hassan.raza.malik retweeted
ایک سال سے زائد عرصہ گزر گیا، میرا موبائل چوری ہوا، ایف آئی آر درج کروائی، تھانے کے چکر لگائے، مگر موبائل کا آج تک کوئی سراغ نہیں ملا
ایک روز ڈی ایس پی صاحب کے ریڈر نے دفتر بلایا۔ پولیس کے محدود وسائل اور محکمے کی زبوں حالی کا ایسا دردناک نقشہ کھینچا کہ میں چور کی تلاش بھول کر پولیس کے حالات پر افسوس کرنے لگا۔ چائے پی، ان سے ہمدردی کی اور خالی ہاتھ گھر واپس آگیا
آج خبر سنی کہ مبینہ طور پر ای چالان ادا نہ کرنے والے شہریوں سے وصولی کے لیے پنجاب حکومت اسمارٹ گاڑیاں خریدنے جا رہی ہے تو سمجھ آیا کہ مسئلہ وسائل کی کمی کا نہیں، ترجیحات کا ہے۔
عجیب نظام ہےشہری کا موبائل چوری ہو جائے تو پولیس کے پاس وسائل نہیں، گھر میں ڈاکہ پڑ جائے تو نفری نہیں، چور پکڑنے کی باری آئے تو جدید ٹیکنالوجی دستیاب نہیں
لیکن بات جب شہری کی جیب سے جرمانہ نکلوانے کی ہو تو وسائل بھی حاضر، گاڑیاں بھی حاضر اور ٹیکنالوجی بھی حاضر
یعنی چوروں کو پکڑنے کے لیے وسائل نہیں، مگر شہریوں کو پکڑنے کے لیے اسمارٹ گاڑیاں ضروری ہیں
لگتا ہے اب پولیس کا اصل کام شہریوں کو تحفظ دینا نہیں بلکہ ان کی جیب کی حفاظت کرنا ہے وہ بھی سرکاری خزانے کے حق میں
کاش حکومت کو شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بھی اتنی ہی فکر ہوتی جتنی ان کی جیب سے پیسے نکلوانے کی ہے
#آفاق_سومرو
hassan.raza.malik retweeted
شانگلہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ایک بچہ جاں بحق، 7 بچے ڈوب گئے۔ انتظامیہ نے آپریشن میں عمارت گرائی، عمارت کی سیڑھی پر بچے کھڑے تھے۔ سیڑھی ٹوٹی، 8 بچے نالے میں گر گئے، ایک دم توڑ گیا
hassan.raza.malik retweeted
ملتان میں یتیم بچے کو گاڑی سے کچلنے کا واقعہ آپ سب نے دیکھ لیا۔
اور یہ بھی پڑھ لیا ہوگا کہ بچہ "یتیم خانے" میں تھا۔ ہماری اصطلاح میں جسے شیلٹر کہتے آرہے ہیں۔
ہم آج تک یتیم بچوں کے ساتھ رویوں پر جو جو لکھتے اور دکھاتے آرہے ہیں یہ آپکو آج اسکی ایک جھلک نظر آگئی۔
اور یہ اللہ نے ان لوگوں کو بےنقاب کیا ہے جو لاوارث پر ظلم کرتے ہیں انکے حقوق مارتے ہیں۔
یتیم خانے نے اس بچے کے معاملے میں مبینہ طور پر قانون کی سخت خلاف ورزی کی ہے۔ اس ادارے کی مکمل تحقیقات کی جائیں تو بہت کچھ شاید سامنے آئے۔
آپ ہمارے کیسز اور آج کے واقعے کو سامنے رکھیں گے تو کافی حد تک سمجھ جائیں گے کہ ہم 2020 سے کس چیز کی نشاندہی کرتے آرہے ہیں۔ جن جن کو اپنوں سے ملایا وہ کیا رونا روتے رہے ہیں۔
خوف خدا نہیں ہے ان میں۔۔۔۔جب دیکھتے ہیں کے بچے کے آگے پیچھے کوئی نہیں ہے اس سے اسکا ہر قسم کا حق چھینتے ہیں۔
مہینے بھر جانوروں کی طرح کام کرواکر صرف چند پیسے دینا۔
اپنے ذاتی کام لینا ۔ تعلیم سے محروم کرنا ۔ شناخت مٹا دینا۔اسکو خوف زدہ رکھنا ۔ اپنے ایک اشارے کا تابع بنانا۔
اور جینے کا حق تک چھین لینا۔
ریاست کو چاہئے ایسے لاوارث بچوں کے لئے ایک منظم نظام لائے۔ ان کے لئے ایک الگ محکمہ قائم کریں۔ انکی مکمل پرورش اپنی تحویل میں کرے۔ ایک ایک قدم پر نظر رکھیں۔ یہ تمام بچے بہت ہی کار آمد شہری بنیں گے۔ اب بھی وقت ہے۔
#waliullahmaroof
پنجاب میں لوڈر رکشہ چلانا جرم بن گیا ہے لگتا ہے کہ تمام مسائل کے ذمہ دار یہی ہیں
رکشہ چلانے والے ملک کا غریب ترین طبقہ ہیں مہنگائی بیروزگاری کا سب سے زیادہ شکار بھی یہی لوگ ہیں ان سے روزگار چھینا جائے گا تو ان کے پاس بھیک مانگنے یا غیر قانونی کام کرنے کے علاوہ کونسا راستہ بچے گا
کوئی ادارہ اتنا بے حس بھی ہو سکتا ہے؟پیرا فورس رکشے والے کے پیچھے لگتے ہیں ڈر سے رکشہ ڈرائیور رکشہ بھاگتا ہے جس کے نتیجے میں یکسیڈنٹ ہوتا ہے اور رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو جاتا ہے جس کو پیرا فورس والے اٹھا کر لے گاڑی میں ڈال کر گرفتار کر کے لے جاتے ہیں
#peraforce #punjab
یہ وہی جگہ ہے جہاں شہباز شریف ایڑھیاں رگڑ رہا تھا اب وہاں سے چشمہ نکل آیا ہے
اس کی کارروائی اسی کے خلاف ہونی چاہئے،
Replying to @khurram143
There is no leakage from the Water Supply line. The water appears to be subsurface water, which has re-emerged after a long period following the recent heavy rains. Similar subsurface water has also been observed in the adjacent hilly areas under the Monument.
However, CDA is taking necessary measures to control and manage the situation.
1
172
نیا نظام نہیں بلکہ پرانا نظام واپس آ رہا ہے پرویز مشرف والا 58/2b کی بحالی اور وردی والا صدر
1
2
210
hassan.raza.malik retweeted
"میرا نام نہی ' اپنا کام بدلو "(کیوں کہ یہ طب اور میڈیسن ہے کوئی کریانہ سٹور کوئی کھیلو ' جیتو پاکستان نہی)
(پاکستان میں ادویات کے کیمکل نام کی جگہ برینڈ اور کمپنی نام تجویز کرنے کے رجحان کے نقصانات کے بارے میں ایک تحریر )
آپ کو کیسا لگے گا اگر آپ کے گھر میں اردو کی جگہ سپینش زبان کا اخبار آتا ہو ؟
سڑکوں اور شاہراہوں پر سائن بورڈ اردو کی جگہ فرنچ زبان میں لکھے ہوں ؟
جس گلی محلے میں آپ رہتے ہیں اگر ان کے نام بدل دیے جائیں تو کیا آپ وہاں آسانی سے پہنچ پائیںگے ؟
پٹرول پمپ پر آپ جائیں اور وہاں میٹر "لیٹر " کی جگہ "گیلن " میں لکھا ہو تو کیا آپ کو پٹرول بھروانے میں دقت نہی پیش آئیگی ؟
اگر آپ کو آپ کے اصل نام کی جگہ "چھوٹا ' ' لمبو ' ببو ' ' بیبی ' وکی یا ' ہنی " کہ کر پکارآ جائے تو کیا وہ بندہ آپ کو پہنچان پائیگا جو آپ کو اتنا قریب سے نہی جانتا ؟
ان سب سوالوں کا جواب یہی ہے کہ ایسا کرنے سے زندگی دشوار ہوجائیگی اور راستہ بھولنے اور غلطی کرنے کا امکان بہت بڑھ جائیگا - لیکن پھر ایسا کیوں ہوتا ہے کہ پاکستان جہاں کی شرح خواندگی 65 فیصد کے قریب ہے اور جہاں میڈیکل لیٹریسی نہ ہونے کے برابر ہے وہاں ایک ہی دوائی کے پچاس پچاس نام ہیں ؟
میرا آج کا کالم اس مسلے کے بارے میں ہے جس کو ہماری میڈیکل کومیونٹی نے کبھی مسلہ سمجھا ہی نہیں ہے - یعنی ادویات کے جینریک (generic ) ناموں کی جگہ کمپنیوں کے برینڈ نام -
' کیا آپ کے یا اپ کے کسی عزیز کے ساتھ ایسا ہوا ہے کہ وہ کسی ڈاکٹر کے پاس گیا ہو اور اس ڈاکٹر نے بلڈ پریشر ' شوگر یا ہارٹ کی کوئی دوائی شروع کروائی ہو ' اور کچھ عرصے بعد آپ کو معلوم ہو کہ آپ تو وہ Risek پہلے سے لے رہے تھے جو ڈاکٹر صاحب نے Omega کے نام سی شروع کروائی ہے ؟
کبھی ایسا ہوا کہ شوگر کی جو دوائی آپ کھا رہے تھے اس کی جگہ کسی ڈاکٹر نے ایک اور دوائی شروع کروادی اور آپ کو بعد میں پتا چلا کہ دونوں کا کیمیکل نام یا ادویات کی فیملی ایک ہی تھی بس کمپنی کا فرق تھا ؟ جو میڈیسن آپ loplat کے نام سے کھا رہے تھے کسی ڈاکٹر نے سب بدلنے کے نام پر plavix شروع کروادی اور آپ دونوں میڈیسن کھاتے رہے اور کچھ عرصے بعد معلوم ہوا کہ وہ ایک ہی تھی ؟
حال ہی میں میرے ایک عزیز کو انجائنا کا پرابلم ہوا - ان کو کارڈیولوجی کے پا س بھیجا تو انہوں نے اس کو tritace (Ramipiril ) کی دوائی شروع کروادی یہ پوچھے بغیر کہ وہ پہلے سے ہی ezi day (losartan ) کھا رہا تھا - اس کو rosulin شروع کروادی جب کہ وہ پہلے سے Rovista لے رہا تھا - نتیجہ یہ ہوا کہ وہ Rosulin اور Rovista دونوں کھاتا رہا اور اوور ڈوز کی وجہ سے اس کے پٹھوں میں درد (myalgia ) شروع ہوگیا جس نے مجھے یہ کلام لکھنے پر مجبور کیا -
یہ موضوع اتنا اہم ہے کہ اس پر پوری کیمپین چلانے کی ضرورت ہے - پاکستان میں میڈیکل لیٹرسی کی شرح بس 17 فیصد ہے - یعنی باقی 83 فیصد مریضوں کو اپنی ادویات کے بارے میں کچھ نہیں پتا ہوتا - ان کے کیمیکل نام تو بہت دور کی بات ان کو اس کا مقصد اور سائیڈ ایفکٹ غرض کچھ بھی نہیں پتا ہوتا - اس پر سونے پر سہاگہ ڈاکٹر مریضوں سے بات کرتے ہویے میڈیکل ہسٹری لینے کی زحمت نہی کرتے - ایک ریسرچ کے مطابق کراچی کے tertiary ہسپتالوں اور پرائیوٹ سیٹ اپ میں اوسطا ایک ڈاکٹر اپنے مریض سے آٹھ سے دس منٹ سے زیادہ بات نہی کرتا - مجھے یقین ہے یہ ٹائم سرکاری او پی ڈی میں کچھ منٹوں کا ہوگا - مریض کی میڈکل ہسٹری اور میڈیکل reconcilliation کیا ہوتی ہے اس کا پاکستان کے میڈکل سیٹ اپ میں یا تو تصور ہی نہی ہے یا اپلائی نہی کیا جاتا -
دوا ساز کمپنیوں کے نمائندے ہسپتالوں اور کلینکس میں منڈلاتے رہتے ہیں جن کے پاس کبھی عمرے کا ٹکٹ ہوتا ہے کبھی ملیشیا میں فیملی ٹرپ کا پیکج - ایک سروے کے مطابق پاکستان میں ایک میڈیکل ریپ روزانہ پندرہ ڈاکٹروں کا وزٹ کرتا ہے - ceftriaxone کو Ctrox کی شکل میں لگادو یا rocephin والا چمکیلا لباس پہنادو ' مریض کو نہی پتا ہوتا کہ یہ antibiotic ایک ہی کیمیکل کی تھی اور اس کو کس مقصد کیلئے دی گئی ' نو ایڈیا -- یہاں تک کے فارمیسی میں بھی ادویات کو کیمیکل نام سے زیادہ برینڈ نام سے جانا جاتا ہے اور کئی دفعہ ایک عام سے دوائی یہ کہ کر نہی ملتی کہ یہ دوائی دستیاب نہی ہے جبکہ وہ اس فارمیسی میں موجود ہوتی ہے لیکن برینڈ نام ہی اصل نام ہونے اور فارمیسی میں فارما سیسٹ نہ ہونے کی وجہ سے فارمیسی بھی کریانہ سٹور بنی نظر آتی ہے -
چلیں - اب امریکا چلتے ہیں - امریکا میں literecy ریٹ پاکستان سے بہت زیادہ ہے - یہاں ایوریج ایک ڈاکٹرپچیس سے تیس منٹ ایک مریض کے چیک پر پر لگاتا ہے اور اگر مریض نیا ہو تو یہ وقت چالیس سے پچاس منٹ تک بھی ہوتا ہے - اس کے باوجود یہاں ادویات کا جینرک (کیمیکل ) نام عمومی طور پر استعمال کیا جاتا ہے - یہاں rovista یا rosulin نہیں rosuvastatin لکھا جاتا ہے - (کچھ ادویات بہت ہی مشھور ہوتی ہیں جیسے کے flagyl یا augmentin میں ان کی بات نہی کر رہا )- لیکن عمومی طور پر جینریک اور کیمیکل نام استعمال ہوتا ہے -
جب ڈاکٹر کسی مریض کو کوئی نئی دوائی شروع کرواتا ہے تو اس کو اس کی وجہ (indication )' اس کا فائدہ ؛ اس کے سائیڈ ایفکٹ اور متبادل (alternative ) کا بھی بتاتا ہے اور یہ بھی بتاتا ہے کہ یہ کسی کی جگہ شروع کروا رہا ہے اور عکس کسی اور دوائی سے کیا انٹریکشن ہوسکتا ہے اور اس کو لیتے ہویے کونسی دوائی بند کرنی ہے - اس عمل کو "medication reconcilliation " کہا جاتا ہے - ایسا نہیں ہے کہ ان پڑھ مریض بس پاکستان میں ہی ہوتے ہیں - یہاں بھی ایسے دیہاتی مریض ہوتے ہیں جن کے پاس نہ کوئی ریکارڈ ہوتا ہے نہ ادویات کا کوئی اندازہ پھر بھی ڈاکٹر کم سے کم medication reconcilliation ضرور کرتا ہے کیوں کہ مریض کی جہالت اور ان پڑھ ہونا اور ریکارڈز کا نہ ہونا ڈاکٹر کو اس کو ذمے داری سے مبرا نہی کرت بلہ اس سے اس کی ذمے داری اور بھی بڑھ جاتی ہے -
امریکا کے ہسپتالوں اور کلینکس میں میڈیکل ریپس (میڈیکل Rep ) کا عمومی طور پر کوئی تصور نہی ہے - فارن ٹرپس اور عمرے کے ٹکٹ کو یہاں "conflic of interest " سمجھا جاتا ہے اور اس بارے میں "FDA " ور ہسپتالوں کی بہت سخت پالیسیاں ہوتی ہیں - فارمیسی میں کوالیفائیڈ فارما سیسٹ ہوتا ہے اور دوائی کو عمومی طور کیمیکل نام سے پہچانا جاتا ہے - دوائی کے بوتل کے اوپر موٹا موٹا کیمیکل نام لکھا ہوتا ہے - اس طرح مریض کو کونفیوزن نہیں ہوتی کہ ڈاکٹر نے کونسی دوائی بند کروائی ہے اور کونسی دوائی شروع کروائی ہے - وہ ڈبل ڈبل دوائی نہی کھاتا اور سب ایک زبان بولتے اور سمجھتے ہیں جس کو "کیمیکل نام " کہا جاتا ہے -
مجھے حیرت ہے کہ آج تک پاکستان میں اس موضوع سے متعلق کوئی کمپین کوئی تحریک کیوں نہی چلی - بھانت بھانت کی ادویات لکھی جاتی ہیں جن کا کیمیکل نام ایک ہی ہوتا ہے - مریض اس بات پر خوش ہوتا ہے کہ ڈاکٹر صاحب نے دوائی بدل دی ہے اب آرام آئیگا ' لیکن وہ پہلے ہی اسی دوائی کو کسی اور نام سے یا اس دوائی کا چھوٹا یا بڑا بھائی کھا رہا ہوتا ہے - ادویات والی کمپنیوں کا بزنس چلتا رہتا ہے اور میڈیکل کا فیلڈ کمرشلائز ہو کر کوئی "کھیلو جیتو پاکستان " کا شو بن جاتا ہے جہاں انعام اور پرائز کے چکر میں مریض کا حرج ہوتا ہے -
اس کالم کو پڑھ کر اگر آپ کچھ تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو ان تجاویز پر عمل کریں :
1 . جب آپ کسی ڈاکٹر کے پاس جائیں یا آپ کا کوئی عزیز جائے اور وہ کوئی نئی دوائی لکھیں تو ان سے پوچھیں کہ اس دوائی کا کیمیکل نام کیا ہے - یہ کس مقصد کیلئے دی جارہی ہے اور یہ کس کی جگہ دی جارہی ہے ؟ اس کے کیا فائدے اور کئی سائیڈ ایفکٹ ہیں ؟
2 . ڈاکٹر اگر نہ بھی پوچھے تو خود سے اپنی تمام ادویات جو آپ لیتے ہیں ان کی لسٹ بنا کر ایک پرچی پر اس کے سامنے رکھیں اور یہ ضرور پوچھیں اور چیک کریں کہ کیا آپ پہلے سے تو یہ دوائی یا اسی فیملی کی کوئی اور دوائی تو نہیں کھا رہے ؟ کئی اس کا آپ کی کسی اور دوائی سے "interaction " تو نہیں ہوگا ؟
3 . جب آپ فارمیسی میں جائیں تو دوائی کے نیچے موجود کیمیکل نام ضرور پڑھیں اور اس سے دوائی کیمکل نام میں طلب کرنے کی کوشش کریں -
4 . اور میری ان سب ڈاکٹروں سے بھی درخواست ہے کہ اپنے مریضوں کی medication reconcilliation ضرور کریں - مریض کو جاہل اور ان پڑھ سمجھ کر بس قلم نہ چلائیں بلکہ اس بات کو سمجھیں کہ ہر مریض کو اپنی دوائی کا ضرور اندازہ ہوتا ہے جو وہ روز کھاتا ہے اور اگر اس کو اندازہ نہی ہے تو یہ آپ کی میڈیکل ذمے داری میں شامل ہے کہ آپ آسان لفظوں میں اس کو اس کی دوائی سمجھائیں -
5. ڈاکٹروں کو یہ تبدیلی لانا ہوگی کہ وہ میڈیسن کا کیمیکل نام عمومی طور پر استعمال کریں تاکہ لکھنے والے ڈاکٹر سے لے کر دوائی دینے والے فارماسسٹ اور دوائی نکال کر دینے والی فیملی سے لے کر دوائی کھانے والے مریض تک سب ایک ہی زبان بولیں اور سمجھیں - ایک ہی پیمانہ ایک ہی میٹر فالو کریں اور یوں ان کا وہ نقصان نہ ہو جو کسی دوائی کی ڈبل ڈوز کھانے سے ہوسکتا ہے اور ہوتا رہا ہے -
6. پاکستان میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی یعنی DRAP کو ہسپتالوں میں میڈیکل ریپس کے رجحان کو ختم کرنا چاہیے اور اس پر "کانفلکٹ آف انٹرسٹ " کا قانون لاگو کروانا چاہیے اور ایسے قوانین متعارف کروانے چاہیے کہ سب ڈاکٹرز کیمکل نام میں میڈیسن پرسکرائب کریں -
مجھے معلوم ہے میری تحریر پڑھ کر کچھ ڈاکٹرز کو اچھا نہی لگا ہوگا - کچھ کو یہ لگا ہوگا کہ یہ پاکستان ہے - یہاں یہ سب ممکن نہیں ہے - تو میرا بھی یہی کہنا ہے کہ یہ پاکستان ہے - یہاں تو یہ اور بھی شدت سے لاگو ہونا چاہیے کہ جو مریض ایک دوائی کا نام نہیں پڑھ سکتا ' یاد نہیں رکھ سکتا اس کو بھانت بھانت کے ناموں سے دوائی دینے کی کیا سینس بنتی ہے ؟
اور اگر یہ رجحان ٹھیک ہے اور ایسے ہا چلتے رہنا چاہیے تو کل سے آپ کا وزن کلو گرام نہی پونڈز میں ؛ آپ کو پٹرول کا ریٹ لیٹر میں نہی گیلن میں ؛ پانی کی گہرائی "فیٹ" میں نہیں "میٹر" میں اور فاصلہ اور سفر کلومیٹر میں نہی "میل" میں لکھا اور بتایا جائیگا - اس کے بعد آپ نے بس اتنا کرنا ہے ہے کہ ایمانداری سے اپنی کونفیوزن اور غلطیاں بتانی ہیں جو یہ پیمانے تبدیل کرنے کی وجہ سے آپ کو دیکھنی پڑیں جب کہ ابھی آپ پڑھے لکھے بھی تھے -
شکریہ
قلم کی جسارت وقاص نواز
-------------------------------------------------------
@MoeedNj @draffanqaiser @faizanMD4 @ImranRiazKhan @noshigilani
نظام صاحب اس بھائی کو کوئی ایسا سیٹ اپ بنا دیں جس میں نہ عمران خان ہؤے اور نہ موجودہ حکمران بس اقرار ہی اقرار ہو انکار نہ ہو پھر یہ اپ کو حکومت کر کے دیکھائیں گے خیال رہے کہ یہ سیٹ اپ پلے سٹور سے بآسانی ڈاون لوڈ ہو جائے
1
119
hassan.raza.malik retweeted
21 मिनिटांचा हा व्हिडिओ वेळ काढून नक्की बघा.
इरफान फक्त अंगणवाडीपर्यंत शिकला. त्यानंतरचं त्याचं विद्यापीठ म्हणजे Google, YouTube आणि स्वतःची जिज्ञासा.
त्याच्या बोलण्यातला अभ्यास, समाज-राजकारणाची समज, भाषेवरची पकड आणि कष्टकरी माणसांविषयीची संवेदनशीलता पाहिली की एक गोष्ट स्पष्ट होते—प्रतिभेला महागड्या पदवीची गरज नसते; संधीची गरज असते.
आणि लल्लनटॉपचा पत्रकार रजत पांडे… त्याने घेतलेली ही मुलाखत म्हणजे केवळ प्रश्नोत्तर नाही, तर एका दुर्लक्षित भारताला आवाज देण्याचा प्रयत्न आहे.
देशाच्या झोपडपट्ट्यांमध्ये, छोट्या गावांत आणि दुर्लक्षित वस्त्यांमध्ये असे कितीतरी इरफान आजही आहेत. प्रश्न त्यांच्या क्षमतेचा नाही, तर त्यांना व्यासपीठ मिळतं का याचा आहे.
hassan.raza.malik retweeted
حیرت کی بات تو یہ ہے کہ مہنگی بجلی پٹرول کی قیمتوں اور مہنگائی پر حکومت کے حامی بھی بات کر رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی کی لیڈر شپ مکمل خاموش ہے انہیں بھی لگتا ہے کہ یہ ان کا آخری چانس ہے جتنا مال بنا سکتے ہیں بنا رہے ہیں
حیرت کی بات تو یہ ہے کہ مہنگی بجلی پٹرول کی قیمتوں اور مہنگائی پر حکومت کے حامی بھی بات کر رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی کی لیڈر شپ مکمل خاموش ہے انہیں بھی لگتا ہے کہ یہ ان کا آخری چانس ہے جتنا مال بنا سکتے ہیں بنا رہے ہیں
hassan.raza.malik retweeted
پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ نے جنوبی پنجاب میں ڈپٹی سیکرٹری کی نو آسامیاں فوری طور پر ختم کر دیں
جنوبی پنجاب میں لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری کی دو آسامیاں ختم کر دی گئیں
جنوبی پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سیکرٹری کی دو آسامیاں ختم کر دی گئیں
جنوبی پنجاب سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سیکرٹری کی چار آسامیاں ختم
جنوبی پنجاب لاء اینڈ پارلیمانی امور ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سیکرٹری کی ایک آسامی ختم کر دی گئی
ڈپٹی سیکرٹریز کی ختم کی گئی آسامیوں کی مجموعی تعداد نو ہے ۔
فائلز اب لاہور جائیں گی تخت لاہور کی یہ حرکت جنوبی پنجاب سے دشمنی کا واضح ثبوت ہے چیئرمین سینٹ کا تعلق ملتان سے رانا محمود الحسن الگ صوبہ کا چورن بیچ رہے تھے انہیں چاہئیے کے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو بچا لیں ملتان سے منتخب اراکین پارلیمنٹ کو اس فیصلہ پر احتجاج کرنا چاہئیے
#AfaqWrites
hassan.raza.malik retweeted
🚨 راولپنڈی کے عوام، راولپنڈی پولیس اور متعلقہ حکام سے فوری اپیل 🚨
یہ ویڈیوز میں نے خود ریکارڈ کی ہیں۔
گزشتہ چند دنوں سے اپنے ایک دوست کے فلیٹ پر آنا جانا ہوا، جہاں کھڑکی سے سامنے والے ایک گھر میں تقریباً 8 سے 10 سال کے ایک معصوم بچے کے ساتھ مسلسل تشدد ہوتے دیکھا۔
کچھ دن پہلے میں نے اس گھر کے سربراہ کو اس بچے کو مارتے ہوئے دیکھا، اور تقریباً ایک ہفتے بعد آج اسی گھر کے ایک نوجوان بیٹے کو بھی اس بچے پر تشدد کرتے دیکھا۔ میری نظر میں یہ ایک بار کا واقعہ نہیں بلکہ بار بار ہونے والا رویہ معلوم ہوتا ہے۔
اس بچے سے مسلسل گھریلو کام کروایا جاتا ہے، اسے ڈانٹا جاتا ہے، ذلیل کیا جاتا ہے، اور متعدد مرتبہ میں نے اسے لوہے کی راڈ سے مارتے ہوئے بھی دیکھا۔ یہ سب رات کے وقت چھت پر میری آنکھوں کے سامنے ہو رہا تھا۔ یہ سوچ کر دل مزید دکھتا ہے کہ اگر کھلی جگہ پر اس کے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے تو گھر کے اندر اس کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا۔
میں نے اس پوسٹ کے ساتھ ویڈیوز، گھر کی بیرونی تصویر اور لوکیشن بھی شامل کر دی ہے تاکہ متعلقہ حکام فوری طور پر موقع پر پہنچ کر اس بچے کی حفاظت یقینی بنائیں اور اگر تحقیقات میں یہ حقائق درست ثابت ہوں تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔
ایک معصوم بچے کے ساتھ ظلم کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
براہِ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ راولپنڈی پولیس اور متعلقہ اداروں تک جلد از جلد پہنچ سکے اور اس بچے کو مزید تشدد سے بچایا جا سکے۔
Sattelite block c Near punjab food authority office Opposite Hafiz abad motton shop Rawalpindi
maps.app.goo.gl/MexgY6F25pWW…
hassan.raza.malik retweeted
⬅️ پہلی بات تو یہ ہے کہ سولہ (16)سے اٹھارہ سال (18)کی بے وقوف
لڑکیاں عشق معشوقی کے چکر میں گھر سے خود بھاگ جاتی ہیں اور سب سے
بڑی غلطی ان بچیوں کی ہی ہوتی ہے، ان کے گھر والے اغوا کا پرچہ کرواتے
ہیں لیکن وہ اغوا ہوتا نہیں .لیکن اگر دس (10)بارہ سال کی بچی گھر سے
غائب ہو جائے تو اسے اغوا کہا جاتا ہے، 💯
♦️نو دن پہلے سلانوالی کے قریب بڑانا بھٹیاں (بھوڑانی) کے غریب والدین
کی معصوم بچی کائنات جسکی عمر تقریباً 12 سال ہے علاقہ کے با اثر اور جرائم
پیشہ لڑکے نے اٹھا لی، اب معصوم کائنات کو اٹھانے والا بھٹی ہے، اور جن
غریبوں کی بچی اٹھائی گئی ہے وہ قوم کے قصائی اور بھٹیوں کے ملازم ہیں،
♦️سات دن گزرنے کے بعد تھانہ محمد والا ضلع چنیوٹ پولیس نے مقدمہ تو
درج کر لیا لیکن اب جرات نہیں ہو رہی کہ بھٹیوں سے معصوم بچی لے کر
واپس والدین کو دی جائے،
مریم نواز شریف کہتی ہے خواتین اور بچیاں میری ریڈ لائن ہیں، شاید وہ اشرافیہ
کی لڑکیوں کی بات کر رہی ہو گی
♦️افسوس ہے سلانوالی اور چنیوٹ کے صحافیوں پر جو بھٹیوں کے ڈر سے غریب والدین کی آواز نہیں بن رہے
♦️کائنات کا ب فارم دیکھیں، اگر آپ کی بیٹی یا بہن بارہ سال کی ہے تو آپ
سمجھ جایئنگے کہ اس عمر کی بچیاں تو پھول ہوتی ہیں، جن کے گھر بچی کی کوئی
عزت نہیں ہوتی وہ شاید لکھیں کہ بچی کا قصور ہے
♦️سننے میں آیا ہے کہ پولیس بھٹیوں سے درخواست کر رہی ہے کہ ضمانت کرا
لیں پھر بات چیت کرتے ہیں🥲
♦️اب اگر اتنی چھوٹی بچی کسی با اثر فیملی کی ہوتی اور اٹھانے والا کوئی
غریب ہوتا تو بندہ سی سی ڈی یا پولیس مقابلہ میں پار ہو چکا ہوتا لیکن ادھر بچی
انتہائی غریب ہے اور اٹھانے والے گاؤں کے با اثر تو سب چپ ہیں
سات دن سے جن کی کائنات لٹی ہیں وہ بس رو رہے ہیں💔
🙏🏻میری آپ سے گزارش ہے کہ کائنات کے غریب والدین کی آواز بنیں،
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، آئی جی پنجاب، آر پی او فیصل آباد اور ڈی پی
او چنیوٹ تک بچی کی بازیابی کی آواز پہچائیں
🙏🏻افسوس کے ساتھ لکھنا پڑتا ہے کہ اس ملک کا قانون غریب کے ساتھ تعاون نہیں کرتا🥲
hassan.raza.malik retweeted
وزیر اعلی مریم نواز شریف @MaryamNSharif آپ کے چہیتے ایم پی اے چودھری نعیم اعجاز نے اس غریب لاوارث نوجوان راجہ باسط کو تھانہ چونترہ کے سابق کرپٹ ایس ایچ او ثاقب عباسی ساتھ ملکر ڈکیتی کے جعلی مقدمہ میں پھنسا کر اڈیالہ جیل بجھوا دیا جہاں اندر نعیم اعجاز کا Hitman راجہ حماد (جوکہ ایک پولیس ملازم کے قتل کے کیس میں بند ہے) اور ڈپٹی سبطین کی مدد سے اس پر ظلم و ستم کروا رہا اس کو قصور چکی میں بند کیا جارہا
یہ غریب دس دن سے بھوک ہڑتال پر ہے
اس کا قصور یہ ہے کہ اس نے نعیم اعجاز کے زمین پر ناجائز قبضہ پر آواز بلند کی اس کی ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپلوڈ کی جس بعد نعیم نے اسے جعلی مقدمہ میں جیل بھجوا دیا
پلیز @RwpPolice کے سی پی او، @Rporwp @OfficialDPRPP کے آئی جی کو حکم دیں کہ اس کے کیس کی انکوائری کریں اور اسے جیل سے رہا کریں
hassan.raza.malik retweeted
انصاف یا اظلم،،
ملتان میں تھانہ بستی ملوک پولیس 7 سالہ بچے اورنگزیب کو ہتھکڑیاں لگا کر کچہری پہنچ گئی ہے،،
سوچیے، صرف سات سال کا ایک معصوم بچہ،، جس کے ہاتھ میں کھلونا ہونا چاہیے تھا، اس کے ہاتھ میں ہتھکڑیاں ڈال کر عدالت میں پیش کر دیا گیا۔یہ منظر صرف ایک بچے کی نہیں، بلکہ ہمارے انصاف کے نظام پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔آخر ایک سات سالہ بچہ کتنا بڑا مجرم ہو سکتا ہے کہ اس کے ساتھ ایسا سلوک کیا جائے؟ کیا قانون کا مقصد بچوں کو خوفزدہ کرنا ہے یا ان کی اصلاح اور حفاظت کرنا؟
hassan.raza.malik retweeted
راولپنڈی رنگ روڈ
پہلا پی سی ون ستمبر 2023 لاگت 26 ارب 97 کروڑ
ایف ڈبلیو اے نے کنٹریکٹ لیا 22 ارب 82 کروڑ میں
پہلا نظر ثانی شدہ پی سی ون لاگت 32 ارب 99 کروڑ
دوسرا نظر ثانی شدہ پی سی ون 39 ارب روپے
تیسرا نظر ثانی شدہ پی سی ون 44 ارب روپے
چوتھا نظر ثانی شدہ پی سی ون ۔۔۔۔
پانچواں نظر ثانی شدہ پی سی ون 52 ارب 99 کروڑ
مجموعی لمبائی 38.3 کلومیٹر
(بشکری راحت منیر ، روزنامہ جنگ )
جس کمپنی نے حکومت پنمجاب سے 22 ارب اور 97 کروڑ میں ٹھیکہ لیا وہ اب اس منصوبے کو تقریباً 53 ارب روپے میں مکمل کرے گی ۔
یعنی کے 30 ارب روپے زیادہ منصوبے کے پی سی ون سے دوگنا سے بھی زیادہ لاگت
آپ کو کچھ سمجھ آ رہی ہے تو بتائیں میری تو مت ماری گئی ہے یہ سب کچھ پڑھ کے ۔
hassan.raza.malik retweeted
اشیاء خوردونوش پر سیلز ٹیکس اور جی ایس ٹی دکان داروں پر ٹیکس جو عام آدمی پر پڑتا ہے بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ ٹیکس پٹرول پر لیوی نام سے ٹیکس پراپرٹی ٹیکس پانی سیوریج گیس کے بلوں میں ٹیکس ٹریفک چالان لائسنس فیس سالانہ آڈی کارڈ ب فارم فیس
ان سب کے باوجود عوام ٹیکس نہیں دیتی شکریہ
hassan.raza.malik retweeted
#قومی_زبان
یہ وہ دور تھا جب کوئی بازار جاتا تھا تو پڑوسیوں سے پوچھتا تھا کوئی چیز منگوانی ہے تو بتاؤ آج کے پکے مکانات میں سال ہا سال یہ بھی پتہ نہیں چلتا کہ ہمسایہ کون ہے
کچے مکانات تھے پکے اور سچے لوگ تھے
رفیع کا گانا
کہاں گیا میرا بچپن اداس کرکے مجھے
آنسو بہانے کیلئے کافی ہے


























