دسترس میں ہیں عناصر کے ارادے کس کے
سو بکھر کے ہی رہا کوئی بکھرنے والا
اس کا انداز سخن سب سے جدا تھا شاید
بات لگتی ہوئی لہجہ وہ مکرنے والا
اسی امید پہ ہر شام بجھائے ہیں چراغ
ایک تازہ ہے سر بام ابھرنے والا
#اردو_زبان
کیا کرے میری مسیحائی بھی کرنے والا
زخم ہی یہ مجھے لگتا نہیں بھرنے والا
زندگی سے کسی سمجھوتے کے با وصف
اب تک یاد آتا ہے کوئی مارنے مرنے والا
اس کو بھی ہم ترے کوچے میں گزار آئے ہیں
زندگی میں وہ جو لمحہ تھا سنورنے والا
#اردو_زبان
ٹکڑے پڑے تھے راہ میں تصویر کے بہت
لگتا ہے کوئی دیوانہ سمجھدار ہو گیا۔
#اردو_زبان
زخم خنجر سے لگانے کی روایت تھی یہاں
کسی انسان نے پھر لہجے کو ایجاد کیا !
#اردو_زبان
🍂Aآrzoo Eمaan 🍂 retweeted
Replying to @urdu_zuban @Amir_khan387
آ کہ وابستہ ہیں اُس حُسن کی یادیں تجھ سے
جِس نے اِس دِل کو پری خانہ بنا رکھا تھا
جِس کی اُلفت میں بھُلا رکّھی تھی دُنیا ہم نے
دہر کو دہر کا افسانہ بنا رکھا تھا
#اردو_زبان
درد سہہ کر بھی ترا نام لیے جاتے ہیں
تیرے دیوانے تجھے یاد کیے جاتے ہیں
درد الفت کا یہ انداز وفا کیا خوب
میں تڑپتا ہوں وہ تسکین دیے جاتے ہیں
تو نوازے نہ نوازے تری مرضی ہے
ہم تو سجدے تیری چوکھٹ پہ کیے جاتے ہیں
#اردو_زبان
وہ سلیقے سے ہوا ہم سے گریزاں ورنہ
لوگ تو صاف محبت سے مکر جاتے ہیں
#اردو_زبان
تم کہ تھے مظلوم کے حامی، تمہارا کیا بنا؟
جب ہوا ظالم کے حق میں فیصلہ کیسا لگا ؟
زندگی کو تم سمجھتے تھے ہنسی کی داستاں
داستان پر آنسوؤں کا تبصرہ کیسا لگا ؟
کیسے کیسے خواب دیکھے پہلی پہلی عمر میں
اور جب أترا جوانی کا نشہ کیسا لگا ؟
#اردو_زبان
اے مسافر آرزو کا راستہ کیسا لگا؟
زیر پائے شوق پہلا آبلہ کیسا لگا ؟
اُڑتے بادل کے تعاقب کا نتیجہ کیا رہا ؟
عشق میں دیوانگی کا تجربہ کیسا لگا ؟
دو جہاں دامن میں بھر لینے کی خواہش کیا ہوئی؟
اپنی باہوں کا سمٹتا دائرہ کیسا لگا؟
#اردو_زبان
ستم کا سلسلہ آگے بھی کچھ بڑھا کہ نہیں؟
ہمارے جیسا کوئی اب تلک ملا کہ نہیں؟
بس ایک بارہی مل کر مجھے تو اچھا لگا
سو اپنا اپنا سا میں بھی تجھے لگا کہ نہیں؟
میں تیرے واسطے خاموش ہو گیا، لیکن
مجھے کو چھوڑ کے اب مطمئن ہوا کہ نہیں؟
#اردو_زبان
تم جس کو دستیاب ہو یہ لازم ہے اس پہ
ہر روز اپنے بخت کا صدقہ دیا کرے
#اردو_زبان
اک ترا گھر تھامری حد مسافت لیکن
اب یہ سوچا ہے کہ ہم حد سے گزر جائیں گے
اپنے افکار جلاڈالیں گے کاغذ کاغذ
سوچ مر جائے گی ہم آپ ہی مر جائیں گے
اس سے پہلے کہ جدائی کی خبر تم سے ملے
ہم نے سوچا ہے کہ ہم تم سے بچھڑ جائیں گے
#اردو_زبان
اشک ناداں سے کہو بعد میں پچھتا ئیں گے
آپ گر کر مری آنکھوں سے کدھر جائیں گے
اپنے لفظوں کو تکلم سے گرا کر جانا
اپنے لہجے کی تھکاوٹ میں بکھر جائیں گے
تم سے لے جائیں گے ہم چھین کے وعدے اپنے
ہم تو قسموں کی صداقت سے بھی ڈر جائیں گے
#اردو_زبان
وقت کا ہاتھ پکڑنے کی شرارت کر کے
اپنے ماضی کی طرف بھاگتا جاؤں واپس
دیکھ میں گردش ایام اُٹھالایا ہوں
اب بتا کون سے لمحے کو بلاؤں واپس
یہ زمیں گھومتی رہتی ہے فقط ایک ہی سمت
تو جو کہہ دے تو اسے آج گھماؤں واپس
تھا تراحکم سوجنت سے زمیں پر آیا
ہو گیا ختم تماشا تو میں جاؤں واپس
زندگی کیوں نہ تجھے وجد میں لاؤں واپس
چاک پر کوزہ رکھوں، خاک بناؤں واپس
دل میں اک غیر مناسب سی تمنا جاگی
تجھ کو ناراض کروں، روز مناؤں واپس
وہ مرا نام نہ لے صرف پکارے تو سہی
کچھ بہانہ تو ملے دوڑ کے آؤں واپس
#اردو_زبان
ہم نہ ہاریں گے کسی گام پہ بھی دشت بلا
تیرے پالے ہوئے پسپائی کہاں دیکھتے ہیں
زر بیکار ہے اب اپنے لئے، تو یہ بھی
کوچہ عشق میں دانائی کہاں دیکھتے ہیں
عزت و منصب و دنیا کی یہ ساری دولت
تری دہلیز کے سودائی کہاں دیکھتے ہیں
#اردو_زبان
عشق اور عقل میں یکتائی کہاں دیکھتے ہیں
ہم جنوں خیز ہیں، رسوائی کہاں دیکھتے ہیں
کوئی فرصت سی ہے فرصت کہ نہیں اپنی خبر
ایسی بے ساختہ تنہائی کہاں دیکھتے ہیں
اب کسی اور ہی منزل کی ہمیں ہے خواہش
خود کو اب تیرا تمنائی کہاں دیکھتے ہیں
#اردو_زبان
اس وقت مجھے عمر رواں درد بہت ہے
تجھ سے میں نمٹتی ہوں ذراد یر میں آکے
میں اپنے خد و خال ہی پہچان نہ پائی
گزرا ہے یہاں وقت بڑی دھول اڑا کے
کرتی ہوں تروتازہ ہری رت کے مناظر
کاغذ پہ کبھی پیڑ کبھی پھول بنا کے
کومل جوئیہ
#اردو_زبان
منسوب چراغوں سے طرف دار ہوا کے
تم لوگ منافق ہو منافق بھی بلا کے
کیوں ضبط کی بنیاد ہلانے پہ تلا ہے
میں پھینک نہ دوں ہجر تجھے آگ لگا کے
اک زود فراموش کی بے فیض محبت
جاؤں گی گزرتے ہوئے راوی میں بہا کے
کومل جوئیہ
#اردو_زبان
کشتی جاں کا ہے رشتہ جب کسی طوفان سے
سب جزیرے رائیگاں سب کنارے مسترد
اُس کی خوشبو ہمسفر راه مسافت میں ہو اگر
خواب منظر رہگزر دریا شرارے مسترد
جب کوئی بوئے وفا ان میں نہیں باقی رہی
ساری سوغاتیں تمهاری خط تمھارے مسترد
#اردو_زبان

















