Pinned Tweet
Terrorists for ages #Israel 💔
Israeli drone strike in Lebanon 'kills five people including three children'
Read more 🔗 trib.al/uScVz7J
SKY🍁 retweeted
اصل توجہ طالب معاملات؛
تین سال سے زائد عرصے سے عمران خان جعلی کیسز میں سزا بھگت رہا ہے۔ ۹ مہینے سے عمران خان کو غیر انسانی قیدِ تنہائی میں ڈال رکھا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اُن کو ان کا بنیادی علاج کا حق نہیں دیا جارہا۔ ان کی اہلیہ، بہنوں، رشتہ داروں کو ناجائز قید کا سامنا ہے۔
پاکستان کی واحد، عوامی منتخب کردہ خیبر پختونخواہ کی حکومت کو اس دہشت گردی کا بہانہ بنا کر معطل کیا گیا جس کی واپسی کے منصوبوں کے متعلق ان کے آرمی چیف سے لے کر وزراء تک کے بیانات موجود ہیں۔ آج اسی کے بہانے پی ٹی آئ کو کرش کیا جارہا ہے۔
۴ کروڑ عوام کا منتخب نمائندہ، ان کا وزیر اعلی لاپتہ اور حبس بے جاء میں ہے۔ صوبائ اسمبلی کے سپیکر سے لے کر وزراء، منتخب نمائندگان، ایک سابق وزیر اعلی اور سیاسی کارکنان اغوا ہیں۔ ان کے عیال کے جان و مال غیر محفوظ ہیں۔
خیبر پختونخواہ کے عوام کی بلی چڑھا کر بیرونی آقاؤں کی خوشنودی مطلوب اور یہاں کی عوام اور ان کے وسائل کا سودا کیا جارہا ہے۔
عاصم منیر اور اس کے حواری ۲۵ کروڑ عوام کے مجرم ہیں۔ ان کی زندگیوں ان کے ملک اور اس کے وسائل کا سودا کرکے اپنی طاقت کو دوام دے رہے ہیں۔ ملک میں آئین و قانون اور بنیادی حقوق معطل ہیں اور بدترین فسطائیت کا دور ہے۔
باقی مافیہ کی تکلیف اور چیخ و پکار بھی بے معنی نہیں ہے، اکتوبر کا مہینہ ہے اور ایک مظلوم کا بہیمانہ قتل چار سال سے انہیں سکون کی نیند سونے نہیں دیتا میں نے تو کہا تھا کہ یہ خون تیزاب بن کر تمہاری رگوں میں اترے گا۔
SKY🍁 retweeted
کون سا آرمی چیف ایک سیلز میں کی طرح بریف کیس میں پتھر لیکر بیچنے کیلیے نکلتا ہے؟ ہمارا آرمی چیف رئیر ارتھ منرل کے نمونے لیکر گیا یہ شرمناک بات تھی اور قوم کےساتھ پاکستان کیساتھ مذاق تھا۔ ایمل ولی خان
SKY🍁 retweeted
ایک جرنیل نے ڈالر لے کر جہادی بنائے جبکہ دوسرے جرنیل نے ڈالر لے کر انہیں مارنا شروع کر دیا ،،،،،،،،
عمران خان کا یہ کلپ پھیلائیں
Article 232:
In case of internal disturbance which can't be handle by Provincial Government, the Provincial Assembly shall pass resolution for Governor Rule...
Isn't it something like that? 🤔 @PTIofficial
SKY🍁 retweeted
پشاور ہائی کورٹ کے باہر سے دن دیہاڑے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور سپیکر بابر سلیم سواتی کے اغوا کے خلاف پٹیشن کرنے والے وکیل بشیر وزیر کو اغوا کر لیا گیا
صوبے کا چیف ایگزیکٹو اغوا ہے لیکن ابھی تک PTI کے بڑے بڑے وکیل اور پارٹی کے اہم ترین فیصلہ ساز غائب ہیں اور پٹیشنز بھی فیملیز نے خود دائر کیں- اور ابھی تک نہ کسی نے کوئی بیان دیا ہے نہ ہی قانونی محاذ پر کوئی کوشش شروع کئ-
SKY🍁 retweeted
جب ایک وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ہی لاپتہ ہو جائیں اور انہیں تحفظ دینے والا کوئی قانون موجود نہ ہو، تو پھر لاپتہ ہونے والے عام بلوچ، پشتونوں کی حالت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے
SKY🍁 retweeted
امریکہ نے دنیا بھر سے ریئر ارتھ منرلز نکالنے کی کوششیں اور معاہدے کئے۔ کہیں قانون نے روک دیا کہیں عوام سامنے آگئی اور کہیں سیاستدان، NGOs اور حکومتیں ڈٹ گئیں۔ وجہ یہ منرلز نکالتے وقت پھیلنے والی خوفناک تابکاری ہے جسے روکنے کا کوئی طریقہ ابتک دریافت نہیں ہوا۔
ایسے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے منرلز کا بکسہ پیش کیا اور منرلز نکالنے کے لیے دربدر امریکی کمپنیوں کو ٹرمپ لے زریعے اپنا وطن پیش کردیا۔ اور امریکی آنکھ کا تارہ بننے کی پوزیشن میں آگئے۔
اب قبائلی علاقوں سے معدنیات نکالنے کے لیے فیلڈ مارشل کو ایکسٹینشن اور استثنیٰ مل چکا۔ عملدرآمد کے راستے کی آخری رکاوٹ صوبائی حکومت کو بھی گرا دیا گیا۔ کام شروع ہوا تو تابکاری پھیلے گی اور قبائلی بدترین مسائل اور دردناک خاموش موت کا شکار ہوں گے۔
امریکی کمپنیاں صرف منافع چاہتی ہیں اس لیے وہ کبھی بھی عالمی سٹینڈرڈز کا خیال نہیں رکھیں گی اور نہ ہی ان پر یہاں ایسا کوئی دباؤ ہوگا۔ ویسے بھی مہنگے پروٹوکولز بھی کچھ حد تک ہی تابکاری سے بچا سکتے ہیں اسکی تباہی کو روک نہیں سکتے۔ اگر روکنے کا کوئی طریقہ ہوتا تو امریکہ اپنے ملک، یورپ اور دیگر ممالک سے یہی منرلز نکال رہا ہوتا۔
افسوس فیلڈ مارشل کے زاتی مفاد پر مبنی ایک فیصلے نے لاکھوں قبائلیوں اور انکی نسلوں کو خطرے میں ڈال دیا۔
اب پاکستانیوں خصوصاً قبائلیوں کے پاس کیا آپشنز ہیں۔ اس غیر انسانی اور قاتل مائیننگ کے خلاف لڑنا ہوگا یا ہمیشہ کے لیے اپنے علاقوں کو چھوڑ کر کہیں بہت دور نئے گھر بنانے ہوں گے۔ یا پھر تابکاری کے ہاتھوں سسک سسک کر اپنی اور اپنے پیاروں کی جانیں دینی ہوں گی۔



















