی ہیں : میں نے نہیں سنا کہ رسول اللّٰه ﷺ نے جھوٹ کی کہیں اجازت دی ہو مگر تین مواقع پر ۔ رسول اللّٰه ﷺ فرمایا کرتے تھے :’’ میں ایسے آدمی کو جھوٹا شمار نہیں کرتا جو لوگوں میں صلح کرانے کی غرض سے کوئی بات بناتا ہو اور اس کا مقصد سوائے صلح اور اصلاح کے کچھ نہ ہو ، اور جو شخص لڑائی میں کوئی بات بنائے اور شوہر جو اپنی بیوی سے یا بیوی اپنے شوہر کے سامنے کوئی بات بنائے ۔‘‘* *`آداب و اخلاق کا بیان`* *`📗«Sunan Abu Dawood#4921»`*
45
2
52
538
اسلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ صبح بخیر زندگی *رسول ﷲ ﷺ نے فرمایا:* " جنت میں ایک بازار ہے جس میں وہ(اہل جنت) *ہر جمعہ کو* آیا کریں گے تو(اس روز) شمال کی ایسی ہوا چلے گی جو ان سے چہروں پر اور ان کے کپڑوں پر پھیل جائےگی،وہ حسن اورزینت میں اوربڑھ جائیں گے،وہ اپنے گھروالوں کے پاس واپس آئیں گے تو وہ(بھی) حسن وجمال میں اور بڑھ گئے ہوں گے،ان کےگھر والے ان سے کہیں گے:ﷲ کی قسم! ہمارے(ہاں سے جانے کے) بعد تمہارا حسن وجمال اور بڑھ گیا ہے۔وہ کہیں گے اور تم بھی ،ﷲ کی قسم! ہمارے پیچھے تم لوگ بھی اور زیادہ خوبصورت حسین ہوگئے ہو۔" *(صحیح مسلم حدیث نمبر: 7146)*
50
3
45
522
اسلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ الصباح الخیر زندگی جو اپنی مصیبت کسی پہ ظاہر نہ کرے اسکے لیئے بخشش کا وعدہ: حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو بندہ کسی جانی یا مالی مصیبت میں مبتلاء ہو اور وہ کسی سے اسکا اظہار نہ کرے اور نہ لوگوں سے شکوہ شکایات  کرے تو اللہ کا ذمہ ہے اسکو بخش دیں گے فائدہ: صبر کا ا علی درجہ یہ ہے کہ اپنی مصیبت اور تکلیف کا کسی سے اظہار نہ کرے اور ایسے صابروں کیلئے حدیث میں مغفرت کا پختہ وعدہ کیا گیا اور اللہ تعالی نے انکی بخشش کا ذمہ لیا اللہ تعالی ان مواعید پر یقین اور ان سے فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔۔!! (معارف الحدیث:جلد:٢ص:٣٠١)
65
1
61
587
اسلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ الصباح الخیر زندگی *تم ایسے شخص کی کمائی سے کیسے حسد کر سکتے ہو کہ جس کی مُشقت میں تمہارے پسینے کا ایک قطرہ بھی شامل نہیں،* *اور پھر ایسے شخص سے تم کیسے حسد کر سکتے ہو کہ جسکو اس کے رب نے آزمائش کے طور پر یا انعام کے طور پر اپنی نعمتوں سے نوازا، اور پھر ایسے شخص کی کمائی سے تم کیسے حسد کر سکتے ہو کہ جس کے نصیب کے تم شریک نہیں نا اسے تمہارے نصیب سے کچھ چھین کر دیا گیا ہے، حسد ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کو نکما اور ناکارہ بنا دیتی ہے اور انسان اس سے بھی محروم ہو جاتا ہے جو اس کے نصیب میں لکھا ہوتا ہے،* *اس لئے کسی کو بھی حسد کی نظر بھر کے دیکھنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیا جاۓ کہ اس کے پاس* *جو ہے کیا تم اس میں شریک ہو یا اس کے حقدار ہو اگر نہیں تو اسے دعا دو کہو ما شاء اللّه پھر دیکھو کیسے تمہارے نصیب کے دروازے کھلتے ہیں۔*
32
27
345
اسلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ الصباح الخیر زندگی جمعہ مبارک ہو *❤️حدیث نبوی ﷺ❤️* *نـبی کـریـم صـلـی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشاد پـاک کـا مـفہـوم:* *جو چیز تمہیں شک میں ڈالے اس کو چھوڑ دو اور جس میں شک نہ ہو اس کو اختیار کر لو۔ بے شک خیر ’’ اطمینان ‘‘ ہے اور ’’ شر ‘‘ شک ہے ۔* *المستدرک:2170* *سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّه* *سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّه الْعَظِيم* *لآ اِلَهَ اِلّا اللّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوُل اللّهِ* *اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ وَ بَارِکْ وَسَلِّمْ*
33
1
30
251
اسلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ الصباح الخیر زندگی *دنیا میں سب سے زیادہ لکھی جانے والی کتاب ہمارا نامہ اعمال ہے اور روز قیامت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب بھی ہمارا نامہ اعمال ہوگی* *اپنی اس کتاب کے مصنف آپ خود ہی ہیں لہذا اس پر محنت کیجئیے اس کو سنوار دیجیئے
68
2
59
616