
📜✨ قلم سے تخلیق، فکر سے تعمیر۔ اردو شاعری اور فلسفہِ زندگی کے رنگ۔ خوش آمدید ✒️ #نکس_رائٹس کی دنیا میں!📖 #Poetry #Philosophy #فرغ_اردو
Joined April 2018
- Tweets25.7K
- Following1.2K
- Followers883
- Likes3.5K
قُلْ هُوَ الرَّحْمَٰنُ آمَنَّا بِهِ وَعَلَيْهِ تَوَكَّلْنَا
کہہ دو کہ وہی رحمان ہے، ہم اس پر ایمان لائے اور اسی پر ہم نے بھروسہ کیا
Say, He is the Most Merciful; we have believed in Him, and upon Him we have relied.
#Quran
Surah Al-Mulk [Ayah - 29]
حالات کیسے بھی ہوں شُکر ہمیشہ شکوے سے بہتر ہوتا ہے کیونکہ یقین جانیے میری اور آپکی زندگی لاکھوں لوگوں سے بہتر ہے!
الحمدالله رب العالمين
#اردو_زبان
#دن_بخير
آج کی حدیث-
حضرت سلمان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بے شک تمہارا رب حیاء والا مہربان ہے- اس کا بندہ جب ہاتھ اٹھاتا ہے تو اسے حیاء آتی ہے کہ انہیں خالی واپس کرے
(ترمذی حدیث رقم :٣۵۵٦)
#اردو_زبان
#دن_بخیر
2/2
آخر کار ہارنے کے سوا
اختیار ہوس میں کچھ بھی نہیں
عشق پر اختیار ہے کس کا
فائدہ پیش و پس میں کچھ بھی نہیں
کس لیے چل پڑا ہوں میں ساجدؔ
جب صدائے جرس میں کچھ بھی نہیں
© ✍️
🎶 #اردو_زبان
1/2
عشق کی دسترس میں کچھ بھی نہیں
جان من! میرے بس میں کچھ بھی نہیں
اک تری یاد کا تسلسل ہے
اور تار نفس میں کچھ بھی نہیں
راز دار بہار رفتہ نہ ہو
یوں تو اس خار و خس میں کچھ بھی نہیں
پرورش پا رہا ہے نخل زیاں
نفع کیا اس برس میں کچھ بھی نہیں
🎶 #اردو_زبان
© #نکس_رائٹس ✍️
اس کو دیکھا تو مصوّر سے میرا ربط بڑھا
میں نے اس شخص میں قدرت کے نظارے دیکھے
یار اس شخص میں کچھ بات الگ ھے ورنہ
اس سے پہلے بھی کئی لوگ ہیں پیارے دیکھے
{عبدالحمید عدم}
🎶 #اردو_زبان
جب شام ڈھلے اور دل بے وجہ اداس ہو،
تو ماضی کے دروازوں پر دستک مت دینا…
اکتاہٹ کے چند لمحے تمہیں دھوکہ دے سکتے ہیں،
مگر وہ تکیے پر جذب ہوئے آنسو جھوٹے نہیں تھے۔
اپنی ذات کا اتنا احترام ضرور رکھنا
کہ محض وقت گزاری کی خاطر،
پھر اسی آگ میں نہ کود پڑو۔
© #نکس_رائٹس
#اردو_زبان
بنانے والے، ترے موسموں کی خیر نہیں
بکھرنے والے بہاراں پہ خاک ڈالتے ہیں
- {علی افتخار جعفری}
#اردو_زبان
وہ جلوہ گاہ ناز وہ مخمور نگاہیں
اب کیا کہوں یہ لمحے کہاں میں نے گزارے
پھر جام بکف ہو گئی ہر چیز اثرؔ آج
یاد آ گئے پھر مدھ بھری آنکھوں کے اشارے
{اثر رامپوری}
#اردو_زبان
اور اس رنج سے وَحشت بھی نہیں ہے مجھکو🍁
تُو کہ میرا ہی سہی پھر بھی نہیں ہے میرا 🖤
{ابرار احمد}
#اردو_زبان
وقت کے کیلنڈر پر ہر کسی کے حصے کی
داستاں تو رہتی ہے صورتیں نہیں رہتیں
{انجیل صحیفہ}
#اردو_زبان
🕊️ ہم سب کے اندر کہیں نہ کہیں کوئی نہ کوئی دراڑ، کوئی ٹوٹ پھوٹ ضرور ہوتی ہے… مگر بھولنا نہیں چاہیے کہ ٹوٹے ہوئے رنگ بھی سادہ کاغذ پر سب سے گہرے اور دلکش رنگ بھرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔
© #نکس_رائٹس ✍️
🎶 #اردو_زبان
وہی جس کا تن من چھائی سا
تجھے چاند لگے وہی چھوری سجن
کسی پیر فقیر کی کٹیا سے
ملی دھن دولت کی بوری سجن
ترے بھگوت گیتا اور قرآن
ہوئی اب انجیلؔ بھی توری سجن
{انجیل صحیفہ}
شام بخیر! 💖🌹
✍️ 🎶 #اردو_زبان
Replying to @Noor_zindgi
@yousra_butt
کوئی گا دے میٹھی لوری سجن
میری بھر دے نین کٹوری سجن
کبھی بھور سمے مرے ہاتھ پہ باندھ
ترے ہاتھ پہ لپٹی ڈوری سجن
میری اردو کے سب بول ترے
تری ہندی بھاشا موری سجن
{انجیل صحیفہ}
✍️ 🎶 #اردو_زبان
دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیا
تجھ سے بھی دل فریب ہیں غم روزگار کے
ویراں ہے مے کدہ خم و ساغر اداس ہیں
تم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے
✍️ 🎶 #اردو_زبان
{فیض احمد فیض}
شاید انسان کی سب سے گہری اداسی یہ نہیں کہ کچھ لوگ چلے گئے، بلکہ یہ ہے کہ اُن کے ساتھ زندگی کا ایک پورا زمانہ بھی چلا گیا۔
© #نکس_رائٹس ✍️
#اردو_زبان
کچھ لوگ صرف ہماری یادوں میں نہیں رہتے، وہ ہماری زندگی کے اُس حصے میں آباد ہوتے ہیں جس میں ہم خود بھی کبھی زندہ ہوا کرتے تھے۔
© #نکس_رائٹس ✍️
#اردو_زبان
ہم ہمیشہ لوگوں کو نہیں ڈھونڈ رہے ہوتے؛ کبھی کبھی ہم اُن دنوں میں اپنے آپ کو ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں جب یہ لوگ ہمارے ساتھ ہوا کرتے تھے۔
© #نکس_رائٹس ✍️
#اردو_زبان
زندگی میں کچھ رشتے منزل نہیں ہوتے، سفر کا حصہ ہوتے ہیں۔ ان سے دوبارہ ملنا ضروری نہیں، کبھی کبھی صرف یہ یاد کرلینا کافی ہوتا ہے کہ ہم کبھی ایک ہی سفر کے مسافر تھے۔
© #نکس_رائٹس ✍️
#اردو_زبان
ایسی میز پر بیٹھیں جہاں کائنات، خدا، ترقی، پیسہ، اداروں، تاریخ اور اہداف کے بارے میں بات ہو
نہ کہ لوگوں کے بارے میں!!🤎
#Goodafternoon
#اردو_زبان
یا اللہ! ہمیں کامل عافیت، دنیا کی بھلائی اور آخرت کی نعمتیں عطا فرما۔ ہماری، ہمارے والدین اور تمام احباب کی مغفرت فرما۔ ہمارے دلوں کو ہر تنگی سے پاک کر دے اور ہمارے ہر راستے میں آسانیاں پیدا فرما۔ آمین 🌹
#اردو_زبان
#صبح_بخیر! ☀️
منزل کی کھوج میں مت بھٹکو، بس خلوتِ دل سے نکل کر عمل کی شاہراہ پر ایک قدم رکھو؛ کہ تاریکی کتنی ہی عمیق کیوں نہ ہو، ہر گام کے ساتھ کائنات کا نور خود راستہ بناتا چلا جاتا ہے۔ خوف کی زنجیریں توڑ دو، عزم کا پہلا قدم ہی معجزہ ہے۔
© #نکس_رائٹس ✍️
#اردو_زبان
#شام_بخیر!


















