@PPP_Orgi
iAccount based inPakistan
About this account
- Account based in
- Pakistan
- Connected via
- Pakistan App Store
Account-level information from X, not a live location or the device used for a specific post.
Islam is our Faith. Democracy is our Politics. Socialism is our Economy. All Power to the People. Martyrdom Is Our Path.
Pakistan
Joined February 2013
- Tweets86.6K
- Following769
- Followers333K
- Likes8.8K
Pinned Tweet
لائیو: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ nitter.cf/i/broadcasts/1YpKkwklj…
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد حملے میں 12 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور رنج ہے،سینیٹر روبینہ خالد
دہشتگرد حملے میں 35 افراد کے زخمی ہونے پر بھی گہرا دکھ ہے، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں، سینیٹر روبینہ خالد
دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہوں، سینیٹر روبینہ خالد
شہداء میں 9 مرد، 2 خواتین اور ایک کمسن بچہ شامل ہونا انتہائی افسوسناک اور دلخراش ہے، سینیٹر روبینہ خالد
بے گناہ شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا انسانیت دشمن عناصر کی سنگین کارروائی ہے، سینیٹر روبینہ خالد
دہشتگردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں امان میلہ پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، سینیٹر روبینہ خالد
دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ریاستی اداروں کی کارروائیاں مزید مؤثر بنانا ہوں گی، سینیٹر روبینہ خالد
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، سینیٹر روبینہ خالد
ملک میں امن و استحکام کے دشمن عناصر کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سینیٹر روبینہ خالد
فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج سے وابستہ دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر کی جائیں، سینیٹر روبینہ خالد
دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر سطح پر مربوط اور فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے، سینیٹر روبینہ خالد
زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور امدادی کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے، سینیٹر روبینہ خالد
معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، سینیٹر روبینہ خالد
اللہ تعالیٰ ڈیرہ اسماعیل خان حملے کے شہداء کے درجات بلند اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے، سینیٹر روبینہ خالد
@RubinakhalidPPP
Pakistan Peoples Party - PPP retweeted
سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ ایفیکٹیز دنیا کا سب سے بڑا گھروں کی تعمیر کا منصوبہ:
- 21 لاکھ پکے گھر
- خواتین کے نام مالکانہ حقوق
- خواتین کے بینک اکاؤنٹس اور مالی اثاثہ
یہ صرف گھر نہیں، بلکہ 21 لاکھ خاندانوں کا محفوظ مستقبل ہے۔
@BBhuttoZardari
پی ٹی آئی کی جانب سے مارچ مؤخر کرنے کے فیصلے کو موجودہ سیاسی و معاشی حالات میں خوش آئند ہے کہ اس وقت احتجاج اور دھرنے کسی مسئلے کا حل نہیں۔ سیاسی معاملات اور قیدیوں کی رہائی سمیت تمام مسائل کا راستہ تصادم نہیں بلکہ مذاکرات ہیں۔
پی ٹی آئی کے حکومت سے رابطے اور مذاکرات جاری ہیں، مارچ مؤخر کرنے کا فیصلہ بھی ان مذاکرات اور پارٹی کو درپیش دباؤ و پابندیوں کا نتیجہ ہے، پی ٹی آئی احتجاج کے بجائے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھائے گی توہی کچھ حاصل ہوسکتا ہے تصادم سے انھیں کچھ حاصل نہیں ہونا۔
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی تیمور تالپور
@TalpurTaimur
پیپلز پارٹی کی رہنما نتاشہ دولتانہ نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر زور دیا کہ بڑھتی ہوئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، مہنگی زرعی اجناس و مداخل، بے روزگاری اور صنعتی یونٹس کی بندش جیسے عوامی مسائل پر فوری توجہ دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات عوام میں بے چینی اور احتجاج کا باعث بن رہی ہیں۔
نتاشہ دولتانہ نے پی ٹی آئی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ قومی اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں میں واپس آ کر پارلیمانی فورم پر اپنا کردار ادا کرے، کیونکہ دھرنے اور لانگ مارچ عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔
ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کہہ رہے ہیں کہ سندھ کو 6 حصوں میں تقسیم کرکے 6 وزرائے اعلیٰ لانے چاہییں۔
سوال یہ ہے کہ اگر ایک صوبے کو چھ حصوں میں تقسیم کرکے الگ الگ وزرائے اعلیٰ بنائے جائیں، تو اسے سندھ کی تقسیم کے علاوہ اور کیا کہا جائے؟
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید
شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے دورِ وزارتِ عظمیٰ میں خواتین کو بااختیار بنانے کو خصوصی اہمیت دی۔ ان کے دور میں لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کا آغاز ہوا، فرسٹ ویمن بینک قائم کیا گیا اور خواتین کے لیے الگ پولیس اسٹیشنز کے قیام جیسے اقدامات کیے گئے۔
یہ اُس وقت ایک نئے سفر کا آغاز تھا جب معاشرے میں خواتین کے لیے گھر سے باہر نکلنا بھی آسان نہیں تھا۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ایسے اقدامات کی بنیاد رکھی جن کا مقصد خواتین کو معاشی، سماجی اور عملی زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا تھا۔
شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کا آغاز کیا گیا، جس کے ذریعے لاکھوں مستحق خواتین کو مالی معاونت فراہم کی گئی اور انہیں معاشی طور پر مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا گیا۔
سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن
While chairing a meeting with a World Bank delegation to review property tax collection in the province, Sindh Local Govt Minister @SyedNasirHShah said revenue collected through property tax would be spent directly on improving neighbourhood infrastructure, including roads, streetlights and drainage systems.
tribune.com.pk/story/2631438…
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا ورلڈ کنٹراسیپشن ڈے پر لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کے روزگار اور معیاری صحت کی سہولتوں پر زور
پاکستان کی آبادی 25.93 کروڑ، سالانہ آبادی میں 3.7 فیصد اضافہ ہو رہا ہے، شیری رحمان
پاکستان میں فی عورت اوسطاً 3.6 بچے پیدا ہوتے ہیں، شیری رحمان
17.3 فیصد جوڑوں کو فیملی پلاننگ کی مطلوبہ سہولتیں میسر نہیں، شیری رحمان
پاکستان میں مانعِ حمل طریقے استعمال کرنے کی شرح صرف 34 فیصد ہے، شیری رحمان
پاکستان میں ہر سال تقریباً 11 ہزار ماؤں کی دورانِ حمل یا زچگی کے دوران اموات ہوتی ہیں، شیری رحمان
پاکستان میں ہر ایک ہزار زندہ بچوں میں سے 62 بچے ایک سال کی عمر سے پہلے انتقال کر جاتے ہیں، شیری رحمان
مانعِ حمل طریقوں کا استعمال 34 سے 52 فیصد تک بڑھا کر ہزاروں ماؤں اور بچوں کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں، شیری رحمان
پاکستان میں ہر سال تقریباً 38 لاکھ اسقاطِ حمل ہوتے ہیں، شیری رحمان
پاکستان میں ہر ایک ہزار خواتین میں اسقاطِ حمل کی شرح 66 ہے، شیری رحمان
پاکستان میں تقریباً 2 کروڑ 60 لاکھ بچے اسکول نہیں جا رہے، شیری رحمان
لڑکیوں کی تعلیم اور ہنر مندی پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے ضروری ہے، شیری رحمان
خواتین کی تعلیم اور معاشی خودمختاری سے خاندان کے فیصلوں اور صحت کے نتائج بہتر ہوتے ہیں، شیری رحمان
2040 تک موجودہ آبادی کے رجحان کے تحت پاکستان کو مزید 10.4 کروڑ ملازمتیں درکار ہوں گی، شیری رحمان
2040 تک پاکستان کو مزید ایک کروڑ 55 لاکھ گھروں اور 57 ہزار پرائمری اسکولوں کی ضرورت ہوگی، شیری رحمان
غیر ارادی حمل میں کمی اور ماں بچے کی بہتر صحت کے لیے فیملی پلاننگ کی آسان اور سستی سہولتیں ضروری ہیں، شیری رحمان
مانعِ حمل اشیا ضروری صحت کی مصنوعات ہیں، ان تک آسان رسائی یقینی بنانا ہوگی، شیری رحمان
پاکستان کی پائیدار ترقی کے لیے لڑکیوں کی تعلیم، خواتین کا روزگار، صحت اور فیملی پلاننگ کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا، شیری رحمان
پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، محمد ہمایون خان
افغان سرزمین سے پاکستان کی حدود میں ڈرون دراندازی ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے، محمد ہمایون خان
پاکستان کی فضائی حدود کے دفاع میں افواج پاکستان کی بروقت اور مؤثر کارروائی قابل تحسین ہے، محمد ہمایون خان
افواج پاکستان نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ تمام ڈرونز کو اہداف تک پہنچنے سے پہلے ناکام بنایا، محمد ہمایون خان
پاکستان کے عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ متحد اور یک آواز کھڑے ہیں، محمد ہمایون خان
افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی دہشتگردی یا مسلح کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، محمد ہمایون خان
افغان حکام کو محض لاتعلقی کے بیانات کے بجائے اپنی سرزمین سے ہونے والی کارروائیوں کا مؤثر سدباب کرنا ہوگا، محمد ہمایون خان
پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا عالمی قوانین اور خطے کے امن کے تناظر میں سنجیدگی سے نوٹس لیا جانا چاہیے، محمد ہمایون خان
پاکستان امن اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے، محمد ہمایون خان
خطے میں پائیدار امن کے لیے افغانستان سے پاکستان کے خلاف مسلح کارروائیوں کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے، محمد ہمایون خان
قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ریاستی اداروں کی ہر آئینی اور قانونی کاوش کی حمایت کرتے ہیں، محمد ہمایون خان
پاکستان امن چاہتا ہے لیکن اپنی سرزمین، خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، محمد ہمایون خان
President @AAliZardari has approved the Islamabad Capital Territory Safe City Camera and Surveillance Infrastructure Protection and Damage Compensation Ordinance.
The ordinance aims to protect Safe City cameras and surveillance systems from damage and ensure compensation for any damage caused to them.
dawn.com/news/2032789
The Sindh Health Department, Lahore University of Management Sciences (LUMS) and Aga Khan University (AKU) have signed a three-year Letter of Collaboration to integrate a National AI Hub for Maternal, Newborn and Child Health into the province’s public health system.
Under the agreement, the three institutions will jointly roll out risk-stratification models, clinical decision-support systems and voice-assisted tools for frontline healthcare providers delivering maternal and child health services.
thenews.pk/print/1439445-sin…
Chairman Pakistan Peoples Party @BBhuttoZardari has strongly condemned the reported drone incursions from Afghanistan into Pakistan, terming them a serious violation of Pakistan’s sovereignty.
thenews.pk/print/1439487-bil…
وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس پر صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی سید محمد علی شاہ باچا کا شدید ردعمل
چالیس لاکھ افراد کے دعوے دھرے رہ گئے، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اعلان سے پہلے ہی دم توڑ گیا: سید محمد علی شاہ باچا
وزیراعلیٰ سیاسی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے کے بجائے صوبے کے بدترین امن و امان پر توجہ دیں: سید محمد علی شاہ باچا
تیرہ سالہ حکمرانی میں پی ٹی آئی دہشت گردی روکنے کے بجائے نفرت، انتشار اور توڑ پھوڑ کی سیاست کرتی رہی: سید محمد علی شاہ باچا
چالیس لاکھ افراد جمع کرنے کے دعوے کرنے والے سہیل آفریدی بتائیں، وہ قافلے کہاں ہیں: سید محمد علی شاہ باچا
صوبے کے وسائل اور سرکاری مشینری جھونکنے کے باوجود پی ٹی آئی ہر محاذ پر بری طرح ناکام رہی: سید محمد علی شاہ باچا
سہیل آفریدی، جنید اکبر اور بیرسٹر گوہر لانگ مارچ ملتوی کرنے کی اندرونی کہانی کارکنوں کے سامنے لائیں: سید محمد علی شاہ باچا
پی ٹی آئی قیادت لانگ مارچ کی منسوخی کی حقیقت چھپانے کے بجائے کارکنوں کو اصل حقائق سے آگاہ کرے: سید محمد علی شاہ باچا
عمران خان کی رہائی مطلوب ہے تو اپنی وزارتیں اور نشستیں بچانے کی فکر کیوں کی جارہی ہے: سید محمد علی شاہ باچا
وزیراعلیٰ سیاسی تماشے اور الزام تراشی چھوڑ کر دہشت گردی، بدامنی اور عوامی مسائل کے خاتمے پر توجہ دیں: سید محمد علی شاہ باچا
وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ملاقات کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے وزیر اعلی کو بلا مقابلہ وزیر اعلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
@amjadhussainaza
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی بھی سیاسی تحریک کو نہیں روکتی، اور پُرامن سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہونی چاہیے۔
موجودہ امن و امان کی صورتحال، خصوصاً خیبرپختونخوا میں، احتیاط ضروری ہے کیونکہ بڑے اجتماعات میں ناخوشگوار واقعات پیش آ سکتے ہیں۔ دہشت گرد اور ملک دشمن عناصر جو بدامنی چاہتے ہیں، وہ پی ٹی آئی کے کارکن نہیں ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری موجودہ معاملے پر بات کریں گے اور اسے ضرور اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری واپس آچکے ہیں اور ایوان میں بھی اپنا مؤقف پیش کر چکے ہیں۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہر فریق کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، جبکہ حکومت کو کشیدگی کم کرنے کے لیے پہل کرنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن قوانین پر سینیٹرز بحث کر رہے ہیں، وہ قوانین انہی کے دورِ حکومت میں بنائے گئے تھے۔ پیپلز پارٹی طویل عرصے سے مقدمات اور سیاسی مشکلات کا سامنا کرتی رہی ہے، جس میں پارٹی قیادت اور کارکنوں کی گرفتاریاں بھی شامل رہی ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز عوام کے تحفظ کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں جبکہ پولیس میں سیاسی مداخلت کے خدشات والی مجوزہ اصلاحات کی مخالفت کریں گے، حکومت کو پولیس کی تنخواہوں میں بہتری اور شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دینی چاہیے۔
خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے مشاورت ہوئی ہے، تاہم کوئی بھی غیر آئینی اقدام نہیں کیا جائے گا۔ جبکہ پی ٹی آئی کے اندر گرفتاریوں سے بچنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا کے نئے پولیس قانون پر بھی اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر قانون ان کے پاس منظوری کے لیے آیا تو وہ اسے منظور نہیں کریں گے۔
@fkkundi
کراچی میں جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کا چالیس سالہ گند میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صاف کر رہے ہیں۔
رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی احسن رضوی
Pakistan Peoples Party - PPP retweeted
پاکستان اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق بحری سلامتی، تحفظ اور ضابطہ کار کی نگرانی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے،صدرمملکت کا ورلڈ میری ٹائم ڈے کے موقع پر پیغام
@AAliZardari
مزید پڑھیں: ppp.org.pk/pr/37370/