بنوں کے علاقے گلبدین، لندی ڈک میں امن جرگے کو خوارج نے بزدلانہ کواڈ کاپٹر حملے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 14 شہری زخمی ہوگئے۔ امن کے قیام کے لیے اکٹھے ہونے والے قبائلی عمائدین اور عام شہریوں پر حملہ دہشت گردوں کی امن دشمن ذہنیت کا کھلا ثبوت ہے۔ تاہم ایسی بزدلانہ کارروائیاں قبائلی عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑے ہونے کی ضرورت کو مزید اجاگر کرتی ہیں۔
#Bannu #PeaceJirga #Terrorism #KhyberPakhtunkhwa #Pakistan
1
نئے صوبوں کا قیام لسانی یا نسلی بنیادوں پر تقسیم کا معاملہ نہیں بلکہ بہتر انتظامی ڈھانچے، بڑھتی آبادی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کی ضرورت ہے۔ ایم کیو ایم رہنما طحہٰ احمد خان نے بلاول بھٹو کے خون ریزی سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 239 کا حوالہ دیا اور کراچی میں پانی، صحت اور تعلیم جیسے بنیادی مسائل پر سندھ حکومت کی کارکردگی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
wenews.pk/news/534169/
3
بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے وفاقی اداروں میں ملازمت کے 5,387 نئے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ 31 وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں میں بلوچستان کے مخصوص کوٹے پر خالی آسامیوں کی بھرتی کا آغاز ہو چکا ہے، جبکہ ٹیسٹ 20 نومبر سے 8 دسمبر تک منعقد ہوں گے۔ اب اہم تقاضا یہ ہے کہ بھرتیوں کا عمل مکمل شفافیت اور میرٹ کے مطابق ہو تاکہ صوبے کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کے نوجوان بھی ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
#Balochistan #Jobs #YouthEmpowerment #Merit
wenews.pk/news/534126/
7
پلندری کے جھنڈا بگلہ بازار میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، دو اہلکاروں کا زخمی ہونا اور تاجروں کو زبردستی کاروبار بند کرانے پر مجبور کرنا کسی صورت معمول کا احتجاج نہیں۔ آزاد کشمیر پولیس کے مطابق رواں سال اب تک 26 قانون نافذ کرنے والے اہلکار جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ عوامی حقوق کے نام پر تشدد، اسلحے کا استعمال اور ریاستی اہلکاروں کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔ احتجاج آئینی حق ضرور ہے، مگر امن و امان پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ حقوق کی آواز بلند ہو، مگر قانون کے دائرے میں!
#PeaceInAJK #Palandri #RuleOfLaw #AJKPolice
nigah.pk/%D8%A7%D8%AD%D8%AA%…
6
پی ٹی آئی کی اندرونی سیاست میں اختلافات مزید نمایاں، بیرسٹر سیف نے کئی اہم معاملات پر پردہ اٹھا دیا! ان کا کہنا ہے کہ چند افراد کی نااہلی نے خیبرپختونخوا حکومت کے خاتمے کی راہ ہموار کی، محمود خان اچکزئی ماضی کے بیانات کا حساب چکا رہے ہیں، جبکہ پاراچنار اور بگن واقعات میں علامہ راجہ ناصر عباس کے کردار پر بھی سوالات کھڑے کر دیے۔
#BarristerSaif #PTI #KPK #PakistanPolitics
wenews.pk/news/534159/
13
پاکستان خطے میں امن اور بامعنی مذاکرات کا خواہاں ہے، مگر یکطرفہ الزامات نہیں بلکہ حقائق اور شواہد کی بنیاد پر بات ہوگی۔ وفاقی وزیر مصدق ملک کا دوٹوک مؤقف ہے کہ پاکستان تمام دوطرفہ امور، بشمول دہشتگردی، پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ اب ذمہ داری بھارت پر ہے کہ وہ پہل کرے اور باضابطہ مذاکرات کی دعوت دے۔
wenews.pk/news/534141/
13
نئے صوبوں کا قیام محض سیاسی نعرہ نہیں بلکہ بہتر انتظامی ڈھانچے، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور عوامی مسائل کے حل کی ضرورت ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا کہ صوبوں کی تشکیل کا معاملہ پورے پاکستان کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے، جبکہ 2027 کے اوائل میں ریفرنڈم کا امکان بھی موجود ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے ہونے والا فیصلہ ملک میں انتظامی اصلاحات کی نئی راہ ہموار کرسکتا ہے۔
wenews.pk/news/534106/
9
مولانا فضل الرحمٰن کی سیاست کے لیے مدارس کے استعمال پر بلوچستان کے علماء کی مزاحمت ایک واضح پیغام ہے۔ 100 سے زائد علماء نے مدارس کی خودمختاری اور غیر سیاسی حیثیت پر سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان کرکے واضح کر دیا کہ دینی طلبہ کو کسی کی سیاسی مہم کا ایندھن نہیں بننے دیا جائے گا۔
11
بلوچستان کے 100 سے زائد علماء کرام، مہتممینِ مدارس اور مذہبی رہنماؤں کا مولانا فضل الرحمٰن کی سیاست سے فاصلہ اختیار کرنا ایک واضح پیغام ہے کہ دینی مدارس کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ علماء نے مدارس کی خودمختاری اور غیر سیاسی تشخص پر دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے واضح کر دیا کہ مدارس دین کی تعلیم و ترویج کے مراکز ہیں، کسی سیاسی جماعت کی افرادی قوت نہیں۔ دین کے نام پر سیاسی اجارہ داری اب مزید قابلِ قبول نہیں!
15
پی ٹی آئی کا حال دیکھو، دوسروں کو متحد کرنے چلی تھی، اپنے گھر میں متحد نہیں۔ تحریک تحفظ آئین کہتی ہے منصوبہ پی ٹی آئی کی رضامندی سے بنا، پی ٹی آئی کہتی ہے ہم نے منظوری ہی نہیں دی۔ جب اپنے ہی دو دھڑے ایک صفحے پر نہیں تو قوم کو کیا خاک متحد کرو گے؟
11
جے یو آئی کا بہانہ سنو، ایجنڈا منشور سے میل نہیں کھاتا۔ سچ یہ ہے کہ دونوں کو پتہ ہے یہ اے پی سی آئین کے لیے نہیں، فتنہ خان کو بچانے کے لیے ہے۔ ایک کو ڈر ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہوئے تو دہشت گردی کے مقدمات میں نام آئے گا، دوسرے کو ڈر ہے کہ مولانا ساتھ آیا تو اس کا انتہا پسند ٹھپہ لگ جائے گا۔ دونوں چور، دونوں کو ایک دوسرے سے ڈر۔
13
پی ٹی آئی اب کس منہ سے اپوزیشن کو اکٹھا کرے گی؟ جس جماعت کو ساتھ لانا تھا وہی بھاگ گئی۔ اب جاؤ بلو رانی کے پاس، وہی تمہیں اپوزیشن کا سرٹیفکیٹ دے گی، کیونکہ حکومت بھی اس کی ہے اور تمہاری طرح اپوزیشن کا ڈرامہ بھی اسی کو آتا ہے۔
9
اضافی ترسیلی منصوبے کو طویل تاخیر کے بعد عالمی بینک کی مشروط منظوری ملی۔ نومبر 2025 میں 94 کلومیٹر نیٹ ورک کے 2.7 کلومیٹر حصے پر کام شروع ہوا، جس کی تاریخ پھر 31 دسمبر 2026 تک بڑھی۔ شہری کھدی سڑکوں سے متاثر رہے، جبکہ بیان کردہ صورتِ حال میں تقریباً تین سال کی مزید رکاوٹ باقی ہے۔
7
اگر الزامات بے بنیاد ہیں تو بہترین جواب عدالت میں دیجیے، عوامی جذبات کو آزمائش میں نہ ڈالیے! مفتی ابرار کو قانونی دفاع اور منصفانہ سماعت کا مکمل حق حاصل ہے۔ لیکن سیاسی یا مذہبی حمایت کو مقدمے کے حقائق کا متبادل بنانے کے بجائے شواہد، گواہوں اور ریکارڈ کی بنیاد پر سچ سامنے آنا چاہیے۔
#FazlurRehman#MuftiIbrar#Pakistan
11
فضل الرحمٰن صاحب! قانون کی پاسداری کا آغاز اپنے قریبی ساتھیوں سے بھی ہونا چاہیے۔ دوسروں کو قانون کا پابند بنانے پر زور دینے والی قیادت کا اصل امتحان تب ہوتا ہے جب قانونی سوالات اپنے ہی حلقۂ احباب سے متعلق اٹھیں۔ انصاف کا تقاضا ہے کہ نہ سیاسی وابستگی کی بنیاد پر کسی کو تحفظ دیا جائے اور نہ مخالفت کی بنا پر کسی کے ساتھ امتیازی سلوک ہو۔ قانون کی بالادستی سب کے لیے یکساں ہونی چاہیے!
17
اسلام آباد میں سڑکیں بند کرنا، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ تصادم کسی سیاسی جدوجہد کا نام نہیں بلکہ کھلی قانون شکنی ہے۔ 7 نومبر کے واقعات کے حوالے سے FIR 1212/26، جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں سمیت 200 سے زائد کارکنوں کی نامزدگی اور مفتی ابرار کے وارنٹ اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ قانون کی خلاف ورزی پر جواب دہی ناگزیر ہے۔ مذہب اور سیاست کسی کو قانون سے بالاتر ہونے کا حق نہیں دیتے، قانون سب کے لیے یکساں ہے!
#JUIP #Islamabad #RuleOfLaw #FIR1212 #LawForAll #NoOneIsAboveTheLaw
23
بلاول بھٹو کا اندازِ گفتگو ایسا ہے جیسے پیپلز پارٹی اقتدار کا حصہ نہیں بلکہ اپوزیشن میں بیٹھی ہو، حالانکہ وفاقی سیاست سے لے کر اہم آئینی عہدوں تک پارٹی کا اثرورسوخ موجود ہے اور کئی صوبوں میں بھی اس کی حکومت ہے۔ ایسے میں سندھ میں بدامنی، ناقص انتظامیہ اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی پر جواب دہی سے گریز کیوں؟
جب اقتدار اور اختیار دونوں آپ کے پاس ہیں تو عوامی مسائل کی ذمہ داری بھی قبول کرنا ہوگی!
#TalalChaudhry #PPP #BilawalBhutto
15











