Pinned Tweet
کیا اپنے قرآن کو تفسیر کے ساتھ نہیں پڑھا اسے سمجھنے کی کوشش نہیں کی؟ تو ایک مرتبہ یہ آیات ضرور پڑھیں۔
﴿۱۲۴﴾ ’’اورہم اٹھائیں گے اسے قیامت کے دن اندھا (کرکے)۔‘‘
﴿۱۲۵﴾’’وہ کہے گا :اے میرے پروردگار! تو نے مجھے اندھا کیوں اٹھایا ہے‘ جبکہ میں (دنیا میں) تو بینائی والا تھا۔‘‘
﴿۱۲۶﴾ ’’اللہ فرمائے گا کہ اسی طرح ہماری آیات تمہارے پاس آئیں تو تم نے انہیں نظر انداز کر دیا‘ اور اسی طرح آج تمہیں بھی نظرانداز کر دیا جائے گا۔‘‘
سُورۃُ طٰہٰ
Aysha Mirza retweeted
Replying to @Lescoofficial
@Lescoofficial no light since 4 AM..no water and no person available at relevant office to address the issue. Please look into. Nawab Town, Lahore
Aysha Mirza retweeted
غور کریں اپنی گزری ہوئی زندگی کے بارے میں آپکو گزری ہوئی زندگی چند گھنٹوں کی طرح لگے گی یا چند دن کی طرح۔ قیامت والے دن ہمیں ہماری زندگی ایسی ہی لگے گی۔
لیکن آخرت والی زندگی میں کبھی موت نہیں آئے گی۔ اگر آپ جہنم میں چلے گئے تو ہمیشہ کے لیے وہی رہ جائیں گے۔
اس لیے اپنی آخرت کی زندگی کو چند دن کے مزے کے لیے خراب مت کریں۔ اتنا ٹائم تو نکلیں کے دین کو سمجھ سکیں۔
آپ کیا جواب دیں گے اللہ کو اتنی لمبی زندگی میں آپکو وقت ہی نہیں ملا اللہ کے دین کو پڑھ کے سمجھنے کا۔آج ہی نیت کریں کہ آپ ہر روز بیشک 2 صفحے ہی صحیح ضرور پڑھیں گے قرآن کی تفسیر کے يا سیرتِ نبی کہ اور یہ سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ اللہ نے انسان کو کس مقصد کے لیے پیدا کیا۔۔
Aysha Mirza retweeted
جو انسان دنیا ایک دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھاسکتے وہ قیامت والے دن کیا کسی کا بوجھ اٹھائیں گے؟
اس لیے اپنی آخرت کسی کے بھروسے نا چھوڑیں خود قرآن کی تفسیر پڑھیں۔۔خود سیرتِ نبی پڑھیں اور سمجھیں کیا مقصد ہے ہمارا۔۔
اسلام کوئی پروفیشن تو نہیں تھا کہ تم نے اسے پروفیشنل لوگوں کہ حوالے کر دیا اسلام تو ہر انسان کے لیے ہے۔خود کیوں نہیں پڑھتے؟
سورۃ المعارج آیات ۱۱-۱۵
’’مجرم چاہے گا کہ اُس دن کے عذاب سے بچنے کے لیے اپنی اولاد کو‘ اپنی بیوی کو‘ اپنے بھائی کو‘ اپنے قریب ترین خاندان کو جو اسے پناہ دینے والا تھا ‘ اور روئے زمین کے سب انسانوں کو فدیہ میں دے دے اور یہ تدبیر اسے نجات دلا دے ‘
۔( مگر ) ہرگزیہ نہ ہوگا ، یقیناً وہ شعلہ والی ( آگ ) ہے "
Aysha Mirza retweeted
مسلمانوں کی کمزوری کی سب سے بڑی وجہ ہے فرقہ واریت اور اس کی سب سے بڑی وجہ ہے کہ مسلمانوں نے خود دین کو پڑھنا چھوڑ دیا ہے۔۔جس دن سب نے خود قرآن کی تفسیر اور سیرتِ نبی پڑھ لیے اس سب ایک ہی جائیں گے۔
سورة آل عمران آیت 105
"تم ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے اپنے پاس روشن دلیلیں آجانے کے بعد بھی تفّرقہ ڈالا اور اختلاف کیا ، انہی لوگوں کے لئے بڑا عذاب ہے ۔"
Aysha Mirza retweeted
عربوں میں حافظے قرآن اس بندے کو کہتے تھے جسے قرآن یاد ہوتا تھا لفظ با لفظ اسے سمجھتا تھا اور اس کی زندگی شریعت کہ مطابق گزرتی تھی۔
لیکن ہم نے تو حفظ کرنے کو رسم بنا لیا۔ اگر عمل ہی نہیں کرنا تو صرف رٹہ لگانے کا کیا مقصد ہے؟
حفظ کرنے سے پہلے تو یہ فرض ہے کہ ہم پڑھ کہ سمجھیں قرآن کو اس پے عمل کریں۔ مزید تصدیق کے لیے حدیث پڑھیں یہاں صاف کہا گیا ہے کہہ قرآن کو سمجھنا بھی ہی اور عمل بھی کرنا ہے۔
حضرت عبداللہ بن بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے قرآن پڑھا اور اس کو سیکھا اور اس پر عمل کیا ، اس کو قیامت کے دن ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی سورج کی روشنی کی طرح ہو گی اور اس کے والدین کو ایسا لباس پہنایا جائے گا جس کی قیمت پوری دنیا بھی نہیں ہو سکتی ، وہ پوچھیں گے : ہمیں یہ لباس کیوں پہنایا گیا ؟ ان کو جواب دیا جائے گا : اس لیے کہ تمہارا بچہ قرآن کریم کا حافظ ، عالم اور عامل تھا ۔
Al Mustadrak Hakim#2086
Aysha Mirza retweeted
ہماری معاشرے کے زوال کی ایک بڑی وجہ ایک غلط فہمی ہے۔ وہ یہ کہ ہمیں لگتا ہے کہ کوئی بھی آپکے ساتھ غلط کرتا ہے تو صبر کریں اگر کسی شخص کے ساتھ آپکے اس پاس غلط ہو رہا ہے تو آپ بجائے اس کہ حق کے لیے بولنے کہ اسے بھی صبر کا مشورہ دیتے ہیں۔۔ جس سے ظلم اور زیادتی دن بدن بڑھتی جاتی ہے۔ جبکہ ایک مومن کے لیے فرض ہے کہ کہیں بھی کسی کے ساتھ بھی زیادتی ہو تو اسے روکے۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم معروف ( بھلائی ) کا حکم دو اور منکر ( برائی ) سے روکو، ورنہ قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ تم پر اپنا عذاب بھیج دے پھر تم اللہ سے دعا کرو اور تمہاری دعا قبول نہ کی جائے“ ۱؎۔
Sunan Tirmizi#2169
"تم میں سے ایک جماعت ایسی ہونی چائیے جو بھلائی کی طرف بُلائے اور نیک کاموں کا حکم کرے اور بُرے کاموں سے روکے ، اور یہی لوگ فلاح اور نجات پانے والے ہیں ۔ "
سورة آل عمران - Ayat No 104
Aysha Mirza retweeted
معذرت کسی کو برا لگے تو۔۔۔
لیکن کیا کسی کو تکلیف نہیں ہوتی ہماری قوم کی حالت دیکھ کہ؟
فلسطین میں ہمارے بہن بھائیوں پے ظلم کی انتہا۔۔
دبئی میں مندر کا افتتاح ۔۔۔
سورج گرہن کا ہونا..
دبئی میں سیلاب آ جانا ۔۔
سعودی عرب میں فہاشی ۔۔۔
کیا یہ نشانیاں نہیں ہیں؟ قرآن میں کتنی مرتبہ پوچھا ہے اللہ نے کہ کیا تم غور نہیں کرتے؟
لیکن ہماری قوم ابھی بھی دین کی طرف نہیں آ رہی۔۔
قرآن کی تفسیر اور سیرتِ نبی پڑھنے کا وقت نہیں۔۔۔
نٹفلکس پے سیریز دیکھنے کا وقت ہے۔
شعر و شعری کے لیے وقت ہے۔
کرکٹ کے میچز دیکھنے کا وقت ہے۔
حریم شہ کی ویڈیو ڈھونڈنے کا وقت ہے۔۔۔
دعوے عاشق رسول ہونے کے اور کام؟؟
کیا قیامت والے دن تمہارے دعوے کام آئیں گے یا تمہارے اعمال؟ اگر رسولﷺ اور اللہ سے محبت ہے تو ثابت بھی تو کرو۔۔۔۔
#DubaiFlooding
Aysha Mirza retweeted
جس دن عوام سچ میں عاشق رسول ﷺ بن گئی۔انہوں نے سیرتِ نبی پڑھ کے عمل کرنا شروع کر دیا۔ قرآن کو خود تفسیر سے پڑھنا شروع کر دیا اس دن سارا پاکستان ایک ہو جائے گا۔لیکن ہماری عوام کو تو بس دین کے ٹھیکیداروں نے ہے بتا دیا ہی نبی ﷺ ہماری شفاعت کروا دیں گے بھلا جو مرضی کرو۔
یہ تو بتایا ہی نہیں کہ نبی ﷺ نے خود کہا ہے کے جسے قرآن روک لے گا اسے میں بھی میری شفاعت بھی جہنم سے نکال نہیں پائے گی۔۔
7440 صحیح بُخاری
سوال یہ ہے کہ قرآن کن کو روکے گا؟ جن کے گھر میں قرآن ہونے کے باوجود کبھی تفسیر کے ساتھ پڑھنے کے لیے وقت نہیں نکالا۔ ڈرامے,کرکٹ اور نوکری کے لیے جتنا مرضی وقت ہے اُن کے پاس وہ کیا جواب دیں گے؟
#ہم_سب_ٹیم_پاکستان
Aysha Mirza retweeted
آخر کب تک ہم غفلت کی زندگی جیتے رہیں گے؟
جس طرح ہم نے سکول کی پڑھائی کو اپنے اوپر فرض کر لیا ہے کب ہم اللہ تعالی کا کلام پڑھنا اور سمجھنا اپنے اوپر فرض کریں گے؟
کب وہ لوگ جو عشق رسول کا دعویٰ کرتے ہیں کرکٹ سے فلموں سے اور ڈراموں سے وقت نکال کر سیرت نبی پڑھیں گے اور یہ سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ ہمارے نبیﷺ ہم سے کیا چاہتے تھے؟
محبت باتوں سے نہیں عمل سے ظاہر ہوتی ہے اور عملا ہماری قوم دن کے 15 منٹ بھی نہیں نکالتی اللہ کے کلام کے لیے اور سیرت نبی کے لیے۔
شاید پھر ہمیں محبت کا دعویٰ کرنا بند کر دینا چاہیے۔۔۔
حضرت مریم کی شادی نہیں ہوئی پھر بھی ایک کامیاب خاتون تھیں۔۔
حضرت خدیجہ کے بیٹے نہیں تھے پھر بھی رب نے انکو سلام کہلوائے۔۔
حضرت عائشہ کی اولاد نہیں تھی پھر بھی ساری عمر اس غم میں نہیں کھپائی بلکہ کم عمری میں بیوگی کے باوجود بامقصد اور پروقار زندگی گزاری۔۔
حضرت آسیہ کو اچھا شوہر نہیں ملا پھر بھی آخر دم تک حق کے راستے پر ڈٹی رہیں۔۔
اپنی زندگی کی محرومیوں کو اپنی کمزوری نہیں طاقت بنائیے۔۔
دین کو اور اپنی زندگی کے اصل مقصد کو سمجھیں گے زندگی صرف ایک امتحان ہے۔ اصل زندگی تو آخرت والی ہے۔ آخرت کی کامیابی کا سوچیں۔۔۔
6
10
345
رزق کا وعدہ تو اللہ نے کیا ہے لیکن آخرت کا نہیں۔۔۔
اور انسان ساری زندگی رزق کمانے میں گزار دیتا آخرت کی فِکر میں نہیں..
کیوں؟
12
16
524
ایک وہ زمانہ تھا جب بیٹیوں کو پیدا ہوتے ہی دفنا دیتے تھے۔۔
اور ایک یہ زمانہ ہے بیٹیوں کو نہیں دفناتے لیکن اُن کے دل دفنا دیتے ہیں۔۔۔💔💔💔
شاید پہلا زمانہ زیادہ بہتر تھا کیوں کہ دل کو مارنے سے بہتر تو یہی ہوتا کہ انسان مر جائے کم از کم اس زندگی کہ امتحان سے تو بچ جائے۔۔
کیوں لوگوں کو بس شوہر اور ماں باپ کے حقوق یاد رہتے؟ حقوق اور عزت تو اللہ نے بیویوں اور بیٹیوں کو بھی بہت دیے ہیں۔
2
4
273
مسلمانوں کب تک تمہاری اولاد کے رول ماڈل superman ،spiderman اور avengers رہیں گے۔یہ سب کہانیاں تو من گھڑت ہیں۔
اور اب netflix پر Lucifer series دیکھ رہے ہیں جس میں شیطان کو مظلوم اور ہیرو بنا کہ دکھایا جا رہا ہے.
کیا تمہاری نسل دجال کے فتنے سے بچ پائے گی اگر اُن کے ہیرو ہی دجال کے پیروکار نکلے؟
انہیں بتاؤ اُن کے اصل ہیروز کے بارے میں جو اللہ کے حکم سے یہ سب کرتے تھے۔
حضرت عیسیٰ مردوں کو زندہ کرتے تھے۔
حضرت موسیٰ جن کے لاٹھی مارنے سے سمندر پھٹ گیا تھا۔
حضرت ابراہیم جن کو آگ جلا نہیں پائی تھی۔
حضرت سلیمان جو جانوروں اور جنات پے حکومت کرتے تھے۔ ہوا بھی اُن کی مرضی سے چلتی تھی۔
حضرت داؤد جن کے ساتھ پرندے گاتے تھے۔
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے انگلی کے اشارے سے چاند کے ٹکڑے کر دیے تھے۔
تم بتاؤ گے انہیں تو پتہ چلے گا تو ہی دلچسپی پیدا ہوگی اُن کی تو ہی وہ قرآن پڑھیں گے اور انہیں پتہ چلے گا کہ آخر اسلام ہے کیا۔
ہمارا اسلام صرف عبادت کے لیے تو نہیں ہے۔ کیا تمہیں یہ لگتا ہے تم نے مر کر اپنی اولاد کی تربیت کا جواب نہیں دینا اللہ کو؟
Aysha Mirza retweeted
السلام و علیکم
جس دین میں جانوروں کے حقوق معاف نہیں اسی دین کے ماننے والے انسانوں کے حقوق کو نظر انداز کر کے اپنے آپکو جنتی سمجھنے لگتے ہیں۔
اپنے حقوق شاید اللہ معاف کردے لیکن انسانوں کے حقوق تو اللہ بھی معاف نہیں کرتا ۔۔
آخر کب تک ہم غفلت کی زندگی جیتے رہیں گے؟
جس طرح ہم نے سکول کی پڑھائی کو اپنے اوپر فرض کر لیا ہے کب ہم اللہ تعالی کا کلام پڑھنا اور سمجھنا اپنے اوپر فرض کریں گے؟
کب وہ لوگ جو عشق رسول کا دعویٰ کرتے ہیں کرکٹ سے فلموں سے اور ڈراموں سے وقت نکال کر سیرت نبی پڑھیں گے اور یہ سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ ہمارے نبیﷺ ہم سے کیا چاہتے تھے؟
محبت باتوں سے نہیں عمل سے ظاہر ہوتی ہے اور عملا ہماری قوم دن کے 15 منٹ بھی نہیں نکالتی اللہ کے کلام کے لیے اور سیرت نبی کے لیے۔
شاید پھر ہمیں محبت کا دعویٰ کرنا بند کر دینا چاہیے۔۔۔
کیا اس سے ہماری قوم میں بیروزگاروں کو روزگار مل جائے گا؟
کیا جو غریب بھوک سے تنگ آ کر جان لے رہے ہیں اُن کی جان بچ جائے گی؟
کیا ہمارے بہن بھائی جو غزہ میں ذبح کیے جا رہے ہیں وہ بچ جائیں گے؟
نہیں نا مجھے کوئی دلچسپی نہیں ایسے کسی مشن میں۔۔۔
#LunarMission
6
7
317
نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا ہر مسلمان پر حق ہے کہ ہر سات دن میں ایک دن ( جمعہ میں ) غسل کرے ۔
Sahih Bukhari#898
#JummahMubarak
5
5
255
عورت کیوں ڈپریشن میں چلی جاتی ہے؟
اس کی سب سے بڑھی وجہ یہ ہے کہ۔جب لڑکی کی شادی ہوتی ہے تو اسے سمجھایا جاتا ہے کہ مرد کی ضرورت پوری کرنا اس کے فرائض میں شامل ہے لیکن لڑکے کو کوئی نہیں سمجھاتا کہ عورت کی نفسیاتی ضرورت بھی ہوتی ہے جو پوری کرنا شوہر کا فرض ہے۔
وہ اپنا خاندان جہاں اُس نے اپنی زندگی کے ۲۰-۲۵ سال گزارے ہیں اسے چھوڑ کر آتی ہے صرف شوہر کے لیے جہاں بہت ساری چیزیں اس کی امید اور ضرورت کے مطابق نہیں ہوتی۔ ایسے میں شوہر اگر اس کی باتیں صاف دل سے سن کر اُسے تسلی ہے دے دے ایک اچھے دوست کی طرح تو اس میں طاقت آ جاتی ہے۔ لیکن جب اُسے شوہر کی طرف سے بھی سہارا نہیں ملتا تو وہ سوچ سوچ کہ ذہنی مریض بن جاتی ہے۔
اسی وجہ سے احادیث میں کہا گیا ہے کے عورت کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے۔
تم میں بہترین وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لئے بہترین ہو اور میں اپنے گھروالوں کے لئے تم سب سے اچھا ہوں۔(ترمذی،کتاب المناقب،باب فضل ازواج النبی،۵/۴۷۵حدیث:۳۹۲۱)
تم سب میں بہترین وہ ہے جو اپنی عورتوں اور بچیوں کے ساتھ اچھا ہو۔(شعب الایمان ،باب فی حقوق الاولاد والاہلین،۶/۴۱۵ ، حدیث :۸۷۲۰)
کوئی مؤمن کسی مؤمنہ بیوی کو دشمن نہ جانے،اگر اس کی کسی عادت سے ناراض ہو تو دوسری عادت سے راضی ہوگا۔(مسلم،کتاب الرضاع،باب الوصیۃبالنساء،ص۷۷۵حدیث:۱۴۶۹)
جس دن عوام سچ میں عاشق رسول ﷺ بن گئی۔انہوں نے سیرتِ نبی پڑھ کے عمل کرنا شروع کر دیا۔ قرآن کو خود تفسیر سے پڑھنا شروع کر دیا اس دن سارا پاکستان ایک ہو جائے گا۔لیکن ہماری عوام کو تو بس دین کے ٹھیکیداروں نے ہے بتا دیا ہی نبی ﷺ ہماری شفاعت کروا دیں گے بھلا جو مرضی کرو۔
یہ تو بتایا ہی نہیں کہ نبی ﷺ نے خود کہا ہے کے جسے قرآن روک لے گا اسے میں بھی میری شفاعت بھی جہنم سے نکال نہیں پائے گی۔۔
7440 صحیح بُخاری
سوال یہ ہے کہ قرآن کن کو روکے گا؟ جن کے گھر میں قرآن ہونے کے باوجود کبھی تفسیر کے ساتھ پڑھنے کے لیے وقت نہیں نکالا۔ ڈرامے,کرکٹ اور نوکری کے لیے جتنا مرضی وقت ہے اُن کے پاس وہ کیا جواب دیں گے؟
#ہم_سب_ٹیم_پاکستان


