South Zone Police retweeted
شکریہ ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا
اس وڈیو کو دیکھ کر مجھے غصہ اور تکلیف دونوں ہوئی غصہ اس بات پر کیا آپ کسی کو تشدد کا نشانہ بناسکتے ہیں بغیر کسی ڈر خوف کے اور پھر اس وڈیو کو آرام سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیں
یہ لڑکا جس پر چاہے کسی بھی وجہ سے تشدد ہوا ہے کس قدر ذہنی اذیت سے گزررہا ہوگا
میں نے یہ وڈیو عبداللہ جمال کی وال پر دیکھیں اور ان سے تفصیلات پوچھیں جو معلومات ان کے پاس تھیں وہ انہوں نے اس واقعے کے حوالے سے شئیر کردیں
میں نے یہ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کو بھیج دیں شاید اگلے ہی دو تین منٹ میں مجھے ایس ایس پی ساوتھ کی کال آگئی انہوں نے مجھے بتایا کہ
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ
انہوں نے ہدایت دی ہے کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والوں کا فوری طور پر سراغ لگایا جائے، متاثرہ نوجوان سے رابطہ کر کے واقعے کی مزید معلومات حاصل کی جائیں اور فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
جبکہ ایس ایچ او ساحل فاروق سنجرانی نے مجھے بتایا کہ واقعہ فیز 8 میں چند روز قبل پیش آیا ہے لیکن ابھی تک متاثرہ نوجوان نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا،
مگر انہوں نے یقین دلایا کہ پولیس ویڈیو جو میں پوسٹ نہیں کررہی ہوں کی مدد سے اس تشدد میں ملوث نوجواانوں کو تلاش کر رہی ہے جنہیں جلد قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا۔
امید کرتی ہوں کہ اس تشدد کے واقعے میں ملوث جو بھی نوجوان ہیں انہیں قانون کاسامنا کرنے پڑے
South Zone Police retweeted
شہداء کی قربانی، ہمارا فخر اور ہماری پہچان۔
#4AugustPoliceMartyrsday
South Zone Police retweeted
کراچی: ساوتھ پولیس نے ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والی جعلی نمبر پلیٹ لگی سوزوکی آلٹو گاڑی برآمد کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 13 جولائی کو ڈاکٹر آکاش کو ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے واردات کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بینک سے رقم نکلوانے کے بعد مقتول کی ریکی کر کے واردات کی۔ پولیس کے مطابق بینک کے اندر موجود ایک ساتھی نے مقتول کی نقل و حرکت اور رقم سے متعلق معلومات فراہم کی تھیں۔
ساوتھ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہیں، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
South Zone Police retweeted
ساوتھ زون پولیس کی جانب سے لیاری میں سینٹر برائے تشخیص منشیات کا افتتاح کر دیا گیا،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا تھے۔منشیات کے عادی افراد کی بروقت تشخیص، علاج اور بحالی کے لیے عثمان آباد لیاری میں اسکریننگ سینٹر قائم کیا گیا ہے۔منشیات کے عادی افراد کو اب تھانے کے بجائے ڈرگ اسکریننگ سینٹر منتقل کیا جائے گا۔اسکریننگ سینٹرز میں ماہرین کی نگرانی میں طبی و نفسیاتی تشخیص، کونسلنگ اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔مکمل اسکریننگ کے بعد متاثرہ افراد کو مستند ری ہیبلیٹیشن مراکز منتقل کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ منشیات کے عادی افراد مجرم نہیں بلکہ علاج اور بحالی کے مستحق ہیں، منشیات کے خاتمے کے ساتھ متاثرہ افراد کی بحالی بھی سندھ پولیس کی ترجیح ہے۔ کمیونٹی، طبی اداروں اور فلاحی تنظیموں کے تعاون سے منصوبے کو یونین کونسل کی سطح تک توسیع دی جائے گی۔
#TOKAlert #RehabilitationCenter #lyari
South Zone Police retweeted
ساؤتھ زون پولیس نے عثمان آباد، لیاری میں ڈرگ اسکریننگ سینٹر قائم کر دیا، جہاں منشیات کے عادی افراد کو تھانوں کے بجائے طبی و نفسیاتی تشخیص، کونسلنگ اور بحالی کے لیے منتقل کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد مجرم نہیں بلکہ علاج اور بحالی کے مستحق ہیں، جبکہ اس منصوبے کو مستقبل میں ساؤتھ زون کے دیگر علاقوں تک بھی توسیع دی جائے گی۔
South Zone Police retweeted
It was a pleasure meeting Syed Asad Raza, PSP, DIGP South Zone a highly skilled and dedicated police professional committed to public service and law enforcement excellence.
South Zone Police retweeted
ساوتھ زون پولیس کا اہم اقدام: پارکس کو "نو اسموکنگ زون" قرار دینے کا آغاز
ساوتھ زون پولیس نے شہر میں صحت مند اور محفوظ ماحول کے فروغ کے لیے ایک اہم اور مثبت اقدام اٹھایا ہے، جس کے تحت ساوتھ زون کے پارکس کو مرحلہ وار "نو اسموکنگ زون" قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے کے لیے فریئر ہال کا انتخاب کیا گیا ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں مزید پارکس کو بھی اس مہم میں شامل کیا جائے گا۔
اس اقدام کے ساتھ ساتھ تمام تعلیمی اداروں کے اطراف طلبہ کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر خصوصی طور پر سخت پابندی نافذ کی گئی ہے۔
اس مقصد کے لیے باقاعدہ آگاہی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے، جس کے تحت مختلف مقامات پر پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں، والدین، طلبہ اور دکانداروں میں اس حوالے سے شعور بیدار کیا جا سکے۔
ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کی نگرانی میں ساوتھ زون پولیس اس انیشی ایٹو پر بھرپور انداز میں عملدرآمد کر رہی ہے، تاکہ نوجوان نسل کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے اور عوامی مقامات کو صاف، صحت مند اور محفوظ بنایا جا سکے۔
ساوتھ زون پولیس عوام سے اپیل کرتی ہے کہ اس نیک مقصد میں پولیس کا ساتھ دیں، تعاون کریں اور اپنے اردگرد ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کریں، تاکہ ایک بہتر اور صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
South Zone Police retweeted
پولیس اسٹیشن درخشاں کی پولیس ٹیم نے رات 28 جون 2026 کو خفیہ اطلاع پر ڈی ایچ اے کراچی فیز 5 بدر کمرشل ایریا اسٹریٹ نمبر 7 میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارا جہاں سے خلافِ اخلاق سرگرمیوں میں ملوث 5مرد اور 6 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ کارروائی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی محظور علی کی نگرانی میں کی گئی۔
#TOKAlert #Karachi #DHA #PoliceAction
South Zone Police retweeted
The Karachi South police have introduced a new anti-drug policy in partnership with heads of schools, colleges, and universities to tackle the growing problem of drug use in educational institutions.
Details: timesofkarachi.pk/95204
#TOKAlert #KarachiPolice #DIGSouth #AntiDrugPolicy
South Zone Police retweeted
ایف بی آر کے انسپکٹر شہمیر لاشاری پر فائرنگ کےمعاملے پر پولیس نے ملزم آغا شہیر کا نام پی این آئی ایل لسٹ میں شامل کرنے کے لیے خط لکھ دیایہ اقدام ملزم کو ممکنہ طور پر فرار ہونے سے روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے ۔ @SouthDig
South Zone Police retweeted
*تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے نئی فورس قائم*
jang.com.pk/news/1515705
@SouthDig
South Zone Police retweeted
Ban on the use of drone within the local limits of district South Karachi.
South Zone Police retweeted
کراچی میں بھتہ خوری نہیں بلکہ بھتے کے نام پرتاجروں کو جھوٹی کالز کرکے ڈرانے والا نیٹ ورک سرگرم ہے بھتے کی 85 فیصد کالز جھوٹی ہیں گذشتہ 4 ماہ میں بھتہ خوری کی صرف 15 کیس سامنے آئے۔ 2 بھتہ خور پولیس مقابلوں میں ہلاک اور 27 بھتہ خور گرفتار ہوئے۔
@SindhPoliceDMC
@SindhPoliceDMC
South Zone Police retweeted
Investigation team police station Sher Shah arrested the brutal killer Shehzad by taking important action on technical grounds. The accused and the victim's wife had brutally killed Muhammad Shehzad son of Lal Khan on 2023-12-30.
South Zone Police retweeted
سٹی کورٹ میں وکلا کی ہوائی فائرنگ کا مقدمہ ایس ایچ او سٹی کورٹ کی مدعیت میں درج کردیا گیا-مزید تفتیش جاری
South Zone Police retweeted
Tree plantation at Kharadar Police Chowki near Bukhari Masjid. The retrieved heritage building and plot are being converted into street library and public space with the assistance of the Heritage Foundation and Police
South Zone Police retweeted
ریاست مخالف نعرے بازی پر ساؤتھ زون پولیس کا ایکشن 8 ملزمان گرفتار۔
ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کر کے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان نے دوران احتجاج پریس کلب پر ریاست مخالف نعرے لگائے تھے۔
بیش تر ملزمان کو سہراب گوٹھ سے گرفتار کیا گیا۔
مزید ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے ان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔
ملزمان کے خلاف آرٹلری میدان تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جارہا ہے۔۔ ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا ۔
South Zone Police retweeted
Well done, investigation team PS Saeedabad.
Interprovincial drug traffickers met their end. Accused arrested alongwith 40 kg drugs in the year 2022 in Saeedabad Police Station 1- Abdul Rauf 2- Fida Ahmed 3- Dil Jan has sentenced to life imprisonment -
South Zone Police retweeted
کراچی ساوتھ زون کی جانب سے آج ایک سو بارہ ( 112 )غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو چار مسافر بسوں کے زریعے سیکورٹی کے ہمراہ چمن بارڈر روانہ کیا گیا ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا اور کمشنر کراچی کی جانب سے افغان باشندوں کو پھولوں کے گلدستے اور تحائف پیش کئیے گئیے
#Pakistan
#Afganistan
#Karachi – at Karachi, Pakistan
South Zone Police retweeted
کراچی کے ہولڈنگ کیمپ سے 120 افغان شہریوں کو باعزت طریقہ سے وطن واپس بھیج دیا گیا، کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت اور ڈی آئی جی ساوتھ کی موجودگی میں پہلا قافلا روانہ کیا گیا، پھول بھی نچھاور کئے گئے
#AfghanRefugees #AfghanRefugeesInPakistan
@SouthDig @CommissionerKhi

































