Deputy Commissioner Swabi (@dcswabi) header
Deputy Commissioner Swabi (@dcswabi) profile picture

Official @X Handle of Deputy Commissioner Swabi

Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan
Joined August 2015
Photo by Deputy Commissioner Swabi (@dcswabi)Photo by Deputy Commissioner Swabi (@dcswabi)Photo by Deputy Commissioner Swabi (@dcswabi)Photo by Deputy Commissioner Swabi (@dcswabi)Photo by Deputy Commissioner Swabi (@dcswabi)Photo by Deputy Commissioner Swabi (@dcswabi)Photo by Deputy Commissioner Swabi (@dcswabi)Photo by Deputy Commissioner Swabi (@dcswabi)Photo by Deputy Commissioner Swabi (@dcswabi)Photo by Deputy Commissioner Swabi (@dcswabi)
ڈپٹی کمشنر صوابی کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر - II لاہور نصرت صاحبہ نے تحصیل لاہور میں مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔ گیج کے علاوہ قانونی کاغزات اور حفاظتی اقدامات بھی چیک کیے گئے۔
1
1
4
211
قانونی کی خلاف ورزی کی بنا پر غیر قانونی پٹرول پمپس کو موقع پر سیل کر دیا گیا جبکہ کئی کو جرمانہ بھی کیا گیا۔
27
🚛 اوورلوڈنگ کے خلاف کارروائی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II لاہور، نصرت صاحبہ نے صوابی–جہانگیرہ روڈ پر اوورلوڈ گاڑیوں کی انسپکشن کی ۔ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں پر جرمانے عائد کیے گئے.
2
3
178
گاڑیوں میں لادے گئے سامان کو مناسب طریقے سے ڈھانپنے کی ہدایات جاری کی گئیں تاکہ دورانِ سفر سامان گرنے سے ممکنہ حادثات کی روک تھام اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ #PublicSafety #TrafficEnforcement #DistrictAdministrationSwabi
32
صوابی: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رزڑ کی زیرِ صدارت انسدادِ تجاوزات کےحوالے سے اجلاس** اےسی رزڑ، فخرِ عالم کی زیرِ صدارت تحصیل رزڑ میں باقی ماندہ تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،جس میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، خیبر پختونخوا ہائی وےاتھارٹی اور محکمہ مال کے افسران نے شرکت کی۔
1
123
اجلاس میں مختلف علاقوں میں باقی ماندہ تجاوزات کی نشاندہی، سرکاری اراضی اور رائٹ آف وے کی واگزاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ باہمی رابطے اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت انسدادِ تجاوزات کارروائیوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے۔
1
12
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رزڑ، فخرِ عالم نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے متعلقہ افسران کے ہمراہ رزڑ میں جاری سالانہ ترقیاتی پروگرام کے منصوبوں کا دورہ کیا۔ زیرِ تعمیرجوڈیشل کمپلیکس کی عمارت سمیت مختلف ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیاگیا اور منصوبوں پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔
1
71
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ معیار، منظور شدہ ڈیزائن اور طے شدہ ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو بروقت بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ضلعی انتظامیہ صوابی ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی اور تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
1
12
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صوابی، محترمہ اُمِّ رومان نے گورنمنٹ مڈل سکول کھنڈہ کا دورہ کیا اور سکول کے تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران اساتذہ کی حاضری، طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں اور سکول میں دستیاب بنیادی سہولیات کا معائنہ کیا گیا۔
1
76
انہوں نے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور طلبہ کو سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے پر زور دیا۔ ضلعی انتظامیہ صوابی سرکاری تعلیمی اداروں کی بہتری اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ #DistrictAdministrationSwabi #SchoolInspection #Education #Swabi
1
13
اے اے سی صوابی، محترمہ اُمِّ رومان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال صوابی کادورہ کیا اور ہسپتال میں جاری امور اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرمتعلقہ ٹھیکیدار اور ہسپتال انتظامیہ کو نشاندہی شدہ مسائل فوری بنیادوں پرحل کرنے اور ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
1
4
238
انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ **ضلعی انتظامیہ صوابی — صحت کی بہتر سہولیات، عوام کی اولین ترجیح۔** #DistrictAdministrationSwabi #DHQSwabi #HealthServices
12
یڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صوابی، محترمہ اُمِّ رومان نے تحصیل صوابی میں مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔ دورانِ معائنہ فیول سبسڈی اسکیم سےمتعلق ڈیٹا اپ لوڈنگ کے عمل کاجائزہ لیا گیا۔ زائد قیمت وصول کرنے اور کم پیمانہ فراہم کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کرتےہوئےجرمانےعائدکیےگئے۔
1
1
6
285
ایک غیر قانونی پیٹرول اسٹیشن کو سیل کر دیا گیاانہوں نے واضح کیا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر درست پیمانے کے مطابق پیٹرول کی فراہمی یقینی بنانے اور حکومتی سبسڈی اسکیم پر مؤثر عملدرآمد کے لیے نگرانی اور قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
11
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رزڑ، فخرِ عالم نے گورنمنٹ پرائمری سکول میاں کلی کا دورہ کیا اور سکول میں تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اساتذہ کی حاضری، طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں اور سکول میں دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا گیا۔
1
2
150
انہوں نے تدریسی عمل کو مؤثر بنانے اور تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ ضلعی انتظامیہ سرکاری تعلیمی اداروں کی بہتری، تعلیمی معیار میں اضافے اور طلبہ کو سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ **ضلعی انتظامیہ صوابی — معیاری تعلیم، روشن مستقبل!**
13
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صوابی محترمہ اُمِّ رومان کی نگرانی میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کے دوران مستقل تجاوزات کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 8 کنال 6 مرلے پر مشتمل، 11 فٹ چوڑی سرکاری گزرگاہ واگزار کروا لی گئی۔
1
106
ضلعی انتظامیہ صوابی سرکاری اراضی اور عوامی راستوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ اس سلسلے میں بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ **ضلعی انتظامیہ صوابی — عوامی حقوق کا تحفظ، بہتر شہری سہولیات ہماری ترجیح۔** #SwabiAdministration #AntiEncroachmentDrive
18
اسسٹنٹ کمشنر رزڑ فخرِ عالم صاحب کا دورہ فارم سروسز سینٹر اسسٹنٹ کمشنر رزڑ فخرِ عالم صاحب نے فارم سروسز سینٹر کرنل شیر کلی، تحصیل رزڑ کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات، انتظامی امور اور زرعی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
1
100
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر -II لاہور، نصرت صاحبہ نے کھنڈہ موڑ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن میں پی کے ایچ اے ، ٹی ایم اے اسٹاف، سول ڈیفنس اہلکاروں کے علاوہ پولیس نے بھی حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران سڑک اور فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔
1
2
230
اس اقدام کا مقصد روڈ کو تجاوزات سے پاک کرنا، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا، شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنا اور شہر کی خوبصورتی و نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔ ضلعی انتظامیہ صوابی واضح کرتی ہے کہتجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
1
22