Sana Ali retweeted
#کراچی ایس ایچ او نیو سعیدآباد انسپکٹر اصغر ہالیپوٹو ایک غریب مزدور کی بازیابی کے لیے بناخوف و خطر 3 لاکھ روپے رشوت مانگ رہا ہے۔ یہ ہے کوٹہ سسٹم کی پیداوار وہ غلیظ نسل جو بھٹو نے سندھ پر مسلط کی ہے۔
کوٹہ سسٹم نے سندھ میں ایک خاص طبقے کو اقتدار اور طاقت دی ہے، جس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ غیر مستحق افراد، جن میں میرٹ کی کمی ہوتی ہے، اہم عہدوں پر فائز ہو جاتے ہیں۔ یہ عمل نہ صرف میرٹ کی نفی کرتا ہے بلکہ نااہلی اور بدعنوانی کو بھی فروغ دیتا ہے۔ بھٹو کے نافذ کردہ کوٹہ سسٹم نے نظام میں ناانصافی کو رواج قائم کیا ہے، جس کے نتیجے میں معاشرے میں طبقاتی تقسیم بڑھ گئی ہے۔
اس وجہ سے عام شہریوں کو انصاف اور بنیادی حقوق سے محروم ہونا پڑتا ہے، اور کرپٹ افسران کی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔
ایس ایچ او نیو سعیدآباد انسپکٹر اصغر ہالیپوٹو جیسے افسران، جو اپنی ذمہ داریوں کو پس پشت ڈال کر رشوت مانگتے ہیں، ریاستی نظام کی ناکامی اور بدعنوانی ، کرپشن کی واضح مثال ہیں۔
Sana Ali retweeted
حضرت مولانا عزیر بلوچ دامت انوارہ و فیوضہم و دام ظلہ و نفعنا اللہ بعلومہم و دامت برکاتہم ، کو اتنی تکالیف دینے پر ہم صدا احتجاج بلند کرتے ہیں ۔
حضرت کی سفاکی کی طویل داستان کراچی کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ حضرت صاحب کی گرفتاری کے بعد لیاری میں کچھ حد تک امن بحال ہواتھا ، لیکن حضرت کے جرائم اور ظلم و ستم کے نشان آج بھی وہاں موجود ہیں۔ حضرت صاحب کی شخصیت ایک ایسا مظہر تھی جو دکھاتی ہے کہ کس طرح جرائم اور سیاست کا گٹھ جوڑ ایک معاشرتی نظام کو تباہ کر سکتا ہے۔
جہاں حضرت صاحب پر ریاست کی مہربانی اتنی ہے کہ آپ سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے باوجود ایک کے بعد ایک کیس میں بری ہوتے جارہے ہیں وہیں مہربانی کرکے حضرت صاحب کو نماز پڑھنے کی اجازت دی جانی چاہیئے ۔
امید تو یہ ہی ہے پیپلزپارٹی کی حکومت ، ریاست پاکستان اور قانون کی مکمل مہربانیوں کے ساتھ حضرت صاحب دودھ کے دھلے ہوکر جلد کراچی میں پھر سے ابھریں گے۔
حضرت صاحب کا ایک انٹرویو تاریخ کے جھروکوں سے پیش خدمت ہے ۔
ارشد پپو قتل کیس کے ملزم عزیر بلوچ نے جیل مینوئل کے مطابق سہولتیں فراہم نہ کرنے کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔درخواست میں عزیر بلوچ نے مؤقف اپنایا ہے کہ انہیں دیگر قیدیوں کی طرح کوئی سہولت حاصل نہیں، نہ عید کی نماز پڑھنے دی جاتی ہے اور نہ ہی جمعے کی۔عزیر بلوچ کا درخواست میں کہنا ہے کہ عدالت میں پیشی پر بھی کسی سے بات نہیں کرنے دی جاتی۔درخواست پر عدالت نے 4 نومبر کو جیل سپرنٹنڈنٹ کو طلب کر لیا۔
#TOKAlert #UzairBaloch #Karachi
Sana Ali retweeted
مزے ریونیو افسران کے تو دیکھیں، گریڈ 17 تنخواہ ایک لاکھ سے بھی کم، تفریح کرنے کے لیے بادشاہوں کی طرح سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے۔۔۔
کراچی اسسٹنٹ کمشنر ملیر خالد معروف غریبوں کے کھاتے تبدیل کرکے 18 دن یورپ میں موج مستیاں کرکے واپس پہنچ گئے۔۔۔کون پوچھے گا ان سے اتنی بڑی رقم کہاں سے آئی جو سوئٹزرلینڈ گھوم پھر کر آئے۔۔۔؟؟
Sana Ali retweeted
شہر #کراچی میں ڈاکے اور قتل کے بعد صرف وقتی ہمدردی، میڈیا کی توجہ، اور سیاسی بیانات سامنے آتے ہیں، لیکن معاشرے میں بےحسی برقرار رہتی ہے۔ ہر حادثے کے بعد وقتی شور مچتا ہے، حکومت ، پولیس ، کے بلند و بانگ دعوے ہوتے ہیں ۔ لیکن پھر لوگ ، حکومت ، قانون ، میڈیا سب بے حسی کی چادر اوڑھ کر خاموش ہوجاتے ہیں۔
یہ فرحان نامی شخص، اپنے بل بوتے پر معاشی جنگ لڑتے ہوئے، دفتر سے واپسی پر ڈکیتوں سے مزاحمت کرتے ہوئے لٹیروں کی گولی کا شکارہو گیا ۔ گھر پر ماں منتظر تھی جس کی بینائی ختم ہوچکی ہے۔ ایک معصوم سی چھوٹی سی بچی ہے جس کے سر پر سے سایہ چھین لیا گیا ، محض ایک موبائل کی خاطر۔ مگر کسی کو کیا فرق پڑتا ہے ؟ جس کا گیا ہے وہ جانے ۔
حکومت وقت آئینی ترمیم ذاتی مفادات کی خاطر ، روٹھنا منانا کرنے میں مصروف عمل ، قانون سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہا ہے ۔عوام کیڑے مکوڑے ہیں پہلے بھی اس شہر میں ڈاکوؤں لٹیروں کے ہاتھوں مرتے رہے ہیں ، آج ایک اور سہی ۔
یہ شہر کراچی لاوارث اور اسکے باسی یتیم!
Sana Ali retweeted
جب پولیس افسران کی تقرری میرٹ کی بجائے سیاسی بنیادوں پر ہو، تو وہ اکثر اپنی ذمہ داریوں کو آزادانہ طور پر ادا نہیں کر پاتے اور سیاسی شخصیات یا ان کے احکامات کے تابع ہو جاتے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے سیاسی بھرتی شدہ افسران اکثر اپنے عہدوں کو سیاسی مفادات کے تحفظ کے لیے استعمال کرتے ہیں، بجائے اس کے کہ وہ قانون کی بالادستی کو برقرار رکھیں۔
ایس ایس پی گھوٹکی کا انکشافافات سے بھرپور ویڈیو سنیئے اور سر دھنیئے ۔ ڈی آئی جی حیدرآباد نے مجھے کال کرکے کہا ملزم کو چھوڑ دو میں حکم دے رہا ہوں،
میں نے منع کیا تو میرے ساتھ بدتمیزی کی پھر مجھے ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ نے کال کی کہ آپ نے ڈی آئی جی حیدرآباد سے کیوں بدتمیزی کی ابھی تم نئے نئے ہو ہوا میں اڑ رہے ہو۔
سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت کے نظام قانون کا جنازہ ہے زرا دھوم سے نکلے ۔
Sana Ali retweeted
اندرون سندھ میں کچے کے علاقے ایک طویل عرصے سے ڈاکوؤں کی پناہ گاہ بنے ہوئے ہیں۔ یہاں موجود ڈاکوؤں کے گروہ گزشتہ کئی دہائیوں سے جرائم کی دنیا میں سرگرم ہیں اور ان کی دہشت عام شہریوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔ حالیہ واقعہ جس میں کندھ کوٹ کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں نے ایک معصوم بچے کو قتل کر دیا، سندھ میں پھیلی اس بدامنی کی ایک اور افسوسناک مثال ہے۔
سندھ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو بہتر بنانا پیپلزپارٹی کی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ تاہم، اگر پیپلزپارٹی کی حکومت کے اندر ہی ایسے عناصر موجود ہوں جو ان ڈاکوؤں کی پشت پناہی کر رہے ہوں تو صورتحال کی بہتری مشکل نظر آتی ہے۔
Sana Ali retweeted
صوبہ سندھ کا تعلیمی نظام بد سے بدتر ہوتا چلا جارہا ہے۔ خصوصاً سرکاری تعلیمی اداروں کا معیار انتہائی ناقص ہو چکا ہے۔ نااہل اساتذہ کی بھرتیوں سے لے کر گھوسٹ اسکولوں، کالجز تک ہر جگہ فریب اور کرپشن کا بازار گرم ہے۔ اندرونِ سندھ کے بیشتر اسکول، کالجز سرے سے موجود ہی نہیں اور حد تو یہ ہے کہ اساتذہ ان گھوسٹ اسکولز کے نام پر تنخواہیں بھی وصول کر رہے ہیں۔ جن علاقوں میں اسکول موجود ہیں وہاں اساتذہ غائب ہیں اور جہاں اساتذہ موجود ہیں وہاں کی صورت حال یہ ہے 👇۔
Sana Ali retweeted
اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک شخص کو ایک نہتے بچے پر ظلم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو نہ جانے کراچی کے کس علاقے کی ہے ۔ لیکن ویڈیو دیکھ کر دل بے حد افسردہ ہوا کیونکہ یہ واقعہ کسی بھی لحاظ سے انسانی اقدار کے مطابق نہیں ہے۔ اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نہ صرف بچے پر تشدد کر رہا ہے بلکہ تھپڑ رسید کرتے ہوئے پولیس کے محکمے کو بھی گالیاں دے رہا ہے۔
یہ ایک انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے۔ ایسے ظلم و تشدد ایسا عمل نہ صرف اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے بلکہ معاشرتی اقدار اور اخلاقیات کے بھی منافی ہے۔ اس شخص کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جانی چاہیئے تاکہ معاشرے میں اس طرح کے ظلم و ستم کو روکا جا سکے۔اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ شخص اپنے انجام کو پہنچے اور آئندہ کوئی بھی ایسی جرات نہ کرسکے ۔
Sana Ali retweeted
سندھ میں کچے کے علاقے میں جرائم اور اغوا کی وارداتیں طویل عرصے سے جاری ہیں، لیکن حالیہ دنوں میں کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کی بربریت نے عوام کو لرزا دیا ہے۔ ایک تازہ واقعہ میں، حاجی لیاقت، جو حویلی لکھا کا رہائشی اور ایک ٹرک ڈرائیور ہے، ان ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔ اسے اغوا کر کے نہ صرف برہنہ حالت میں ویڈیو جاری کی گئی بلکہ کروڑوں روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اس ویڈیو میں حاجی لیاقت پر تشدد کیا جا رہا ہے، اور وہ اپنی زندگی کی بھیک مانگ رہا ہے۔ یہ دل دہلا دینے والا منظر ایک بار پھر پیپلزپارٹی کی حکومتی ناکامی کو بے نقاب کرتا ہے اور عوام کو سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ آخر کب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا؟
کچھ عرصہ قبل کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف ایک بڑے آپریشن کا اعلان کیا گیا تھا۔ دعویٰ کیا گیا کہ ان علاقوں کو مجرموں سے پاک کر دیا جائے گا اور عوام کو ان کے ظلم سے نجات دلائی جائے گی۔ لیکن حاجی لیاقت کے اغوا اور اس کی تشدد کی ویڈیو کے سامنے آنے سے یہ تمام دعوے جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں۔ حکومت کے آپریشنز صرف کاغذی کارروائیاں بن کر رہ گئے ہیں، اور عوام اب اس سوال کے جواب کے منتظر ہیں کہ ان کی جان و مال کا تحفظ کب ممکن ہوگا؟ آخر کب ریاست ان کچے کے ڈاکوؤں اور سندھ حکومت میں شامل ان کچے کے ڈاکوؤں کے سہولت کار وڈیروں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کرے گی ؟
Sana Ali retweeted
مجھے کہا گیا، گرفتاری دو یا گھر کی خواتین کو گرفتار کریں گے!
"ہم قبائلی لوگ ہیں جب بات ہمارے ماں بہنوں تک آتی ہے تو ہم مرنے کو بھی تیار ہوتے ہیں گرفتاری چھوٹی چیز ہے۔"
پاکستان تحریک انصاف بلوچستان دلیر نوجوان قیادت صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ گرفتاری سے قبل ویڈیو پیغام
داؤد شاہ کاکڑ نے DHA کے سامنے گرفتاری دی انہیں پہلے سول لائن تھانہ لے جایا گیا وہاں سے کینٹ تھانہ منتقل کیا گیا۔ وکلا نے ملاقات کرنی چاہی تو تھانے میں موجود عملے نے بتایا گیا کہ معلوم نہیں داؤد شاہ کہاں ہیں۔ انہیں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
#PakistanUnderFascism
Sana Ali retweeted
قوم فارم 47 کی حکومت کے سرکاری ڈاکٹروں کی رپورٹ پر یقین نہیں رکھتی، جب تک عمران خان کےذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف اور بہن کی عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی جاتی قوم کو کپتان کی خیریت کا یقین نہیں ہوگا، فراڈ سےبنی ہوئی جعلی حکومت کی یقین دہانیوں پر اعتبار کرنا یزیدیت پر اعتمادہے۔
Sana Ali retweeted
Replying to @IMonisJavaid
عدالتی مداخلت نے نالوں کے کنارے آباد گھروں کو منہدم تو کیا، جس کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے، لیکن انہیں سندھ حکومت نے پھر بھی کراچی میں ہی رکھا، لہذا ایک جگہ سے دوسرے جگہ منتقلی کی وجہ سے انسانی آبادی کا دباؤ کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گیا #انتظامی_یونٹس_پاکستان_کی_ضرورت
Sana Ali retweeted
کراچی پاکستان کی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ شہر جی ڈی پی میں تقریباً 28 فیصد حصہ دیتا ہے، جو کہ کسی بھی بڑے شہر کے لئے ایک نمایاں تناسب ہے۔ اس کے علاوہ، کراچی وفاقی حکومت کے ریونیو کا 60 فیصد اور صوبہ سندھ کے ریونیو کا 70 فیصد فراہم کرتا ہے۔ یہ اعداد و شمار اس شہر کی اقتصادی حیثیت کو مزید اجاگر کرتے ہیں، مگر سوال یہ ہے کہ کیا کراچی کو اس کی حیثیت کے مطابق ترقی مل رہی ہے؟
#انتظامی_یونٹس_پاکستان_کی_ضرورت
Sana Ali retweeted
کراچی شہر کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے باوجود، کراچی کی بنیادی سہولیات، بنیادی ڈھانچے، اور انتظامی امور میں کمی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ شہر میں روز بروز بڑھتی ہوئی آبادی، ٹریفک، اور بنیادی خدمات و سہولیات کی کمی نے یہاں رہنے والوں کے لئے مشکلات پیدا کر رکھی ہیں۔ شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مؤثر منصوبہ بندی اور انتظامی حکمت عملی کی ضرورت ہے، جو کہ موجودہ انتظامی ڈھانچے کے تحت ممکن نہیں ہے۔
#انتظامی_یونٹس_پاکستان_کی_ضرورت
Sana Ali retweeted
کراچی کی حیثیت اور اہمیت کے باوجود، اس شہر کی ترقی کے لئے جدید انتظامی یونٹس کی تشکیل ایک ناگزیر ضرورت ہے۔ یہ انتظامی تبدیلیاں کراچی کو اس کے حقیقی مقام پر پہنچانے میں معاون ثابت ہوں گی، جہاں اس کی معیشت، بنیادی سہولیات، اور شہری زندگی کی بہتری ممکن ہو سکے۔ پاکستان کی ترقی کے لئے کراچی کو نظر انداز کرنا ایک بڑی غلطی ہوگی، اور اس کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے موثر اقدامات اٹھانا انتہائی اہم ہے۔
یہ وقت ہے کہ ہم اپنے معاشی اور مالیاتی دارالحکومت کی حیثیت کو سمجھیں اور اس کی بہتری کے لئے عملی اقدامات کریں، تاکہ کراچی کی روشن مستقبل کی راہیں ہموار کی جا سکیں۔
#انتظامی_یونٹس_پاکستان_کی_ضرورت
Sana Ali retweeted
کراچی کی بنیادی ڈھانچے کی کمی، جیسے کہ پانی، بجلی، اور صحت کی سہولیات، بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ شہری آبادی کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ، یہ سہولیات اکثر ناکافی ثابت ہوتی ہیں۔ پانی کی قلت، بجلی کی لوڈشیڈنگ، اور صحت کے نظام کی ناکامی شہریوں کی زندگیوں پر منفی اثر ڈال رہی ہیں۔ حکومت کو ان مسائل کے حل کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
#انتظامی_یونٹس_پاکستان_کی_ضرورت
Sana Ali retweeted
پاکستان میں لسانی بنیادوں پر قائم صوبے بنیادی طور پر مختلف قومیتوں کی شناخت اور ان کی سیاسی طاقت کے اظہار کا ذریعہ بنے ہیں۔ لیکن اس نظام نے سیاسی تنازعات، وسائل کی تقسیم میں عدم توازن اور فرقہ وارانہ جھگڑوں کو بڑھاوا دیا ہے۔ ان صوبوں میں باہمی عدم اعتماد اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم نے وفاق کی جڑوں کو کمزور کیا ہے۔
ملک میں انتظامی بنیادوں پر یونٹوں کے قیام کا مقصد مختلف قومیتوں اور لسانی گروہوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ یہ یونٹ مختلف انتظامی دائرہ کار میں کام کرتے ہوئے مقامی حکومتوں کے ساتھ مل کر عوامی مسائل حل کر سکتے ہیں۔ اس طرح کی انتظامی تبدیلیاں نہ صرف مقامی مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرنے میں مدد کریں گی بلکہ قومیتوں کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد کو بھی فروغ دیں گی۔
#انتظامی_یونٹس_پاکستان_کی_ضرورت
Sana Ali retweeted
پاکستان کی موجودہ سیاسی اور انتظامی صورت حال میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے۔ لسانی بنیادوں پر قائم صوبوں کے خاتمے اور گریٹر کراچی کی طرز پر انتظامی یونٹوں کے قیام سے ملک میں ایک نئی نظم و ضبط کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ بااختیار مقامی حکومتیں اور وسائل کی منصفانہ تقسیم پاکستان کو اپنے بحرانوں سے نکالنے میں معاون ثابت ہوں گی۔ یہ اقدامات نہ صرف ملک کی معاشی حالت بہتر کریں گے بلکہ مختلف قومیتوں کے درمیان بھائی چارے اور ہم آہنگی کو بھی فروغ دیں گے۔
یہی وجہ ہے کہ اس وقت پاکستان کو انتظامی بنیادوں پر یونٹوں اور بااختیار مقامی حکومتوں کی ضرورت ہے، تاکہ ملک کی ڈوبتی ناؤ کو پار لگایا جا سکے۔
#انتظامی_یونٹس_پاکستان_کی_ضرورت
Sana Ali retweeted
کراچی، جو پاکستان کا معاشی مرکز اور ایک اہم شہر ہے، آج کل کچرے کے ڈھیر اور آلودگی کا شکار ہے۔ پیپلز پارٹی کی بدعنوانی اور انتظامی ناکامیوں نے شہر کی بنیادی ڈھانچے کو برباد کر دیا ہے۔ کراچی میں صفائی، صحت اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی نے شہریوں کی زندگی کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ جب شہریوں کی ضروریات کا خیال نہیں رکھا جاتا، تو اس کا براہ راست اثر عوامی صحت اور معیار زندگی پر پڑتا ہے۔
#انتظامی_یونٹس_پاکستان_کی_ضرورت







