گھر میں کوئی مکیں نہیں لیکن
سیڑھیوں پر گلاب سا کیا ہے
کوئی تھا، اب نہیں ہے اور میں ہوں
سوچتا ہوں یہ خواب سا کیا ہے 🖤
منیر نیازی
2
پہن پہن کے دکھانے کو ڈھیر لگ جاتا
یہ شور کاٹ کے تنہائیاں بناتے ہم
جہان بھر کو رہائش کی آرزو ہوتی
بہ طرزِ وصل تِری دُوریاں بناتے ہم
ننانوے پہ جمے سانپ سے نمٹ لیتے
تِرے لیے تو فقط سیڑھیاں بناتے ہم
حمیدہ شاہین
3
نہیں کہ صرف رویوں پہ بات کی جائے
مرا خیال ہے لہجوں پہ بات کی جائے
حسین جسم کی رنگت پہ تبصرے سے قبل
اداس آنکھوں کے حلقوں پہ بات کی جائے
جناب مبشر میو
“سچائی کا راستہ دراصل دل کا راستہ ہے دماغ کا نہیں ۔ اپنے دل کو اپنا اولین مرشد بناؤ ، عقل کو نہیں ۔ اپنے نفس کا سامنا اور مقابلہ کرنے کے لئے دل کی مدد لو کیونکہ تمھاری روح پر ہی خدا کی معرفت کا نزول ہوتا ہے....!!”
( ایلف شفق ۔ “محبت کے چالیس اصول” سے منتخب
1
“ ہر شخص کو اس بات کا صحیح ادراک ہے کہ دوسروں کا رویہ کیسا ہونا چاہیے ، مگر وہ اس احساس سے عاری ہیں کہ خود ان کو کس طرح برتاؤ کرنا چاہیے ....!!”
( پاؤلو کوئلیو - ناول " الکیمسٹ " سے اقتباس
“ قوم کے افراد کے اندر مقصد کا شعور پیدا کرنا ، ان کے اندر سب کچھ پیدا کرنا ہے ۔ مقصد آدمی کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو جگا دیتا ہے ، وہ اس کو نیا انسان بنا دیتا ہے......!!”
( مولانا وحید الدین خان۔ کتاب “رازِ حیات” کے مضمون “بامقصدزندگی” سے اقتباس )
1
یاد کا پھول مہکتے ہی نواح شب میں
کوئی خوشبو سے ملاقات کو چل پڑتا ہے
تاب یک لحظہ کہاں حسن جنوں خیز کے پیش
سانس لینے سے توجہ میں خلل پڑتا ہے
<3
جناب عرفان ستار
11
تُجھ سے تعبیر نہیں مانگی ___ مگر یاد تو کر
تُو نے اِن آنکھوں کو اِک خُواب دِکھایا تھا کبھی
ندیم بھابھہ
7


