میری کوشش ہے کہ پنجاب کا کوئی بیٹا یا بیٹی صرف وسائل کی کمی کے باعث اپنی تعلیم ادھوری نہ چھوڑے۔ آج لاکھوں بچے ہونہار اسکالرشپ کے ذریعے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ کے والدین نے آپ کی فیس ادا کرنے کے لیے کتنی قربانیاں دی ہوں گی۔
5
چکوال کی دھرتی غیرت اور قربانیوں کے حوالے سے پہچانی جاتی ہے۔ یہاں سے پاک فوج میں جانے والے بہادر سپوتوں نے وطن کے لیے جانیں قربان کیں۔ اسی دھرتی کے ذیشان علی نے پاکستان کے پہلے خلا باز کے طور پر دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔
5
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد سے قبل چکوال کا بازار خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے۔ انجمن تاجران اور شہری استقبال کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ تاجروں کے مطابق بازار کی بحالی سے خواتین کے لیے آمدورفت محفوظ ہوئی اور کاروبار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
#MaryamNawazInChakwal
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ترنڈہ سوائے خان میں غیر آباد گراؤنڈ کو خوبصورت فیملی اینڈ چلڈرن پارک میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب بچوں کو کھیلنے اور خاندانوں کو تفریح کے لیے سرسبز اور صاف ستھرا ماحول میسر ہے۔
13
اپنا گھر اور صاف ستھرا ماحول کسی بھی خاندان کے لیے سکون اور وقار کی بنیاد ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام اور صفائی کے انتظامات عملی طور پر لوگوں کی زندگی آسان بنا رہے ہیں۔
#ApniChhatApnaGhar
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم آمد پر عوام کا فقید المثال استقبال۔ حکومتِ پنجاب کی جانب سے گھر کی تعمیر کے لیے 15 لاکھ روپے کے بلا سود قرض حاصل کرنے والے مستحق افراد اور بزرگ خواتین کا وزیر اعلیٰ سے والہانہ محبت اور تشکر کا اظہار۔
#ApniChhatApnaGhar
راولپنڈی میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ بارانی یونیورسٹی میں طلبہ کو لیپ ٹاپس اور ہونہار اسکالرشپس دی گئیں، جبکہ گرین بس سروس، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار بیوٹیفکیشن پلان کا افتتاح بھی کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 38ویں اجلاس میں صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں 5 ہزار الیکٹرو بسیں چلانے کے عزم کا اظہار کیا، آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے ہدف مقرر کیا۔
میرا کام صرف صحت کے ادارے قائم کرنا نہیں بلکہ آپ کے لیے روزگار کے مواقع اور میرٹ پر مبنی ماحول فراہم کرنا بھی ہے۔ مریم نواز ہیلتھ کلینکس، اپ گریڈ ہونے والے دیہی مراکزِ صحت اور بڑے ہسپتالوں میں آپ اپنی قابلیت کے مطابق ملازمت حاصل کر سکتے ہیں۔
آپ کے والدین، خاندان، اساتذہ اور ملک نے آپ کی تعلیم پر سرمایہ کاری کی ہے۔ اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ اپنی صلاحیتیں ملک اور عوام کی خدمت کے لیے استعمال کریں۔ پنجاب میں کینسر کے علاج کی سہولت ہر ڈویژن تک پہنچائی جا رہی ہے، لیکن ہمارے ہاں ماہر ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے۔
پہلے یہاں تجاوزات کے باعث گاہکوں کا آنا اور بائیک کھڑی کرنا ایک بڑا مسئلہ تھا، مگر ماڈل بازار بننے کے بعد کاروبار اور خریداری کے رجحان میں غیر معمولی تیزی آئی ہے۔
مریم نواز صاحبہ کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد راولپنڈی کی صورتحال میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ ماڈل مارکیٹوں اور الیکٹرک بسوں سے عوام کو بڑی سہولت ملی ہے، جبکہ سی سی ڈی کے بہترین کام کی وجہ سے جرائم کم ہوئے ہیں اور شہری خود کو زیادہ محفوظ محسوس کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز صاحبہ کے آنے کے بعد ایک نہیں بلکہ بہت سی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔ راولپنڈی کے شہریوں کے مطابق ہسپتال، سکول اور تمام سرکاری اداروں کا نظام درست سمت میں گامزن ہے اور عوامی سہولیات میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔
راولپنڈی کے شہری حکومتِ پنجاب کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔ ماڈل بازار، ہسپتالوں کی بہتری، تجاوزات کا خاتمہ اور الیکٹرک بس جیسی سہولیات عوام کے لیے بڑا ریلیف ہیں، جبکہ امن و امان کے لیے سی سی ڈی کا قیام بھی اچھے شہریوں کے حق میں ایک بہترین قدم ہے۔
پورے پنجاب میں ایک جیسے جدید بس اسٹینڈز اور بس شیلٹرز بنائے گئے ہیں تاکہ کسی شہری کو دھوپ، بارش یا سردی میں کھڑے ہو کر بس کا انتظار نہ کرنا پڑے۔ راولپنڈی ہو، گوجرانوالہ، رحیم یار خان، چنیوٹ، مظفرگڑھ، وہاڑی یا چکوال، ہر شہر میں یکساں گرین بس سروس اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ایک ہزار دن میں پنجاب بھر میں 50 ہزار کلومیٹر سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں۔ اب کسی بھی شہر میں جائیں، آپ کو ہموار سڑکیں، واضح لین مارکنگ، گرین بیلٹس، فٹ پاتھ اور صاف ستھرے راستے ملیں گے۔ اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کو اقوام متحدہ نے عالمی سطح پر تسلیم کیا ہے۔
خواتین کی معاشی خودمختاری پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی منصوبے کے تحت راولپنڈی کے پنک بازار میں خواتین کے لیے محفوظ اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں، جہاں بہترین سہولیات کے ساتھ خواتین کامیابی سے اپنا کاروبار چلا رہی ہیں۔
پہلے یہاں چلنا پھرنا بہت دشوار تھا اور راستے بند ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی ہوتی تھی، لیکن اب بازاروں کی خوبصورتی اور صفائی دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے۔ راولپنڈی میں جاری ترقیاتی کاموں اور 'ستھرا پنجاب' مہم کے تحت صاف ستھرے ماحول پر وزیراعلیٰ مریم نواز صاحبہ کے شکر گزار ہیں۔
راجہ بازار کو ماڈل بازار میں تبدیل کرنا ایک شاندار اقدام ہے۔ ماضی کی بدنظمی اور رش کے مقابلے میں اب یہاں صفائی کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور ماحول بھی کافی بہتر ہو گیا ہے۔ ٹریفک سے پاک یہ جگہ اب فیملیز کی خریداری کے لیے ایک مکمل محفوظ اور بہترین مقام بن چکی ہے۔
