Dr Mudssir Alvi retweeted
صرف اقتدار کی حوس اور کچھ نہیں اسکی بکواس سنیں اور فیصلہ کریں ملک دشمن طالبان یا بی ایل والوں میں کیا فرق ہے سب ہی پاکستان توڑنے کی بات کرتے ہیں اسکا بھی علاج ضروری ہو گیا ہے
Dr Mudssir Alvi retweeted
پاکپتن ظلم کی انتہا
آبادی غوث نگر میں امام مسجد پر دوران نماز تشدد وزیراعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل ڈی پی او پاکپتن سے نوٹس کا مطالبہ @dpo_pakpattan
@CMComplaintCell
Dr Mudssir Alvi retweeted
یہ ویڈیو ہمیں ہمارے ایک پیج فالوور نے رینالہ بائی پاس سے سینڈ کی ہے لکھتے ہیں
یہ ویڈیو رینالہ بائی پاس اوکاڑہ میں واقع پنجاب کالج کے سامنے بنائی گئی ہے، جہاں کالج کے طالبعلم چلتی سڑک پر زبردستی گاڑیاں روکتے نظر آرہے ہیں۔ طالبعلموں نے پہلے لاہور سے اوکاڑہ کی طرف جانے والی دو گاڑیاں روکی اور پھر اوکاڑہ سے لاہور کی طرف آنے والی تیسری گاڑی کو روکا، حالانکہ ان میں سے کسی گاڑی پر کوئی طالبعلم سوار نہیں ہوا۔ حال ہی میں اوکاڑہ یونیورسٹی کا ایک دلخراش واقعہ سب کے سامنے ہے جہاں ایک طالب علم گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا تھا، مگر اس کے باوجود نہ تو بچے اس خطرناک عمل سے باز آرہے ہیں اور نہ ہی کالج انتظامیہ اس کا نوٹس لے رہی ہے۔ یہ صرف روڈ بلاک کرنے یا بعد میں ڈرائیورز پر ایف آئی آر کٹوانے کا مسئلہ نہیں ہے، بلکہ اصل ضرورت یہ ہے کہ والدین اپنے بچوں اور کالج انتظامیہ اپنے طلبہ کو اس جان لیوا حرکت سے روکے۔ لہٰذا، اوکاڑہ کی ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ٹریفک پولیس نیشنل ہائی وے اتھارٹی نیشنل ہائی وے پولیس سے پرزور اپیل ہے کہ اس خطرناک رویے کا فوری اور سخت نوٹس لیا جائے
Dr Mudssir Alvi retweeted
عرب خطے کے بڑے معتبر اخبار گلف نیوز کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف صاحب نے تحفے میں ملے ایک کلو سونے کو نہ صرف تو شہ خانے میں جمع کروایا بلکہ اس کے پیسے کو بچیوں کی تعلیم کے لیے خرچ کرنے کا حکم دیا۔
جبکہ اس سے پہلے جو وزیراعظم صاحب تھے یہاں پر عمران خان صاحب انہوں نے نہ صرف توشہ خانہ میں ملی گڑیاں سستے داموں خریدی بلکہ انہوں نے دنیا کے مختلف بازاروں میں ان کو چوری بیچا جیلی رسیدیں بنوائی اور اج کل اسی کیس میں اندر ہیں ان کے اوپر جو کیسز ہیں ان میں ایک کیس یہ بھی ہے ۔ ایک وزیراعظم کو سزا ملی تو اب باقی سیدھے ہو گئے ہیں جن کو بھی اس کے بعد توشہ خانہ میں جو بھی ملے گا وہ اس کو چوری بیچ نہیں سکیں گئے ۔
اس لیے معاشرتی سزا جزا کا عمل بہت ضروری ہے ۔
Dr Mudssir Alvi retweeted
مریم نواز تینوں رب دیاں رکھاں
مریم نواز کی آج والی لفاظی انتہائی مدلل اور عین نشانہ پر تھی اور آج یہ احساس ہوا کہ ایک صوبہ کے چیف ایگزیکٹو پر صوبہ میں لاء اینڈ آرڈر بحالی بروقت ایکشن کی وجہ سے کل کلاں مقدمات کی تلوار بھی لٹک رہی ہے لیکن سلام ہے کہ آج مریم نے کھل ڈُل کر اس بات کا اعلان کیا کہ مجھے انتقامی مقدمات کا ڈر نہیں اور میں اس صوبہ کی بہتری کیلئے اپنی توجہ عام شہری کے بنیادی مسائل پر مرکوز رکھوں گی اور آج ایک عام شہری کو یہ یقین کامل ہے کہ اگر اس کے ساتھ کسی بھی محکمہ میں کوئی بھی زیادتی ہو گی تو مریم سرکار کی ڈانگ اس افسر کے سر پر ہوگی اور یہی بنیادی وجہ ہے کہ آج پنجاب دیگر صوبوں پر کارکردگی لاء اینڈ آرڈر تعلیم صحت میدان میں برتری حاصل کرچکا ہے اور اس حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر واضح فرق سامنے ہو گا۔
💁🏻♂️
Dr Mudssir Alvi retweeted
اب دیکھنا یہ ہے پولیس والے کو تھپڑ کب پڑیں گے
بہاولپور ،نجی ہوٹل میں قیام پذیر میاں بیوی سے پوچھ گچھ کے دوران مبینہ (ت شدد)کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سب انسپکٹر نے دورانِ پوچھ گچھ شہری کو تھپڑ مارا، جبکہ موقع پر موجود اس کی بیوی پولیس افسر کو اپنے میاں کو نہ مارنے کے لیے فریاد کرتی رہی۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور اعلیٰ حکام سے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ دار اہلکار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
Dr Mudssir Alvi retweeted
سب سے بڑا مزہب انسانیت ہے !!
بھارت کے اسٹار آل راؤنڈر ہارڈک پانڈیا نے ایک تاریخی کارنامہ سرانجام دے کر سب کے دل جیت لیے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پانڈیا نے گزشتہ 15 دنوں سے فٹ پاتھ پر سونے والے غریب محمد عاطف اور اس کی ضعیف ماں کی فریاد سن لی۔ رپورٹ کے مطابق، ممبئی کے عاطف کے والد کچھ عرصے قبل دل کے دورے کے باعث انتقال کر گئے تھے، جو ایک آٹا مل کی گاڑیوں میں لوڈنگ کا کام کرتے تھے۔ والد کی وفات کے بعد عاطف، اس کی بہن اور ماں بے سہارا ہو گئے۔ عاطف خود اسکول میں پڑھتا تھا اور حالات یہاں تک پہنچ گئے کہ دو ماہ کا کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک مکان نے ان کا سامان باہر پھینک کر گھر کو تالا لگا دیا۔ مایوسی کے عالم میں نوجوان عاطف اور اس کی بہن نے ہارڈک پانڈیا کے نام ایک اپیل کی، جو پانڈیا تک پہنچ گئی۔ پانڈیا نے فوری طور پر عاطف اور اس کے خاندان کو اپنے گھر بلایا، ممبئی میں ان کے لیے دو کمروں کا گھر خرید کر عاطف کی ماں کے نام ٹرانسفر کر دیا اور کہا: 'اب آپ کو یہاں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔' یہی نہیں بلکہ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ جب تک عاطف کو کوئی نوکری نہیں مل جاتی، ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو بیس ہزار روپے ان کی طرف سے ملتے رہیں گے۔ اس اس فراخ دلی پر لوگ پانڈیا کو حقیقی زندگی کا ہیرو قرار دے رہے ہیں
Dr Mudssir Alvi retweeted
خواتین کے لئے بھی کوئی قانون سی سی ڈی میں لایا جائے
سنگ دل ماں جلاد بن گئی
صادق آباد: عوامی کالونی میں دل دہلا دینے والا واقعہ، سنگدل ماں جلاد بن گئی
، سفاک ماں نے 4 سالہ معصوم بیٹے سبحان کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر لہو لہان کر دیا
ظالم ماں نے بچے پر تشدد کی ویڈیو اپنی ہی والدہ کو واٹس ایپ پر ارسال کر دیا
Dr Mudssir Alvi retweeted
چیخوں سے پتا چل گیا ہے کہ مولانا کو غصہ صرف غصہ نا ملنے کا ہے حالانکہ محسن نقوی نے کسی کا نام تک نہیں لیا 😂😂
Dr Mudssir Alvi retweeted
جن کا پاسپورٹ دنیا کا تگڑا ترین پاسپورٹ ہے اس نے چھتری خود اٹھائی اور جن کی ایئر پورٹ پر پینٹیں اتروائی جاتی ہیں انہوں نے چھتری اٹھانے کے لئے بندہ رکھا ہے..!!
Dr Mudssir Alvi retweeted
پی ٹی آئی نے 14 سال پراپیگینڈا کیا کہ پنجاب خیبر پختونخواہ کو کم گندم دیتا ہے۔
حکومت گئی تو آج نوشہرہ اضاخیل میں گندم کے گوداموں پر پڑے چھاپوں نے سب سامنے رکھ دیا سرکاری ریکارڈ میں موجود گندم کی بوریوں میں ریت بھری ہوئی ہے اور کچھ ریت کی بوریوں میں گندم۔۔اور اصل گندم یہ افغانستان اسمگل کرتے رہے عوام کو یہ گند کھلاتے رہے،
Dr Mudssir Alvi retweeted
🚨 **اوکاڑہ سبزی منڈی میں نوسرباز کی مبینہ واردات، دکاندار کو رقم سے محروم کرکے فرار**
**اوکاڑہ:** سوشل میڈیا ذرائع سبزی منڈی اوکاڑہ میں باہو ٹریڈرز اینڈ کمیشن شاپ پر مبینہ نوسربازی کا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص مبینہ طور پر ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہوئے دکاندار کو رقم سے محروم کرکے فرار ہوگیا۔
وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم رقم گنتے ہوئے اسے سر تک لے جاتا ہے اور پھر مبینہ طور پر رقم جیب میں ڈال کر دکاندار کو دھوکا دیتا ہے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
**آخر یہ ہاتھ کی صفائی ہے یا نوسربازی کا کوئی خاص طریقہ؟** ملزم نے مبینہ طور پر دکاندار کو اس انداز سے الجھایا کہ اسے فوری طور پر رقم غائب ہونے کا احساس نہ ہو سکا۔
شہریوں اور تاجروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ لین دین کے دوران رقم خود گنیں، ادائیگی کی تصدیق کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی سے محتاط رہیں۔
**نوٹ:** واقعے کی مکمل تفصیلات، رقم کی مالیت اور پولیس کارروائی کی آزادانہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔
Dr Mudssir Alvi retweeted
ملتان میں بدترین ظلم کا ہولناک واقعہ
حرام خور امیر زادوں نے بھاگتے ہوئے کم سن غریب ملازم کو گاڑی سے کچل کر مار دیا
نہ آسمان گرا نہ زمین پھٹی
Dr Mudssir Alvi retweeted
ایسے ڈشکروں کی اپنی بہنیں دوسروں کے ساتھ ڈیٹ پہ ھوتی ہیں
یہ دنیا مکافات عمل ھے۔جیسا کرو گے ویسا ہی بھرو گے
کسی کی عزت کرو گے تمہاری عزت محفوظ رہے گی انشااللہ
اور اگر کسی کی عزت کا برا سوچو گے تو یقین تمہاری عزتوں کے ساتھ بھی برا ہی ھوگا
Dr Mudssir Alvi retweeted
تحصیل یزمان ضلع بھاولپور چک نمبر 112 DNB کے آؤٹ سورس شدہ گورنمنٹ اسکول کی اینٹیں اور ملبہ پیف پارٹنر کے گھر سے برآمد
یزمان (خصوصی رپورٹ):
تحصیل یزمان کے علاقے چک نمبر 112 DNB (ہیڈ راجکاں) میں سرکاری تعلیمی ادارے کی عمارت کی اینٹیں اکھاڑ کر ملبہ گھر لیجانے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کے تحت آؤٹ سورس کیے گئے گورنمنٹ پرائمری اسکول کی عمارت کی اینٹیں اور چھت کا ملبہ مبینہ طور پر پیف پارٹنر کے گھر سے برآمد کر لیا گیا ہے۔
📍 واقعے کی تفصیلات:
مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ اسکول کو تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے پیف کے حوالے (آؤٹ سورس) کیا گیا تھا، تاہم اسکول کی عمارت کو بہتر بنانے کے بجائے اس کے کلاس رومز کی اینٹیں اور چھتوں کا مواد ہی اکھاڑ لیا گیا۔
اہلِ علاقہ کی نشان دہی اور احتجاج پر جب تلاشی لی گئی تو اسکول کی عمارت سے اتاری گئی اینٹیں اور چھت کا ملبہ پیف پارٹنر کی ذاتی رہائش گاہ سے برآمد ہوا۔
📢 عوام کا ردِعمل اور مطالبہ:
اس واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری و قومی اثاثوں کو اس طرح نقصان پہنچانا اور تعلیمی اداروں کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرنا ناقابلِ برداشت ہے۔
اہلِ علاقہ کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ:
وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بہاولپور اس واقعے کا فوری نوٹس لیں، ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے سخت قانونی و محکماتی کارروائی عمل میں لائی جائے اور اسکول کی عمارت کی فوری بحالی کو یقینی بنایا جائے۔
Dr Mudssir Alvi retweeted
بغیر تحقیق خبر پر تبصرہ کرنے سے ہم باز نہیں آتے۔
تین دن سے سب چل رہا تھا جھوٹ بک رہا تھا۔
شدت پسندی اور انتہا پسندی کی نعروں کی آڑ میں شریعت پر اعتراضات ہو رہے تھے۔ ظلم کے نعرے بلند ہر رہے تھے۔ کسی نے تحقیق کی نہ مکمل خبر کا پتہ تھا۔
میں نے آج سارا دن اے آئی, ٹویٹر, فیس بک کو
کھنگالا, سب جھوٹ چل رہا تھا۔ ابھی ایک تحریر برادر ڈاکٹر اسامہ شفیق کی وال سے محمد زاہد صاحب کی نظر سے گزری میری تحقیق بھی یہی ہے ذرا غور سے پڑھیے۔۔
"14 اکتوبر 2026 کو سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں ایک مسجد کے اندر مبینہ طور پر زنا کرنے کے جرم میں بنگلہ دیش کے نذرالاسلام عبدالبصیر اور سیتی اختر کو سزائے موت دے دی گئی، اور ان کی لاشیں بنگلہ دیش بھیج دی گئی ہیں۔
اس معاملے کو لے کر جھوٹی باتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ کوئی انہیں میاں بیوی بتا رہا ہے، تو کوئی کہہ رہا ہے کہ ان کی آٹھ سالہ بیٹی بھی ہے، جبکہ کچھ لوگ انہیں حجاج قرار دے رہے ہیں۔
یہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا، اس بارے میں سعودی عرب کی حکومت نے کسی کو کوئی معلومات نہیں دیں اور مکمل رازداری برقرار رکھی گئی۔ تاہم، بنگلہ دیشی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق، نذرالاسلام نومبر 2022 میں کلینر کے طور پر کام کرنے کے لیے سعودی عرب گیا تھا، جبکہ سیتی اختر بھی وہیں سعودی عرب میں کام کر رہی تھیں۔
نذرالاسلام کے سعودی عرب آنے کے تقریباً چھ ماہ بعد، مئی 2023 میں سعودی سکیورٹی فورسز نے مکہ کی ایک مسجد کے اندر مبینہ طور پر غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے سیتی اختر اور نذرالاسلام کو گرفتار کیا تھا۔
واضح رہے کہ 2023 میں حج کا آغاز 19 جون کو ہوا تھا۔ یومِ عرفہ 27 جون کو تھا، جبکہ عیدالاضحیٰ 28 جون کو منائی گئی تھی۔
گرفتاری کے بعد دونوں نے سعودی جیل میں تین سال سے زیادہ عرصہ گزارا۔ اس دوران اس حساس معاملے کی قانونی تحقیقات ہوئیں اور جدہ کی عدالت میں تین سال تک مقدمے کی سماعت جاری رہی۔
عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیے جانے اور شاہی حکم جاری ہونے کے بعد، 14 اکتوبر 2026، بروز بدھ، مکہ ریجن میں دونوں کو پھانسی دے دی گئی۔ پھر 18 اکتوبر کو ان دونوں کی لاشیں بنگلہ دیش بھیج دی گئیں۔
درحقیقت، مقدس شہر مکہ مکرمہ کی ہر مسجد کا اپنا احترام ہے، کیونکہ ان میں سے ہر مسجد کسی نہ کسی حوالے سے نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی تاریخ اور آپ سے وابستہ واقعات کی یادیں سمیٹے ہوئے ہے۔ اسی لیے مکہ کی مساجد کے لیے خصوصی ضابطے مقرر ہیں، جن کے تحت مسجد کے اندر کسی بھی غیر اخلاقی، فحش یا جنسی نوعیت کی سرگرمی سختی سے ممنوع ہے۔
سعودی عرب کے ’’پبلک ڈیسینسی قانون‘‘ (Public Decency Law) کے تحت عوامی مقامات، جن میں مساجد بھی شامل ہیں، پر فحش اور جنسی نوعیت کے رویے پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
لیکن مکہ کی مساجد میں، بالخصوص جنسی نوعیت کی فحش حرکت کے ذریعے مسجد کے تقدس کی پامالی کا معاملہ ’’تعزیر‘‘ کے تحت انتہائی سنگین ہو جاتا ہے، اور اس کی سزا موت تک ہو سکتی ہے، جیسا کہ بنگلہ دیشی جوڑے کے معاملے میں ہوا۔
سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ کے سرکاری بیان کے مطابق، نذرالاسلام عبدالبصیر اور سیتی اختر نے مکہ کی ایک مسجد کے اندر ’’فعل الفاحشہ‘‘ یعنی سنگین نوعیت کی جنسی فحش حرکت کا ارتکاب کیا تھا۔
جبکہ بعض رپورٹوں میں اسے ’’جنسی بے راہ روی‘‘، ’’فحش کاری‘‘ یا ’’زنا‘‘ قرار دیا گیا ہے۔ ایک دو میڈیا رپورٹوں میں ’’مسجد کے اندر جنسی تعلق قائم کرنے‘‘ کا ذکر بھی آیا ہے۔
زیادہ تر معتبر رپورٹوں میں اس واقعے کو مسجد کے اندر جنسی تعلق قائم کرنے یا ناجائز جنسی فعل کے طور پر سمجھا اور رپورٹ کیا گیا ہے۔
بتائیے، کیا یہ لوگ یہ سب کرنے کے لیے مکہ گئے تھے؟ حد ہے!
مسجد کے تقدس اور مقام، دونوں کی پامالی کے باعث، تعزیری قانون کے تحت زنا کے الزامات ثابت ہونے پر حکومت نے انہیں سزائے موت دے دی۔
بنگلہ دیش کی وزیر مملکت برائے امورِ خارجہ، شاما عباید اسلام نے 17 اکتوبر 2026 کو بتایا تھا کہ سعودی عرب میں بنگلہ دیشی مشن کے لیبر ونگ کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا تھا، جس میں بتایا گیا کہ یہ دونوں مکہ کی ایک مسجد کے اندر ’’زنا‘‘ میں ملوث تھے۔ ان کے خلاف تین سال تک مقدمہ چلا اور مجرم ثابت ہونے پر انہیں سزائے موت دے دی گئی۔
اور ہاں، یہ دونوں میاں بیوی بھی نہیں تھے۔
کاپیڈ








