Believer of Realism & Practicalism

Malir Cantonment, Pakistan
Joined May 2022
🤎 جئے الطاف حسین بھائی 🤎 🌹حق الطاف🌹 🌹سچ الطاف🌹 🌹صرف الطاف🌹 #OnlyAltafHussainTillDeath
2
18
4
42
1,815
نوجوان جعلسازوں سے ہوشیاررہیں اور ملازمت یا اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرون ملک جانے کیلئے قانونی طریقہ اپنائیں  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج کل پاکستان میں نوجوانوں سے لاکھوں روپے لیکر غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجنے کاگھناؤناکاروبار چل رہا ہے، ایساکاروبار کرنے والی مافیا بے روزگارنوجوانوں کو”ڈنکی“کیلئے کشتیوں میں بھرکرنامعلوم مقام پر بھیجتے ہیں، اس خطرناک سفرمیں کشتیاں سمندرمیں ڈوب جاتی ہیں اور بے گناہ نوجوان مارے جاتے ہیں۔دوسری طرف اعلیٰ تعلیم کیلئے نوجوانوں کو امریکہ، برطانیہ اوردیگرمغربی ممالک میں یونیورسٹیوں اورکالجوں میں داخلوں کاجھانسا دیاجاتا ہے کہ ہمیں اتنی رقم دے دو، ہم تمہارا داخلہ فلاں ملک کی فلاں یونیورسٹی میں کرادیں گے۔ غریب ومتوسط طبقے کے لوگ اپنی جمع شدہ پونجی ان جعلسازوں یا ان ایجنٹوں کے حوالے کردیتے ہیں جوکہ غریب نوجوانوں کی جمع پونجی لیکرغائب ہوجاتے ہیں اورپھربیرون ملک ملازمتوں اورداخلوں کاجھانسا دینے کے لئے دوسرے ایجنٹ آجاتے ہیں۔ ملک میں یہ گھناؤنا دھنداچل رہا ہے۔حکومت ملک میں ایمرجنسی لگانے، الطاف حسین اور عمران خان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں تو مصروف ہے لیکن قوم کے نوجوانوں کولوٹنے والے ان جعلسازوں کوپکڑنے کے لئے کچھ نہیں کررہی ہے۔ چند روز قبل بھی اسلام آباد میں ایک المناک واقعہ رونما ہوا کہ ایک بچی نے بیرون ملک کسی یونیورسٹی میں داخلے کیلئے اپنی ماں کازیور اور والدین کی جمع پونجی فروخت کرکے بڑی رقم کسی ایجنٹ کو دی،بعد میں معلوم ہوا کہ اُس یونیورسٹی کا کہیں وجود ہی نہیں ہے۔ اس بیٹی نے دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ میں تمام والدین اورنوجوانوں سے اپیل کرتاہوں کہ خداکے واسطے ایسے جعلسازوں اور نوسربازوں سے ہوشیاررہیں اوران کی باتوں میں آکر اپناگھرمت لٹوائیں۔غیرقانونی ذرائع استعمال کرکے نہ تو اپنی جان خطرے میں ڈالیں،نہ جعلسازوں کے ہاتھوں لٹ کر خودکشی جیسا انتہائی قدم اٹھائیں کیونکہ ایساتباہ کن راستہ اختیارکرنے سے نہ صرف آپ بھی اپنی جان دیں گے اورآپ کے والدین زندگی بھرکاصدمہ اٹھائیں گے۔ آپ اعلیٰ تعلیم یاملازمت کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تو ضرور جائیں لیکن اس کیلئے جائز اورقانونی طریقے اختیارکریں، متعلقہ ملک کی ایمبسی سے رابطہ کریں، ان ممالک کے ویزے کی درخواست دیں، ضروری دستاویزات فراہم کریں اورقانونی طریقے سے بیرون ملک جائیں۔ مگرجعلسازوں سے ہوشیار رہیں اوران کے جھانسوں میں ہرگزنہ آئیں۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 485 ویں فکری نشست سے خطاب 16،اکتوبر2026ء
8
117
1
189
5,760
‼️پارٹ 3 ۔ پیپلزپارٹی کی دہشت گرد تنظیم الذوالفقار نے ایم کیو ایم کو دہشت گردی کا نشانہ کیسے بنایا، سانحہ پکاقلعہ آپریشن 1990 میں کیا ہوا، MQM کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کا پی ٹی وی کو دئیےگئے تاریخی انٹرویو کا تیسرا اور آخری حصہ۔ پہلا اور دوسرا پارٹ نیچے منسلک ٹوئیٹ میں ملاحظہ کیجیے
ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کا 1990 میں پاکستان ٹیلی وژن کو دیا گیا ایک تاریخی انٹرویو ۔جب یہ انٹرویو پی ٹی وی پر لائیو نشر ہوا تو ایسے سنا گیا کہ کراچی میں گلیوں میں ہر طرف سناٹا تھا،ہرگھر میں لوگ ٹی وی کے سامنے بڑے انہماک سے بیٹھے تھے اور جب انٹرویو ختم ہوا تو گلیوں میں جشن کا سماں تھا کہ کسی لیڈر نے نیشنل ٹی وی پر بیٹھ کر پہلی بار مہاجروں کا مقدمہ پوری قوم کے سامنے پیش کیا۔ اس انٹرویو سے پاکستان کے عوام کو بھی ماجروں کا کیس سمجھنے میں مدد ملی۔ جناب الطاف حسین کا یہ انٹرویو جس پینل نے لیا تھا اس میں پاکستان کےممتاز صحافی ، شاعر، دانشور اور روزنامہ امن کے مدیر افضل صدیقی مرحوم، سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی اور علیم الدین پٹھان شامل تھے۔ ان سینئر صحافیوں نے جناب الطاف حسین سے ایم کیو ایم کے منشور، شہری علاقوں (بالخصوص کراچی اور حیدرآباد) کےسیاسی و معاشی مسائل، مہاجر حقوق، اور ملک کی آئندہ قومی سیاست میں ایم کیو ایم کے متوقع کردار کے بارے میں سوالات کیے۔ جناب الطاف حسین نے مڈل کلاس قیادت کی اہمیت، صوبائی خودمختاری،کوٹہ سسٹم اور شہری حقوق پر ایم کیو ایم کے موقف کو پیش کیا۔ یہ انٹرویو سیاسی،نظریاتی اور فکری دلائل کے ساتھ تہذیب، شائستگی اور شستہ گفتگو کا شاہکار تھا۔ انٹرویو پیش خدمت ہیں۔ آپ بھی دیکھئے اور دوسروں کو بھی شیئر کیجیے۔ (دوسرے ٹوئیٹ میں انٹرویو کا پارٹ 2 بھی دیکھئے) 👇👇👇 1/2
8
126
4
231
5,044
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ پر مٹھائیاں MQM نے نہیں بلکہ فوج کی بنائی MQM-P نے بانٹیں۔ گورنر راج کے نفاذ پر مٹھائیاں بانٹنا زرداری کو سپورٹ کرنا ہے
86
850
16
3,799
161,938
سقراط retweeted
Thank you @soldierspeaks You are a brave soldier who took @OfficialMQM point of view and did not compromise.
4
40
69
1,133
آفتاب الدین بقائی مرحوم کا نام ایم کیوایم کی جدوجہد کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، الطاف حسین #AftabBaqaiRIP میں ایم کیوایم کے سینئر بزرگ رکن اورایم کیوایم کی ایڈوائزری کونسل کے انچارج محترم آفتاب الدین بقائی مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے صاحبزادوں اوردیگر تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ، آفتاب بقائی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔  آفتاب الدین بقائی صاحب کا نام ایم کیوایم کی جدوجہد کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے اپنی گھریلو مشکلات، اپنی علالت کےباوجود نہ صرف جیل کی صعوبتیں برداشت کیں بلکہ متعدد بار چھاپوں اور گرفتاریوں کابڑی بہادری اورجرات کے ساتھ سامنا کیا اوروہ ہمیشہ تحریک کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کیلئے تیار رہتے تھے۔  میں پاکستان سمیت اوورسیز ممالک میں ایم کیوایم کے تمام وفاپرست ذمہ داروں، کارکنوں اورہمدردوں سے درخواست کرتا ہوں کہ آفتاب بقائی مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پرمرحوم کے بلند درجات کیلئے اپنے اپنے اوورسیز یونٹوں، چیپٹروں، زونوں، سیکٹر اورعلاقائی یونٹوں میں دعائیہ اجتماعات منعقد کریں، مرحوم کو خراج عقیدت پیش کریں، ان کی روح ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کریں اورانہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ بہت بہت شکریہ  الطاف حسین آفتاب الدین بقائی مرحوم کو پہلی برسی پر خراج عقیدت 8، اکتوبر2026ء
26
158
3
268
4,153
ایم کیو ایم کے بزرگ رہنما آفتاب الدین بقائی مرحوم کی پہلی برسی پر خصوصی آڈیو پیغام میں مرحوم کو زبردست خراج عقیدت #AftabBaqaiRIP
22
133
2
209
4,081
شہید وفا ڈاکٹر حسن ظفر صاحب کے خوبصورت کلمات اپنے شاگرد الطاف حسین بھائی کے لئے #HappyTeachersDay
5
7
149
PTI leaders are on a negotiation table with the same government they have been calling illegitimate: Altaf Hussain ...................................................... It's candid clear that the people of #Pakistan haven’t yet shown a strong inclination to rise up against oppression and tyranny. In simpler terms, we haven't witnessed them, fed up with oppression, authoritarianism, coercion or monarchy, taking to the streets to fight for change. So, what’s holding the people in today’s Pakistan back from cultivating a mindset that could lead to revolutionary transformation? For the past 80 years, the people of Pakistan have endured injustice, shortages of necessities of life incuding water, and utilitues, along with skyrocketing inflation and unemployment. Despite having a multitude of political and religious parties, why hasn’t there been a widespread revolutionary spirit among the people? Look at Iran for instance. Iran achieved what many thought was impossible. Conversely, think about the former East Pakistan, where countless revolutionary protests occurred, and the British faced strong resistance from the local population. Check out what's happening in Bangladesh, where the gen-Z and gen-Alfa have sparked an incredible movement. Very similarly, in India, people have rallied together in protest under the Cockroach Party banner. After successfully having one of their demands met, they’re now pushing for another. Unfortunately, we don’t see the same kind of mindset among the people of Pakistan. @ImranKhanPTI , the chairman of Pakistan Tehreek-e Insaf, has been in prison for three years. Despite this, PTI ,being the largest political party in Pakistan, has struggled to come up with a clear plan to organize a strong and disciplined protest movement to advocate for its legitimate demands. Over the past three years, @PTIofficial leaders have consistently stated that they don't recognize the government established under Form 47. Ironically, today they find themselves in negotiations with the same government they previously labeled as illegitimate. Are the PTI leaders not showing that they’ve accepted the current government by negotiating with one established under Form 47? Have they forgotten what their founder, Imran Khan, said: “What’s the point of talking to a Form 47 government when the real power rests with the military?” After misleading their supporters with false promises, PTI leaders are now engaging with the very government they once opposed. If this was their plan all along, they could have made these moves three years ago. At least then, Imran Khan wouldn’t have had to spend all that time in prison. Imran Khan is currently behind bars, and his senior colleagues are staying loyal to him during this tough time. On the other hand, those who distanced themselves from him and the PTI when things got tough are now negotiating with the government on behalf of the party. Doesn't this behavior suggest that the spirit of resistance against oppression is lacking in this situation? During General Zia Ul Haque’s time in power, I was sentenced by a Summary Military Court to nine months in prison and given five lashes, yet I refused to seek forgiveness. Many of my colleagues, including my older brother, nephew, and brother-in-law, lost their lives, but I stood firm and did not surrender. There were attempts on my life, but I never wavered in my fight. After an assassination attempt on my life involving a hand grenade, I temporarily relocated to London at the urging of the Central Committee and the workers. However, shortly after my arrival, a military operation was initiated against the MQM, leading to a disturbing wave of extrajudicial killings of its members. Their bodies were placed in sacks and discarded in isolated locations, all while the media spread propaganda suggesting that MQM workers were the ones responsible for throwing bodies into those sacks. 1/2
4
94
147
4,709
2/2 میں اپنی فلاسفی حقیقت پسندی (Realism) اورعملیت پسندی (Practicalism)کے مطابق بات کرتا ہوں۔دنیا میں مختلف نظاموں کیلئےکیپٹل ازم، سوشل ازم، کمیونزم اور ڈیموکریسی کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔اگرچہ جمہوریت بڑااچھانظام ہے اور دنیا میں غیرمسلم جمہوری ممالک بالخصوص یورپی ممالک میں عملاً جمہوری نظام رائج ہےلیکن کیا کسی غیرمسلم جمہوری ملک نے اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کے خلاف ٹھوس اورعملی قدم اٹھایا جس سے اسرائیل کو جارحیت سے باز رکھا جاسکے؟ فرانس، جرمنی، آسٹریا، سوئٹزرلینڈ، سوئیڈن اورناروے سمیت کس ملک نے کہاکہ ہم اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہیں اوراسے طاقت کے ذریعے جارحیت سے روکیں گے؟ میں سمجھتا ہوں کہ دنیا میں صرف مذاکرات سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ مسائل کے حل اورمقصد کے حصول کے لئے میدان عمل میں آکرعملی اقدامات بھی اٹھانے پڑتے ہیں۔ دنیامیں یہی ہوتا آیا ہے۔  الطاف حسین  ٹک ٹاک پر فکری نشست نمبر478 سے خطاب 2، اکتوبر2026ء
2
95
126
1,147
عدالتوں کے فیصلوں کے پرخچے اڑائے جارہے ہیں پھربھی مذاکرات، مذاکرات کا کھیل کھیلا جارہا ہے،  اگرمذاکرات ہرمسئلہ کاحل ہوتے تو پھر دنیا میں کہیں بھی جنگیں نہیں ہوتیں۔ الطاف حسین  ……………………………… صوبہ بلوچستان اورصوبہ خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں امن عامہ کی صورتحال سب کے سامنے ہے، کہنے کو ملک میں جمہوریت ہے میڈیا کا کردار وہی ہے جو مارشل لا دور میں ہوا کرتا ہے، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں وہی نشر وشائع کیاجاتا ہے جو حکومتِ وقت چاہتی ہے، تمام ٹی وی چینلز پر جوٹاک شوز اور تجزیئے پیش کیے جاتے ہیں وہ عموماً طےشدہ ہوتےہیں کہ کس موضوع پر کیا کہنا ہے اور ریڈلائن کیا ہوگی۔  میرا کام پاکستان کے عوام کے سامنے سچ کہنا ہے چاہےکسی کو اچھا لگےیا برا لگے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس وقت ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے بانی عمران خان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تین برسوں سے جیل میں قید ہیں، 9،مئی2023ء کے کیسوں میں عمران خان اور ان کے ساتھی تو جیلوں میں قید ہیں لیکن انہی مقدمات میں ملوث پی ٹی آئی کے وہ رہنماء جو جیل میں قید تھے لیکن جب انہوں نے پریس کانفرنس کرکے تحریک انصاف اور عمران خان سے لاتعلقی کا اعلان کیا تو انہیں رہا کردیا گیا، کتنے اخبارات نے جرات کرکے کھل کر اس پر اداریئے لکھے جب یہ لوگ بھی مقدمات میں ملوث ہیں توپھر عمران خان سے علیحدگی کااعلان آرام سے اپنے گھرکیسے چلےگئے؟ کتنے ٹی وی چینلز نے اس اہم نکتہ پر کھل کراظہارخیال کیا؟   18، اگست2026ء کو سپریم کورٹ کی جانب سے حکمنامہ جاری کیا گیا کہ عمران خان صاحب کو دوروز کے اندراندر شفاانٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کیاجائے اورمیڈیکل بورڈ تشکیل دیکر ان کامکمل طبی معائنہ کرایا جائے۔ عدالت عظمیٰ کے اس حکم کے بعد کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی کہ حکومت ملک کی سب سےبڑی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرے لیکن سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود موجودہ حکومت، عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال کے بجائے پمز اسپتال لے گئی اور ایک گھنٹے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔ ملک کی آخری امید عدالت عظمیٰ ہوتی ہے، موجودہ حکومت نے عدالت عظمیٰ کافیصلہ نہیں مانا لیکن اس حکومتی عمل کےخلاف ٹی وی چینلز کے کسی بھی تجزیئے میں یہ نہیں کہا گیا کہ عدالتی حکم عدولی پر موجودہ حکومت کو فی الفور برطرف کردینا چاہیے اور وزیراعظم سمیت پوری وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کے جرم میں گرفتارکیا جانا چاہیے۔  تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر 2026ء کو لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا لیکن پھر لانگ مارچ ملتوی کردیا گیا اور اب 4، اکتوبر2026ء کو لانگ مارچ کرنے کااعلان کیا گیا ہے اور اس دوران پی ٹی آئی کے رہنماؤں اورحکومتی ارکان میں مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔کہا جارہا ہے کہ تحریک انصاف کے متعدل مزاج رکھنے والوں کے ذریعے مذاکرات کیے جارہے ہیں اورمعتدل مزاج رکھنے والوں کی کوئی ریڈ لائن نہیں ہوتی بلکہ ایسا مزاج رکھنے والا چاہتا ہے کہ کسی بھی طریقے سے مذاکرات کامیاب ہوجائیں اورہم وہی فیصلہ کریں جو حکومت چاہتی ہے اور اس طرح ہم لانگ مارچ ایک مرتبہ پھر ملتوی کردیں۔   عمران خان صاحب کے بنیادی نکات یہی ہیں کہ ہمیں ہرطرح سے آزادی چاہیے تاکہ ہم اپنے فیصلے خود کرسکیں اور کوئی ہمیں ڈکٹیشن دینے والا نہ ہو۔ میں پی ٹی آئی کے لوگوں سے سوال کرتا ہوں کہ عمران خان کو جیل میں قید ہوئے تین سال ہوچکے ہیں لیکن انکے چاہنے والوں نے ابھی تک احتجاجی سیاست کیوں نہیں کی؟ PTI کےرہنما کیوں کہتے ہیں کہ ہمیں احتجاجی سیاست کے بجائے مذاکرات کرنے چاہئیں؟ کیا دنیا کے بڑے مسائل مذاکرات کےذریعے حل ہوئے ہیں؟ جہاں عوامی حکومتوں کی آواز کو بندوق کے ذریعے دبایاجاتا ہو، عدالتوں کے فیصلوں کے پرخچے اڑائے جاتے ہوں اس ملک میں باربارمذاکرات کا کیا نتیجہ نکلا؟ کیا سپریم کورٹ اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کیا گیا؟ پھربھی مذاکرات، مذاکرات کا کھیل کھیلا جارہا ہے، اگرمذاکرات دنیا میں ہر مسئلہ کاحل ہوتے تو پھر دنیا میں کہیں بھی جنگیں نہیں ہوتیں۔  1/2
7
128
2
199
5,096
سقراط retweeted
ایم کیو ایم کوآرڈینیشن کمیٹی کے رکن ایڈووکیٹ جوہر عابد، ایم کیو ایم شعبۂ خواتین کی ذمہ داران اور مختلف سیکٹرز کے کارکنان نے صومالی قزاقوں کے حملے میں شہید ہونے والے کاشف عمر کے بفرزون میں واقع گھر جا کر ان کے والد، صاحبزادے، صاحبزادی اور دیگر سوگواران سے قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی جانب سے تعزیت کی، انہیں دلاسہ دیا اور شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جوہر عابد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام شہداء کی میتوں کی وطن واپسی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے اور شہداء کے لواحقین کی ہر ممکن مالی و اخلاقی معاونت کی جائے۔
1
110
2
197
6,807
کراچی میں لائنز ایریا کے بعد دہلی کالونی کے علاقے میں بھی شرپسند جعلی وکلا کی دہشت گردی اور غنڈہ گردی کا ایک اور واقعہ : کئی روز تک دکان سے بغیر پیسے دیئے سامان لے جاتے رہے ، پیسے کا مطالبہ کرنے پر دکاندار کو مارا پیٹا اور مزید مسلح غنڈے بلواکر دکان کو آگ لگادی۔ پولیس نے ان دہشت گرد جعلی وکلا اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اسلئے کہ پولیس اور یہ دہشت گرد جعلی وکلا آپس میں ایک ہیں۔ پیپلزپارٹی کی نسل پرست حکومت سندھ نے بھی کراچی پولیس کو یہ پالیسی دے رکھی ہے کہ ان شرپسند جعلی وکلا اور ان کے دہشت گرد گینگز کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے بلکہ ان کی مکمل معاونت کی جائے۔ یہ غنڈہ گردی کراچی بار اور سندھ بار سے نکل کر اب کراچی کے علاقوں میں پھیل رہی ہے، اگر حکومت سندھ نے اس سلسلے کو نہیں روکا تو یہ سلسلہ ایک روز شہر میں فساد برپا کرنے کا سبب بنے گا
8
112
2
144
5,190
میں وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈمارشل عاصم منیر، وزیرخارجہ اور پاکستان کے تمام حکام سے اپیل کرتاہوں کہ وہ صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے شہید اورزخمی ہونے والے اور زندہ بچ جانے والے پاکستانی عملےکو فی الفور وطن واپس لانے کے اقدامات کریں۔  پانچ مہینے تک تیل بر دار جہاز پر موجود پاکستانی عملے کے ارکان صومالی قزاقوں کی قید کے دوران حکومت پاکستان سے اپیلیں کرتے رہے، حکومت پاکستان نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی، بالآخر قزاقوں نے وہاں کئے جانے والے آپریشن کے دوران عملے کے پانچ ارکان کوفائرنگ کرکے شہید اورکئی ارکان کو زخمی کردیا۔ ان کے ماں،باپ، بیوی بچے حکمرانوں سے اپیلیں کررہے ہیں کہ اگر حکومت ان کے پیاروں کوزندہ واپس نہیں لاسکی توکم از کم ان کی میتیں اور زخمیوں کوہی واپس لے آئے۔  میں حکمرانوں سے کہتاہوں کہ اگرآپ اپنے شہریوں کا ذرہ برابر بھی احساس ہے تو آپ قزاقوں کے ظلم کانشانہ بننے والے پاکستانی عملے کے ماں باپ، بیوی بچوں کی فریادوں پرتوجہ دیں، شہیدوں کی میتوں کو اور زخمیوں کوفی الفور وطن واپس لانے کے اقدامات کریں تاکہ ان کی مظلوم فیملیزان کودیکھ سکیں، شہیدوں کی تدفین کرسکیں اورزخمیوں کاعلاج کراسکیں۔ یہ آپ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔  الطاف حسین  30ستمبر 2026ء
کراچی: کاشف عمر کے اہل خانہ اب اُن کی میت کے منتظر #ARYNews
4
142
7
184
4,253
سقراط retweeted
ایم کیوایم حیدرآبادزون کے لاپتہ کارکنوں عبدالمجید بھٹی، اقبال آرائیں اورحسنات احمد کو بازیاب کرایا جائے۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی، ڈپٹی کنوینرز قاسم علی رضا، شاہدرضا، ریحان عبادت، عاطف شمیم اور اراکین رابطہ کمیٹی کا فیلڈ مارشل عاصم منیرسے مطالبہ تینوں کارکن چارماہ سے زیادہ عرصہ سے جبری لاپتہ ہیں لندن ……29 ستمبر 2026ء #ReleaseAllMQMWorkers متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی، ڈپٹی کنوینرز قاسم علی رضا،شاہدرضا، ریحان عبادت، عاطف شمیم اوراراکین رابطہ کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سےاپیل کی ہےکہ ایم کیوایم حیدرآباد زون کے لاپتہ کارکنوں عبدالمجید بھٹی، اقبال آرائیں اور حسنات احمد کو بازیاب کرایاجائے۔ عبدالمجیدبھٹی، اقبال آرائیں اور حسنات احمد ایک جھوٹی ایف آئی آرکے سلسلے میں 22 مئی 2026ء کو حیدرآبادسینٹرل جیل کے احاطے میں قائم خصوصی عدالت میں پیش ہوئے تھے، عدالت میں پیشی کے بعد انہیں جیل کے احاطے سے ہی پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں نے اغوا کرلیا۔ عبدالمجید بھٹی، اقبال آرائیں اورحسنات احمد کی غیرقانونی حراست اورجبری گمشدگی کوچارماہ سے زیادہ ہوچکے ہیں لیکن آج تک انہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، تینوں کارکنوں کو لاپتہ کئے جانے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ پٹیشن بھی دائر ہے لیکن اب تک عدالت سے بھی انصاف نہیں مل سکا۔ یہ جبری گمشدگی آئین وقانون کے خلاف عمل اور سراسرظلم ہے۔ رابطہ کمیٹی مطالبہ کرتی ہےکہ ایم کیو ایم کےکارکنوں عبدالمجید بھٹی، اقبال آرائیں اور حسنات احمد کوفی الفوربازیاب کرایاجائے۔اس کے ساتھ ساتھ جیلوں میں حیدرآبادجیل میں جھوٹے مقدمات اسیرکارکنوں کو بھی رہا کیا جائے۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ عبدالمجید بھٹی، اقبال آرائیں اور حسنات احمد کی بازیابی کے لئے آواز اٹھائیں
🤖 Made with AI
6
83
3
133
3,472
Replying to @AltafHussain_90
@AltafHussain_90 @OfficialMQM مایہ ناز سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان سے منسوب سڑک پر کامریڈ مومن خان مومن “ سترہ ستمبر “ “ الطاف حسین بھائ “ کی سالگرہ کے موقع پر ان کے نام کا پودا لگاتے ہوئے۔ #LongLiveAltafHussain #17SepBirthdayOfAltafHussain #MQM #MuttahidaQaumiMovement
25
1
47
445
الطاف حسین کے علاوہ پاکستان کے کسی اور لیڈرکا نام بتائیں جومڈل کلاس گھرانے سے نکلا ہو اورملک کی تیسری بڑی پارٹی بنائی ہو۔ کوئی الطاف حسین جیسا ہو تو سامنے لائیں۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الطاف حسین 40سال پہلے فوج کے کرپٹ جرنیلوں کی سیاست میں مداخلت اورآئین وقانون کے خلاف اقدامات پر آوازاٹھاتا تھا تو اس وقت پنجاب کےلوگوں نے الطاف حسین کی بات کونہیں سمجھا بلکہ اسے ملک دشمن اورفوج مخالف قراردیا گیا اور طرح طرح کے الزامات لگائے لیکن آج جب وہی باتیں کرنے پر عمران خان پرایسے ہی الزامات لگائے جارہے ہیں تو کہا جارہا ہے کہ یہ الزامات غلط ہیں۔ آخریہ کیا سوچ ہے کہ الطاف حسین پر لگائے گئے الزامات درست اورعمران خان پر وہی الزامات غلط ہیں؟  میں سوال کرتاہوں کہ الطاف حسین کے علاوہ پاکستان کے کسی اور لیڈرکا نام بتائیں جومڈل کلاس گھرانے سے نکلا ہو، اس نے ٹیوشن پڑھاپڑھا کر، اسٹال لگا کر اپنی تعلیم مکمل کی ہو، جس نے اتنی بڑی پارٹی بنائی ہو،محنت مزدوری کی ہو، فیکٹریوں میں کام کیا ہواورگلی گلی جاکررات دن کی محنت سے اپنی پارٹی کوپھیلایا ہو، اسے ملک کی تیسری بڑی پارٹی بنایا ہو؟ الطاف حسین کے علاوہ کسی اوردوسرے لیڈر کا نام بتائیں کہ جس نے اپنی پارٹی کے کارکنوں کوہی اسمبلیوں میں بھیجاہو، جونہ خود اسمبلی کاممبر بنا ہو اور نہ اپنے بہن بھائیوں کواسمبلیوں میں بھیجا ہو؟ نوازشریف اورآصف زرداری زندہ ہیں، ان سے پوچھ لیں کہ الطاف حسین نے کبھی اپنے لئے ایک گززمین یاکوئی پائی پیسہ لیا، کبھی اپنے یااپنے خاندان کے لئے کچھ مانگا؟ کوئی الطاف حسین جیساہو تو سامنے لائیں۔  الطاف حسین ملک میں رائج فرسودہ کرپٹ سسٹم کوبدلنے آیاتھا، اس نے ملک بھر میں اپنے پیغام پھیلایا، تمام قوموں کے لوگوں کوگلے سے لگایااورایم کیوایم کوپورے ملک میں پھیلانے کی کوششیں شروع کیں توفوج نے ایم کیوایم کے خلاف بھرپورآپریشن شروع کردیا جوآج تک جاری ہے۔  میں ایم کیوایم میں واحد تھا جو پارٹی کو پارلیمانی سیاست میں لے جانانہیں چاہتاتھا لیکن مرکزی کمیٹی کے اصرار پر پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کافیصلہ کیا، مجھے معلوم تھا کہ پاکستان کی پارلیمانی سیاست انتہائی گندی اوردلدل ہے،میں نے اپنی مرکزی کمیٹی کو سمجھایا تھا کہ تم جس کوبھی اسمبلیوں کے ایوانوں میں بھیجوگے، اس کو کھودو گے،کیونکہ پاکستان کے پارلیمانی ادارے گندے اوردلدل کےادارے ہیں جو بظاہر صاف نظرآتے ہیں لیکن جو اس میں گیا وہ گند اوردلدل میں پھنس گیا، میں نے کسی کو صاف نہیں دیکھا۔اس میں میرے اپنے لوگ بھی شامل ہیں۔  الطاف حسین  ٹک ٹاک پر473  ویں فکری نشست سے خطاب 26  ستمبر 2026ء
22
144
7
248
5,672
سقراط retweeted
غدار ٹولے کی ناکام ریلی سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ جو بھی فیصلہ ہوگا، جب ہوگا، قائدِ تحریک الطاف حسین کے ہاتھوں سے ہوگا — رکن رابطہ کمیٹی حسان بٹ الطاف بھائی کی حمایت کے بغیر مہاجر عوام کوئی فیصلہ قبول نہیں کریں گے — حسان بٹ ملک میں موجودہ سیاسی حالات اور بدلتے ہوئے منظرنامے کی چشم کشا تبدیلیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن حسان بٹ نے کہا کہ مہاجر عوام تمام مذموم گروہوں کو مستقل طور پر مسترد کرتے آئے ہیں اور اپنے متفقہ قائد، جناب الطاف حسین، کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مہاجر عوام کسی فرد یا گروہ پر انحصار نہیں کرتے۔ جب جناب الطاف حسین اپنی بصیرت اور سیاسی فہم و فراست کی روشنی میں کوئی فیصلہ کریں گے، وہی فیصلہ قوم قبول کرے گی۔ حسان بٹ نے کہا کہ عوام نے جعلی ایم کیو ایم کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی سے جس طرح اظہار لاتعلقی کیا ہے اس پر عوام مبارکباد کے مستحق ہیں
3
58
86
2,930
قائدِ تحریک الطاف حسین نے سالگرہ پر جانثاروں کے نذرانے کی رقم اسی نوجوان گلوکار کو دے دی جس نے گا کر مبارکباد پیش کی مخالفین نے ادھورا کلپ کاٹ کر وائرل کر دیا: "دیکھو رقم سمیٹ کر لے جا رہا ہے۔" میں خود اس لمحے کا چشم دید گواہ تھا۔ یہ رہی مکمل ویڈیو @AltafHussain_90 @azizabadi
6
35
1
67
1,608
There is talk of imposing Governor’s Rule in Khyber Pakhtunkhwa. What will happen if, even after the imposition of Governor’s Rule, Pakistan Tehreek-e-Insaf still does nothing? #PTILongMarch The PTI leadership is creating disappointment within the ranks of its own party through its expedient approach. ⸻ Following the postponement of the long march by Pakistan Tehreek-e-Insaf, there is now talk of imposing Governor’s Rule in Khyber Pakhtunkhwa. Some people are even saying that @SohailAfridiISF ’s tenure as Chief Minister may last only a few days. In this situation, my question is: If the federal government suspends the Khyber Pakhtunkhwa Assembly and imposes Governor’s Rule, and even after its imposition PTI takes no action and continues to adopt the same expedient approach, then what will happen? PTI leaders are justifying the postponement of the September 27 long march by claiming that, in this way, “we are exhausting the government.” I ask: What difference does this make to the government? The government will recover from the public the costs of all the containers it is placing to create obstacles and block roads. It is the people who are facing inconvenience, not the government. By suddenly postponing the long march, you have wasted the efforts of those sincere and committed workers who had been preparing for it for several days and had remained steadfast. The present PTI leadership is creating disappointment within its own ranks and damaging the party through its expedient approach and decisions. The measures taken by the establishment through the Election Commission and the courts to obstruct @PTIofficial during the 2024 elections were sufficient to open one’s eyes. PTI was deprived of its electoral symbol, the bat, through the courts, yet PTI remained silent. During the elections, PTI candidates were allotted separate electoral symbols. The people voted for them in the name of Imran Khan and gave them a substantial majority. However, the establishment altered the results through Form 47, causing winning candidates to be declared losers and those who had lost to be declared winners. Such blatant alleged electoral manipulation took place, yet PTI remained silent. Restrictions were imposed on meetings between Imran Khan and his lawyers and sisters. His sisters approached the courts, and the courts issued orders directing that they be allowed to meet him. Imran Khan’s sisters repeatedly went alone to Adiala Jail carrying copies of the court orders, but they were still not allowed to meet him. They were subjected to baton charges, water cannons were used against them, and they were taken into custody. Yet, despite witnessing all these scenes, the PTI leadership took no practical action. After such a long period, a long march was finally announced, but that too has now been postponed, with the claim that “we want to exhaust the government.” No consideration appears to have been given to the impact that the sharp decline in the morale of PTI workers over these four days could have. Now we will see what kind of protest PTI stages on October 4. It appears that the PTI leadership also wants the situation to continue in this manner—that they continue receiving their salaries as members of the assemblies and that their affairs continue to proceed smoothly without interruption. Altaf Hussain Addressing the 473rd intellectual session on TikTok 26 September 2026
5
108
2
161
3,722