ایم ڈی کیٹ کا امتحان دے کر ڈاکٹر ادیب الحسن رضوری نے کیا داخلہ لیا تھا؟
پروفیسر ڈاکٹر نائمہ سعید، چیئرپرسن شعبۂ کرمنالوجی، جامعہ کراچی، کی ابوذر غفاری کے پوڈکاسٹ میں اہم اور دلچسپ گفتگو! تعلیم، کیریئر اور اہم سماجی موضوعات پر ایک منفرد نشست، بہت جلد صرف دی پوسٹ ڈیجیٹل پر۔
دیکھیے گا ضرور! youtube.com/@thepostdigital?…
#ThePostDigital #Podcast #AbuzarGhaffari #DrNaimaSaeed #KarachiUniversity #ksp
یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلبہ و طالبات کو منشیات کے استعمال میں ملوث کرنے والے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کراچی شہزاد اکبر کے مطابق ملزمان واٹس ایپ گروپس کے ذریعے طلبہ سے رابطے میں رہتے اور منشیات کی فراہمی کا نظام چلاتے تھے
#Karachi #NCCIA #DrugsNetwork #Students #ThePostDigital
کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ کا کہنا ہے کہ جب بھی دھرتی کا معاملہ آئے گا تو وہ اس کے ساتھ وفاداری کریں گے، کیونکہ انہوں نے اس دھرتی کا نمک کھایا ہے اور وہ نمک حلال کرنا جانتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس دھرتی سے وفاداری کسی ایک زبان یا قومیت تک محدود نہیں چاہے کوئی سندھی، پنجابی، پٹھان، بلوچ یا اردو بولنے والا ہو جس نے اس دھرتی کا نمک کھایا ہے، اسے اس سے وفا کرنی چاہیے اور اپنا فرض نبھانا چاہیے
#AamirNawazWaraich #KarachiBarAssociation #Sindh #ThePostDigital
نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ریفرنڈم کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو اب تک کوئی باضابطہ درخواست موصول نہیں ہوئی ذرائع کے مطابق درخواست ملنے کے بعد ریفرنڈم کی تیاریوں کے لیے کم از کم دو ماہ درکار ہوں گے، جبکہ وفاقی کابینہ میں بھی اس منصوبے پر باضابطہ گفتگو نہیں ہوئی۔
#ThePostDigital #Pakistan #ECP #Referendum #NewProvinces #PakistanPolitics
13
پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج کی مشترکہ فوجی مشق مکمل، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ پبی کے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر میں انسدادِ دہشت گردی کی مشترکہ مشق ’ایلانگ اسٹرائیک تھری‘ اختتام پذیر ہوگئی۔ مشق میں دونوں ممالک کی افواج نے آپریشنل مہارتوں، تربیتی طریقہ کار اور انسدادِ دہشت گردی کے تجربات کا تبادلہ کیا۔
#Pakistan #Indonesia #ElangStrikeIII #ISPR #thepostdigitalmanagement
1
15
سربراہ عام لوگ اتحاد جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ سندھی بولنے والے بھائیوں کے مسائل کا ذمہ دار کراچی کے عوام نہیں بلکہ وڈیرانہ نظام ہے کراچی میٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1947 میں سندھ سے بھارت ہجرت کرنے والے سندھیوں نے محدود وسائل کے باوجود نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جبکہ سندھ کے مقامی سندھی عوام کو وڈیروں نے پیچھے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پہچاننا ہوگا کہ ان کے دوست کون ہیں اور دشمن کون۔
#ThePostDigital #JusticeWajihuddinAhmed #Sindh #Karachi #SindhPolitics #Pakistan
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ جہاں سے بات چلی ہے وہاں نہ نہیں ہوتا،یہ خون خرابہ ایک فون کال کی مار ہے، یہ کوئی بریانی تھوڑی بن رہی ہے کہ پوچھیں،امی آج کیا بنے گا،بریانی نہیں قورمہ بنا دیں،بھائی ایسا نہیں ہے، یہ کوئی مذاق نہیں ہو رہا ہے،ہر کوئی سنجیدہ ہے کہ یہ جو گورننس ماڈل ہے وہ تبدیل ہو جائے۔
#ThePostDigital #AliKhurshidi #MQMPakistan #SindhAssembly #SindhPolitics #Governance
1
8
سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ حمید کا کہنا ہے کہ بہتر حکمرانی، عوامی اختیار اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامی اصلاحات ضروری ہیں ان کے مطابق نئے انتظامی یونٹس کا فیصلہ عوامی رائے اور آئین کے مطابق ہونا چاہیے تاکہ اختیارات اور وسائل عوام تک پہنچ سکیں۔
#ThePostDigital #DrFouziaHameed #Sindh #AdministrativeReforms #Governance
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حکومتِ سندھ پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے کئی پروگرامز ایسے ہیں جو شاید بعض لوگوں کو دکھائی نہیں دیتے، لیکن صوبے کے عوام ان سے بخوبی واقف ہیں ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو سندھ میں سب کچھ خراب نظر آتا ہے تو وہ عوام سے پوچھے کہ ہر الیکشن میں پیپلز پارٹی کو ووٹ کیوں ملتے ہیں۔ ہمیں عوامی اعتماد کے علاوہ کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔
#ThePostDigital #MuradAliShah #SindhGovernment #PPP #SindhPolitics #PakistanPolitics
13
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کو صوبوں کی تعداد سے زیادہ اپنے بنیادی مسائل کی فکر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف جب بھی کوئی منصوبہ بناتے ہیں تو ان کا کوئی وزیر اپنا ایجنڈا لے آتا ہے بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ وزیراعظم کے ہاتھ مضبوط کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ عوام کو درپیش معاشی مشکلات کے حل پر توجہ دے سکیں۔
#ThePostDigital #BilawalBhuttoZardari #PPP #ShehbazSharif #PakistanPolitics #PublicIssues
ایم کیو ایم رہنما علی خورشیدی نے پیپلز پارٹی کے میئرز اور چیئرمینز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سندھ میں سیوریج کا پانی دریائے سندھ میں چھوڑا جا رہا ہے، جس سے آبی حیات متاثر ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہیے تھی۔علی خورشیدی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے انہیں کراچی بلا کر ویک اینڈ منانے اور باتیں کرنے کا موقع فراہم کیا۔
#ThePostDigital #AliKhurshidi #MQMPakistan #PPP #Sindh #Karachi #SindhPolitics
12
ایم کیو ایم رہنما علی خورشیدی کی پیپلز پارٹی حکومت پر طنزیہ تنقید، کہا کہ اگر باتیں کرنے کا مقابلہ ہو تو پیپلز پارٹی کو دنیا بھر میں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
#ThePostDigital #AliKhurshidi #MQMPakistan #PPP #SindhPolitics #Karachi
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی آئینی مدت مکمل ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آنے والے وقت میں معاشی اور سیاسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جو باعثِ تشویش ہے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، کیونکہ عام پاکستانی کی بنیادی فکر انتظامی تقسیم نہیں بلکہ دو وقت کی روٹی ہے۔
#ThePostDigital #BilawalBhuttoZardari #ShehbazSharif #PPP #PakistanPolitics #PublicIssues
8
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ریلی کو سیاسی یا کسی اور رنگ میں ڈھالنے کا ارادہ نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریلی کسی کے حکم پر ملتوی نہیں کی گئی، تاہم شہر میں تصادم کا خدشہ ہوا تو وہ خود پیچھے ہٹ جائیں گے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت میں تمام زبانیں بولنے والے افراد شامل ہیں۔
#ThePostDigital #MustafaKamal #MQMPakistan #Karachi #Rally #Peace
12
کیا نام کے ساتھ مقبول لکھ لینے سے کوئی مقبول ہو جاتا ہے؟
سکھر کے میئر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما خالد مقبول صدیقی کے بیان پر طنزیہ سوال، کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران دوٹوک ردعمل دے دیا۔
#ThePostDigital #ArsalanIslamShaikh #KhalidMaqboolSiddiqui #MQMPakistan #Sukkur #Karachi #Sindh
10
متحدہ قومی موومنٹ نہیں بلکہ منتشر قومی موومنٹ ہے، اب سندھ کے عوام فیصلہ کریں گے: مرتضیٰ وہاب
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی پریس کلب میں دھواں دار پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پر تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ متحدہ نہیں بلکہ منتشر قومی موومنٹ ہے، اب اس حوالے سے فیصلہ سندھ کے عوام کریں گے۔
#ThePostDigital #MurtazaWahab #MQM #Karachi #Sindh #PressConference
خالد مقبول صدیقی سندھ اور سندھی عوام سے معافی مانگیں، ورنہ نائن زیرو میں پریس کانفرنس ہوگی: میئر سکھر
سکھر کے میئر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی سے فوری معافی کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معافی نہ مانگنے کی صورت میں نائن زیرو پر پریس کانفرنس کی جائے گی۔
#ThePostDigital #ArsalanIslamShaikh #KhalidMaqboolSiddiqui #MQMPakistan #Sukkur #Karachi #Sindh
کراچی میں گھریلو تنازع کا افسوسناک انجام، تین افراد جاں بحق
لانڈھی کی مظفرآباد کالونی میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی اور اس کے بھائی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی پولیس کے مطابق خاتون نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا اور کچھ عرصے سے شوہر سے علیحدہ رہ رہی تھی۔ تینوں افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔
#Karachi #Landhi #DomesticViolence #CrimeNews #KarachiPolice #PakistanNews #ThePostDigital
21
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق حکومتی مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر عوامی رائے حاصل کی جانی چاہیے اور اگر عوام صوبوں کے قیام کے حق میں ہوں تو نئے صوبے بنائے جائیں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اگر عوامی رائے نئے صوبوں کے خلاف ہو تو انہیں نہیں بنانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی رائے جاننے کے لیے ریفرنڈم کرانے میں کوئی حرج نہیں وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وہ گوجرانوالہ اپنے آبائی شہر کے دورے پر ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکریٹری کی دعوت پر گئے تھے، جو الیکشن شیڈول سے پہلے موصول ہوئی تھی۔ اس معاملے پر انہوں نے الیکشن کمیشن سے غیرمشروط معذرت بھی کی ہے عطا تارڑ نے مزید کہا کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں بھی باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم سے معاملات آگے بڑھانے پر بات ہوئی تھی انہوں نے کہا کہ آئین میں ریفرنڈم سے متعلق شق واضح ہے اور قومی اہمیت کے معاملات پر عوامی رائے حاصل کی جاسکتی ہے۔ ان کے مطابق نئے صوبوں کے معاملے پر بھی عوام کی رائے سامنے آنی چاہیے، جس کے بعد اسی کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔
#AttaullahTarar #NewProvinces #Referendum #PakistanPolitics #SindhPolitics #PakistanNews #ThePostDigital
میرپورخاص میں سرکاری میڈیکل کالج کا راستہ صاف، 2028 سے کلاسز شروع کرنے کا عدالتی حکم سندھ ہائی کورٹ نے میرپورخاص میں منظور شدہ سرکاری میڈیکل کالج کو فعال کرنے کی آئینی درخواست منظور کرتے ہوئے سندھ حکومت کو 2028 کے تعلیمی سال سے تدریسی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کردی عدالت نے قرار دیا کہ پی ایم ڈی سی کی نئے میڈیکل کالجز پر پابندی کا اطلاق میرپورخاص پر نہیں ہوگا، کیونکہ یہ علاقہ تھرپارکر ریجن کے لیے دی گئی استثنیٰ میں شامل ہے۔
#Mirpurkhas #MedicalCollege #SindhHighCourt #Sindh #Healthcare #MedicalEducation #PakistanNews #ThePostDigital
1
10











