Asjad Mahmood (@asjadjui1) header
Asjad Mahmood (@asjadjui1) profile picture

خدمت سے خدا ملتا ہے

Islamabad, Pakistan
Joined December 2014
اگر حکومت وقت عوامی ریفرنڈم پر یقین رکھتی ہے تو پھر ایک ریفرنڈم اس سوال پر بھی کروا لیا جائے کہ کیا عوام 2024ء کے انتخابات کے نتائج سے مطمئن ہیں؟ اور اگر واقعی عوامی رائے پر بھروسا ہے تو یہ سوال بھی عوام کے سامنے رکھا جائے
7
97
4
230
2,221
کہ کیا پاکستانی عوام ملکی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کو پسند کرتی ہے یا نہیں؟ بقول آپ کے عوامی رائے لینے میں کوئی حرج تو نہیں ہونا چاہیے
1
19
47
478
مولانا فضل الرحمن صاحب ایک قومی رہنما، رکنِ قومی اسمبلی اور اپوزیشن کا مؤثر و متحرک کردار ہیں معدنیات کی خفیہ سودے بازی اور این ایف سی ایوارڈ کے حوالے پر سوالات اٹھانے کی پاداش میں انہیں وطن دشمن قرار دیا جا رہا ہے، قومی میڈیا پر کردار کشی کی مہم چلائی گئی
18
278
31
640
6,337
کارکنوں کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے،تمام سیکیورٹی واپس لے لی گئی اور اب ریاستی اہلکاروں کے ذریعے ان کی رہائش گاہ کی ناکہ بندی شروع کر دی گئی ہے۔ تمام کارکنان مرکز کی ہدایات کے منتظر رہیں
3
97
9
196
6,233
انسان جب اپنے آپ کو پاور فل سمجھ کر فرعونیت کا نعرہ انا ربکم الاعلی بلند کرتا ہے، پھر موسی کو ان سے لڑنے کی ضرورت نہیں رہتی، وہ خود اپنی تباہی کا ساماں کرتا ہے۔
9
199
19
452
4,204
كان لنفس أن تموت إلا بإذن الله كتابا مؤجلا۔ وتعز من تشاء وتذل من تشاء۔ جب زندگی اور موت، عزت اور ذلت کا مالک اللہ تعالیٰ ہے تو پھر ڈر کس بات کا؟ قوم کی آزادی، خودمختاری اور قومی وسائل پر ڈاکہ ڈالا جائے گا تو ہم اس ظلم اور استحصال کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔
11
150
6
358
3,892
ہم اپنے اصولی مؤقف سے نہ دست بردار ہوں گے اور نہ ہی خاموشی اختیار کریں گے۔ اس جدوجہد کی پاداش میں ان غدارانِ قوم و ملت کے ہاتھوں موت بھی قبول ہے اور سرِعام رسوائی بھی، لیکن حق گوئی سے پسپائی ہرگز قبول نہیں۔
5
66
4
129
1,196
🤖 Made with AI
4
67
9
175
2,608
یہ ان کی کل اوقات ہے کہ سامنے آنے کی جرأت نہیں، پسِ پردہ رہ کر ریاستی اداروں کو اپنے انتقام اور سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ جب ملکی ادارے کسی طاقت ور ٹولے کے ذاتی مفادات کے تابع ہو جائیں تو قوم کی نظر میں ان کی ساکھ اور وقعت کیا باقی رہ جاتی ہے؟
10
145
30
351
5,411
ان میں قوم کے نوجوان ہی بھرتی ہوں گے۔ ہم نے بھرتیاں کی ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔ یہ ملک صرف اسٹیبلشمنٹ اور اس کے حاشیہ برداروں کی جاگیر نہیں کہ ملازمتوں پر صرف ان کے فرمانبرداروں کا حق ہو جب تک نیب جیسے ادارے اس طاقت ور ٹولے کے زیرِ اثر رہیں گے،
1
40
7
64
1,003
ان کے سیاسی انتقام پر مبنی نوٹس ہماری نظر میں بے وقعت ہیں۔ ہم انہیں جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ قوم اب باشعور ہو چکی ہے۔ ہماری جدوجہد ہے کہ نیب سمیت تمام قومی اداروں کو اس مکروہ طبقے کی غلامی سے آزاد کرایا جائے اور انہیں ان کی حقیقی آئینی حیثیت اور دائرۂ اختیار میں واپس لایا جائے۔
41
7
66
666
عدلیہ، میڈیا، پارلیمنٹ، تمام قومی املاک، کاروباری منڈیوں اور معدنیات پر جنات نے یلغار کر رکھی ہے اور ہر زبان پر تالہ بندی کا پروگرام بنا رکھا ہے۔ جو ان کے خلاف بولے گا، پوری ریاستی مشینری اس کے خلاف استعمال ہوگی
10
85
14
192
2,983
دماغ بیدار، آنکھیں کھلی اور ہر آہٹ پر کان لگائے رکھیں۔ موبائل کیمرہ آن رکھیں۔ شرپسند جب بھی کوئی ماورائے قانون حرکت کریں، فوراً اس کی حقیقت منظرِ عام پر لائیں۔
6
37
2
69
586
انہوں نے ماضی میں اپنے اہلکاروں سے بہروپیوں کا روپ دھار کر شدت پسندی، جلاؤ گھیراؤ اور شر و فساد کے جو ڈرامے رچائے ہیں، ممکن ہے کہ اب بھی وہی طور طریقے آزمائیں۔ یہ بات لکھ دی تاکہ سند رہے اور اہلِ وطن بیدار رہیں۔
1
24
1
34
279
معدنیات کے سوداگروں کو مولانا صاحب پر اس قدر غصہ آیا ہوا ہے کہ آج عصر کے وقت ڈرون کے ذریعے مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے گھر کی فضائی ویڈیو بنائی گئی اور اسے سوشل میڈیا پر نشر کر دیا گیا۔
41
229
47
690
8,869
ان لوگوں میں شرم و حیا نام کی کوئی شے نہیں ہے۔ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرکے تم نے جس جرم کا ارتکاب کیا ہے، اسے ہم بھولیں گے نہیں۔ ہر سطح پر اس کا حساب لیا جائے گا۔
6
57
7
133
1,283
ان کالے بھیڑیوں نے جس طرح ریاست کو اپنے نرغے میں لے رکھا ہے، اس سے ہر پاکستانی کا دل زخمی ہے۔ تمہیں اس بات کا طیش ہے کہ ہمارا اصل چہرہ قوم کے سامنے کیوں لایا جا رہا ہے۔ ہم مزید شدت کے ساتھ تمہارے چہرے سے یہ مکروہ نقاب اتار پھینکیں گے۔
5
51
9
112
913