arooshgull retweeted
ہم جو انسانوں کی تہذیب لیے پھرتے ہیں ہم سا وحشی کوئی جنگل کے درندوں میں نہیں
ساحر لدھیانوی
تم معصوم ہو تم بے بس تھے ۔ تم اس درندوں کے معاشرے سے آزاد ہوئے ۔ ایک سور نے تم کو روند ڈالا ۔
سب سے خوفناک بات یہ ہے کہ ہم سب کو یہ لگتا ہے کہ وہ سور اس سے پہلے ظلم ڈھانے والے کسی بھی سور کی طرح بچ جائے گا۔
تم اب اپنا مقدمہ خدا کے سامنے رکھنا ۔ وہی انصاف کرے گا ۔ ہم اس کے نائب نہیں بن سکے ۔ ہم تمہارے مجرم ہیں ۔
سانحہ ملتان کا معصوم ۔
arooshgull retweeted
ارکان سینیٹ کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور
ان کو پتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہم جو کر چکے، ہمیں کسی بھی وقت باہر بھاگنا پڑ سکتا ہے۔ یہ بلیو پاسپورٹ اسی لیے ہے کہ کوئی انہیں روک نہ سکے۔
اب عزرائیل اور روز قیامت کے حساب سے بچنے کا بل آنا باقی ہے
arooshgull retweeted
آپ کو کیا لگتا کہ پختونخوا میں گورنر راج لگا کر، پی ٹی آئی کی منتخب صوبائی حکومت گرا کر، پورے صوبے سے پی ٹی آئی کے منصوبوں کی تختیاں ہٹا کر عمران خان کی سیاست ختم ہو جائے گی؟
یہ کام تو آپ پچھلے چار سال سے کر رہے ہو۔
عمران خان کی ایک فوٹو نہیں آنے دی حتی کہ نام لینے پر پابندی ہے۔ پھر عمران خان کی مقبولیت ختم کیوں نہیں ہو سکی؟ وہ کیوں آج بھی پاکستان کا مقبول ترین لیڈر ہے؟
arooshgull retweeted
ہمارے اپنے ملک میں کیا ہو رہا اُس پر ہمارے شوبز سلیبرٹیز، کرکٹرز اور جعلی لبرلز خاموش رہتے ہیں۔ انڈیا میں کسی کو چھینک بھی آ جائے تو یہ ہفتوں تک اس پر بات کرتے ہیں۔
ٹائیگر شروف پر فائرنگ کا واقعہ آج ان کا نیا موضوع گفتگو ہے۔ پاکستان میں 100 بندہ مر جاتا، انہیں فرق ہی نہ پڑنا تھا۔
arooshgull retweeted
کسی نے کہا تھا
پی ٹی آئی کو صرف پی ٹی آئی ختم کر سکتی ہے
اور تین دن سے سوشل میڈیا پر چل رہی آپسی لڑائی دیکھ کر مجھے سمجھ آئی ہے کہ ایسا کیوں کہا گیا تھا۔ اس وقت جب ہمارا سارا فوکس مخالفین پر ہونا چاہیے ہم ان کو چھوڑ کر ایک دوسرے کو گھسیٹ رہے ہیں۔
arooshgull retweeted
اسے کہتے ہیں خواتین کی طاقت! ڈاکٹر زینب کی محنت رنگ لے آئی، آذربائیجان حکومت حجاب پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے پر مجبور! میڈیا رپورٹ کے مطابق چند دن پہلے آذربائیجان کی حکومت نے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں مسلمان لڑکیوں کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس قانون کے سامنے ڈاکٹر زینب چٹان کی طرح ڈٹ گئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے ملک کے غیرت مند نوجوان اور لڑکیاں ڈاکٹر زینب کی مضبوط آواز بن کر سڑکوں پر نکل آئے۔
تین دن تک مسلسل جاری رہنے والے اس تاریخی دھرنے اور احتجاج کا اختتام بالآخر اس بات پر ہوا کہ پابندیاں لگانے والی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پڑے اور اعلان کرنا پڑا کہ "جو لڑکی اپنی مرضی سے حجاب کرنا چاہے، اس پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔"
حکومتی اعلان اور فتح کے فوراً بعد دھرنے کی جگہ موجود ہزاروں خواتین اور مردوں نے اجتماعی طور پرشکرانہ کے دو رکعت نماز ادا کی
arooshgull retweeted
میری یہ ٹویٹ سارے پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے نام ہے۔
کہا جاتا ہے کہ ہلاکو خان جب بغداد میں داخل ہو کر مسلمانوں کی گردنیں کاٹ رہا تھا تب وہاں وقت کے دو بڑے علماء کے درمیان اس بات پر مناظرہ چل رہا تھا کہ کوا حلال ہے یا حرام اور سوئی کے ناکے سے کتنے فرشتے گزر سکتے۔
چار دن پہلے PTI کی منتخب حکومت ختم کر دی گئی، سینکڑوں لوگ لاپتا کر دئیے گئے، عمران خان کس حال میں ہے کوئی نہیں جانتا اور کل سے سوشل میڈیا پر دو ٹولے آپس میں لڑ رہے ہیں۔
یقین کریں مجھ اتنی انرجی نہیں کہ میں ایک ایک کو سمجھاتا اور صلح کرواتا پھروں اور نہ ہی میرا کسی ایک فریق کے لیے لڑائی میں کودنے کا کوئی ارادہ ہے۔
کیا یہ وقت ہے ایسی آپسی لڑائیوں کا؟
اللہ ان لوگوں کو ہدایت دے۔ اور اللہ انہیں احساس دے کہ پختونخوا احتجاج میں جن ورکرز کو سیدھی گولیاں ماری گئی ہیں، اُن کی جان سے تمہاری اَنا اور آپسی لڑائیاں زیادہ اہم نہیں ہیں۔ اس وقت جب سارا فوکس مخالفین پر ہونا چاہیے، یہ لڑائیاں عمران خان کے دشمنوں کو فائدہ پہنچانے اور سوشل میڈیا کو تقسیم کرنے سے زیادہ کچھ نہیں ہیں۔
arooshgull retweeted
عام آدمی کے لیے Crisis بربادی لے کر آتا ہے جبکہ مافیاز کے لیے یہ ہمیشہ Opportunity ہوتا ہے۔
مثال کے طور پر کرونا وبا عام آدمی کے لیے تباہی لایا تھا لیکن ویکسین، وینٹی لیٹرز، ماسک، سینیٹائزر لیب ٹیسٹ کِٹس بنانے والی کمپنیوں نے اربوں ڈالرز بنائے۔
پاکستان کے موجودہ حالات عام آدمی کے لیے Crisis اور تباہی ہیں جبکہ مافیاز اسی میں اندھا پیسہ بنا رہے ہیں۔ آئی پی پیز، پیٹرولیم کمپنیاں، ریفائنریز، شوگر ملز حتی کہ ہر شعبے کا مافیاز اس اتارے جانے والی کھال میں سے حصہ نکال رہا ہے۔ ایران امریکہ جنگ عام عوام کے لیے بربادی لائی ہے وہیں مافیاز کے قدم مضبوط ہوئے ہیں۔ دہشتگردی کا بہانا بنا کر پختونخوا میں عوامی حکومت ختم کر دی ہے۔ اب پورے ملک میں اس مافیا کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں بچی۔
عوام جو پہلے سے برباد ہے ان کا حال آنے والے دنوں میں بدتر ہونے والا ہے۔
اللہ ہی اس ملک کے حال پر رحم فرمائے۔
arooshgull retweeted
اس انٹرویو میں امریکی عہدیدار پاکستان سے منرلز نکالنے کی بات کر رہی ہے۔ انکی پوری سٹڈی اور تیاری ہے۔
اب یہ کونسے منرلز نکالنا چاہتے ہیں یہ سمجھنے کے لیے آپ اس انٹرویو کا 40 سیکنڈ بعد والا حصہ سنیے۔
یہاں یہ خاتون ایک نیا ایکو سسٹم ڈویلپ اور تربیت یافتہ ورکرز اور ٹریننگ کی بات کر رہی ہیں۔ یہ چیزیں صاف بتاتی ہیں کہ اب امریکی کمپنیاں پاکستان سے ریئر ارتھ منرلز نکالنا چاہتی ہیں جن کو نکالنے سے بدترین تابکاری پیدا ہوتی ہے اور پورا ایکو سسٹم حتیٰ کہ پورا ماحول اور نسلیں تباہ ہو جاتی ہیں۔ امریکہ نے دنیا کے کئی ملکوں سے یہ منرلز نکالنے کو کوشش کی مگر وہاں کی عوام اور عالمی تنظیمیں راستے میں آگئیں۔ اب انکی نظر پاکستان کے قبائلی علاقوں میں موجود منرلز پر ہے۔ ایک بات یاد رہے کہ امریکہ کو سپر پاور برقرار رہنے کے لیے یہ منرلز ہر حال میں چاہئیں اور یہی منرلز امریکہ میں وافر مقدار میں موجود ہونے کے باوجود وہاں سے تابکاری خطرات کی وجہ سے نہیں نکالے جا رہے۔ امریکی عوام اسکی شدید مخالف ہے۔ مگر پاکستان میں اب یہ بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے باقی تفصیلات وی لاگ میں۔۔۔
arooshgull retweeted
بےشرمی دیکھیں
کل ن لیگ نے پختونخوا میں ایمرجنسی لگا کر تحریک انصاف کی منتخب حکومت ختم کی اور آج 27 سال سال پہلے مشرف کی طرف سے نوازشریف کی حکومت ختم ہونے کا سوگ منا رہے ہیں۔
پاکستان کی تاریخ میں اکتوبر کے مہینے نے کئی بار اقتدار کی سمت بدلی ہے۔ 7 اکتوبر 1958 کو اسکندر مرزا نے مارشل لا کا اعلان کیا، جبکہ 27 اکتوبر 1958 کو ایوب خان نے انھیں ہٹا کر خود سربراہی سنبھال لی۔ اس کے برعکس 12 اکتوبر 1999 کو جنرل پرویز مشرف نے نواز شریف کی حکومت ختم کر دی۔
اسی طرح 2026 میں بھی 11 اکتوبر کو خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کیا گیا، جس سے صوبائی انتظام وفاق کے کنٹرول میں آ گیا۔ سیاسی عدم استحکام کا یہ پیٹرن جاری ہے اور ہر بار اس کا بوجھ عوام اپنے جمہوری حقوق، استحکام اور مستقبل پر برداشت کرتے ہیں۔
arooshgull retweeted
ایڈوائزری کونسل میں شامل ثمر بلور کے والد عرفان اللہ خان مروت اور وینا حیات ریپ کیس
دس سال قبل کی میری تحریر
عرفان اللہ خان مروت صدر پاکستان غلام اسحاق خان کے داماد ہیں۔ موصوف کا پہلی دفعہ نام وینا حیات ریپ کیس میں آیا۔ سی آئی اے کے ڈی ایس پی محب اللہ مروت اور چند دیگر افراد کے ہمراہ انہوں نے نواز شریف کے پہلے دور حکومت میں گھر میں گھس کر وینا حیات کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ نواز شریف کے اس دور میں سیاسی مخالفین کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا گیا، موجود اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا بھی زیادتی کا نشانہ بنیں۔ زیادتی کے واقعہ کے وقت عرفان اللہ خان مروت اس وقت سندھ کے وزیرداخلہ بھی تھے۔ یہ کیس عدالت میں تاحال زیر التوا ہے۔ وینا حیات بے نظیر کی دوست اور قائداعظم کے دیرینہ دوست شوکت حیات خان کی بیٹی ہیں۔
یہ تحریر تب عرفان اللہ خان مروت کے پیپلز پارٹی میں ممکنہ شمولیت کے وقت لکھی گئی تھی۔
arooshgull retweeted
اقرار الحسن کو گھر سے اغواہ کرنے کی کیا وجہ ہے؟
اقرار کو عوامی ہمدردی دے کر دوبارہ لانچ کرنے کے علاوہ اور کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی۔
arooshgull retweeted
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ اس کرپٹ اور ہٹلرانہ نظام کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ انشاءاللہ
arooshgull retweeted
یہاں پورے ملک کا حال اسلامک یونیورسٹی کی سٹوڈنٹ لائبہ جیسا ہے۔
پچھلے 4 سال سے 25 کروڑ عوام کی لاش پاکستان کے گلی کوچوں میں لٹک رہی ہے جو مہنگی بجلی، مہنگے پیٹرول، ظالمانہ ٹیکسز، بدترین لاقانونیت اور ریکارڈ توڑ بے روزگاری سے اشرافیہ کی جیبیں بھرنے اپنی زندگی کی بازی ہار بیٹھی ہے۔
arooshgull retweeted
Replying to @Umar_AliX @Sananjatt
اور جو اسلام کے سوا کوئی اور دین چاہے گا تو وہ اس سے ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور آخرت میں وہ خسارہ اٹھانے والوں میں ہوگا۔
(آل عمران 3:85)
arooshgull retweeted
دس سال قید سزا سنائے جانے والی فردوس رائے صاحبہ جو کہ 13 مہینے سے جیل میں قید ہیں، انکی تصویر ار انکا ذکر خواتین اسیران کے اکثر پوسٹر پر نہیں ہوتا، انکی تکلیف اور قید کا ذکر مت بھولیے۔
#JusticeForFirdosRai
arooshgull retweeted
کل ورلڈ بینک کی شرمناک رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق 48 فیصد پاکستانی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اس خطے میں پاکستان سب سے غریب ملک بن کر سامنے آیا ہے۔
پاکستانی شوبز سٹار اور پاکستانی لبرلز نے اس پر ایک لفظ نہیں بولا لیکن آج نانا پاٹیکر کی موت پر سارے نوحہ خواں ہیں۔ شرمناک



















