
Journalist:Working for @UrduNewsCom | MPhil Media Sciences IIUI | Progressive & Anti-Capitalism | Cricket & Soccer Lover
Islamabad
Joined December 2022
- Tweets6.3K
- Following647
- Followers572
- Likes5.8K
Saleh Safeer Abbasi retweeted
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان، آزاد جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ کی جانب سے اسلام آباد میں ایک بین الاقوامی میڈیا ادارے سے وابستہ نوجوان صحافی ثوبان افتخار راجہ کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل کیے جانے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ یہ اقدام آزادیِ صحافت، بنیادی انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کے حوالے سے سنگین تشویش پیدا کرتا ہے۔
کسی صحافی کو شفاف قانونی جواز اور قابلِ اعتماد شواہد کے بغیر دہشت گردی سے متعلق نگرانی کی فہرست میں شامل کرنا ناقابلِ قبول ہے۔ صحافت جرم نہیں، اختلافِ رائے دہشت گردی نہیں، اور پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کسی شہری کو مشکوک یا مجرم قرار دینے کی بنیاد نہیں بن سکتی۔
آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے اور اسلام آباد میں کام کرنے والے صحافیوں کو ایسے اقدامات کا نشانہ بنانا آزادیِ اظہار، صحافتی آزادی اور جمہوری اقدار کے لیے خطرہ ہے۔ ریاستی اختیارات قانون کے مطابق شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے استعمال ہونے چاہئیں، اختلافی آوازوں کو خاموش کرنے کے لیے نہیں۔
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان حکومت اور محکمہ داخلہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس فیصلے کی قانونی بنیاد اور شواہد واضح کیے جائیں، اور بتایا جائے کہ آیا ثوبان افتخار راجہ کو اپنا مؤقف پیش کرنے اور مؤثر قانونی دفاع حاصل کرنے کا موقع دیا گیا تھا۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ معاملے کا شفاف جائزہ لیا جائے، ثوبان افتخار راجہ کے قانونی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، اور اگر ان کے خلاف قابلِ اعتماد شواہد موجود نہیں تو ان کا نام فورتھ شیڈول سے فوری طور پر خارج کیا جائے۔
صحافت جرم نہیں—صحافیوں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے۔
#ثوبان_افتخار_راجہ #صحافت_جرم_نہیں #صحافتی_آزادی #آزادی_اظہار #انسانی_حقوق #HRCPakistan
Pakistan Shaheens defeat India A by 48 runs in Doha! After posting 313, a clinical bowling display—led by Hassan Nawaz (79 & 3/45) and Ali Raza (3/56)—bowled India A out for 265 despite Tilak Varma's 100.
#IndvsPak
#pakistanshaheen
159
Pakistan Shaheens set India A a 314-run target in Doha, anchored by fifties from Hassan Nawaz (79), Maaz Sadaqat (59), and Farhan Yousaf (56). Despite finishing 20–30 runs short, the stage is set for the bowlers—can they defend it?
#PAKvIND #PakistanShaheens #IndiaA #AsiaCupRisingStars #Cricket
140
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے بھارہ کہو میں،تجاوزات،صفائی ستھرائی اور ٹریفک کے نظام سے متعلق سنگین مسائل،کیا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اس جانب بھی توجہ دیں گے؟
@MohsinnaqviC42
@CDAthecapital
@ICT_Police
#MohisnNaqvi
#CDA
#islamabad
#Bharakahu
43
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی تحصیل بالاکوٹ میں درختوں کے تحفظ کے لیے سرگرم ماحولیاتی کارکن خواجہ مظہر اقبال کو محکمۂ جنگلات کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
خواجہ مظہر اقبال کو اتوار کو بالاکوٹ کی ایک مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اُن کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی گئی، تاہم محکمۂ جنگلات کے اہل کاروں نے عدالت کے باہر سے انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا۔
واضح رہے کہ ماحولیاتی کارکن خواجہ مظہر اقبال کو سنیچر کے روز ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کے علاقے ندی بنگلہ کے دورے کے دوران مبینہ طور پر حراست میں لیا گیا تھا۔
خواجہ مظہر اقبال کی ٹیم اور ساتھی ماحولیاتی کارکنوں کا کہنا ہے کہ انہیں ندی بنگلہ میں درختوں کی مبینہ غیر قانونی کٹائی کا معاملہ اُجاگر کرنے کی پاداش میں حراست میں لیا گیا اور بعد ازاں اُن کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا گیا۔
تاہم دوسری جانب بالاکوٹ کے سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (ایس ڈی ایف او) کا مؤقف ہے کہ خواجہ مظہر اقبال نے کارِ سرکار میں مداخلت اور توڑ پھوڑ کی، جس پر اُن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
سٹوری @UrduNewsCom پر
#KhawajaMazharIqbal
#climatechange
#deforestation
#trees
ماحولیاتی کارکن خواجہ مظہر اقبال کی بالاکوٹ کی مقامی عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے انہیں دوبارہ حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
#KhawajaMazharIqbal #Balakot #Mansehra #EnvironmentalActivist #KhyberPakhtunkhwa
ماحولیاتی کارکن خواجہ مظہر اقبال کو گھنٹوں حبسِ بے جا میں رکھنے کے بعد تھانہ بالاکوٹ میں ان کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملک بھر میں درختوں کے تحفظ اور ماحولیاتی بیداری کے لیے آواز اٹھانے والے کارکن کے ساتھ خیبر پختونخوا کے گورنر راج میں یہ سلوک کیوں کیا گیا؟
#KhyberPakhtunkhwa
#EnvironmentalActivist #SaveTrees #ProtectForests #ClimateActionPakistan #EcoActivism #GreenPakistan
ہمارے عزیز دوست اور ماحولیاتی کارکن خواجہ مظہر اقبال اس وقت مبینہ طور پر بالاکوٹ کے ایس ڈی ایف او کی غیر قانونی حراست میں ہیں، جہاں انہیں درختوں کی غیر قانونی کٹائی کا معاملہ رپورٹ کرنے کی پاداش میں حبسِ بے جا میں رکھا گیا ہے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مطالبہ ہے کہ وہ اس سنگین معاملے کا فوری نوٹس لیں، خواجہ مظہر اقبال کی فی الفور رہائی کو یقینی بنائیں، اور ماحولیاتی کارکن کو حبسِ بے جا میں رکھنے والے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔
@fkkundi
#Balakot #KhyberPakhtunkhwa #Environment #SaveTheTrees
ہمارے عزیز دوست اور ماحولیاتی کارکن خواجہ مظہر اقبال اس وقت مبینہ طور پر بالاکوٹ کے ایس ڈی ایف او کی غیر قانونی حراست میں ہیں، جہاں انہیں درختوں کی غیر قانونی کٹائی کا معاملہ رپورٹ کرنے کی پاداش میں حبسِ بے جا میں رکھا گیا ہے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مطالبہ ہے کہ وہ اس سنگین معاملے کا فوری نوٹس لیں، خواجہ مظہر اقبال کی فی الفور رہائی کو یقینی بنائیں، اور ماحولیاتی کارکن کو حبسِ بے جا میں رکھنے والے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔
@fkkundi
#Balakot #KhyberPakhtunkhwa #Environment #SaveTheTrees
"بڑا عجیب سا لگا کہ چند کوس دور غالب کے مقبرے سے یہاں بیٹھ کر میں انگریزی میں بات کر رہا ہوں۔"
وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کا نئی دہلی میں پہلے ایس سی او سولائزیشن ڈائیلاگ فورم سے اہم خطاب
#MusadikMalik #DrMusadikMalik #MirzaGhalib #NewDelhi #SCO #SCOCivilizationDialogue #Pakistan #India
"بڑا عجیب سا لگا کہ چند کوس دور غالب کے مقبرے سے یہاں بیٹھ کر میں انگریزی میں بات کر رہا ہوں۔"
وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کا نئی دہلی میں پہلے ایس سی او سولائزیشن ڈائیلاگ فورم سے اہم خطاب
124
عالمی ادب میں پاکستان اور پنجابی زبان کا نام ایک بار پھر روشن ہو گیا ہے۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے مصنف اکمل شہزاد گھمن کے پنجابی ناول ’پرچھاواں‘ نے کینیڈا کا معتبر ’ڈھاہاں پرائز‘ جیت لیا ہے۔ آخر 1980 کی دہائی کے پنجاب پر لکھے گئے اس ناول میں ایسا کیا خاص ہے جس نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی؟ دیکھیے صالح سفیر عباسی کی رپورٹ
#Parchhawan #DhahanPrize #PunjabiNovel
1980 کی دہائی کے پنجاب پر چھائے اس ’پرچھاویں‘ کی کہانی جس نے عالمی ادب میں پاکستان کا نام روشن کر دیا
عالمی ’ڈھاہاں پرائز‘ جیتنے والے پنجابی ناول ’پرچھاواں‘ کے خالق اکمل شہزاد گھمن کے ساتھ خصوصی نشست،اس ناول کی تخلیق اور پسِ منظر پر ان کے ساتھ کی گئی خصوصی گفتگو اردو نیوز پر!
#Parchhawan #PunjabiLiterature #DhahanPrize #UrduNews
37
Young Reporters Forum expresses grave concern and strongly condemns the Azad Kashmir government's move to include its member and Urdu News journalist Soban Iftikhar Raja in the Fourth Schedule.
@soban_iftikhar1
#journalism
#Kashmir
Federal Minister for Climate Change and Environmental Coordination @DrMusadikMalik arrived in New Delhi on Friday, where he was received at the airport by Pakistan’s Chargé d'Affaires Saad Ahmad Warraich.
#MusadikMalik #Pakistan #NewDelhi #India #ClimateChange #Diplomacy
@PakinIndia
@ForeignOfficePk
73
ایس سی او: ’تہذیبی مکالمے کا فورم‘ کیا ہے جس میں شرکت کے لیے پاکستانی وزیر دہلی جائیں گے؟
پاکستان کے وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان اور انڈیا کے درمیان دوطرفہ سفارتی و تجارتی تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں، اور گزشتہ برس پہلگام حملے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی عسکری و سفارتی کشیدگی کے نتیجے میں دونوں ممالک کے روابط مزید نچلی سطح پر آ گئے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مئی 2023 میں پاکستان کے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انڈیا کی ریاست گوا میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی تھی، جو قریباً 12 برس بعد کسی پاکستانی وزیرِ خارجہ کا پہلا دورہ تھا۔
دوسری جانب انڈیا کا اعلیٰ ترین وزارتی دورہ اکتوبر 2024 میں دیکھنے میں آیا تھا جب وزیر وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد آئے تھے، جو قریباً نو برس بعد کسی انڈین وزیرِ خارجہ کا پہلا دورۂ پاکستان تھا۔
تاہم دونوں ممالک نے ان دوروں کو دوطرفہ مذاکرات کی بحالی کا ذریعہ بنانے کے بجائے اپنی شرکت کو صرف علاقائی تنظیم کے ایجنڈے تک ہی محدود رکھا تھا۔
@DrMusadikMalik
urdunews.com/node/910557
50
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں 92 نیوز کی اینکر پرسن ربیعہ احسن کے اہلِ خانہ نے اُن کے شوہر اور ملزم کو معاف کردیا ہے جس کے بعد مقامی عدالت نے احسن طاہر کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی ہے۔
جمعرات کو راولپنڈی کے ایڈیشنل سیشن جج خُرم سلیم نے ملزم احسن طاہر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی اور فریقین کے دلائل و بیانات سننے کے بعد ملزم کو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کرلی۔
متوفیہ کے اہلِ خانہ کا عدالت میں بیان اور حلف نامہ
سماعت کے دوران متوفیہ ربیعہ احسن کی والدہ اور بہن علوینہ عدالت میں پیش ہوئیں اور ملزم احسن طاہر کو معاف کرنے کا بیان ریکارڈ کروایا۔
اس موقعے پر ربیعہ احسن کے بھائی اور مدعی خُرم احمد کی جانب سے ان کی وکیل صبا فراز راجا عدالت میں پیش ہوئیں۔
مدعی فریق کی جانب سے عدالت میں جمع کروایا گیا حلف نامہ بھی منظرِ عام پر آگیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ واقعہ ایک حادثہ تھا اور ملزم نے جان بوجھ کر ربیعہ احسن پر فائر نہیں کہا۔
urdunews.com/node/910565
Saleh Safeer Abbasi retweeted
مئی 2023 کے بعد پہلی بار کوئی پاکستانی وزیر انڈیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک 20 سے 22 نومبر تک نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے پہلے ’تہذیبی مکالمہ فورم‘ میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وہ انڈیا کے وزیر ثقافت و سیاحت کی دعوت پر جا رہے ہیں۔
یہ فورم ہے کیا؟
ایس سی او کے رکن، مبصر اور شراکت دار ملکوں کے درمیان ثقافت، فن، ادب اور تاریخی رشتوں پر بات چیت کا پلیٹ فارم۔
یہ اس فورم کا پہلا اجلاس ہے، اس لیے ابھی اس کا کوئی باقاعدہ شیڈول طے نہیں۔ انڈیا میں اس کی میزبانی وزارت ثقافت اور وزارت خارجہ مل کر کر رہی ہیں۔
مصدق ملک وہاں تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی اہمیت، اس سلسلے میں پاکستان کی سفارتی کوششوں، ایس سی او میں پاکستان کے کردار اور پاکستان کے متنوع ثقافتی ورثے پر بات کریں گے۔
مگر کیا کسی انڈین وزیر سے ملاقات ہوگی؟ دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ اردو نیوز کی معلومات کے مطابق فی الحال ایسی کسی ملاقات کا امکان نہیں۔
پس منظر یہ ہے کہ 2025 کے پہلگام حملے اور اس کے بعد کی فوجی اور سفارتی کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات مزید سرد ہو گئے ہیں۔ انڈیا میں اس دورے پر تنقید بھی ہو رہی ہے جبکہ انڈین وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دعوت ایس سی او کے قواعد کے مطابق دی گئی ہے۔
یاد رہے، 2023 میں بلاول بھٹو زرداری گوا گئے تھے اور 2024 میں انڈین وزیر خارجہ جے شنکر اسلام آباد آئے تھے۔ دونوں دورے ایس سی او کے اجلاسوں کے لیے تھے، مگر کسی سے بھی دوطرفہ بات چیت دوبارہ شروع نہ ہو سکی۔
ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ اس وقت ایس سی او کے سربراہان مملکت کی کونسل کی صدارت پاکستان کے پاس ہے اور اگلے سال تنظیم کا سربراہی اجلاس پاکستان میں ہونا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایجنڈے میں دوطرفہ بات چیت شامل نہ ہونے کے باوجود یہ دورہ اس لیے اہم ہے کہ کشیدگی کے دور میں بھی سفارتی رابطے کا ایک دروازہ کھلا رہتا ہے۔
کیا آپ کے خیال میں ثقافت اور تہذیب پر بات چیت جیسے فورم دونوں ملکوں کے درمیان برف پگھلانے میں کوئی کردار ادا کر سکتے ہیں؟
صالح سفیر عباسی @Msalehsafeer کی مکمل سٹوری کا لنک urdunews.com/node/910557
Saleh Safeer Abbasi retweeted
Abid Omar, founder of the PAQI, said while speaking to @ShahzebJillani that the anti-smog guns deployed in Lahore and other parts of Punjab make “zero difference” to the AQI. He added that the anti-smog guns are still being used despite costing crores of rupees.
پاکستان کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی شکایات کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تصدیق کی ہے کہ ملکی ساحل کے قریب ایک بین الاقوامی زیرِ سمندر کیبل میں خرابی پیدا ہو گئی ہے، جس سے صارفین کو سروس کے معیار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یاد رہے کہ بدھ کی شام پاکستان کے مختلف علاقوں سے انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی اطلاعات سامنے آنے لگی تھیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے شکایت کی کہ انہیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مواد اپ لوڈ یا ڈاؤن لوڈ کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ بعض صارفین نے پیغام رسانی کی ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ کی سروسز میں بھی تعطل کی نشاندہی کی۔
@PTAofficialpk
urdunews.com/node/910537
30
حکومت نے آئندہ برس شیڈول شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے لیے نئی بلٹ پروف گاڑیاں خرید لی ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران افضل نے بی ایم ڈبلیو اور مرسیڈیز کی نئی بلٹ پروف گاڑیاں درآمد کرنے کی تصدیق کی ہے، تاہم انہوں نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر گاڑیاں منگوانے والے ادارے کا نام بتانے سے گریز کیا۔
#SCO
#Pakistan
حکومت نے آئندہ سال ایس سی او کانفرنس کے لیے نئی بلٹ پروف گاڑیاں خرید لیں!
سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے ایم ڈبلیو اور مرسیڈیز کی نئی بلٹ پروف گاڑیاں منگوانے کی تصدیق کردی ہے،گاڑیاں درآمد کرنے کی ذمہ داری ایک اہم ادارے کو سونپی گئی ہے،میں اس ادارے کا نام نہیں بتا سکتا ادارے کا نام کانفیڈنشل/خفیہ ہے،سیکریٹری کابینہ ڈویژن کامران افضل
1
65
Spot on
@ameerabbas84
It’s not about your complaint or any wrongful sympathy for Shahid Maitla, you’re a complainant and you have every right to complain if you feel so. For us, it’s about NCCIA and its modus operandi which is unjust and beyond any justification. Every offence is not a criminal offence or supposed to be treated as a heinous offence. Crackdown, arrests, harassment etc is not a solution of every problem, rather, it is aggravating the problems. For such complaints, there’s a process to follow.
1. Verification of the complaint
2. Investigation
3. Prosecution
4. Conviction
5. Fine or arrest
The problem is that in many cases all these steps are violated and the arrest is made at very first instance, which clearly indicates that the institutions are actually meant to victimise and persecute the opponents and critics.
22


















