وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے دیہی ترقی کے وژن کے تحت ’’ہر گاؤں مثالی گاؤں‘‘ پروگرام کے لیے خوشحال دیہات ایکٹ 2026 متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ 120 دیہات میں پائلٹ منصوبے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت ہر گاؤں میں دیہی ترقی، بنیادی سہولیات کی بہتری اور مقامی مسائل کے مؤثر حل کے لیے ویلیج کمیٹی قائم کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے پروگرام ’’ہر گاؤں، مثالی گاؤں‘‘ کے تحت دیہی پنجاب کی ترقی کے لیے ہر گاؤں میں سیوریج، نکاسیٔ آب اور پختہ گلیوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنرز ویلج کمیٹیوں اور ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کریں گے تاکہ دیہات میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، صاف ستھرے ماحول اور بہتر معیارِ زندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا نوجوانوں کے روشن مستقبل اور اعلیٰ تعلیم تک رسائی کے لیے اہم اقدام! ہونہار انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام 2026 کے تحت 50,000 طلبہ کو وظائف فراہم کیے جائیں گے، جن میں 4 سے 5 سالہ ڈگری پروگرامز کی 100 فیصد ٹیوشن فیس شامل ہے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 نومبر 2026 ہے۔
آن لائن درخواست دیں: honhaarscholarship.punjabhec…
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر حکومتِ پنجاب کا ملاوٹ سے پاک اور صحت مند پنجاب کی جانب اہم اقدام۔ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (PAFDA) جدید سائنسی سہولیات اور معیاری جانچ کے ذریعے خوراک کے معیار اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرمِ عمل ہے، کیونکہ عوام کی صحت کا تحفظ اور انہیں محفوظ و معیاری خوراک کی فراہمی حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوام کو معیاری خوراک اور محفوظ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی میں جدید سائنسی آلات سے لیس تجربہ گاہوں کے ذریعے خوراک اور ادویات کے معیار کی جانچ کی جاتی ہے۔ ملاوٹ اور غیر معیاری اجزا کی مؤثر نشاندہی کے ذریعے عوام کی صحت کا تحفظ اور صحت مند پنجاب کی تشکیل حکومتِ پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر شروع کی گئی پاکستان کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے دور دراز علاقوں کے شدید بیمار اور زخمی مریضوں کو فوری طور پر بڑے تخصصی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ اب تک 300 سے زائد ہنگامی امدادی مشنز مکمل کیے جا چکے ہیں۔ جدید طبی آلات سے لیس یہ ایئر ایمبولینس فضائی انتہائی نگہداشت یونٹ کی حیثیت رکھتی ہے، جو بروقت طبی امداد کی فراہمی اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے سوشل سیکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام کے تحت لاہور، قصور اور شیخوپورہ میں 65 موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے 46 لاکھ سے زائد صنعتی محنت کشوں اور ان کے اہلِ خانہ کو طبی معائنے، لیبارٹری ٹیسٹ اور ادویات کی مفت سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس اقدام سے محنت کشوں کو ہسپتال جائے بغیر علاج کی سہولت میسر آ رہی ہے، جس سے صحت کی خدمات تک رسائی آسان اور بروقت طبی نگہداشت یقینی بنانے میں مدد مل رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ پنجاب سوشل سیکیورٹی کا محنت کشوں کے لیے تاریخی اقدام! سماجی تحفظ موبائل ہیلتھ پروگرام کے تحت ۶۵ موبائل ہیلتھ یونٹس، برقی بائیکس اور موٹرسائیکلوں کے ذریعے ڈاکٹروں اور جدید تشخیصی آلات سے لیس طبی سہولیات محنت کشوں کی دہلیز تک پہنچائی جا رہی ہیں، تاکہ انہیں بروقت اور معیاری طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ’’سوشل سیکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام‘‘ کے تحت فیکٹری ہو یا گھر، علاج کی سہولیات اب محنت کشوں کی دہلیز پر! دانتوں اور دل کے علاج سمیت ایکسرے، الٹراساؤنڈ، لیبارٹری ٹیسٹ اور ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ پہلے مرحلے میں لاہور ڈویژن کے تقریباً 30 ہزار صنعتی یونٹس اور فیکٹریوں کو اس سہولت سے مستفید کیا جا رہا ہے، جبکہ موبائل ہسپتالوں، موبائل کلینکس، موٹر سائیکلوں اور برقی موٹر سائیکلوں کی نگرانی پیسی ہیڈ آفس کے ڈیجیٹل مرکز سے کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے موبائل ہیلتھ پروگرام کے تحت مزدوروں کو ان کی دہلیز پر مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ایک خاتون ورکر نے اس سہولت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور اسے محنت کش طبقے کے لیے صحت کی سہولیات تک آسان رسائی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
Chief Minister's SMU retweeted
My dear students of Punjab!
Your dreams are the heartbeat of Punjab’s future, and your potential is the promise of a brighter tomorrow.
Alhamdolillah, through the CM Punjab Honhaar Scholarship Program, 160,000 talented young minds have been empowered to pursue their aspirations, with opportunities across 70 future-focused disciplines. This initiative is breaking barriers, creating opportunities, and turning dreams into reality.
The portal for the next cycle is now open!
Dear students, believe in your abilities, pursue your education with passion, and never let challenges stand in the way of your dreams. Your talent deserves opportunity, your hard work deserves recognition, and your ambitions deserve the chance to flourish.
Your success is Punjab’s pride, and your achievements will shape our future!
Apply now and take the next step towards your dreams:
🔗 honhaarscholarship.punjabhec…
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی، کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر اسکیم اور جدید زرعی مشینری کے ذریعے زرعی شعبے میں نمایاں تبدیلی لائی جا رہی ہے۔ کاشتکار دوست اقدامات کا مقصد پیداواری صلاحیت میں اضافہ، زرعی اخراجات میں کمی اور دیہی معیشت کو مستحکم بنا کر کاشتکاروں کی خوشحالی یقینی بنانا ہے۔






